بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
اَلَمۡ نَشۡرَحۡ لَـكَ صَدۡرَكَۙ
(اے محمدؐ) کیا ہم نے آپ ؐ کا سینہ نہیں کھول دیا
وَوَضَعۡنَا عَنۡكَ وِزۡرَكَۙ
اورہم نے آپ ؐ پر سے آپ ؐ کا وہ بوجھ اتار دیا
الَّذِىۡۤ اَنۡقَضَ ظَهۡرَكَۙ
جس نے آپؐ کی کمر توڑ رکھی تھی
وَرَفَعۡنَا لَـكَ ذِكۡرَكَؕ
اور ہم نے آپ ؐ کا ذکر بلند کیا
فَاِنَّ مَعَ الۡعُسۡرِ يُسۡرًا ۙ
ہاں ہاں مشکل کے ساتھ آسانی بھی ہے ۔
اِنَّ مَعَ الۡعُسۡرِ يُسۡرًا ؕ
بے شک مشکلات کے ساتھ آسانی بھی ہے۔
فَاِذَا فَرَغۡتَ فَانۡصَبۡۙ
جب آپ ؐ فارغ ہوجائیں (تبلیغ سے) تو عبادت میں محنت کیا کیجئے
وَاِلٰى رَبِّكَ فَارۡغَب
اوراپنے رب کی طرف متوجہ ہوجایا کیجئے
×
Preferred translation language Font size Bookmark