بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
وَالَّيۡلِ اِذَا يَغۡشٰىۙ
قسم ہے رات کی جب وہ (دن کو ) چھپالے۔
وَالنَّهَارِ اِذَا تَجَلّٰىۙ
اورقسم ہے دن کی جب وہ روشن ہوجائے۔
وَمَا خَلَقَ الذَّكَرَ وَالۡاُنۡثٰٓىۙ
اورقسم ہے اس ذات کی جس نے نر اور مادہ پیدا کیا۔
اِنَّ سَعۡيَكُمۡ لَشَتّٰىؕ
بے شک تمہاری کوششیں (اعمال ) مختلف ہیں
فَاَمَّا مَنۡ اَعۡطٰى وَاتَّقٰىۙ
تو جس نے (راہ حق میں ) مال دیا اور اللہ سے ڈرا۔
وَصَدَّقَ بِالۡحُسۡنٰىۙ
اورسچی بات کی تصدیق کی۔
فَسَنُيَسِّرُهٗ لِلۡيُسۡرٰىؕ
تو اس کو ہم آسان طریقے کی توفیق دیں گے
وَاَمَّا مَنۡۢ بَخِلَ وَاسۡتَغۡنٰىۙ
اورجس نے بخل کیا اور (اللہ سے ) بے پروائی کی۔
وَكَذَّبَ بِالۡحُسۡنٰىۙ
اورسچی بات کو جھٹلایا
فَسَنُيَسِّرُهٗ لِلۡعُسۡرٰىؕ
تو ہم اس کو سختیوں میں پہنچادیں گے۔
وَمَا يُغۡنِىۡ عَنۡهُ مَالُهٗۤ اِذَا تَرَدّٰىؕ
اور جب وہ ہلاک ہوگا (یا جہنم میں گرے گا ) تو اس کا مال اسے بچا نہ سکے گا۔
اِنَّ عَلَيۡنَا لَـلۡهُدٰىۖ
واقعی ہمارے ذمہ راہ دکھادینا ہے
وَاِنَّ لَـنَا لَـلۡاٰخِرَةَ وَالۡاُوۡلٰى
اور بے شک آخرت اوردنیا دونوں ہمارے ہی قبضے میں ہیں
فَاَنۡذَرۡتُكُمۡ نَارًا تَلَظّٰى‌ۚ
سو میں نے تم کو بھڑکتی ہوئی آگ سے ڈرا دیا ہے۔
لَا يَصۡلٰٮهَاۤ اِلَّا الۡاَشۡقَىۙ
اس میں وہی داخل ہوگا جو بد بخت ہے
الَّذِىۡ كَذَّبَ وَتَوَلّٰىؕ
جس نے (حق کو ) جھٹلایا اور (اس سے) منھ پھیرا۔
وَسَيُجَنَّبُهَا الۡاَتۡقَىۙ
اور وہ پر ہیز گار اس سے بچا لیا جائے گا
الَّذِىۡ يُؤۡتِىۡ مَالَهٗ يَتَزَكّٰى‌ۚ
جو اپنا مال (راہ حق میں اس غرض سے ) دیتا ہے تاکہ وہ پاک ہوجائے
وَمَا لِاَحَدٍ عِنۡدَهٗ مِنۡ نِّعۡمَةٍ تُجۡزٰٓىۙ
اور وہ (اس لئے نہیں دیتا کہ) اس پر کسی کا احسان ہے جس کا وہ بدلہ اتارتا ہے
اِلَّا ابۡتِغَآءَ وَجۡهِ رَبِّهِ الۡاَعۡلٰى‌ۚ
ہاں وہ اپنے خداوند ِ اعلیٰ کی رضا مندی حاصل کرنے کے لئے دیتا ہے
وَلَسَوۡفَ يَرۡضٰى
اور وہ عنقریب خوش ہوجائے گا
×
Preferred translation language Font size Bookmark