بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
وَالسَّمَآءِ وَالطَّارِقِۙ
قسم ہے آسمان کی اور رات میں آنے والے کی
وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا الطَّارِقُۙ
اور آپ ؐ کوکیا خبر کہ رات کے وقت آنے والا کیا ہے۔
النَّجۡمُ الثَّاقِبُۙ
وہ تارا ہےچمکنے والا
اِنۡ كُلُّ نَفۡسٍ لَّمَّا عَلَيۡهَا حَافِظٌؕ
کوئی شخص ایسا نہیں جس پر نگہبان مقرر نہیں
فَلۡيَنۡظُرِ الۡاِنۡسَانُ مِمَّ خُلِقَؕ
پس دیکھنا چاہئے انسان کو کہ وہ کس چیز سے پیدا ہوا ہے
خُلِقَ مِنۡ مَّآءٍ دَافِقٍۙ
وہ اچھلتے پانی سے پیدا ہوا ہے
يَّخۡرُجُ مِنۡۢ بَيۡنِ الصُّلۡبِ وَالتَّرَآٮِٕبِؕ
جو پیٹھ اور سینے کے درمیان سے نکلتا ہے
اِنَّهٗ عَلٰى رَجۡعِهٖ لَقَادِرٌؕ
بے شک اللہ اس کے دوبارہ پیدا کرنے پر قدرت رکھتا ہے۔
يَوۡمَ تُبۡلَى السَّرَآٮِٕرُۙ
جس دن کہ دلوں کے بھید جانچے جائیں گے۔
فَمَا لَهٗ مِنۡ قُوَّةٍ وَّلَا نَاصِرٍؕ
تونہ تو اس کے پاس کچھ قوت (مدافعت ) ہوگی اور نہ اس کا کوئی حمایتی ہوگا
وَالسَّمَآءِ ذَاتِ الرَّجۡعِۙ
قسم ہے آسمان کی جوبارش برساتا ہے۔
وَالۡاَرۡضِ ذَاتِ الصَّدۡعِۙ
اور قسم ہے زمین کی جوپھٹ جاتی ہے
اِنَّهٗ لَقَوۡلٌ فَصۡلٌۙ
کہ یہ کلام (قرآن ) حق کو باطل سے جدا کرنے والا ہے۔
وَّمَا هُوَ بِالۡهَزۡلِؕ
اور وہ بے ہودہ بات نہیں ہے
اِنَّهُمۡ يَكِيۡدُوۡنَ كَيۡدًا ۙ
یہ لوگ تو اپنی تدبیروں میں لگے ہوے ہیں
وَّاَكِيۡدُ كَيۡدًا ۚۖ
اور میں اپنی تدبیر کررہا ہوں ۔
فَمَهِّلِ الۡكٰفِرِيۡنَ اَمۡهِلۡهُمۡ رُوَيۡدًا
پس آپ ؐ (ان ) کافروں کو مہلت دیجئے بس تھوڑے دنوں کی مہلت دیجئے
×
Preferred translation language Font size Bookmark