بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
وَالسَّمَآءِ ذَاتِ الۡبُرُوۡجِۙ
قسم برجوں والے آسمان کی
وَالۡيَوۡمِ الۡمَوۡعُوۡدِۙ
اورقسم ہے وعدہ کئے ہوئے دن کی۔
وَشَاهِدٍ وَّمَشۡهُوۡدٍؕ
اورحاضر ہونے والے کی اور جو اس کے پاس حاضر کیا جائے
قُتِلَ اَصۡحٰبُ الۡاُخۡدُوۡدِۙ
اس کی کہ ہلاک کردئے گئے خندقوں والے۔
النَّارِ ذَاتِ الۡوَقُوۡدِۙ
بہت سے ایندھن کی آگ والے۔
اِذۡ هُمۡ عَلَيۡهَا قُعُوۡدٌ ۙ
جب وہ اس کے آس پاس بیٹھے ہوئے تھے۔
وَّهُمۡ عَلٰى مَا يَفۡعَلُوۡنَ بِالۡمُؤۡمِنِيۡنَ شُهُوۡدٌ ؕ
اور ایمان والوں پر جو سختیاں ہورہی تھیں وہ دیکھ رہے تھے
وَمَا نَقَمُوۡا مِنۡهُمۡ اِلَّاۤ اَنۡ يُّؤۡمِنُوۡا بِاللّٰهِ الۡعَزِيۡزِ الۡحَمِيۡدِۙ
انہوں نے مسلمانوں میں کوئی عیب نہیں پایا بجز اس کے کہ اس اللہ پر ایمان لائے جوغالب اورقابل تعریف ہے
الَّذِىۡ لَهٗ مُلۡكُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ‌ؕ وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ شَهِيۡدٌ ؕ
وہی اللہ آسمانوں اورزمین کی بادشاہت جس کے لئے ہے اور اللہ ہر چیز سے خوب واقف ہے۔
اِنَّ الَّذِيۡنَ فَتَـنُوا الۡمُؤۡمِنِيۡنَ وَ الۡمُؤۡمِنٰتِ ثُمَّ لَمۡ يَتُوۡبُوۡا فَلَهُمۡ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمۡ عَذَابُ الۡحَرِيۡقِؕ
جن لوگوں نےمسلمان مردوں اور عورتوں کو تکلیف پہنچائی پھر اس سے باز نہ آئے (توبہ نہ کی) ان کے لئے جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لئے جلنے کا عذاب ہے
اِنَّ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمۡ جَنّٰتٌ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ ؕؔ ذٰلِكَ الۡفَوۡزُ الۡكَبِيۡرُؕ
اور جو لوگ ایمان لائے اورعمل صالح کرتے رہے ان کے لئے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہیں یہی بڑیکامیابی ہے۔
اِنَّ بَطۡشَ رَبِّكَ لَشَدِيۡدٌ ؕ
بے شک تمہارے رب کی پکڑ بہت سخت ہے۔
اِنَّهٗ هُوَ يُبۡدِئُ وَيُعِيۡدُ‌ ۚ
وہ پہلی دفعہ پیدا کرتاہے اور وہی دوبارہ بھی زندہ کرے گا۔
وَهُوَ الۡغَفُوۡرُ الۡوَدُوۡدُۙ
اور وہ بخشنے والا محبت کرنے والا ہے۔
ذُو الۡعَرۡشِ الۡمَجِيۡدُ ۙ
عرش کا مالک ہے ۔ عظمت والا ہے۔
فَعَّالٌ لِّمَا يُرِيۡدُ ؕ
جو چاہتا ہے کردیتا ہے
هَلۡ اَتٰٮكَ حَدِيۡثُ الۡجُـنُوۡدِۙ
کیا آپؐ کو ان لشکروں کا قصّہ پہنچا ۔
فِرۡعَوۡنَ وَثَمُوۡدَؕ
یعنی فرعوناور ثمود کا ۔
بَلِ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا فِىۡ تَكۡذِيۡبٍۙ
بلکہ یہ کافر تکذیب (کے مشغلے) میں گرفتار ہیں ۔
وَّاللّٰهُ مِنۡ وَّرَآٮِٕهِمۡ مُّحِيۡطٌۚ
اور اللہ بھی ان کو ادھر سے ادھر سے گھیرے ہوئے ہے
بَلۡ هُوَ قُرۡاٰنٌ مَّجِيۡدٌ ۙ
یہ کتاب (جھٹلانے کے قابل چیز نہیں ) قرآن ہے عظمت والا ۔
فِىۡ لَوۡحٍ مَّحۡفُوۡظٍ
جو لوحمحفوظ میں (لکھا ہے)۔
×
Preferred translation language Font size Bookmark