بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
اِذَا السَّمَآءُ انْفَطَرَتۡۙ
جب آسمان پھٹ جائے گا ۔
وَاِذَا الۡكَوَاكِبُ انْتَثَرَتۡۙ
اور جب ستارے جھڑ پڑیں گے
وَاِذَا الۡبِحَارُ فُجِّرَتۡۙ
اور جب دریا ابلپڑیں گے۔
وَاِذَا الۡقُبُوۡرُ بُعۡثِرَتۡۙ
اورجب قبریں اکھیڑ دی جائیں گی۔
عَلِمَتۡ نَفۡسٌ مَّا قَدَّمَتۡ وَاَخَّرَتۡؕ
تب ہر شخص کو معلوم ہوجائے گا کہ اس نے آگے کیا بھیجا تھا اورپیچھے کیا چھوڑا تھا
يٰۤاَيُّهَا الۡاِنۡسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الۡكَرِيۡمِۙ
اے انسان تجھ کو رب ِ کریم کے بارے میں کس نے دھوکہ میں ڈال دیا
الَّذِىۡ خَلَقَكَ فَسَوّٰٮكَ فَعَدَلَـكَۙ
وہیتوہے جس نے تجھ کو پیدا کیا ۔ پھر تیرے اعضاء ٹھیک کئے
فِىۡۤ اَىِّ صُوۡرَةٍ مَّا شَآءَ رَكَّبَكَؕ
اور تیری قامت کو معتدل بنایا جس صورت میں چاہا تجھے جوڑ دیا
كَلَّا بَلۡ تُكَذِّبُوۡنَ بِالدِّيۡنِۙ
مگر افسوس تم لوگ جزا کو جھٹلاتے ہو۔
وَاِنَّ عَلَيۡكُمۡ لَحٰـفِظِيۡنَۙ
حالانکہ تم پر نگہبان مقرر ہیں ۔
كِرَامًا كَاتِبِيۡنَۙ
عالی قدر اور تمہارے اعمال کےلکھنے والے۔
يَعۡلَمُوۡنَ مَا تَفۡعَلُوۡنَ
تم جو کچھ کرتے ہو وہ اسے جانتے ہیں
اِنَّ الۡاَبۡرَارَ لَفِىۡ نَعِيۡمٍۚ
بے شک نیک لوگ نعمتوں میں ہوں گے۔
وَاِنَّ الۡفُجَّارَ لَفِىۡ جَحِيۡمٍ ۚۖ
اوربد کردار دوزخ میں ۔
يَّصۡلَوۡنَهَا يَوۡمَ الدِّيۡنِ
یعنی جزا کے دن اس میں داخل ہوں گے
وَمَا هُمۡ عَنۡهَا بِغَآٮِٕبِيۡنَؕ
اور وہ اس سے چھپ نہ سکیں گے۔
وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا يَوۡمُ الدِّيۡنِۙ
اور آپ ؐ کو کیا معلوم کہ جزاء کا دن کیا ہے
ثُمَّ مَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا يَوۡمُ الدِّيۡنِؕ
پھر (سنو ) آپ ؐ کوکیا معلوم کہ جزاء کا دن کیا ہے۔
يَوۡمَ لَا تَمۡلِكُ نَفۡسٌ لِّنَفۡسٍ شَيۡـــًٔا‌ ؕ وَالۡاَمۡرُ يَوۡمَٮِٕذٍ لِّلَّهِ
وہ دن ایسا ہے کہ اس میں کوئی شخص دوسرے کے لئے کچھ نفع نہ دے سکے گا اور حکم اس دن صرف اللہ ہی کا ہوگا
×
Preferred translation language Font size Bookmark