بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
عَمَّ يَتَسَآءَلُوۡنَ‌ۚ
یہ لوگ کس چیز کے پارے میں پوچھتے ہیں۔
عَنِ النَّبَاِ الۡعَظِيۡمِۙ
اس بڑے واقعہ کے بارے میں
الَّذِىۡ هُمۡ فِيۡهِ مُخۡتَلِفُوۡنَؕ
جس میں یہ لوگ اختلاف کر رہے ہیں
كَلَّا سَيَعۡلَمُوۡنَۙ
ہرگز ایسا نہیں [بلکہ قیامت آئے گی] اور ان کو معلوم ہو جائے گا۔
ثُمَّ كَلَّا سَيَعۡلَمُوۡنَ
ہرگز ایسا نہیں ہوگا [وہ آئے گی] اور وہ بھی عنقریب جان لیں گے
اَلَمۡ نَجۡعَلِ الۡاَرۡضَ مِهٰدًا ۙ
کیا ہم نے زمین کو بچھونا نہیں بنایا
وَّالۡجِبَالَ اَوۡتَادًا ۙ
اور پہاڑوں کو اس کی میخیں نہیں بنایا
وَّخَلَقۡنٰكُمۡ اَزۡوَاجًا ۙ
اور ہم نے تم کو جوڑا جوڑا بنایا۔
وَّجَعَلۡنَا نَوۡمَكُمۡ سُبَاتًا ۙ
اور تمہاری نیند کو سکون و راحت بنایا
وَّجَعَلۡنَا الَّيۡلَ لِبَاسًا ۙ
اور رات کو پردہ بنایا۔
وَّجَعَلۡنَا النَّهَارَ مَعَاشًا
اور دن کو معاش کا وقت قرار دیا۔
وَّبَنَيۡنَا فَوۡقَكُمۡ سَبۡعًا شِدَادًا ۙ
اور تمہارے اوپر سات مضبوط آسمان بنائے
وَّ جَعَلۡنَا سِرَاجًا وَّهَّاجًا ۙ
اور ہم نے [آفتاب کا] روشن چرغ بنایا
وَّاَنۡزَلۡنَا مِنَ الۡمُعۡصِرٰتِ مَآءً ثَجَّاجًا ۙ
اور پانی بھرے بادلوں سے موسلا دھار بارش برسائی۔
لِّـنُخۡرِجَ بِهٖ حَبًّا وَّنَبَاتًا ۙ
تاکہ اس سے غلہ اور سبزی اور گنجان باغ پیدا کریں۔
وَّجَنّٰتٍ اَلۡفَافًا ؕ
تاکہ اس سے غلہ اور سبزی اور گنجان باغ پیدا کریں۔
اِنَّ يَوۡمَ الۡفَصۡلِ كَانَ مِيۡقَاتًا ۙ
بے شک فیصلہ کا دن مقرر ہے
يَّوۡمَ يُنۡفَخُ فِى الصُّوۡرِ فَتَاۡتُوۡنَ اَفۡوَاجًا ۙ
جس دن صور پھونکا جائے گا تو تم لوگ گروہ در گروہ بن کر آئیں گے
وَّفُتِحَتِ السَّمَآءُ فَكَانَتۡ اَبۡوَابًا ۙ
اور آسمان کھولا جائے گا تو اس میں دروازے ہو جائیں گے
وَّ سُيِّرَتِ الۡجِبَالُ فَكَانَتۡ سَرَابًا ؕ
اور پہاڑ چلائے جائیں گے، پس وہ ریت [کی طرح] ہو جائیں گے۔
اِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتۡ مِرۡصَادًا ۙ
بے شک دوزخ گھات میں ہے
لِّلطّٰغِيۡنَ مَاٰبًا ۙ
سرکشوں کا ٹھکانہ ہے
لّٰبِثِيۡنَ فِيۡهَاۤ اَحۡقَابًا‌ ۚ
اس میں وہ مدتوں پڑے رہیں گے۔
لَا يَذُوۡقُوۡنَ فِيۡهَا بَرۡدًا وَّلَا شَرَابًا ۙ
اس میں نہ وہ ٹھنڈک کا مزہ چکھیں گے اور نہ پینا نصیب ہوگا۔
اِلَّا حَمِيۡمًا وَّغَسَّاقًا ۙ
بجز گرم پانی اور پیپ کے۔
جَزَآءً وِّفَاقًا ؕ
[ان کے اعمال کے] پورے پورے بدلے کے طور پر
اِنَّهُمۡ كَانُوۡا لَا يَرۡجُوۡنَ حِسَابًا ۙ
یہ لوگ حساب کی تو امید ہی نہیں رکھتے تھے۔
وَّكَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَا كِذَّابًا ؕ
اور ہماری آیتوں کو جھوٹ سمجھ کر جھٹلاتے تھے
وَكُلَّ شَىۡءٍ اَحۡصَيۡنٰهُ كِتٰبًا ۙ
اور ہم نے [ان کے اعمال سے] ہر چیز لکھ کر ضبط کر لیا ہے۔
فَذُوۡقُوۡا فَلَنۡ نَّزِيۡدَكُمۡ اِلَّا عَذَابًا
سو اب مزہ چکھو ہم تم پر عذاب ہی بڑھائیں گے۔
اِنَّ لِلۡمُتَّقِيۡنَ مَفَازًا ۙ
بے شک پرہیز گاروں کے لئے کامیابی ہے
حَدَآٮِٕقَ وَاَعۡنَابًا ۙ
یعنی باغ اور انگور
وَّكَوَاعِبَ اَتۡرَابًا ۙ
اور ہم عمر دوشیزائیں
وَّكَاۡسًا دِهَاقًا ؕ
اور شراب کے چھلکتے جام۔
لَا يَسۡمَعُوۡنَ فِيۡهَا لَـغۡوًا وَّلَا كِذّٰبًا‌ ۚ
وہاں نہ بے ہودہ بات سنیں گے اور نہ جھوٹ
جَزَآءً مِّنۡ رَّبِّكَ عَطَآءً حِسَابًا ۙ
بطور بدلے کے یہ سب ملے گاجو کافی انعام ہے تمہارے رب کی طرف سے
رَّبِّ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَا الرَّحۡمٰنِ‌ لَا يَمۡلِكُوۡنَ مِنۡهُ خِطَابًا‌ ۚ
جو آسمانوں اور زمین اور جو ان دونوں میں ہے ان کا مالک ہے جو بڑا مہربان ہے کوئی اس سے بات کرنے کی قدرت نہیں رکھتا
يَوۡمَ يَقُوۡمُ الرُّوۡحُ وَالۡمَلٰٓٮِٕكَةُ صَفًّا ؕۙ لَّا يَتَكَلَّمُوۡنَ اِلَّا مَنۡ اَذِنَ لَهُ الرَّحۡمٰنُ وَقَالَ صَوَابًا‌
جس دن کھڑی ہو گی روح اور فرشتے صف باندھ کر کوئی نہیں بولتا بجز اس کے جس کو [اللہ] رحمان نے اجازت دی ہو اور اس نے بات بھی صحیح کہی ہو
ذٰلِكَ الۡيَوۡمُ الۡحَـقُّ‌ ۚ فَمَنۡ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰى رَبِّهٖ مَاٰبًا
دن برحق ہے۔ پس جو شخص چاہے اپنے رب کے پاس ٹھکانہ بنا لے
اِنَّاۤ اَنۡذَرۡنٰـكُمۡ عَذَابًا قَرِيۡبًا ۖۚ  يَّوۡمَ يَنۡظُرُ الۡمَرۡءُ مَا قَدَّمَتۡ يَدٰهُ وَيَقُوۡلُ الۡـكٰفِرُ يٰلَيۡتَنِىۡ كُنۡتُ تُرٰبًا
ہم نے تم کو قریب میں آنے والے عذاب سے ڈرایا ہے۔ جس دن ہر شخص اپنے ان اعمال کو دیکھ لے گا جو اس نے اپنے آگے [دنیا سے] بھیجے ہوں گے اور کافر [حسرت سے کہے گا] اے کاش میں مٹی ہوتا [تاکہ عذاب سے بچ جاتا]
×
Preferred translation language Font size Bookmark