بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
وَالۡمُرۡسَلٰتِ عُرۡفًا ۙ
قسم ہے ان فرشتوں کی جو پیاپے آتے ہیں
فَالۡعٰصِفٰتِ عَصۡفًا ۙ
پھر تیز رفتار ہوجاتے ہیں
وَّالنّٰشِرٰتِ نَشۡرًا ۙ
پھر اپنے پیروں کو پھیلا دیتے ہیں
فَالۡفٰرِقٰتِ فَرۡقًا ۙ
اور فرق کرتے ہیں
فَالۡمُلۡقِيٰتِ ذِكۡرًا ۙ
اور اللہ کے ذکر (کتاب ) کو پہنچاتے ہیں
عُذۡرًا اَوۡ نُذۡرًا ۙ
عذر وتوبہ کی جہت سے اور باطل والوں کیلئے ڈرانے کی جہت سے
اِنَّمَا تُوۡعَدُوۡنَ لَوَاقِعٌ ؕ
کہ جس بات کا تم سے وعدہ کیا جارہا ہے وہ ہوکر رہے گی۔
فَاِذَا النُّجُوۡمُ طُمِسَتۡۙ
جب تاروں کی چمک جاتی رہے گی۔
وَ اِذَا السَّمَآءُ فُرِجَتۡۙ
اور جب آسمان پھٹ جائے گا۔
وَاِذَا الۡجِبَالُ نُسِفَتۡۙ
اور جب پہاڑ اڑے اڑے پھریں گے۔
وَاِذَا الرُّسُلُ اُقِّتَتۡؕ
اورجب تمام پیغمبر وقت ِ مقرر پر جمع کئے جائیں گے۔
لِاَىِّ يَوۡمٍ اُجِّلَتۡؕ
کس دن کے لئے معاملہ ملتوی کیا گیا تھا۔
لِيَوۡمِ الۡفَصۡلِ‌ۚ
فیصلے کے دن کے لئے۔
وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا يَوۡمُ الۡفَصۡلِؕ
اورآپ ؐ کوکیا خبر کہ فیصلے کا دن کیا ہے۔
وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ
اس دن جھٹلانے والوں کے لئے ہلاکت ہے۔
اَلَمۡ نُهۡلِكِ الۡاَوَّلِيۡنَؕ
کیا ہم نے پہلے کے لوگوں کو ہلاک نہیں کیا ۔
ثُمَّ نُتۡبِعُهُمُ الۡاٰخِرِيۡنَ
پھر پچھلوں کو بھی (عذاب میں ) ان کے ساتھ ساتھ کردیں گے۔
كَذٰلِكَ نَفۡعَلُ بِالۡمُجۡرِمِيۡنَ
ہم گنہگاروں کے ساتھ ایسا ہی کیا کرتے ہیں
وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ
اس دن جھٹلانے والوں کے لئے خرابی ہے۔
اَلَمۡ نَخۡلُقۡكُّمۡ مِّنۡ مَّآءٍ مَّهِيۡنٍۙ
کیا ہم نے تم کو ایک بے وقعت پانی سے پیدا نہیں کیا۔
فَجَعَلۡنٰهُ فِىۡ قَرَارٍ مَّكِيۡنٍۙ
(پہلے ) اس کو ایک محفوظ جگہ (رحم ) میں رکھا۔
اِلٰى قَدَرٍ مَّعۡلُوۡمٍۙ
ایک مقرر مدت تک۔
فَقَدَرۡنَا ۖ فَنِعۡمَ الۡقٰدِرُوۡنَ
پھر اندازہ ٹہرایا سو ہم کیا ہی خوب اندازہ ٹہرانے والے ہیں
وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ
اس دن جھٹلانے والوں کے لئے خرابی ہے۔
اَلَمۡ نَجۡعَلِ الۡاَرۡضَ كِفَاتًا ۙ
کیا ہم نے زمین کوسمیٹنے والی نہیں بنایا۔
اَحۡيَآءً وَّاَمۡوَاتًا ۙ
یعنی زندوں کواور مردوں کو
وَّجَعَلۡنَا فِيۡهَا رَوَاسِىَ شٰمِخٰتٍ وَّ اَسۡقَيۡنٰكُمۡ مَّآءً فُرَاتًا ؕ
اوراس میں ہم نے اونچے اونچے پہاڑ بنائے اورتم کو میٹھا پانی پلایا
وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ
اس دن جھٹلانے والوں کے لئے ہلاکت ہے۔
اِنْطَلِقُوۡۤا اِلٰى مَا كُنۡتُمۡ بِهٖ تُكَذِّبُوۡنَ‌ۚ
تم اس عذاب کی طرف چلو جس کوجھٹلاتے تھے۔
اِنْطَلِقُوۡۤا اِلٰى ظِلٍّ ذِىۡ ثَلٰثِ شُعَبٍۙ
اس سائے کی طرف چلو جس کی تین شاخیں ہیں
لَّا ظَلِيۡلٍ وَّلَا يُغۡنِىۡ مِنَ اللَّهَبِؕ
جس میں نہ (ٹھنڈی) چھاؤں ہے اور نہ لپٹ سے بچاتا ہے۔
اِنَّهَا تَرۡمِىۡ بِشَرَرٍ كَالۡقَصۡرِ‌ۚ
وہ تو انگارے برساتا ہے جیسے بڑے بڑے محل۔
كَاَنَّهٗ جِمٰلَتٌ صُفۡرٌ ؕ
گویا زرد رنگ کےاونٹ ہیں
وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
هٰذَا يَوۡمُ لَا يَنۡطِقُوۡنَۙ
یہ وہ دن ہے۔جس میں لوگ بول نہ سکیں گے۔
وَلَا يُؤۡذَنُ لَهُمۡ فَيَـعۡتَذِرُوۡنَ
نہ ان کو اجازت ہوگی سو عذر بھی نہ کرسکیں گے
وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ
اس دن جھٹلانے والوں کے لئے خرابی ہے۔
هٰذَا يَوۡمُ الۡفَصۡلِ‌ۚ جَمَعۡنٰكُمۡ وَالۡاَوَّلِيۡنَ
یہی فیصلے کادن ہے ۔ (جس میں ) ہم نے تم کو اورپہلے لوگوں کو جمع کیا ہے۔
فَاِنۡ كَانَ لَـكُمۡ كَيۡدٌ فَكِيۡدُوۡنِ
اگر تمہارے پاس (آج کے فیصلے سے بچنے کا ) کوئی داؤ ہے تو مجھ پر وہ داؤ استعمال کرو۔
وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ
اس دن جھٹلانے والو ں کے لئے خرابی ہے۔
اِنَّ الۡمُتَّقِيۡنَ فِىۡ ظِلٰلٍ وَّعُيُوۡنٍۙ
بے شک پرہیزگار لوگ سایوں اور چشموں میں ۔
وَّفَوَاكِهَ مِمَّا يَشۡتَهُوۡنَؕ
اور من پسند میوؤں میں ہوں گے۔
كُلُوۡا وَاشۡرَبُوۡا هَنِيْٓئًا ۢ بِمَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ
جوعمل تم کرتے تھے اس کے بدلے میں مزے سے کھاؤ اور پیو ۔
اِنَّا كَذٰلِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ
ہم نیکو کاروں کو اسی طرح صلہ دیتے ہیں ۔
وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ
اس دن جھٹلانے والوں کے لئے خرابی ہے۔
كُلُوۡا وَتَمَتَّعُوۡا قَلِيۡلًا اِنَّكُمۡ مُّجۡرِمُوۡنَ
(اے جھٹلانے والو) تم تھوڑے دن اور کھالو اورفائدہ اٹھالو بے شک تم مجرم ہو ۔
وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ
اس دن جھٹلانے والوں کے لئے خرابی ہے۔
وَاِذَا قِيۡلَ لَهُمُ ارۡكَعُوۡا لَا يَرۡكَعُوۡنَ
اورجب ان سے کہا جاتا ہے اللہ کے آگے جھکو تو وہ جھکتے نہیں
وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ
اس دن جھٹلانے والوں کے لئے خرابی ہے۔
فَبِاَىِّ حَدِيۡثٍۢ بَعۡدَهٗ يُؤۡمِنُوۡنَ
پھر اس کے بعد یہ کونسی بات پر ایمان لائیں گے
×
Preferred translation language Font size Bookmark