بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
هَلۡ اَتٰى عَلَى الۡاِنۡسَانِ حِيۡنٌ مِّنَ الدَّهۡرِ لَمۡ يَكُنۡ شَيۡـٴً۬ـا مَّذۡكُوۡرًا
بے شک انسان پر زمانے میں ایک وقت ایسا بھی آچکا ہے جس میں وہ کوئی قابل ذکر چیز بھی نہیں تھا۔
اِنَّا خَلَقۡنَا الۡاِنۡسَانَ مِنۡ نُّطۡفَةٍ اَمۡشَاجٍۖ نَّبۡتَلِيۡهِ فَجَعَلۡنٰهُ سَمِيۡعًۢا بَصِيۡرًا
ہم نے انسان کو مخلوط نطفہ سے پیدا کیا تاکہ ہم اسے آزمائیں تو ہم نے اس کو سننے والادیکھنے والا بنادیا۔
اِنَّا هَدَيۡنٰهُ السَّبِيۡلَ اِمَّا شَاكِرًا وَّاِمَّا كَفُوۡرًا
ہم نے اس کو راستہ بھی بتایا اب وہ خواہ شکر گذار بنے یا ناشکرا۔
اِنَّاۤ اَعۡتَدۡنَا لِلۡكٰفِرِيۡنَ سَلٰسِلَا۟ وَاَغۡلٰلًا وَّسَعِيۡرًا
ہم نے کافروں کے لئے زنجیریں اورطوق اور دہکتی آگ تیار کررکھی ہے
اِنَّ الۡاَبۡرَارَ يَشۡرَبُوۡنَ مِنۡ كَاۡسٍ كَانَ مِزَاجُهَا كَافُوۡرًا‌ۚ
جونیکو کار ہیں وہ شرابپئیں گے تو ایسے پیالوں سے جن میں کافور کی آمیزش ہوگی
عَيۡنًا يَّشۡرَبُ بِهَا عِبَادُ اللّٰهِ يُفَجِّرُوۡنَهَا تَفۡجِيۡرًا
یعنی وہ ایک چشمہ ہے جس سے اللہ کے بندے پئیں گے اور جس کو وہ جدھر جائیں گے بہالے جائیں گے۔
يُوۡفُوۡنَ بِالنَّذۡرِ وَيَخَافُوۡنَ يَوۡمًا كَانَ شَرُّهٗ مُسۡتَطِيۡرًا
یہ لوگ نذریں پوری کرتے ہیں اور اس دن سے ڈرتے ہیں جس کی سختی پھیل رہی ہوگی۔
وَيُطۡعِمُوۡنَ الطَّعَامَ عَلٰى حُبِّهٖ مِسۡكِيۡنًا وَّيَتِيۡمًا وَّاَسِيۡرًا
اور یہ لوگ محض خدا کی محبت میں غریب اوریتیم اورقیدی کو کھانا کھلاتے ہیں ۔
اِنَّمَا نُطۡعِمُكُمۡ لِـوَجۡهِ اللّٰهِ لَا نُرِيۡدُ مِنۡكُمۡ جَزَآءً وَّلَا شُكُوۡرًا
ہم تم کو خالص خدا کے لئے کھلاتے ہیں نہ تو تم سے معاوضہ کے خواستگار ہیں اورنہ شکریہ کے
اِنَّا نَخَافُ مِنۡ رَّبِّنَا يَوۡمًا عَبُوۡسًا قَمۡطَرِيۡرًا
ہم کو اپنے رب کی طرف سے ایک ایسے دن کا خدشہ ہے جو بڑا سخت اورتلخ ہے۔
فَوَقٰٮهُمُ اللّٰهُ شَرَّ ذٰلِكَ الۡيَوۡمِ وَ لَقّٰٮهُمۡ نَضۡرَةً وَّسُرُوۡرًا‌ۚ
سو اللہ ان کو اس دن کی سختی سے بچا لیگا اوران کو تازگی اورخوشی عنایت فرمائے گا۔
وَجَزٰٮهُمۡ بِمَا صَبَرُوۡا جَنَّةً وَّحَرِيۡرًا ۙ
اوران کے صبر کے بدلے میں جنت کے باغات اور ریشمی (لباس ) دے گا۔
مُّتَّكِـِٕـيۡنَ فِيۡهَا عَلَى الۡاَرَآٮِٕكِ‌ۚ لَا يَرَوۡنَ فِيۡهَا شَمۡسًا وَّلَا زَمۡهَرِيۡرًا‌ۚ
اس حالت میں کہ وہ وہاں تختوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے نہ وہاں دھوپ (کی تپش ) دیکھیں گے اورنہ جاڑے کی شدت۔
وَدَانِيَةً عَلَيۡهِمۡ ظِلٰلُهَا وَذُلِّلَتۡ قُطُوۡفُهَا تَذۡلِيۡلًا
(وہاں ان پر) درختوں کے سائے جھکے ہوئے ہوں گے اور میوے بھی جھکے ہوئے لٹک رہے ہوں گے۔
وَيُطَافُ عَلَيۡهِمۡ بِاٰنِيَةٍ مِّنۡ فِضَّةٍ وَّاَكۡوَابٍ كَانَتۡ قَوَارِيۡرَا۟ؔ ۙ
اور ان کے پاس چاندی کے برتن لائے جائیں گے اور شیشے کے گلاس
قَوَارِيۡرَا۟ؔ مِنۡ فِضَّةٍ قَدَّرُوۡهَا تَقۡدِيۡرًا
اور شیشے بھی چاندی کے جو ٹھیک اندازے کے مطابق بنائے گئے ہیں ۔
‌ ‌ وَيُسۡقَوۡنَ فِيۡهَا كَاۡسًا كَانَ مِزَاجُهَا زَنۡجَبِيۡلًا ۚ
اوران کوایسی شراب پلائی جائے گی جس میں سونٹھ کی آمیزش ہوگی۔
عَيۡنًا فِيۡهَا تُسَمّٰى سَلۡسَبِيۡلًا
یہ بہشت میں ایک چشمہ ہے جس کا نام سلسبیل ہے۔
وَيَطُوۡفُ عَلَيۡهِمۡ وِلۡدَانٌ مُّخَلَّدُوۡنَ‌ۚ اِذَا رَاَيۡتَهُمۡ حَسِبۡتَهُمۡ لُـؤۡلُـؤًا مَّنۡثُوۡرًا
اور ان کے پاس یہ چیزیں لیکر ایسے لڑکے گھومتے رہیں گے جو ہمیشہ لڑکے ہی رہیں گے جب تم ان کو دیکھو گے تو خیال کروگے کہ وہ بکھرے ہوئے موتی ہیں ۔
وَاِذَا رَاَيۡتَ ثَمَّ رَاَيۡتَ نَعِيۡمًا وَّمُلۡكًا كَبِيۡرًا
اے مخاطب جب تو اس جگہ کو دیکھے گا تو تجھے نعمت اور بڑی سلطنت نظر آئے گی ۔
عٰلِيَهُمۡ ثِيَابُ سُنۡدُسٍ خُضۡرٌ وَّاِسۡتَبۡرَقٌ‌ وَّحُلُّوۡۤا اَسَاوِرَ مِنۡ فِضَّةٍ ‌ۚوَسَقٰٮهُمۡ رَبُّهُمۡ شَرَابًا طَهُوۡرًا
ان کے کپڑے ہیں سبز باریک اور گاڑھے ریشم کے اور انہیں چاندی کےکنگن پہنائے جائیں گے اور ان کا رب ان کو پاکیزہ شراب پلائے گا۔
اِنَّ هٰذَا كَانَ لَـكُمۡ جَزَآءً وَّكَانَ سَعۡيُكُمۡ مَّشۡكُوۡرًا
یہ تمہارابدلہ ہے اور اللہ کے پاس تمہاری کوشش قابلِ قدر ہے ۔
اِنَّا نَحۡنُ نَزَّلۡنَا عَلَيۡكَ الۡقُرۡاٰنَ تَنۡزِيۡلًا ۚ
اے محمد ؐ ہم نے آپ ؐ پر قرآن آہستہ آہستہ نازل کیا
فَاصۡبِرۡ لِحُكۡمِ رَبِّكَ وَلَا تُطِعۡ مِنۡهُمۡ اٰثِمًا اَوۡ كَفُوۡرًا‌ۚ
تو اپنے رب کے حکم کے مطابق صبر کرتے رہئے اور ان لوگوں میں سے کسی گنہگار اور ناشکرے کا کہا نہ مانئے۔
وَاذۡكُرِ اسۡمَ رَبِّكَ بُكۡرَةً وَّاَصِيۡلًا ۚ  ۖ
اور صبح و شام اپنے رب کا ذکر کیجئے
وَمِنَ الَّيۡلِ فَاسۡجُدۡ لَهٗ وَسَبِّحۡهُ لَيۡلًا طَوِيۡلًا
اوررات کے حصّے میں بھی اس کے لئےنماز پڑھئے اور بڑی رات تک اس کی پاکی بیان کیجئے
اِنَّ هٰٓؤُلَاۤءِ يُحِبُّوۡنَ الۡعَاجِلَةَ وَيَذَرُوۡنَ وَرَآءَهُمۡ يَوۡمًا ثَقِيۡلًا
یہ لوگ دنیا کودوست رکھتے ہیں اور بھاری دن کو اپنی پیٹھ کے پیچھے چھوڑ دیتے ہیں ۔
نَحۡنُ خَلَقۡنٰهُمۡ وَشَدَدۡنَاۤ اَسۡرَهُمۡ‌ۚ وَاِذَا شِئۡنَا بَدَّلۡنَاۤ اَمۡثَالَهُمۡ تَبۡدِيۡلًا
ہم نے ان کو پیدا کیا اورہم نے ان کے جوڑمضبوط کئے اور جب ہم چاہیں ان کے بدلے ان ہی کی طرح کے لوگ لے آئیں
اِنَّ هٰذِهٖ تَذۡكِرَةٌ ‌ۚ فَمَنۡ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰى رَبِّهٖ سَبِيۡلًا
یہ تونصیحت ہے پس جو چاہے اپنے پروردگار کی طرف پہنچنے کا راستہ اختیار کرلے۔
وَمَا تَشَآءُوۡنَ اِلَّاۤ اَنۡ يَّشَآءَ اللّٰهُ ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلِيۡمًا حَكِيۡمًا  ۖ
اور تم کچھ بھی نہیں چاہ سکتے مگر جو خدا کو منظور ہو بے شک خدا جاننے والا حکمت والا ہے۔
يُّدۡخِلُ مَنۡ يَّشَآءُ فِىۡ رَحۡمَتِهٖ‌ؕ وَالظّٰلِمِيۡنَ اَعَدَّ لَهُمۡ عَذَابًا اَلِيۡمًا
جس کو چاہتا ہےاپنی رحمت میں داخل کرلیتا ہے اور ظالموں کے لئے اس نے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے
×
Preferred translation language Font size Bookmark