بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
لَاۤ اُقۡسِمُ بِيَوۡمِ الۡقِيٰمَةِۙ
نہیں یعنی یہ لوگ دوبارہ اٹھائے جانے کا جو انکار کرتے ہیں وہ بات صحیح نہیں ہے
وَلَاۤ اُقۡسِمُ بِالنَّفۡسِ اللَّوَّامَةِؕ
مجھے قیامت کے دن کی قسم اور نفسِ لوامہ کی قسم
اَيَحۡسَبُ الۡاِنۡسَانُ اَلَّنۡ نَّجۡمَعَ عِظَامَهٗؕ
کیا انسان خیال کرتا ہے کہ ہم اس کی ہڈیاں کبھی جمع نہیں کریں گے۔
بَلٰى قٰدِرِيۡنَ عَلٰٓى اَنۡ نُّسَوِّىَ بَنَانَهٗ
ضرور کریں گے اورہم اس بات پر قادر ہیں کہ اس کی پور پور درست کردیں
بَلۡ يُرِيۡدُ الۡاِنۡسَانُ لِيَفۡجُرَ اَمَامَهٗ‌ۚ
مگر انسان یہ چاہتا ہے کہ مستقبل میں بھی گناہ کرتا رہے۔
يَسۡـَٔـلُ اَيَّانَ يَوۡمُ الۡقِيٰمَةِؕ
پوچھتا ہے قیامت کا دن کب ہوگا۔
فَاِذَا بَرِقَ الۡبَصَرُۙ
(کہدیجئے) جب آنکھیں پتھرا جائیں گی۔
وَخَسَفَ الۡقَمَرُۙ
اورچاند بے نور ہوجائے گا۔
وَجُمِعَ الشَّمۡسُ وَالۡقَمَرُۙ
اورسورج اور چاند جمع کردئے جائیں گے۔
يَقُوۡلُ الۡاِنۡسَانُ يَوۡمَٮِٕذٍ اَيۡنَ الۡمَفَرُّ‌ ۚ
اس دن انسان کہے گا اب بھاگنے کی جگہ کہاں ہے۔
كَلَّا لَا وَزَرَؕ
بے شک کہیں پناہ نہیں ۔
اِلٰى رَبِّكَ يَوۡمَٮِٕذِ ۨالۡمُسۡتَقَرُّ ؕ
اس روز تیرے رب کے پاس ہی ٹھکانہ ہے۔
يُنَبَّؤُا الۡاِنۡسَانُ يَوۡمَٮِٕذٍۢ بِمَا قَدَّمَ وَاَخَّرَؕ
اس دن انسان کو خبر دی جائے گی کہ اس نے کیا عمل آگے بھیجا اورکیا پیچھے چھوڑا۔
بَلِ الۡاِنۡسَانُ عَلٰى نَفۡسِهٖ بَصِيۡرَةٌ ۙ
بلکہ انسان اپنے آپ (اعمال) کا خود گواہ ہے۔
وَّلَوۡ اَلۡقٰى مَعَاذِيۡرَهٗؕ
اگرچہ عذر وبہانے کرتا رہے۔
لَا تُحَرِّكۡ بِهٖ لِسَانَكَ لِتَعۡجَلَ بِهٖؕ
اور (اے محمد ؐ ) وحی کے پڑھنے کے لئے اپنی زبان نہ ہلایاکیجئے تاکہ آپ ؐ اس کو جلدی یاد کرلیں ۔
اِنَّ عَلَيۡنَا جَمۡعَهٗ وَقُرۡاٰنَهٗۚ  ۖ
اس کا جمع کرنا اور پڑھوانا ہمارے ذمہ ہے
فَاِذَا قَرَاۡنٰهُ فَاتَّبِعۡ قُرۡاٰنَهٗ‌ۚ
پس جب ہم پڑھا کریں (تو سنا کیجئے )
ثُمَّ اِنَّ عَلَيۡنَا بَيَانَهٗؕ
پھر اسی طرح پڑھا کیجئے پھر اس کا بیان ہمارے ذمہ ہے
كَلَّا بَلۡ تُحِبُّوۡنَ الۡعَاجِلَةَ ۙ
مگر لوگو تم دنیا سے محبت رکھتے ہو۔
وَتَذَرُوۡنَ الۡاٰخِرَةَ ؕ
اور آخرت کو ترک کردیتے ہو۔
وُجُوۡهٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ نَّاضِرَةٌ ۙ
اس روز بہت سے چہرے بارونق ہوں گے
اِلٰى رَبِّهَا نَاظِرَةٌ‌ ۚ
اور محوِ دیدارِِپروردگار ہوں گے۔
وَوُجُوۡهٌ يَّوۡمَٮِٕذٍۢ بَاسِرَةٌ ۙ
اور بہت سے چہرے بے رونق ہوں گے۔
تَظُنُّ اَنۡ يُّفۡعَلَ بِهَا فَاقِرَةٌ ؕ
یہ خیال کریں گے کہ ان کے ساتھ کمر توڑ دینے والا معاملہ کیا جائے گا۔
كَلَّاۤ اِذَا بَلَغَتِ التَّرَاقِىَۙ
دیکھو جب جان حلق تک آجائے گی۔
وَقِيۡلَ مَنۡ؄ رَاقٍۙ
اور لوگ کہنے لگیں گے کہ کون جھاڑ پھونک کرنے والا ہے
وَّظَنَّ اَنَّهُ الۡفِرَاقُۙ
اور وہ جان بلب یہ سمجھے گا کہ اب جدائی ہے
وَالۡتَفَّتِ السَّاقُ بِالسَّاقِۙ
اور (شدت سکرات کے سبب ) ایک پنڈلی دوسری پنڈلی سے لپٹ جائے گی۔
اِلٰى رَبِّكَ يَوۡمَٮِٕذِ ۨالۡمَسَاقُؕ
اس دن تجھ کواپنے رب کی طرف جاناہے
فَلَا صَدَّقَ وَلَا صَلّٰىۙ
لیکن اس نے نہ تو تصدیق (خدا ورسول) کی اور نہ نمازپڑھی ۔
وَلٰڪِنۡ كَذَّبَ وَتَوَلّٰىۙ
بلکہ جھٹلایا اورمنھ پھیرلیا۔
ثُمَّ ذَهَبَ اِلٰٓى اَهۡلِهٖ يَتَمَطّٰىؕ
پھر اپنے گھر والوں کے پاس اکڑتا ہوا چل دیا۔
اَوۡلٰى لَكَ فَاَوۡلٰىۙ
افسوس ہے تجھ پر پھر افسوس ہے۔
ثُمَّ اَوۡلٰى لَكَ فَاَوۡلٰىؕ
پھر افسوس ہے تجھ پر پھر افسوس ہے۔
اَيَحۡسَبُ الۡاِنۡسَانُ اَنۡ يُّتۡرَكَ سُدًىؕ
کیا انسان یہ خیال کرتا ہے کہ اس کو یوں ہی چھوڑ دیا جائے گا۔
اَلَمۡ يَكُ نُطۡفَةً مِّنۡ مَّنِىٍّ يُّمۡنٰىۙ
کیا وہ منی کا قطرہ نہیں تھا جو (رحم میں ) ڈالا گیا تھا ۔
ثُمَّ كَانَ عَلَقَةً فَخَلَقَ فَسَوّٰىۙ
پھر وہ لوتھڑا ہوا پھر اس کو اللہ نے بنایا پھر اس کے اعضاء درست کئے۔
فَجَعَلَ مِنۡهُ الزَّوۡجَيۡنِ الذَّكَرَ وَالۡاُنۡثٰىؕ
پھر اسکی دوقسمیں بنائیں ایک مرداور ایک عورت
اَلَيۡسَ ذٰلِكَ بِقٰدِرٍ عَلٰٓى اَنۡ يُّحۡـىِۦَ الۡمَوۡتٰى
کیا وہ اس بات پر قادر نہیں ہے کہ مردوں کوزندہ کرے
×
Preferred translation language Font size Bookmark