بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
اِنَّاۤ اَرۡسَلۡنَا نُوۡحًا اِلٰى قَوۡمِهٖۤ اَنۡ اَنۡذِرۡ قَوۡمَكَ مِنۡ قَبۡلِ اَنۡ يَّاۡتِيَهُمۡ عَذَابٌ اَلِيۡمٌ
ہم نے نوحؑ کو ان کی قوم کی طرف بھیجا یہ پیغام دیکر کہ اپنی قوم کو ڈراؤ قبل اس کے کہ ان پردرد ناک عذاب آئے
قَالَ يٰقَوۡمِ اِنِّىۡ لَـكُمۡ نَذِيۡرٌ مُّبِيۡنٌۙ
انہوں نے کہا اے میری قوم میں تو تم کو صاف صاف ڈرانے والا ہوں
اَنِ اعۡبُدُوا اللّٰهَ وَاتَّقُوۡهُ وَاَطِيۡعُوۡنِۙ
کہ اللہ کی عبادت کرو اور اس سے ڈرو اور میرا کہا مانو
يَغۡفِرۡ لَـكُمۡ مِّنۡ ذُنُوۡبِكُمۡ وَيُؤَخِّرۡكُمۡ اِلٰٓى اَجَلٍ مُّسَمًّى‌ؕ اِنَّ اَجَلَ اللّٰهِ اِذَا جَآءَ لَا يُؤَخَّرُ‌‌ۘ لَوۡ كُنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ
تو تمہارے گناہ بخش دیگا اور تم کو (موت کے ) وقتِ مقرر تکمہلت دیگا۔ جب اللہ کا مقرر کردہ وقت آجاتا ہے تو تاخیر نہیں ہوتی کاش تم جانتے ہوتے ۔
قَالَ رَبِّ اِنِّىۡ دَعَوۡتُ قَوۡمِىۡ لَيۡلًا وَّنَهَارًا ۙ
نوحؑ نےاللہ سے عرض کی اے میرے رب میں نے اپنی قوم کو رات دن دعوت (حق ) دی۔
فَلَمۡ يَزِدۡهُمۡ دُعَآءِىۡۤ اِلَّا فِرَارًا
لیکن میرے بلانے سے وہ اور زیادہ بھاگنے لگے
وَاِنِّىۡ كُلَّمَا دَعَوۡتُهُمۡ لِتَغۡفِرَ لَهُمۡ جَعَلُوۡۤا اَصَابِعَهُمۡ فِىۡۤ اٰذَانِهِمۡ وَاسۡتَغۡشَوۡا ثِيَابَهُمۡ وَاَصَرُّوۡا وَاسۡتَكۡبَرُوا اسۡتِكۡبَارًا‌ ۚ
اور میں نے جب کبھی ان کو بلایا تاکہ تو ان کو بخش دے تو انہوں نے اپنے کانوں میں انگلیاں دے لیں اور اپنے کپڑے لپیٹ لئے اور اصرار کیا اور تکبر سے کام لیا
ثُمَّ اِنِّىۡ دَعَوۡتُهُمۡ جِهَارًا ۙ
پھر میں ان کوکھلے طور پر بلاتا رہا۔
ثُمَّ اِنِّىۡۤ اَعۡلَـنۡتُ لَهُمۡ وَاَسۡرَرۡتُ لَهُمۡ اِسۡرَارًا ۙ
پھر میں ان کو علانیہ طور پر بھی سمجھایا اور خفیہ طریقے سے بھی میں نے تفہیم کی۔
فَقُلۡتُ اسۡتَغۡفِرُوۡا رَبَّكُمۡؕ اِنَّهٗ كَانَ غَفَّارًا ۙ
اور کہا اپنے رب سے معافی مانگوکہ وہ معاف کرنے والا ہے۔
يُّرۡسِلِ السَّمَآءَ عَلَيۡكُمۡ مِّدۡرَارًا ۙ
وہ تم پر آسمان سے لگاتاربارش برسائے گا۔
وَّيُمۡدِدۡكُمۡ بِاَمۡوَالٍ وَّبَنِيۡنَ وَيَجۡعَلۡ لَّـكُمۡ جَنّٰتٍ وَّيَجۡعَلۡ لَّـكُمۡ اَنۡهٰرًا ؕ
اور مال اور بیٹوں سے تمہاری مدد کریگا اورتمہیں باغ دے گا اور تمہارے لئے نہریں بہا دیگا
مَا لَـكُمۡ لَا تَرۡجُوۡنَ لِلّٰهِ وَقَارًا‌ ۚ
تم کو کیا ہوگیا ہے کہ تم اللہ کی عظمت کے معتقد نہیں ہو
وَقَدۡ خَلَقَكُمۡ اَطۡوَارًا
حالانکہ اس نے تم کو طرح طرح سے بنایا
اَلَمۡ تَرَوۡا كَيۡفَ خَلَقَ اللّٰهُ سَبۡعَ سَمٰوٰتٍ طِبَاقًا ۙ
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے سات آسمان کیسے اوپر نیچےبنائے ہیں ۔
وَّجَعَلَ الۡقَمَرَ فِيۡهِنَّ نُوۡرًا ۙ وَّجَعَلَ الشَّمۡسَ سِرَاجًا
اور ان میں چاند کو نور والی چیز بنایا اورسورج کو چراغ بنایا ۔
وَاللّٰهُ اَنۡۢبَتَكُمۡ مِّنَ الۡاَرۡضِ نَبَاتًا ۙ
اور اللہ نےتم کو زمین سے پیدا کیا ۔
ثُمَّ يُعِيۡدُكُمۡ فِيۡهَا وَيُخۡرِجُكُمۡ اِخۡرَاجًا
پھر اسی میں تمہیں لوٹا دیگا اور اسی سے تم کو نکال کھڑاکرے گا۔
وَاللّٰهُ جَعَلَ لَـكُمُ الۡاَرۡضَ بِسَاطًا ۙ
اور اللہ نے زمین کو تمہارے لئے فرش بنایا۔
لِّـتَسۡلُكُوۡا مِنۡهَا سُبُلًا فِجَاجًا
تاکہ تم اس کے بڑے بڑے کشادہ راستوں پر چلو پھرو۔
قَالَ نُوۡحٌ رَّبِّ اِنَّهُمۡ عَصَوۡنِىۡ وَاتَّبَعُوۡا مَنۡ لَّمۡ يَزِدۡهُ مَالُهٗ وَوَلَدُهٗۤ اِلَّا خَسَارًا‌ ۚ
(اس کے بعد ) نوح ؑ نے عرض کی اے میرے رب یہ لوگ میرے کہنے پر نہیں چلے اور ایسوں کے تابع ہوئے جن کے مال اور اولاد نے ان کو زیادہ نقصان ہی پہنچایا۔
وَمَكَرُوۡا مَكۡرًا كُبَّارًا‌ ۚ
اوربڑی بڑی چالیں چلیں
وَ قَالُوۡا لَا تَذَرُنَّ اٰلِهَتَكُمۡ وَلَا تَذَرُنَّ وَدًّا وَّلَا سُوَاعًا  ۙ وَّ لَا يَغُوۡثَ وَيَعُوۡقَ وَنَسۡرًا‌ ۚ
اورکہنے لگے اپنے معبودوں کو ہرگز نہ چھوڑ نا اور (بالخصوص) ودّ کو نہ چھوڑنا سواع اور یغوثاور یعوق اور نسر کوبھی کبھی نہ چھوڑ نا۔
وَقَدۡ اَضَلُّوۡا كَثِيۡرًا‌ ‌ ۚ وَلَا تَزِدِ الظّٰلِمِيۡنَ اِلَّا ضَلٰلًا
انہوں نے (اے رب) بہت لوگوں کو گمراہ کردیا ہے تو ان کو اور گمراہ کردے۔
مِّمَّا خَطِٓيْئٰتِهِمۡ اُغۡرِقُوۡا فَاُدۡخِلُوۡا نَارًا  ۙ فَلَمۡ يَجِدُوۡا لَهُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ اَنۡصَارًا
بالآخر وہ اپنے گناہوں کی وجہ سے غرقاب کردئے گئے پھر آگ میں ڈالدیئے گئے توانہوں نے اللہ کے سوا کسی کو مدد گار نہ پایا
وَ قَالَ نُوۡحٌ رَّبِّ لَا تَذَرۡ عَلَى الۡاَرۡضِ مِنَ الۡكٰفِرِيۡنَ دَيَّارًا
اور نوحؑ نے یہ دعا کی اے میرے رب کسی کافر کو روئے زمین پر بسا رہنے نہ دے۔
اِنَّكَ اِنۡ تَذَرۡهُمۡ يُضِلُّوۡا عِبَادَكَ وَلَا يَلِدُوۡۤا اِلَّا فَاجِرًا كَفَّارًا
اگر تو ان کو چھوڑ دیگا تویہ تیرے بندوں کوگمراہ کردیں گے اور ان سے جو اولاد ہوگی وہ بھی بدکار اور ناشکرگذار ہوگی
رَبِّ اغۡفِرۡلِىۡ وَلِـوَالِدَىَّ وَلِمَنۡ دَخَلَ بَيۡتِىَ مُؤۡمِنًا وَّلِلۡمُؤۡمِنِيۡنَ وَالۡمُؤۡمِنٰتِؕ وَلَا تَزِدِ الظّٰلِمِيۡنَ اِلَّا تَبَارًا
اے میرے رب مجھ کو اورمیرے مانباپ کو اور جو مومن ہونے کی حالت میں میرے گھر میں داخل ہو اس کو اورتمام مومن مردوں اورمومنہ عورتوں کو بخش دے اور ظالموں کے لئے اورتباہی بڑھادے۔
×
Preferred translation language Font size Bookmark