بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
نٓ‌ وَالۡقَلَمِ وَمَا يَسۡطُرُوۡنَۙ
نٓ قلم کی اور جو کچھ لکھتے ہیں اس کی قسم
مَاۤ اَنۡتَ بِـنِعۡمَةِ رَبِّكَ بِمَجۡنُوۡنٍ‌ۚ
اے محمد ؐ آپ اللہ کے فضل واحسان سے مجنون نہیں ہیں
وَاِنَّ لَڪَ لَاَجۡرًا غَيۡرَ مَمۡنُوۡنٍ‌ۚ
اور بیشک آپ ؐ کے لئے بے انتہا اجر ہے۔
وَاِنَّكَ لَعَلٰى خُلُقٍ عَظِيۡمٍ
اور آپ ؐ اخلاق کے اعلیٰ پیمانے پر ہیں
فَسَتُبۡصِرُ وَيُبۡصِرُوۡنَۙ
سو عنقریب آپ ؐ بھی دیکھیں گے اور وہ بھی دیکھیں گے
بِاَيِّٮكُمُ الۡمَفۡتُوۡنُ
کہ تم میں سے دیوانہ کون ہے
اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعۡلَمُ بِمَنۡ ضَلَّ عَنۡ سَبِيۡلِهٖ وَهُوَ اَعۡلَمُ بِالۡمُهۡتَدِيۡنَ
بے شک آپ ؐ کا رب ان لوگوں کو خوب جانتا ہے جو راستہ سے بھٹکے ہوئے ہیں اور وہ جوہدایت پر ہیں ان سے بھی خوب واقف ہے ۔
فَلَا تُطِعِ الۡمُكَذِّبِيۡنَ
آپؐ جھٹلانے والوں کا کہا نہ مانئے ۔
وَدُّوۡا لَوۡ تُدۡهِنُ فَيُدۡهِنُوۡنَ
یہ لوگ تو یہی چاہتے ہیں کہ اگر آپ ؐ نرمی اختیار کرلیں تویہ بھی نرم ہوجائیں گے
وَلَا تُطِعۡ كُلَّ حَلَّافٍ مَّهِيۡنٍۙ
اور آپ ؐ کسی ایسے شخص کی بات میں نہ آئیے جو بہت قسمیں کھانے والا اور بے وقعت ہے
هَمَّازٍ مَّشَّآءٍۢ بِنَمِيۡمٍۙ
طعنے دینے والا اور چغل خور ہے
مَّنَّاعٍ لِّلۡخَيۡرِ مُعۡتَدٍ اَثِيۡمٍۙ
مال میں بخل کرنے والا حد سے آگے بڑھا ہوا بدکار ہے ۔
عُتُلٍّ ۢ بَعۡدَ ذٰلِكَ زَنِيۡمٍۙ
سخت خو اور اسکے علاوہ حرام زادہ ہے
اَنۡ كَانَ ذَا مَالٍ وَّبَنِيۡنَؕ
اسلئے کہ وہ صاحب مال اورصاحب اولاد ہے ۔
اِذَا تُتۡلٰى عَلَيۡهِ اٰيٰتُنَا قَالَ اَسَاطِيۡرُ الۡاَوَّلِيۡنَ
جب اس پر ہماری آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تووہ کہتا ہے (یہ سب ہیں ) اگلے لوگوں کے افسانے
سَنَسِمُهٗ عَلَى الۡخُـرۡطُوۡمِ
ہم عنقریب اسکی ناک پر داغ لگائیں گے
اِنَّا بَلَوۡنٰهُمۡ كَمَا بَلَوۡنَاۤ اَصۡحٰبَ الۡجَـنَّةِ‌ ۚ اِذۡ اَقۡسَمُوۡا لَيَصۡرِمُنَّهَا مُصۡبِحِيۡنَۙ
تحقیق ہم نے ان لوگوں کو اسی طرح آزمایا جس طرح ہم نے باغ والوں کو آزمایا جب انہوں نے قسمیں کھائیں کہ صبح ہوتے ہی وہ اس کے پھل توڑ لیں گے
وَلَا يَسۡتَثۡنُوۡنَ
اور انشاء اللہ نہ کہا ۔
فَطَافَ عَلَيۡهَا طَآٮِٕفٌ مِّنۡ رَّبِّكَ وَهُمۡ نَآٮِٕمُوۡنَ
سو وہ ابھی سوہی رہے تھے کہ آپ ؐ کے رب کی طرف سے اس پر ایک عذاب پھر گیا ۔
فَاَصۡبَحَتۡ كَالصَّرِيۡمِۙ
پھر وہ ایسا ہوگیا جیسے کٹا ہوا کھیت
فَتَـنَادَوۡا مُصۡبِحِيۡنَۙ
پس جب صبح ہوئی تو وہ ایک دوسرے کو پکارنے لگے
اَنِ اغۡدُوۡا عَلٰى حَرۡثِكُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰرِمِيۡنَ
کہ اگر تم کو کھیت کاٹنا ہے تو علی الصبح کھیت پر پہنچ جاؤ
فَانۡطَلَقُوۡا وَهُمۡ يَتَخَافَتُوۡنَۙ
پس وہ چل پڑے آپس میں چپکے چپکے
اَنۡ لَّا يَدۡخُلَنَّهَا الۡيَوۡمَ عَلَيۡكُمۡ مِّسۡكِيۡنٌۙ
یہ کہتے ہوئے کہ آج تمہارے پاس یہاں کوئی محتاج نہ آنے پائے
وَّغَدَوۡا عَلٰى حَرۡدٍ قٰدِرِيۡنَ
پس وہ صبح صبح ہی اپنے اس زعم میں گئے کہ وہ نہ دینے پر قادر ہیں ۔
فَلَمَّا رَاَوۡهَا قَالُوۡۤا اِنَّا لَـضَآلُّوۡنَۙ
پھر جب باغ کو دیکھا توکہنے لگے کہ ہم راستہ بھول گئے
بَلۡ نَحۡنُ مَحۡرُوۡمُوۡنَ
بلکہ ہم بدنصیب ہیں
قَالَ اَوۡسَطُهُمۡ اَلَمۡ اَقُلۡ لَّكُمۡ لَوۡلَا تُسَبِّحُوۡنَ
ان میں جواچھی عقل رکھتا تھا اس نے کہا کیا میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ تم تسبیح (خدا کو یاد ) کیوں نہیں کرتے
قَالُوۡا سُبۡحٰنَ رَبِّنَاۤ اِنَّا كُنَّا ظٰلِمِيۡنَ
تب وہ کہنے لگے ہمارا رب پاک ہے بیشک ہم ہی قصور وار ہیں ۔
فَاَقۡبَلَ بَعۡضُهُمۡ عَلٰى بَعۡضٍ يَّتَلَاوَمُوۡنَ
پھر لگے آپس میں ایک دوسرے کوملامت کرنے
قَالُوۡا يٰوَيۡلَنَاۤ اِنَّا كُنَّا طٰغِيۡنَ
کہنے لگے ہائے شامت بے شک ہم ہیسرکش تھے ۔
عَسٰى رَبُّنَاۤ اَنۡ يُّبۡدِلَـنَا خَيۡرًا مِّنۡهَاۤ اِنَّاۤ اِلٰى رَبِّنَا رٰغِبُوۡنَ
امید کہ ہمارا رب اس کے بدلے میں ہمیں اس سے بہتر باغ دے گا ہم اپنے ر ب کی طرف رجوع ہوتے ہیں
كَذٰلِكَ الۡعَذَابُ‌ؕ وَلَعَذَابُ الۡاٰخِرَةِ اَكۡبَرُ ‌ۘ لَوۡ كَانُوۡا يَعۡلَمُوۡنَ
اسی طرح عذاب ہوتا ہے اور آخرت کا عذاب اس سے کہیں بڑھ کر ہے کاش یہ جانتے ہوتے ۔
اِنَّ لِلۡمُتَّقِيۡنَ عِنۡدَ رَبِّهِمۡ جَنّٰتِ النَّعِيۡمِ
بے شک پرہیز گارلوگوں کے لئے ان کے رب کے پاس نعمت کے باغ ہیں
اَفَنَجۡعَلُ الۡمُسۡلِمِيۡنَ كَالۡمُجۡرِمِيۡنَؕ
کیا ہم فرمابرداروں کو نافرمانوں کی طرح کردیں گے۔
مَا لَـكُمۡ كَيۡفَ تَحۡكُمُوۡنَ‌ۚ
تمہیں کیا ہوگیا ہے کیسا فیصلہ کرتے ہو
اَمۡ لَـكُمۡ كِتٰبٌ فِيۡهِ تَدۡرُسُوۡنَۙ
کیا تمہارے پاس کوئی کتاب ہے جس میں تم (یہ) پڑھتے ہو
اِنَّ لَـكُمۡ فِيۡهِ لَمَا تَخَيَّرُوۡنَ‌ۚ
کہ جو چیز تم پسند کروگے وہ تمہارے لئے اس میں ہوگی
اَمۡ لَـكُمۡ اَيۡمَانٌ عَلَيۡنَا بَالِغَةٌ اِلٰى يَوۡمِ الۡقِيٰمَةِ‌ ۙ اِنَّ لَـكُمۡ لَمَا تَحۡكُمُوۡنَ‌ۚ
یا تم نے ہم سے قسمیں لے رکھی ہیں جوقیامت تک چلتی رہیں گی کہ تم کو ہر وہ چیز ملے گی جس کا تم حکم کروگے۔
سَلۡهُمۡ اَيُّهُمۡ بِذٰلِكَ زَعِيۡمٌ ۛۚ
ان سے پوچھئے کہ ان میں سے کون اس کا ذمہ دار ہے۔
اَمۡ لَهُمۡ شُرَكَآءُ ۛۚ فَلۡيَاۡتُوۡا بِشُرَكَآٮِٕهِمۡ اِنۡ كَانُوۡا صٰدِقِيۡنَ
کیا ان کے کچھ شریک ہیں اگر یہ سچے ہیں تو اپنے شرکاء کوپیش کریں
يَوۡمَ يُكۡشَفُ عَنۡ سَاقٍ وَّيُدۡعَوۡنَ اِلَى السُّجُوۡدِ فَلَا يَسۡتَطِيۡعُوۡنَۙ
جس دن پنڈلی کھولی جائے گی اور کفار کو سجدے کے لئے بلایا جائے گا ۔ تووہ سجدہ نہ کرسکیں گے
خَاشِعَةً اَبۡصَارُهُمۡ تَرۡهَقُهُمۡ ذِلَّةٌ ؕ وَقَدۡ كَانُوۡا يُدۡعَوۡنَ اِلَى السُّجُوۡدِ وَهُمۡ سٰلِمُوۡنَ
ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی ۔ ان پر ذلّت چھا رہی ہوگی حالانکہ (دنیا میں ) سجدے کے لئے وہ بلائے جاتے تھے جبکہ وہ صحیح وسالم تھے
فَذَرۡنِىۡ وَمَنۡ يُّكَذِّبُ بِهٰذَا الۡحَـدِيۡثِ‌ؕ سَنَسۡتَدۡرِجُهُمۡ مِّنۡ حَيۡثُ لَا يَعۡلَمُوۡنَۙ
تو مجھ کواس کلام کے جھٹلانے والوں سے سمجھ لینے دیجئے ہم ان کو بتدریج ایسے طریقے سے پکڑیں گے (اور جہنم کی طرف لیجائیں گے ) کہ ان کو خبر بھی نہ ہوگی
وَاُمۡلِىۡ لَهُمۡ‌ؕ اِنَّ كَيۡدِىۡ مَتِيۡنٌ
اور میں ان کو مہلت دیتا ہوں بے شک میری تدبیر بڑی مضبوط ہے
اَمۡ تَسۡـَٔـلُهُمۡ اَجۡرًا فَهُمۡ مِّنۡ مَّغۡرَمٍ مُّثۡقَلُوۡنَ‌ۚ
کیاآپ ؐ ان سے کچھ معاوضہ مانگتے ہیں کہ ان پر تاوان کا بوجھ پڑرہا ہے۔
اَمۡ عِنۡدَهُمُ الۡغَيۡبُ فَهُمۡ يَكۡتُبُوۡنَ
یا ان کے پاس غیب کی خبر ہے کہ وہ لکھتے ہیں
فَاصۡبِرۡ لِحُكۡمِ رَبِّكَ وَلَا تَكُنۡ كَصَاحِبِ الۡحُوۡتِ‌ۘ اِذۡ نَادٰى وَهُوَ مَكۡظُوۡمٌؕ
پس آپ ؐ اپنے رب کے حکم کے انتظار میں صبر کیجئے اور مچھلی والے پیغمبر (یونس ؑ ) کی طرح نہ ہوجائیے جبکہ یونس ؑ نے پکارا جبکہ وہ غم میں گھٹے جارہے تھے
لَوۡلَاۤ اَنۡ تَدٰرَكَهٗ نِعۡمَةٌ مِّنۡ رَّبِّهٖ لَنُبِذَ بِالۡعَرَآءِ وَهُوَ مَذۡمُوۡمٌ
اگر ان کے رب کی مہربانی ان کی دستگیری نہ کرتی تووہ چٹیل میدان میں ابتر حالت میں ڈال دئے جاتے
فَاجۡتَبٰهُ رَبُّهٗ فَجَعَلَهٗ مِنَ الصّٰلِحِيۡنَ
پھر پروردگار نے ان کو برگزیدہ کرکے نیکوں میں شامل کرلیا
وَاِنۡ يَّكَادُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لَيُزۡلِقُوۡنَكَ بِاَبۡصَارِهِمۡ لَمَّا سَمِعُوا الذِّكۡرَ وَيَقُوۡلُوۡنَ اِنَّهٗ لَمَجۡنُوۡنٌ‌ۘ
اور جب کافر قرآن سنتے ہیں تو ایسےمعلوم ہوتے ہیں گویا آپ ؐ کواپنی نگاہوں سے پھسلادیں گے اورکہتے ہیں کہ یہ تو دیوانہ ہے
وَمَا هُوَ اِلَّا ذِكۡرٌ لِّلۡعٰلَمِيۡنَ
حالانکہ یہ (قرآن ) تمام اہل عالم کے لئے نصیحت ہے۔
×
Preferred translation language Font size Bookmark