بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
يٰۤاَيُّهَا النَّبِىُّ لِمَ تُحَرِّمُ مَاۤ اَحَلَّ اللّٰهُ لَـكَ‌ۚ تَبۡتَغِىۡ مَرۡضَاتَ اَزۡوَاجِكَ‌ؕ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ
اے پیغمبر جو چیز اللہ نے آپ ؐ کے لئے حلال کی ہے آپؐ اسے کیو ں حرام کرلیتے ہو وہ بھی اپنی بیبیوں کی خوشنودی کے لئے اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔
قَدۡ فَرَضَ اللّٰهُ لَـكُمۡ تَحِلَّةَ اَيۡمَانِكُمۡ‌ؕ وَاللّٰهُ مَوۡلٰٮكُمۡ‌ۚ وَهُوَ الۡعَلِيۡمُ الۡحَكِيۡمُ
اللہ نے تم لوگوں کے لئے تمہاری قسموں کوتوڑنے کا طریقہ مقرر فرمادیا ہے اوراللہ تمہارا کار ساز ہے اوروہ جاننے والا اور حکمت والا ہے
وَاِذۡ اَسَرَّ النَّبِىُّ اِلٰى بَعۡضِ اَزۡوَاجِهٖ حَدِيۡثًا‌ۚ فَلَمَّا نَـبَّاَتۡ بِهٖ وَاَظۡهَرَهُ اللّٰهُ عَلَيۡهِ عَرَّفَ بَعۡضَهٗ وَاَعۡرَضَ عَنۡۢ بَعۡضٍ‌ۚ فَلَمَّا نَـبَّاَهَا بِهٖ قَالَتۡ مَنۡ اَنۡۢبَاَكَ هٰذَا‌ؕ قَالَ نَـبَّاَنِىَ الۡعَلِيۡمُ الۡخَبِیْرُ
یاد کرو اس وقت کو جبکہ پیغمبر نے اپنی ایک بی بی سے ایک راز کی بات کہی جب اس بی بی نے وہ بات دوسری بی بی کو بتلادی اور اللہ نے اپنے پیغمبر کواس واقعہ سے آگاہ کردیا تو پیغمبر نے ان بی بی کو وہ بات کچھ بتلائی اورکچھ ٹال گئے تو جب پیغمبر نے ان بی بی کووہ بات جتلادی توبولی یہ آپ کو کس نے بتایاانہو ں نے کہا اس نے بتایا جوعلیم وخبیر ہے
اِنۡ تَتُوۡبَاۤ اِلَى اللّٰهِ فَقَدۡ صَغَتۡ قُلُوۡبُكُمَا‌ۚ وَاِنۡ تَظٰهَرَا عَلَيۡهِ فَاِنَّ اللّٰهَ هُوَ مَوۡلٰٮهُ وَجِبۡرِيۡلُ وَصَالِحُ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ‌ۚ وَالۡمَلٰٓٮِٕكَةُ بَعۡدَ ذٰلِكَ ظَهِيۡرٌ
اگر تم دونوں توبہ کرلو تو تمہارے دل (حق) کی طرف مائل ہورہے ہیں ۔اور اگر پیغمبر کے مقابلے میں تم ایک دوسرے کی مدد کروگی تو اللہ بھی ان کا کارساز ہے اورجبرئیل اور نیک مسلمان بھی ہیں ۔ اور ان کے علاوہ فرشتے بھی ان کے مددگار ہیں
عَسٰى رَبُّهٗۤ اِنۡ طَلَّقَكُنَّ اَنۡ يُّبۡدِلَهٗۤ اَزۡوَاجًا خَيۡرًا مِّنۡكُنَّ مُسۡلِمٰتٍ مُّؤۡمِنٰتٍ قٰنِتٰتٍ تٰٓٮِٕبٰتٍ عٰبِدٰتٍ سٰٓٮِٕحٰتٍ ثَيِّبٰتٍ وَّاَبۡكَارًا
اگر پیغمبر تم کو طلاق دے دیں تو ممکن ہے کہ ان کا اللہ تمہارے بدلے ان کو تم سے بہتر بیویاں دیدے جو اسلام والیاں ایمان والیاں فرمابرداری کرنے والیاں توبہ کرنے والیاں عبادت گذار روزہ رکھنے والیاں (ان میں سے ) کچھ بیوہ اور کچھ کنواریاں ہیں
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا قُوۡۤا اَنۡفُسَكُمۡ وَاَهۡلِيۡكُمۡ نَارًا وَّقُوۡدُهَا النَّاسُ وَالۡحِجَارَةُ عَلَيۡهَا مَلٰٓٮِٕكَةٌ غِلَاظٌ شِدَادٌ لَّا يَعۡصُوۡنَ اللّٰهَ مَاۤ اَمَرَهُمۡ وَيَفۡعَلُوۡنَ مَا يُؤۡمَرُوۡنَ
اے ایمان والو اپنے آپ کواور اپنے اہل وعیال کو آگ سے بچاؤ جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں جس پر تند خو سخت مزاج فرشتے مقرر ہیں اللہ کے احکام کی نافرمانی مطلق نہیں کرتے اور جو حکم ان کو ملتا ہے وہ برابر بجا لاتے ہیں ۔
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لَا تَعۡتَذِرُوا الۡيَوۡمَ‌ؕ اِنَّمَا تُجۡزَوۡنَ مَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ
اے کافرو آج تم کوئی عذر نہ کرو تم کو صرف تمہارے کئے کا بدلہ دیاجارہا ہے ۔
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا تُوۡبُوۡۤا اِلَى اللّٰهِ تَوۡبَةً نَّصُوۡحًا ؕ عَسٰى رَبُّكُمۡ اَنۡ يُّكَفِّرَ عَنۡكُمۡ سَيِّاٰتِكُمۡ وَيُدۡخِلَـكُمۡ جَنّٰتٍ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ ۙ يَوۡمَ لَا يُخۡزِى اللّٰهُ النَّبِىَّ وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا مَعَهٗ‌ ۚ نُوۡرُهُمۡ يَسۡعٰى بَيۡنَ اَيۡدِيۡهِمۡ وَبِاَيۡمَانِهِمۡ يَقُوۡلُوۡنَ رَبَّنَاۤ اَ تۡمِمۡ لَـنَا نُوۡرَنَا وَاغۡفِرۡ لَـنَا‌ ۚ اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ
اے ایمان والو اللہ کے آگے سچے دل سے توبہ کرو امید ہے کہ وہتمہارے گناہ تم سے دور کردے گا اورتم کو ایسی بہشوں میں داخل کریگا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں اس دن اللہ پیغمبر کو اور جو ان کے ساتھ ایمان لائے ہیں ان کو رسوا نہیں کرے گا بلکہ ان کا نور ان کے آگے اوران کے سیدھے طرف چل رہا ہوگا اور وہ التجا کریں گے اے ہمارے رب ہمارا نور ہمارے لئے پورا کر اور ہم کو بخش دے بے شک توہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔
يٰۤاَيُّهَا النَّبِىُّ جَاهِدِ الۡكُفَّارَ وَالۡمُنٰفِقِيۡنَ وَاغۡلُظۡ عَلَيۡهِمۡ‌ؕ وَمَاۡوٰٮهُمۡ جَهَنَّمُ‌ؕ وَبِئۡسَ الۡمَصِيۡرُ
اے پیغمبر کافروں سےاور منافقوں سے لڑو اور ان پر سختی کرو ان کا ٹھکانہ دوزخ ہے اور وہ بری جگہ ہے۔
ضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا لِّـلَّذِيۡنَ كَفَرُوا امۡرَاَتَ نُوۡحٍ وَّ امۡرَاَتَ لُوۡطٍ‌ ؕ كَانَـتَا تَحۡتَ عَبۡدَيۡنِ مِنۡ عِبَادِنَا صَالِحَـيۡنِ فَخَانَتٰهُمَا فَلَمۡ يُغۡنِيَا عَنۡهُمَا مِنَ اللّٰهِ شَيۡــًٔا وَّقِيۡلَ ادۡخُلَا النَّارَ مَعَ الدّٰخِلِيۡنَ
اللہ نے کافروں کے لئے نوحؑ کی بیوی اورلوط ؑ کی بیوی کی مثال بیان فرمائی ہے وہ دونوں ہمارے دو نیک بندوں کے ماتحت (نکاح) تھیں اوردونوں (بیویوں ) نے دونوں (شوہروں ) کا حق ادا نہیں کیا تو وہ دونوں بندے اللہ کے مقابلے میں ان عورتوں کے کچھ کام نہ آئے اور ان عورتوں کوحکم دیا گیا کہ جانے والوں کے ساتھ تم دونوں بھی دوزخ میں داخل ہوجاؤ
وَضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا لِّـلَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا امۡرَاَتَ فِرۡعَوۡنَ‌ۘ اِذۡ قَالَتۡ رَبِّ ابۡنِ لِىۡ عِنۡدَكَ بَيۡتًا فِى الۡجَـنَّةِ وَنَجِّنِىۡ مِنۡ فِرۡعَوۡنَ وَعَمَلِهٖ وَنَجِّنِىۡ مِنَ الۡقَوۡمِ الظّٰلِمِيۡنَۙ
اور اللہ نے ایمان والوں کے لئے ایک مثال توفرعون کی بیوی کی دی ہے اس نے خدا سے التجا ء کی اے میرے رب میرے لئے بہشت میں اپنے پاس ایک گھر بنا اور مجھے فرعون اور ا سکے عمل (کفر ) سے محفوظ رکھ اور مجھ کو ظالم لوگوں سے نجات دے
وَمَرۡيَمَ ابۡنَتَ عِمۡرٰنَ الَّتِىۡۤ اَحۡصَنَتۡ فَرۡجَهَا فَنَفَخۡنَا فِيۡهِ مِنۡ رُّوۡحِنَا وَصَدَّقَتۡ بِكَلِمٰتِ رَبِّهَا وَكُتُبِهٖ وَكَانَتۡ مِنَ الۡقٰنِتِيۡنَ
اور دوسری مثال عمران کی بیٹی مریم کی جنہوں نے اپنی شرم گاہ کوہر طرح محفوظ رکھا تو ہم نے اس میں اپنی روح پھونک دی اور انہوں نےاپنے رب کے پیغاموں اور اس کی کتابوں کی تصدیق کی اور وہ فرماں برداروں میں سے تھیں ۔
×
Preferred translation language Font size Bookmark