بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
يٰۤاَيُّهَا النَّبِىُّ اِذَا طَلَّقۡتُمُ النِّسَآءَ فَطَلِّقُوۡهُنَّ لِعِدَّتِهِنَّ وَاَحۡصُوا الۡعِدَّةَ ‌ ۚ وَاتَّقُوا اللّٰهَ رَبَّكُمۡ‌ ۚ لَا تُخۡرِجُوۡهُنَّ مِنۡۢ بُيُوۡتِهِنَّ وَلَا يَخۡرُجۡنَ اِلَّاۤ اَنۡ يَّاۡتِيۡنَ بِفَاحِشَةٍ مُّبَيِّنَةٍ‌ ؕ وَتِلۡكَ حُدُوۡدُ اللّٰهِ‌ ؕ وَمَنۡ يَّتَعَدَّ حُدُوۡدَ اللّٰهِ فَقَدۡ ظَلَمَ نَفۡسَهٗ‌ ؕ لَا تَدۡرِىۡ لَعَلَّ اللّٰهَ يُحۡدِثُ بَعۡدَ ذٰلِكَ اَمۡرًا
اے پیغمبر جب تم عورتوں کو طلاق دیتے ہو تو زمانہ عدّت کے شروع میں طلاق دو اور عدت کاشمارکرو اور اللہ سے ڈرو جوتمہارا رب ہے نہ تو تم ہی ان کو (ایّام عدّت میں ) ان کے گھروں سے نکالو اور نہ وہ خود ہی نکلیں اِ لّا یہ کہ وہ کوئی صریح بے حیائی کریں تو (نکال دیا جاسکتا ہے) یہ اللہ کی حدیں ہیں ۔ اور جو اللہ کی حدوں سے آگے بڑھ جاتا ہے تو وہ اپنے آپ پر ظلم کرتا ہے تجھکو خبر نہیں (اے طلاق دینے والے ) کہ شاید اللہ اس کے بعد کوئی راستہ نکال دے
فَاِذَا بَلَغۡنَ اَجَلَهُنَّ فَاَمۡسِكُوۡهُنَّ بِمَعۡرُوۡفٍ اَوۡ فَارِقُوۡهُنَّ بِمَعۡرُوۡفٍ وَّاَشۡهِدُوۡا ذَوَىۡ عَدۡلٍ مِّنۡكُمۡ وَاَقِيۡمُوا الشَّهَادَةَ لِلّٰهِ‌ ؕ ذٰلِكُمۡ يُوۡعَظُ بِهٖ مَنۡ كَانَ يُؤۡمِنُ بِاللّٰهِ وَالۡيَوۡمِ الۡاٰخِرِ‌ ۙ وَمَنۡ يَّـتَّـقِ اللّٰهَ يَجۡعَلْ لَّهٗ مَخۡرَجًا ۙ
پس جب وہ (مطلقہ عورتیں ) اپنی مدّت کے قریب پہنچ جائیں تو یا تو ان کو اچھی طرح سے (زوجیت میں ) رکھو یا پھر ان کو قاعدے کے مطابق علیحدہ کردو اور اپنے میں سے دو عادل گواہ (مرد) کرلو اور گواہی اللہ کے لئے دو ۔ ان باتوں سے اس شخص کو نصیحت کی جاتی ہے جو اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اور جو اللہ سے ڈرتا ہے تو اللہ اس کے لئے نجات کا راستہ نکال دیتا ہے۔
وَّيَرۡزُقۡهُ مِنۡ حَيۡثُ لَا يَحۡتَسِبُ‌ ؕ وَمَنۡ يَّتَوَكَّلۡ عَلَى اللّٰهِ فَهُوَ حَسۡبُهٗ ؕ اِنَّ اللّٰهَ بَالِغُ اَمۡرِهٖ‌ ؕ قَدۡ جَعَلَ اللّٰهُ لِكُلِّ شَىۡءٍ قَدۡرًا
اور ایسی جگہ سے اس کو رزق دیتا ہے جہاں سے وہم و گمان بھی نہ ہو ۔ اور جو خدا پر بھروسہ کرتا ہے تو اللہ اس کے لئے کافی ہے اللہ اپنا کام پورا کرتا ہےاور اللہ نے ہر چیز کااندازہ مقرر کر رکھا ہے۔
وَالّٰٓـىٴِۡ يَٮِٕسۡنَ مِنَ الۡمَحِيۡضِ مِنۡ نِّسَآٮِٕكُمۡ اِنِ ارۡتَبۡتُمۡ فَعِدَّتُهُنَّ ثَلٰثَةُ اَشۡهُرٍ وَّالّٰٓـىٴِۡ لَمۡ يَحِضۡنَ‌ ؕ وَاُولَاتُ الۡاَحۡمَالِ اَجَلُهُنَّ اَنۡ يَّضَعۡنَ حَمۡلَهُنَّ ‌ؕ وَمَنۡ يَّـتَّـقِ اللّٰهَ يَجۡعَلْ لَّهٗ مِنۡ اَمۡرِهٖ یُسْرًا
اورتمہاری مطلقہ عورتیں جوحیض سے ناامید ہو چکی ہوں ۔ اگر تم کو ان کی عدت کے بارے میں شبہ ہوتوان کی عدت تین مہینہ کی ہے اورجن کو ابھی حیض نہیں آیا (ان کی بھی عدت تین مہینے ہی ہے) اورحمل والی عورتوں کی عدت وضع حمل (بچہ جننے تک )ہے اور جو خدا سے ڈرے گا تواللہ اس کے کام میں آسانی فرمائے گا ۔
ذٰلِكَ اَمۡرُ اللّٰهِ اَنۡزَلَهٗۤ اِلَيۡكُمۡ‌ ؕ وَمَنۡ يَّـتَّـقِ اللّٰهَ يُكَفِّرۡ عَنۡهُ سَيِّاٰتِهٖ وَيُعۡظِمۡ لَهٗۤ اَجۡرًا
یہ اللہ کا حکم ہے جو اس نے تم پر نازل کیا ہے اور جو اللہ سےڈرے گا تو اللہ اس کی برائیوں کو اس سے دور کریگا ۔ اوراسے اجرِ عظیم دیگا۔
اَسۡكِنُوۡهُنَّ مِنۡ حَيۡثُ سَكَنۡـتُمۡ مِّنۡ وُّجۡدِكُمۡ وَلَا تُضَآرُّوۡهُنَّ لِتُضَيِّقُوۡا عَلَيۡهِنَّ‌ ؕ وَاِنۡ كُنَّ اُولَاتِ حَمۡلٍ فَاَنۡفِقُوا عَلَيۡهِنَّ حَتّٰى يَضَعۡنَ حَمۡلَهُنَّ‌‌ ۚ فَاِنۡ اَرۡضَعۡنَ لَـكُمۡ فَاٰ تُوۡهُنَّ اُجُوۡرَهُنَّ‌ ۚ وَاۡتَمِرُوۡا بَيۡنَكُمۡ بِمَعۡرُوۡفٍ‌ۚ وَاِنۡ تَعَاسَرۡتُمۡ فَسَتُرۡضِعُ لَهٗۤ اُخۡرٰى ؕ
تم ان (مطلقہ عورتوں ) کو اپنی وسعت کے مطابق وہیں رکھو جہاں تم رہتے ہو اور ان کو تنگ کرنے کی نیت سے ان کو تکلیف نہ دو اور اگر وہ حمل والیاں ہیں تو وضعِ حمل (بچہ جننے) تک ان کے کھانے پینے کا خرچ دو پھر اگر وہ بچے کو تمہارے کہنے سے دودھ پلائیں تو انکو (دودھ پلائی کی) ان کی اجرت دیدو ۔ اور (اس معاملہ میں ) باہم مناسب مشورہ کرلیا کرو اور اگر باہم نااتفاقی کروگے تو کوئی دوسری عورت دودھ پلادیگی۔
لِيُنۡفِقۡ ذُوۡ سَعَةٍ مِّنۡ سَعَتِهٖ‌ؕ وَمَنۡ قُدِرَ عَلَيۡهِ رِزۡقُهٗ فَلۡيُنۡفِقۡ مِمَّاۤ اٰتٰٮهُ اللّٰهُ‌ؕ لَا يُكَلِّفُ اللّٰهُ نَفۡسًا اِلَّا مَاۤ اٰتٰٮهَا‌ؕ سَيَجۡعَلُ اللّٰهُ بَعۡدَ عُسۡرٍ يُّسۡرًا
صاحب وسعت کو اپنی وسعت کے مطابق خرچ کرنا چاہئے ۔ او رجس کے رزق میں تنگی ہوتو اللہ نے اس کو جتنا دیا ہے اس کے موافق خرچ کرے اللہ کسی کو اس سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا جتنا کہ اس کو دیا ہے اور اللہ عنقریب تنگی کے بعد فراغت بھی دیگا
وَكَاَيِّنۡ مِّنۡ قَرۡيَةٍ عَتَتۡ عَنۡ اَمۡرِ رَبِّهَا وَرُسُلِهٖ فَحَاسَبۡنٰهَا حِسَابًا شَدِيۡدًاۙ وَّعَذَّبۡنٰهَا عَذَابًا نُّكۡرًا
اور بہت سی بستیاں تھیں جنہوں نے اپنے رب اوراس کے پیغمبروں کے احکام سے سرکشی کی تو ہم نے ان سے بہت سخت حساب لیا اوران کو ایسا عذاب دیا جو انہوں نے نہ دیکھا تھا نہ سنا۔
فَذَاقَتۡ وَبَالَ اَمۡرِهَا وَكَانَ عَاقِبَةُ اَمۡرِهَا خُسۡرًا
سو انہوں نے اپنے اعمال کی سزا کا مزہ چکھ لیا اور ان کا انجام کار نقصان ہی تھا ۔
اَعَدَّ اللّٰهُ لَهُمۡ عَذَابًا شَدِيۡدًا‌ ۙ فَاتَّقُوا اللّٰهَ يٰۤاُولِى الۡاَلۡبَابِ ۖۚ ۛ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا ۛؕ قَدۡ اَنۡزَلَ اللّٰهُ اِلَيۡكُمۡ ذِكۡرًا ۙ
اللہ نے ان کے لئے سخت عذاب تیار کر رکھا ہے تو اے ارباب دانش جو (اللہ پر) ایمان لائے ہو اللہ سے ڈرو اللہ نے بھیجا ہے ذکر کو
رَّسُوۡلًا يَّتۡلُوۡا عَلَيۡكُمۡ اٰيٰتِ اللّٰهِ مُبَيِّنٰتٍ لِّيُخۡرِجَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ مِنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوۡرِ‌ؕ وَمَنۡ يُّؤۡمِنۡۢ بِاللّٰهِ وَيَعۡمَلۡ صَالِحًـا يُّدۡخِلۡهُ جَنّٰتٍ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَاۤ اَبَدًا‌ؕ قَدۡ اَحۡسَنَ اللّٰهُ لَهٗ رِزۡقًا
یعنی رسول کو جو تم پر اللہ کی آیتیں پڑھ کر سناتا ہے تاکہ ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور نیک عمل کئےاندھیروں سے نکال کرنور کی طرف لائے اور جو شخص اللہ پر ایمان لائے گا اورنیک کام کرے گااللہ اس کو ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی وہ ہمیشہ ان میں رہیں گے اللہ نے ان کو بہت اچھی روزی دی ہے۔
اَللّٰهُ الَّذِىۡ خَلَقَ سَبۡعَ سَمٰوٰتٍ وَّمِنَ الۡاَرۡضِ مِثۡلَهُنَّ ؕ يَتَنَزَّلُ الۡاَمۡرُ بَيۡنَهُنَّ لِتَعۡلَمُوۡۤا اَنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ ۙ وَّاَنَّ اللّٰهَ قَدۡ اَحَاطَ بِكُلِّ شَىۡءٍ عِلۡمًا
اللہ ہی ہے جس نے سات آسمان پیدا کئے اور ان ہی کی طرح زمینیں بھی ان میں اللہ کے فیصلے اترتے ہیں تاکہ تم جان لو کہ اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے اوراللہ کے علم نے ہر چیز کا احاطہ کیا ہے
×
Preferred translation language Font size Bookmark