بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
سَبَّحَ لِلّٰهِ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ‌ۚ وَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ
اللہ کی پاکی بیان کرتے ہیں وہ سب کچھ جو آسمانوں اور زمین میں ہیں اور وہ غالب حکمت والا ہے۔
لَهٗ مُلۡكُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ‌ۚ يُحۡىٖ وَيُمِيۡتُ‌ۚ وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ
اسی کے لئے آسمانوں اور زمین کی بادشاہت ہے وہ زندگی دیتا ہے اور مارتا ہے اور وہ ہر چیزپر قدرت رکھتا ہے۔
هُوَ الۡاَوَّلُ وَالۡاٰخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالۡبَاطِنُ‌ۚ وَهُوَ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيۡمٌ
وہ سب سے پہلے اور سب سے آخر ۔ اور سب پر ظاہر اور سب میں پوشیدہ ہے اور وہ ہر چیز کا جاننے والا ہے
هُوَ الَّذِىۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ فِىۡ سِتَّةِ اَيَّامٍ ثُمَّ اسۡتَوٰى عَلَى الۡعَرۡشِ‌ؕ يَعۡلَمُ مَا يَلِجُ فِى الۡاَرۡضِ وَمَا يَخۡرُجُ مِنۡهَا وَمَا يَنۡزِلُ مِنَ السَّمَآءِ وَمَا يَعۡرُجُ فِيۡهَاؕ وَهُوَ مَعَكُمۡ اَيۡنَ مَا كُنۡتُمۡ‌ؕ وَاللّٰهُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ بَصِيۡرٌ
وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا کیا پھر عرش پرقائم ہوا وہ جانتا ہے ہر اس چیز کوجو زمین میں داخل ہوتی ہے اورجو زمین سے نکلتی ہے اور جو نازل ہوتی ہے آسمان سے اور جو اس میں چڑھتی ہے اوروہ تمہارے ساتھ ہے جہاں کہیں تم ہو اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس کو دیکھ رہا ہے۔
لَهٗ مُلۡكُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ‌ؕ وَاِلَى اللّٰهِ تُرۡجَعُ الۡاُمُوۡرُ
آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اسی کی ہے اور جملہ امور اسی کی طرفلوٹتے ہیں ۔
يُوۡلِجُ الَّيۡلَ فِى النَّهَارِ وَيُوۡلِجُ النَّهَارَ فِى الَّيۡلِ‌ؕ وَهُوَ عَلِيۡمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ
وہ داخل کرتا ہے رات کو دن میں اور دن کو داخل کرتا ہے رات میں اور وہ جانتا ہےدلوں کی باتوں کو بھی۔
اٰمِنُوۡا بِاللّٰهِ وَرَسُوۡلِهٖ وَاَنۡفِقُوۡا مِمَّا جَعَلَـكُمۡ مُّسۡتَخۡلَفِيۡنَ فِيۡهِ‌ؕ فَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا مِنۡكُمۡ وَاَنۡفَقُوۡا لَهُمۡ اَجۡرٌ كَبِيۡرٌ
اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور (اللہ کی راہ میں ) خرچ کر و اس میں سے جس میں اللہ نے تم کو اپنا خلیفہ بنایا ہے پس جو لوگ تم میں ایمان لائے اور (راہ خدا میں ) خرچ کئے ا ن کے لئے بڑا ثواب ہے۔
وَمَا لَـكُمۡ لَا تُؤۡمِنُوۡنَ بِاللّٰهِ‌ۚ وَالرَّسُوۡلُ يَدۡعُوۡكُمۡ لِتُؤۡمِنُوۡا بِرَبِّكُمۡ وَقَدۡ اَخَذَ مِيۡثَاقَكُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ
اور تم کو کیا ہوگیا ہے کہ تم خدا پر ایمان نہیں لاتے ؟ حالانکہ پیغمبر تم کو بلارہے ہیں تاکہ تم اپنے رب پر ایمان لاؤ اور (اللہ ) تم سے (اس کا ) عہد بھی لے چکا ہے اگر تم کو ایمان لانا ہے
هُوَ الَّذِىۡ يُنَزِّلُ عَلٰى عَبۡدِهٖۤ اٰيٰتٍۭ بَيِّنٰتٍ لِّيُخۡرِجَكُمۡ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوۡرِ‌ؕ وَاِنَّ اللّٰهَ بِكُمۡ لَرَءُوۡفٌ رَّحِيۡمٌ
وہی ہے جو اپنے بندے پر کھلی کھلی آیتیں نازل کرتا ہے تاکہ تم کو (کفر وجہل کی) تاریکیوں سے (ایمان وعلم کی) روشنی کی طرف لائے اور یقیناً اللہ تم پر بڑا شفیق و مہربان ہے
وَ مَا لَـكُمۡ اَلَّا تُنۡفِقُوۡا فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ وَلِلّٰهِ مِيۡـرَاثُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ‌ؕ لَا يَسۡتَوِىۡ مِنۡكُمۡ مَّنۡ اَنۡفَقَ مِنۡ قَبۡلِ الۡفَتۡحِ وَقَاتَلَ‌ ؕ اُولٰٓٮِٕكَ اَعۡظَمُ دَرَجَةً مِّنَ الَّذِيۡنَ اَنۡفَقُوۡا مِنۡۢ بَعۡدُ وَقَاتَلُوۡا‌ ؕ وَكُلًّا وَّعَدَ اللّٰهُ الۡحُسۡنٰى‌ؕ وَاللّٰهُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ خَبِيۡرٌ
اور تم کو کیا ہو گیا ہے کہ تم اللہ کے راستے میں خرچ نہیں کرتے حالانکہ آسمانوں اور زمین کی وراثت تو اللہ ہی کی ہے جو لوگ تم میں سے فتح (مکہ ) سے پہلے خرچ کئے اور جہاد کیا وہ برابر نہیں (ان کے ) بلکہ درجہ میں ان سے بڑھ کر ہیں جو (فتح مکہ کے) بعدخرچ کئے اور لڑائی میں حصّہ لیا ۔ اور اللہ تعالیٰ نے ہر ایک سے اچھا (ثواب کا) وعدہ کیا ہے اور خدا ان تمام افعال سے واقف ہے جو تم کرتے ہو
مَنۡ ذَا الَّذِىۡ يُقۡرِضُ اللّٰهَ قَرۡضًا حَسَنًا فَيُضٰعِفَهٗ لَهٗ وَلَهٗۤ اَجۡرٌ كَرِيۡمٌ ۚ
کون ہے جواللہ کو اچھا قرض دے تو وہ اس کو اس کا دگنا ادا کردے اور اس کے لئے باعزت صلہ ہے
يَوۡمَ تَرَى الۡمُؤۡمِنِيۡنَ وَالۡمُؤۡمِنٰتِ يَسۡعٰى نُوۡرُهُمۡ بَيۡنَ اَيۡدِيۡهِمۡ وَبِاَيۡمَانِهِمۡ بُشۡرٰٮكُمُ الۡيَوۡمَ جَنّٰتٌ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا‌ؕ ذٰلِكَ هُوَ الۡفَوۡزُ الۡعَظِيۡمُ‌ۚ
جس دن تم مومن مردوں اور مومن عورتوں کو دیکھو گے کہ ان کے ایمان کا نور ان کے آگے اور ان کی داہنی طرف چل رہا ہے آج تمہارے لئے خوشخبری ہے ایسے باغوں کی جن کے نیچے نہریں جاری ہیں ان میں تم ہمیشہ رہو گے یہی بڑیکامیابی ہے۔
يَوۡمَ يَقُوۡلُ الۡمُنٰفِقُوۡنَ وَالۡمُنٰفِقٰتُ لِلَّذِيۡنَ اٰمَنُوا انْظُرُوۡنَا نَقۡتَبِسۡ مِنۡ نُّوۡرِكُمۡ‌ۚ قِيۡلَ ارۡجِعُوۡا وَرَآءَكُمۡ فَالۡتَمِسُوۡا نُوۡرًاؕ فَضُرِبَ بَيۡنَهُمۡ بِسُوۡرٍ لَّهٗ بَابٌؕ بَاطِنُهٗ فِيۡهِ الرَّحۡمَةُ وَظَاهِرُهٗ مِنۡ قِبَلِهِ الۡعَذَابُؕ
اس دن منافق مرد اور منافق عورتیں مومنوں سے کہیں گے کہ ہمارا بھی ذرا انتظار کروہم تمہارے نور سے روشنی حاصل کرلیں تو انسے کہا جائے گا پیچھے کی طرف لوٹ جاؤ اور وہاں نور تلاش کرو پھر ان کے درمیان ایک دیوار کھڑی کردی جائے گی ۔ جس میں ایک دروازہ ہوگا جس کی اندورونی جانب میں رحمت ہوگی اور بیرونی جانب جو ظاہر ہے اس میں عذاب ہوگا
يُنَادُوۡنَهُمۡ اَلَمۡ نَكُنۡ مَّعَكُمۡ‌ؕ قَالُوۡا بَلٰى وَلٰـكِنَّكُمۡ فَتَنۡتُمۡ اَنۡفُسَكُمۡ وَ تَرَبَّصۡتُمۡ وَارۡتَبۡتُمۡ وَغَرَّتۡكُمُ الۡاَمَانِىُّ حَتّٰى جَآءَ اَمۡرُ اللّٰهِ وَ غَرَّكُمۡ بِاللّٰهِ الۡغَرُوۡرُ
وہ (منافق لوگ مومنوں سے) کہیں گے کیا ہم تمہارے ساتھ نہیں تھے۔ وہ کہیں گے کیوں نہیں لیکن تم نے اپنے آپ کو میصیبت میں ڈالدیا اور تم انتظار کرتے رہے اور شک کرتے رہے اور تم کو بے جا آرزوؤں نے دھوکہ میں ڈال دیا حتیٰ کہ اللہ کا حکم آپہنچا اور (شیطان) دھوکہ باز نے تم کو دھوکہ دیدیا ۔
فَالۡيَوۡمَ لَا يُؤۡخَذُ مِنۡكُمۡ فِدۡيَةٌ وَّلَا مِنَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا‌ؕ مَاۡوٰٮكُمُ النَّارُ‌ؕ هِىَ مَوۡلٰٮكُمۡ‌ؕ وَبِئۡسَ الۡمَصِيۡرُ
تو آج تم سے کوئی معاوضہ نہیں لیا جائے گا اور نہ ہی کافروں سے تم سب کا ٹھکانا دوزخ ہے وہ تمہارا رفیق ہے اور وہ براٹھکانہ ہے
اَلَمۡ يَاۡنِ لِلَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَنۡ تَخۡشَعَ قُلُوۡبُهُمۡ لِذِكۡرِ اللّٰهِ وَمَا نَزَلَ مِنَ الۡحَـقِّۙ وَلَا يَكُوۡنُوۡا كَالَّذِيۡنَ اُوۡتُوا الۡكِتٰبَ مِنۡ قَبۡلُ فَطَالَ عَلَيۡهِمُ الۡاَمَدُ فَقَسَتۡ قُلُوۡبُهُمۡ‌ؕ وَكَثِيۡرٌ مِّنۡهُمۡ فٰسِقُوۡنَ
کیا ابھی تک ایمان لانے والوں کے لئے وہ وقت نہیں آیا کہ خدا کی یاد کے وقت اور جو قرآن نازل ہوا ہے (اس کے سننے کے وقت) ان کے دل نرم ہوجائیں اوران لوگوں کی طرح نہ ہوجائیں جن کو ان سے پہلے کتابیں دی گئی تھیں ۔ پھر ان پر ایک زمانہ گذر گیا اور ان کے دل سخت ہوگئے اور ان میں سے اکثر نافرمان ہیں ۔
اِعۡلَمُوۡۤا اَنَّ اللّٰهَ يُحۡىِ الۡاَرۡضَ بَعۡدَ مَوۡتِهَا‌ؕ قَدۡ بَيَّنَّا لَكُمُ الۡاٰيٰتِ لَعَلَّكُمۡ تَعۡقِلُوۡنَ
جان رکھو کہ اللہ ہی زمین کو اس کے مرنے کے بعد زندہکرتا ہے ہم نے تمہارے لئے اپنی نشانیاں کھول کھول کر بیان کردی ہیں تاکہ تم سمجھو۔
اِنَّ الۡمُصَّدِّقِيۡنَ وَالۡمُصَّدِّقٰتِ وَاَقۡرَضُوا اللّٰهَ قَرۡضًا حَسَنًا يُّضٰعَفُ لَهُمۡ وَلَهُمۡ اَجۡرٌ كَرِيۡمٌ
جولوگ خیرات کرنے والے ہیں خواہ مرد ہوں کہ عورتیں اور جو لوگ اللہ کو (نیک نیتی سے ) قرض دیتے ہیں ان کو دو چند کیا جائے گا اور ان کو باعزت صلہ ہے۔
وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا بِاللّٰهِ وَرُسُلِهٖۤ اُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الصِّدِّيۡقُوۡنَۖ وَالشُّهَدَآءُ عِنۡدَ رَبِّهِمۡؕ لَهُمۡ اَجۡرُهُمۡ وَنُوۡرُهُمۡ‌ؕ وَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَكَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَاۤ اُولٰٓٮِٕكَ اَصۡحٰبُ الۡجَحِيۡمِ
اور جو لوگ اللہ اور اس کے پیغمبروں پر ایمان لائے وہی اپنے رب کے پاس صدیقاور شہید ہیں ۔ ان کے لئے ا ن کا بدلہ ہوگا اور ان کے ایمان کا نور۔ جن لوگوں نے کفر کیااور ہماری آیتوں کو جھٹلایا یہی لوگ دوزخ والے ہیں ۔
اِعۡلَمُوۡۤا اَنَّمَا الۡحَيٰوةُ الدُّنۡيَا لَعِبٌ وَّلَهۡوٌ وَّزِيۡنَةٌ وَّتَفَاخُرٌۢ بَيۡنَكُمۡ وَتَكَاثُرٌ فِى الۡاَمۡوَالِ وَالۡاَوۡلَادِ‌ؕ كَمَثَلِ غَيۡثٍ اَعۡجَبَ الۡكُفَّارَ نَبَاتُهٗ ثُمَّ يَهِيۡجُ فَتَرٰٮهُ مُصۡفَرًّا ثُمَّ يَكُوۡنُ حُطٰمًا‌ؕ وَفِى الۡاٰخِرَةِ عَذَابٌ شَدِيۡدٌ ۙ وَّمَغۡفِرَةٌ مِّنَ اللّٰهِ وَرِضۡوَانٌ‌ؕ وَمَا الۡحَيٰوةُ الدُّنۡيَاۤ اِلَّا مَتَاعُ الۡغُرُوۡرِ
جان رکھو کہ دنیا کی زندگی تو محضکھیل اور تماشا وزینت (آرائش) اور آپس میں ایک دوسرے پر فخر اور مال واولاد میں زیادہ طلب کا نام ہے اس کی مثال ایسی ہے جیسے بارش اس کی کھیتی کافروں کو بھلی لگتی ہے پھر وہ زور پکڑتی ہے تو دیکھتا ہے کہ وہ زرد ہوجاتی ہے پھر چورا چورا ہوجاتی ہے اور آخرت میں کافروں کیلئے سخت عذاب ہے (اور مومنوں کے لئے) بخشش اور خوشنودی ہے خدا کی جانب سے اور دنیا کی زندگی تو دھوکہ کا سامان ہے
سَابِقُوۡۤا اِلٰى مَغۡفِرَةٍ مِّنۡ رَّبِّكُمۡ وَجَنَّةٍ عَرۡضُهَا كَعَرۡضِ السَّمَآءِ وَ الۡاَرۡضِۙ اُعِدَّتۡ لِلَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا بِاللّٰهِ وَرُسُلِهٖ‌ؕ ذٰلِكَ فَضۡلُ اللّٰهِ يُؤۡتِيۡهِ مَنۡ يَّشَآءُ‌ؕ وَاللّٰهُ ذُو الۡفَضۡلِ الۡعَظِيۡمِ
دوڑو اپنے رب کی بخشش کی طرف اور ایسی جنت کی طرف جس کا عرض آسمان اور زمین کے عرض کا سا ہے وہ تیار کی گئی ہے ان لوگوں کے لئے جو اللہ پر اور اس کے پیغمبروں پر ایمان لائے یہ اللہ کا فضل ہے وہ جسے چاہے دیتا ہے اور اللہ بڑے فضل کا مالک ہے۔
مَاۤ اَصَابَ مِنۡ مُّصِيۡبَةٍ فِى الۡاَرۡضِ وَلَا فِىۡۤ اَنۡفُسِكُمۡ اِلَّا فِىۡ كِتٰبٍ مِّنۡ قَبۡلِ اَنۡ نَّبۡـرَاَهَا ؕ اِنَّ ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ يَسِيۡرٌۚ  ۖ
کوئی مصیبت روئے زمین پر یا خود تم پر نہیں پڑتی جب تک کہ ہم نے اس کو پیدا کرنے سے پہلے کتاب میں نہ لکھدیا ہو اور یہ کامخدا کے لئےآسان ہے
لِّـكَيۡلَا تَاۡسَوۡا عَلٰى مَا فَاتَكُمۡ وَلَا تَفۡرَحُوۡا بِمَاۤ اٰتٰٮكُمۡ‌ؕ وَاللّٰهُ لَا يُحِبُّ كُلَّ مُخۡتَالٍ فَخُوۡرِۙ
تاکہ تم سے جوچیز فوت ہوجائے اس کا غم نہ کرو اور جو چیز ہاتھ آئے اس پر اترایا نہ کرو اور اللہ کسی اترانے والے شیخی باز کو پسند نہیں کرتا۔
اۨلَّذِيۡنَ يَبۡخَلُوۡنَ وَيَاۡمُرُوۡنَ النَّاسَ بِالۡبُخۡلِ‌ؕ وَمَنۡ يَّتَوَلَّ فَاِنَّ اللّٰهَ هُوَ الۡغَنِىُّ الۡحَمِيۡدُ
یہ ایسے لوگ ہیں جوبخل کرتے ہیں اور لوگوں کوبھی بخل سکھاتے ہیں اور جو شخص روگردانی کرے تو اللہ تعالیٰ بھی بے پروا اور سزا وار حمد ہے
لَـقَدۡ اَرۡسَلۡنَا رُسُلَنَا بِالۡبَيِّنٰتِ وَاَنۡزَلۡنَا مَعَهُمُ الۡكِتٰبَ وَالۡمِيۡزَانَ لِيَقُوۡمَ النَّاسُ بِالۡقِسۡطِ‌ۚ وَاَنۡزَلۡنَا الۡحَـدِيۡدَ فِيۡهِ بَاۡسٌ شَدِيۡدٌ وَّمَنَافِعُ لِلنَّاسِ وَلِيَـعۡلَمَ اللّٰهُ مَنۡ يَّنۡصُرُهٗ وَ رُسُلَهٗ بِالۡغَيۡبِ‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ قَوِىٌّ عَزِيۡزٌ
بے شک ہم نے اپنے پیغمبروں کو کھلی نشانیاں دے کر بھیجا اور ان کے ساتھ کتابیں نازل کیں اور ترازو بھی تاکہ لوگ انصاف پر قائم رہیں اور ہم نے لوہے کو پیدا کیا اس میں شدید خطرہ بھی ہے اور لوگوں کے لئے منافع بھی تاکہ اللہ معلوم کرلے ان لوگوں کو جواللہ اور پیغمبروں کی بن دیکھے مدد کرتے ہیں بیشک اللہ قوی اور غالب ہے۔
وَلَقَدۡ اَرۡسَلۡنَا نُوۡحًا وَّ اِبۡرٰهِيۡمَ وَجَعَلۡنَا فِىۡ ذُرِّيَّتِهِمَا النُّبُوَّةَ وَالۡـكِتٰبَ‌ فَمِنۡهُمۡ مُّهۡتَدٍ‌ۚ وَكَثِيۡرٌ مِّنۡهُمۡ فٰسِقُوۡنَ
بے شک ہم نے نوحؑ اور ابراہیم ؑ کو پیغمبر بناکر بھیجا اور ان کی اولاد میں نبوتاور کتاب جاری رکھی ان میں سے بعض تو ہدایت یافتہ ہیں اور ان میں کے اکثر نافرمان ہیں ۔
ثُمَّ قَفَّيۡنَا عَلٰٓى اٰثَارِهِمۡ بِرُسُلِنَا وَقَفَّيۡنَا بِعِيۡسَى ابۡنِ مَرۡيَمَ وَاٰتَيۡنٰهُ الۡاِنۡجِيۡلَ ۙ وَجَعَلۡنَا فِىۡ قُلُوۡبِ الَّذِيۡنَ اتَّبَعُوۡهُ رَاۡفَةً وَّرَحۡمَةً  ؕ وَرَهۡبَانِيَّةَ ۨابۡتَدَعُوۡهَا مَا كَتَبۡنٰهَا عَلَيۡهِمۡ اِلَّا ابۡتِغَآءَ رِضۡوَانِ اللّٰهِ فَمَا رَعَوۡهَا حَقَّ رِعَايَتِهَا‌ ۚ فَاٰتَيۡنَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا مِنۡهُمۡ اَجۡرَهُمۡ‌ۚ وَكَثِيۡرٌ مِّنۡهُمۡ فٰسِقُوۡنَ
پھر ہم نے ان کے بعد ہمارے رسولوں کو بھیجا اور ان کے پیچھے عیسیٰ ؑ بن مریمؑ کوبھیجا اور ان کو انجیل عطا کی ۔ اور جن لوگوں نے ان کی پیروی کی ان کے دلوں میں شفقت اور رحمت ڈال دی اور رہبانیت کو خود انہوں نے ایجاد کرلیا تھا (اس کے بعد) ہم نے ان کو اس کا حکم دیا بھی تھا توصرف اس غرض سے کہ وہ اللہ کی خوشنودی حاصل کریں پس انہوں نے اس کی بھی رعایت نہیں کی جیسی کہ کرنی چاہئے تھی۔پس ان میں سے جو لوگ ایمان لائے ہم نے ان کو ان کا اجر دیا ۔ اور ان میں کے اکثر خارج از اطاعت ہیں ۔
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَاٰمِنُوۡا بِرَسُوۡلِهٖ يُؤۡتِكُمۡ كِفۡلَيۡنِ مِنۡ رَّحۡمَتِهٖ وَيَجۡعَلْ لَّـكُمۡ نُوۡرًا تَمۡشُوۡنَ بِهٖ وَيَغۡفِرۡ لَـكُمۡ‌ؕ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ ۙۚ
اے ایمان والو اللہ سے ڈرو اوراس کے رسول پر ایمان لاؤ تو اللہ اپنی رحمت سے دوگنا اجر دے گااور تمہارے لئے ایسا نور دیگا جس کو لیکر تم چلو گے اور تم کو بخش دیگا اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔
لِّـئَلَّا يَعۡلَمَ اَهۡلُ الۡكِتٰبِ اَلَّا يَقۡدِرُوۡنَ عَلٰى شَىۡءٍ مِّنۡ فَضۡلِ اللّٰهِ‌ وَاَنَّ الۡفَضۡلَ بِيَدِ اللّٰهِ يُؤۡتِيۡهِ مَنۡ يَّشَآءُ‌ ؕ وَاللّٰهُ ذُوۡ الۡفَضۡلِ الۡعَظِيۡمِ
(یہ اس لئے)تاکہ اہل کتاب نہ جانیں کہ وہ اب اللہ کے فضل میں سے کسی چیز کوپا نہ سکیں گےاورفضل تو اللہ کے ہاتھ میں ہے جس کو چاہتا ہے دیتا ہے اور اللہ بڑے فضل والا ہے
×
Preferred translation language Font size Bookmark