بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَوۡفُوۡا بِالۡعُقُوۡدِ‌ ؕ اُحِلَّتۡ لَـكُمۡ بَهِيۡمَةُ الۡاَنۡعَامِ اِلَّا مَا يُتۡلٰى عَلَيۡكُمۡ غَيۡرَ مُحِلِّى الصَّيۡدِ وَاَنۡـتُمۡ حُرُمٌ‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ يَحۡكُمُ مَا يُرِيۡدُ
اے ایمان والو !اپنے عہد وپیمان کو پورا کرو تمہارے لئے چوپائے جانور حلال کردئے گئے ہیں بجز ان کے جو تم پر پڑھ کر سنائیں جائیں گے لیکن احرام کی حالت میں شکار کوحلال نہ سمجھنا اللہ جو چاہتا ہے حکم دیتا ہے
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تُحِلُّوۡا شَعَآٮِٕرَ اللّٰهِ وَلَا الشَّهۡرَ الۡحَـرَامَ وَلَا الۡهَدۡىَ وَلَا الۡقَلَٓاٮِٕدَ وَلَاۤ آٰمِّيۡنَ الۡبَيۡتَ الۡحَـرَامَ يَبۡـتَغُوۡنَ فَضۡلًا مِّنۡ رَّبِّهِمۡ وَرِضۡوَانًا ‌ؕ وَاِذَا حَلَلۡتُمۡ فَاصۡطَادُوۡا‌ ؕ وَلَا يَجۡرِمَنَّكُمۡ شَنَاٰنُ قَوۡمٍ اَنۡ صَدُّوۡكُمۡ عَنِ الۡمَسۡجِدِ الۡحَـرَامِ اَنۡ تَعۡتَدُوۡا‌ ۘ وَتَعَاوَنُوۡا عَلَى الۡبِرِّ وَالتَّقۡوٰى‌ وَلَا تَعَاوَنُوۡا عَلَى الۡاِثۡمِ وَالۡعُدۡوَانِ‌ وَاتَّقُوا اللّٰهَ ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ شَدِيۡدُ الۡعِقَابِ
اے ایمان والو بے حرمتی نہ کرو اللہ کے نشانیوں کی اور نہ عزت والے مہینے کی اور نہ قربانی کے جانور کی اور نہ ان جانور وں کی جن کے گلے میں پٹے باندھے ہوئے ہوں (نذر خدا کی شناخت کے لئے)اورنہ ان لوگوں کی جو اپنے پروردگار کے فضل اور خوشنودی کے طالب ہوکر عزت والے گھر (کعبہ ) کا ارادہ کرنے والے ہوں اور جب تم احرام (کا لباس ) اتاردو تو پھر شکار کیا کرو اور تم کو لوگوں کی دشمنی جو اس وجہ سے ہے کہ انہوں نے تم کو عزت والی مسجد سے روکا تھا تمہیں اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ تم ان پر زیادتی کر بیٹھو اور نیکی اور پرہیز گاری کے کاموں میں تم ایک دوسرے کی مدد کرواور گناہ وزیادتی کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد نہ کرو اور اللہ سے ڈرتے رہو بے شک اللہ سخت عذاب دینے والاہے
حُرِّمَتۡ عَلَيۡكُمُ الۡمَيۡتَةُ وَالدَّمُ وَلَحۡمُ الۡخِنۡزِيۡرِ وَمَاۤ اُهِلَّ لِغَيۡرِ اللّٰهِ بِهٖ وَالۡمُنۡخَنِقَةُ وَالۡمَوۡقُوۡذَةُ وَالۡمُتَرَدِّيَةُ وَالنَّطِيۡحَةُ وَمَاۤ اَكَلَ السَّبُعُ اِلَّا مَا ذَكَّيۡتُمۡ وَمَا ذُبِحَ عَلَى النُّصُبِ وَاَنۡ تَسۡتَقۡسِمُوۡا بِالۡاَزۡلَامِ‌ ؕ ذٰلِكُمۡ فِسۡقٌ‌ ؕ اَلۡيَوۡمَ يَٮِٕسَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا مِنۡ دِيۡـنِكُمۡ فَلَا تَخۡشَوۡهُمۡ وَاخۡشَوۡنِ‌ ؕ اَلۡيَوۡمَ اَكۡمَلۡتُ لَـكُمۡ دِيۡنَكُمۡ وَاَ تۡمَمۡتُ عَلَيۡكُمۡ نِعۡمَتِىۡ وَرَضِيۡتُ لَـكُمُ الۡاِسۡلَامَ دِيۡنًا‌ ؕ فَمَنِ اضۡطُرَّ فِىۡ مَخۡمَصَةٍ غَيۡرَ مُتَجَانِفٍ لِّاِثۡمٍ‌ۙ فَاِنَّ اللّٰهَ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ
تم پر حرام کردیا گیا مردار اور خون اور سور کا گوشت اور جس چیز پر خدا کے سوا اور کسی کا نام پکارا جائے اور وہ جانور جو گلا گھٹ کر مرجائے اور چوٹ لگ کر مرجائے او رجو بلندی سے گر کر مرجائے اور جو سینگ لگ کر مرجائے اور وہ جانور جسے درندے نے پھاڑ دیا ہو بجز اس جانور کے جسکو تم نے مرنے سے پہلے ذبح کردیا ہو اور وہ جانور بھی حرام ہے جسکو کسی تھان یا آستانے پر(انکے نام سے)ذبح کیا گیا ہو اور یہ کہ پانسوں سے قسمت معلوم کرلو یہ سب گناہ کے کام ہیں آج کافر تمہارےدین کی طرف سے مایوس ہوگئے ہیں پس تم ان سے نہ ڈرو اور مجھ سے ہی ڈرتے رہو آج میں نے تمہارے لئے تمہارا دین کامل کردیا اور تم پر اپنی نعمتیں پوری کردیں اور تمہارے لئے اسلام کو دین کی حیثیت سے پسند کرلیا ہے ہاں جو شخص بھوک سے مضطر ہوجائے اور (ان میں سے کچھ کھالے)بشرطیکہ گناہ کی طرف مائل نہ ہو توبیشک اللہ بخشنے والا اور مہربان ہے
يَسۡـَٔـــلُوۡنَكَ مَاذَاۤ اُحِلَّ لَهُمۡ‌ؕ قُلۡ اُحِلَّ لَـكُمُ الطَّيِّبٰتُ‌ ۙ وَمَا عَلَّمۡتُمۡ مِّنَ الۡجَـوَارِحِ مُكَلِّبِيۡنَ تُعَلِّمُوۡنَهُنَّ مِمَّا عَلَّمَكُمُ اللّٰهُ‌ فَكُلُوۡا مِمَّاۤ اَمۡسَكۡنَ عَلَيۡكُمۡ وَاذۡكُرُوا اسۡمَ اللّٰهِ عَلَيۡهِ‌ وَاتَّقُوا اللّٰهَ‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ سَرِيۡعُ الۡحِسَابِ
لوگ آپ سے دریافت کرتے ہیں کہ کونسی چیزیں ان کے لئے حلال ہیں آپ کہدیجئے سب پاکیزہ چیزیں حلال ہیں اور جن شکاری جانورں کو تم نے سدھایا ہے اور (شکار کا طریقہ ) جیسا کہ اللہ نے تم کو سکھایا ہے ویسا ہی تم نے ان کو سکھلادیا ہو تو جو شکار وہ تمہارے لئے پکڑ کر رکھیں اس کو کھالو اور شکاری جانوروں کو چھوڑتے وقت اللہ کا نام لے لیا کرو اور اللہ سے ڈرو بے شک اللہ جلد حساب لینے والا ہے
اَلۡيَوۡمَ اُحِلَّ لَـكُمُ الطَّيِّبٰتُ‌ ؕ وَطَعَامُ الَّذِيۡنَ اُوۡتُوۡا الۡكِتٰبَ حِلٌّ لَّـکُمۡ وَطَعَامُكُمۡ حِلٌّ لَّهُمۡ‌ وَالۡمُحۡصَنٰتُ مِنَ الۡمُؤۡمِنٰتِ وَالۡمُحۡصَنٰتُ مِنَ الَّذِيۡنَ اُوۡتُوا الۡـكِتٰبَ مِنۡ قَبۡلِكُمۡ اِذَاۤ اٰتَيۡتُمُوۡهُنَّ اُجُوۡرَهُنَّ مُحۡصِنِيۡنَ غَيۡرَ مُسَافِحِيۡنَ وَلَا مُتَّخِذِىۡۤ اَخۡدَانٍ‌ؕ وَمَنۡ يَّكۡفُرۡ بِالۡاِيۡمَانِ فَقَدۡ حَبِطَ عَمَلُهٗ وَهُوَ فِى الۡاٰخِرَةِ مِنَ الۡخٰسِرِيۡنَ
آج تمہارے لئے سب پاکیزہ چیزیں حلال کردی گئیں اور اہل کتاب کا کھانا بھی تمہارے لئے حلال ہے اور تمہارا کھانا ان کے لئے حلال ہے اور پارسا عورتیں مسلمانوں میں سے اور پارسا عورتیں ان لوگوں میں سے جن کو تم سے پہلے کتاب دی گئی (وہ بھی حلال ہیں ) جبکہ تم نے ان کو ان کا مہر دے دیا ہو اور تم نے ان کو قید نکاح میں لا لیا ہو نہ یہ کہ علانیہ بدکاری کرویا خفیہ آشنائی کرلو اور جو شخص ایمان سے منکر ہوا تو اس کا کل عمل اکارت ہوجائے گا اور وہ آخرت میں نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوگا
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِذَا قُمۡتُمۡ اِلَى الصَّلٰوةِ فَاغۡسِلُوۡا وُجُوۡهَكُمۡ وَاَيۡدِيَكُمۡ اِلَى الۡمَرَافِقِ وَامۡسَحُوۡا بِرُءُوۡسِكُمۡ وَاَرۡجُلَكُمۡ اِلَى الۡـكَعۡبَيۡنِ‌ ؕ وَاِنۡ كُنۡتُمۡ جُنُبًا فَاطَّهَّرُوۡا‌ ؕ وَاِنۡ كُنۡتُمۡ مَّرۡضَىٰۤ اَوۡ عَلٰى سَفَرٍ اَوۡ جَآءَ اَحَدٌ مِّنۡكُمۡ مِّنَ الۡغَآٮِٕطِ اَوۡ لٰمَسۡتُمُ النِّسَآءَ فَلَمۡ تَجِدُوۡا مَآءً فَتَيَمَّمُوۡا صَعِيۡدًا طَيِّبًا فَامۡسَحُوۡا بِوُجُوۡهِكُمۡ وَاَيۡدِيۡكُمۡ مِّنۡهُ‌ ؕ مَا يُرِيۡدُ اللّٰهُ لِيَجۡعَلَ عَلَيۡكُمۡ مِّنۡ حَرَجٍ وَّلٰـكِنۡ يُّرِيۡدُ لِيُطَهِّرَكُمۡ وَ لِيُتِمَّ نِعۡمَتَهٗ عَلَيۡكُمۡ لَعَلَّكُمۡ تَشۡكُرُوۡنَ
اے ایمان والو !جب تم نماز کا ارادہ کرو تو اپنا منہ اور کہنیوں تک ہاتھ دھولیا کرو اورسر کا مسح کرو اور ٹخنوں تک پاؤں (دھو لیا کرو ) اوراگر تم جنابت کی حالت میں ہوتو (نہاکر) پاک ہوجاؤ اور اگر تم بیمار ہویا حالت سفر میں ہو یا تم میں کوئی شخص رفع حاجت سے آیا ہو یا عورتوں سے ہم بستر ہوا ہو پھر تم کو پانی نہ ملے توپاک مٹی سے تیمم کرلو یعنی اس سے اپنے چہروں اور ہاتھوں کا مسح کرلو اور اللہ تم پر کسی طرح کی تنگی نہیں چاہتا بلکہ وہ چاہتا ہے کہ تم کو پاک کرے اور تم پر اپنی نعمتیں پوری کرے تاکہ تم شکر ادا کرو
وَاذْکُرُوْ انِعْمَةَ اللهِ عَلَیْکُمْ وَمِیْثَاقَهُ الَّذِیْ وَاثَقَکُمْ بِهۤ ۙ اِذْقُلْتُمْ سَمِعْنَا وَاَطَعْنَا وَاتَّقُوا اللهَ ؕ اِنَّ اللهَ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ
اور اللہ نے جو تم پر انعام کیا ہے اس کو یاد کرو اور اس کے اس عہد کوبھی (یاد کرو ) جو تم سے اس نے لیا ہے جبکہ تم نے کہا تھا ہم نے سنا اور مان لیا اور اللہ سے ڈرو بلاشبہ اللہ دلوں کی باتوں تک سے باخبر ہے
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا كُوۡنُوۡا قَوَّا امِيۡنَ لِلّٰهِ شُهَدَآءَ بِالۡقِسۡطِ‌ وَلَا يَجۡرِمَنَّكُمۡ شَنَاٰنُ قَوۡمٍ عَلٰٓى اَلَّا تَعۡدِلُوۡا‌ ؕ اِعۡدِلُوۡا هُوَ اَقۡرَبُ لِلتَّقۡوٰى‌ وَاتَّقُوا اللّٰهَ‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ خَبِيۡرٌۢ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ
اے ایمان والو اللہ کی خوشنودی کے لئے انصاف کی گواہی دینے والے بن کر مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہوجایا کرو اور لوگوں کی دشمنی تم کو اس بات پر آمادہ نہ کر ے کہ تم عدل نہ کرو انصاف کیا کرو کہ وہ تقویٰ سے زیادہ قریب ہے اور اللہ سے ڈرو اللہ بیشک تمہارے سب اعمال سے باخبر ہے
وَعَدَ اللّٰهُ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ‌ ۙ لَهُمۡ مَّغۡفِرَةٌ وَّاَجۡرٌ عَظِيۡمٌ
اللہ نے ایسے لوگوں سے جو ایمان لائے اور عمل صالح کرتے رہے وعدہ فرمایا ہے کہ ان کے لئے بخشش ہے اورثواب عظیم ہے
وَالَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَكَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَاۤ اُولٰٓٮِٕكَ اَصۡحٰبُ الۡجَحِيۡمِ
او رجن لوگوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں کو جھٹلایا وہ جہنمی ہیں ۔
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوا اذۡكُرُوۡا نِعۡمَتَ اللّٰهِ عَلَيۡكُمۡ اِذۡ هَمَّ قَوۡمٌ اَنۡ يَّبۡسُطُوۡۤا اِلَيۡكُمۡ اَيۡدِيَهُمۡ فَكَفَّ اَيۡدِيَهُمۡ عَنۡكُمۡ‌ۚ وَاتَّقُوا اللّٰهَ‌ ؕ وَعَلَى اللّٰهِ فَلۡيَتَوَكَّلِ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ
اے ایمان والو یاد کرو اللہ نے تم پر جو احسان فرمایا ہے اسے جب ایک قوم نے ارادہ کیا تھا کہ تم پر دست اندازی کرے تو اللہ نے ان کے ہاتھ تم سے روک دئے اور اللہ سے ڈرو اور ایمان والے تو اللہ ہی پر توکل کرتے ہیں
وَلَقَدۡ اَخَذَ اللّٰهُ مِيۡثَاقَ بَنِىۡۤ اِسۡرآءِيۡلَ‌ۚ وَبَعَثۡنَا مِنۡهُمُ اثۡنَىۡ عَشَرَ نَقِيۡبًا‌ ؕ وَقَالَ اللّٰهُ اِنِّىۡ مَعَكُمۡ‌ؕ لَٮِٕنۡ اَقَمۡتُمُ الصَّلٰوةَ وَاٰتَيۡتُمُ الزَّكٰوةَ وَاٰمَنۡتُمۡ بِرُسُلِىۡ وَعَزَّرۡتُمُوۡهُمۡ وَاَقۡرَضۡتُمُ اللّٰهَ قَرۡضًا حَسَنًا لَّاُكَفِّرَنَّ عَنۡكُمۡ سَيِّاٰتِكُمۡ وَلَاُدۡخِلَـنَّكُمۡ جَنّٰتٍ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ‌ۚ فَمَنۡ كَفَرَ بَعۡدَ ذٰلِكَ مِنۡكُمۡ فَقَدۡ ضَلَّ سَوَآءَ السَّبِيۡلِ
اور اللہ نے بنی اسرائیل سے عہد لیا اور ان میں سے ہم نے بارہ سردار مقرر کئے اور اللہ نے (ان سے ) کہا میں تمہارے ساتھ ہوں اگر تم نماز کی پابندی کرو گے اور زکواۃ ادا کرو گے میرے تمام پیغمبروں پر ایمان لاؤ گے اور ان کی مدد کرتے رہو گے اور اللہ کو قرض حسن دو گے تو میں تم سے تمہارے گناہ ضرور دور کردوں گا اور تم کو ایسے باغوں میں داخل کردوں گاجن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں پھر اس کے بعد بھی تم میں سے جو کفر کرے گا تو وہ بے شک صحیح راستے سے دور جاپڑا
فَبِمَا نَقۡضِهِمۡ مِّيۡثَاقَهُمۡ لَعَنّٰهُمۡ وَجَعَلۡنَا قُلُوۡبَهُمۡ قٰسِيَةً‌ ۚ يُحَرِّفُوۡنَ الۡـكَلِمَ عَنۡ مَّوَاضِعِهٖ‌ۙ وَنَسُوۡا حَظًّا مِّمَّا ذُكِّرُوۡا بِهٖۚ وَلَا تَزَالُ تَطَّلِعُ عَلٰى خَآٮِٕنَةٍ مِّنۡهُمۡ اِلَّا قَلِيۡلًا مِّنۡهُمۡ‌ فَاعۡفُ عَنۡهُمۡ وَاصۡفَحۡ‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ يُحِبُّ الۡمُحۡسِنِيۡنَ
توان کے عہد کو توڑنے کے سبب ہم نے ان پر لعنت کی اور سخت کردیا ان کے دلوں کو یہ لوگ کلام (کتاب ) کو اس کے مواقع سے بدل دیتے ہیں اور ان کو جو نصیحت کی گئی تھی اس کا بڑا حصّہ وہ بھلا بیٹھے اور آپ کوآئے دن ان کی کسی نہ کسی خیانت کی اطلاع تو ملتی ہی رہتی ہے بجز چند اشخاص کے جو ان حرکتوں سے بچے ہوئے ہیں پس آپ ا نکو معاف کردیں اوران سے در گذر کریں بلاشبہ اللہ احسان کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے
وَمِنَ الَّذِيۡنَ قَالُوۡۤا اِنَّا نَصٰرٰٓى اَخَذۡنَا مِيۡثَاقَهُمۡ فَنَسُوۡا حَظًّا مِّمَّا ذُكِّرُوۡا بِهٖ فَاَغۡرَيۡنَا بَيۡنَهُمُ الۡعَدَاوَةَ وَالۡبَغۡضَآءَ اِلٰى يَوۡمِ الۡقِيٰمَةِ‌ ؕ وَسَوۡفَ يُنَبِّئُهُمُ اللّٰهُ بِمَا كَانُوۡا يَصۡنَعُوۡنَ
اور جو لوگ کہتے ہیں ہم نصاریٰ ہیں ہم نے ان سے بھی عہد لیا سو جو کچھ نصیحت ان کو دی گئی تھی اس کا بڑا حصّہ وہ بھی فوت کر بیٹھے تو ہم نے ا نکے درمیان قیامت تک کے لئے باہمی بغض وعداوت ڈال دی اور وہ کیا کچھ کررہے تھے اللہ ان کو عنقریب اس سے آگاہ کردے گا۔
يٰۤـاَهۡلَ الۡكِتٰبِ قَدۡ جَآءَكُمۡ رَسُوۡلُـنَا يُبَيِّنُ لَـكُمۡ كَثِيۡرًا مِّمَّا كُنۡتُمۡ تُخۡفُوۡنَ مِنَ الۡكِتٰبِ وَيَعۡفُوۡا عَنۡ كَثِيۡرٍ‌ ؕ قَدۡ جَآءَكُمۡ مِّنَ اللّٰهِ نُوۡرٌ وَّكِتٰبٌ مُّبِيۡنٌ ۙ
اے اہل کتاب تمہارے پاس ہمارا پیغمبر آگیا ہے کتاب (الٰہی) کی جن باتوں کو تم چھپاتے تھے وہ ان میں کی بہت سی باتوں کو تمہارے سامنے کھول کھول کر بیان کرتا ہے اور تمہاری بہت سی تقصیروں کو معاف بھی کردیتا ہے بے شک آگیا تمہارے پاس اللہ کی جانب سے ایک نور اور ایک واضح کتاب
يَّهۡدِىۡ بِهِ اللّٰهُ مَنِ اتَّبَعَ رِضۡوَانَهٗ سُبُلَ السَّلٰمِ وَيُخۡرِجُهُمۡ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوۡرِ بِاِذۡنِهٖ وَيَهۡدِيۡهِمۡ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسۡتَقِيۡمٍ
اللہ اس کے ذریعہ ان لوگوں کو سلامتی کے راستے دکھاتا ہے جو اللہ کی خوشنودی کے طالب ہیں اور ان کو (کفر کی ) ظلمتوں سے نکال کر(ایمان کی ) روشنی کی طرف اپنے حکم سے لاتا ہے اور ان کو صراط مستقیم کی طرف رہبری کرتا ہے
لَـقَدۡ كَفَرَ الَّذِيۡنَ قَالُوۡۤا اِنَّ اللّٰهَ هُوَ الۡمَسِيۡحُ ابۡنُ مَرۡيَمَ‌ؕ قُلۡ فَمَنۡ يَّمۡلِكُ مِنَ اللّٰهِ شَيۡـًٔـــا اِنۡ اَرَادَ اَنۡ يُّهۡلِكَ الۡمَسِيۡحَ ابۡنَ مَرۡيَمَ وَاُمَّهٗ وَمَنۡ فِى الۡاَرۡضِ جَمِيۡعًا‌ ؕ وَلِلّٰهِ مُلۡكُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَا‌ ؕ يَخۡلُقُ مَا يَشَآءُ‌ ؕ وَاللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ
وہ لوگ بلاشبہ کافر ہیں جو کہتے ہیں کہ اللہ ہی مسیح بن مریم ہے اے رسول آپ ان سے کہہ دیجئے کہ تم میں سے کون ہے جو ان کو اللہ سے بچا سکے اگر اللہ ہلاک کرنا چاہے ۔ مسیح ابن مریم کو اور ان کی والدہ کو اور جتنے لوگ ہیں اس روئے زمین پر ان سب کو اور آسمان میں اور زمین میں اور ان دونوں کے درمیان جو کچھ ہے اس کی بادشاہت اللہ ہی کی ہے وہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے اور اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے
وَقَالَتِ الۡيَهُوۡدُ وَالنَّصٰرٰى نَحۡنُ اَبۡنٰٓؤُا اللّٰهِ وَاَحِبَّآؤُهٗ‌ ؕ قُلۡ فَلِمَ يُعَذِّبُكُمۡ بِذُنُوۡبِكُمۡ‌ؕ بَلۡ اَنۡـتُمۡ بَشَرٌ مِّمَّنۡ خَلَقَ‌ ؕ يَغۡفِرُ لِمَنۡ يَّشَآءُ وَيُعَذِّبُ مَنۡ يَّشَآءُ‌ ؕ وَلِلّٰهِ مُلۡكُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَا‌ وَاِلَيۡهِ الۡمَصِيۡرُ
اور یہود و نصاریٰ کہتے ہیں کہ ہم اللہ کے بیٹے اور اس کے چہیتے ہیں آپ کہدیجئے پھر وہ تمہارے گناہوں کے سبب تم کو عذاب کیوں دیتا ہے بلکہ تم اس کی مخلوقات میں سے ایک بشر ہو وہ جسے چاہتا ہے بخش دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے عذاب دیتا ہے اور آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان دونوں میں ہے اس کی بادشاہت اللہ ہی کے لئے ہے اور سب کو اس کی طرف لوٹ کر جانا ہے
يٰۤـاَهۡلَ الۡـكِتٰبِ قَدۡ جَآءَكُمۡ رَسُوۡلُـنَا يُبَيِّنُ لَـكُمۡ عَلٰى فَتۡرَةٍ مِّنَ الرُّسُلِ اَنۡ تَقُوۡلُوۡا مَا جَآءَنَا مِنۡۢ بَشِيۡرٍ وَّلَا نَذِيۡرٍ‌ فَقَدۡ جَآءَكُمۡ بَشِيۡرٌ وَّنَذِيۡرٌ‌ؕ وَاللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ
اے اہل کتاب ہمارا یہ رسول تمہارے پاس آیا ہے اور (احکام) کھول کھول کر بیان کررہا ہے ایسے وقت میں جبکہ پیغمبروں کی آمد کا سلسلہ موقوف تھا تاکہ تم یوں نہ کہو کہ ہمارے پاس کوئی خوش خبری سنانے والا اور ڈرانے والا نہیں آیا سو اب تمہارے پاس خوشخبری سنانے والا اور ڈرانے والا آچکا ہے اور اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے
وَاِذۡ قَالَ مُوۡسٰى لِقَوۡمِهٖ يٰقَوۡمِ اذۡكُرُوۡا نِعۡمَةَ اللّٰهِ عَلَيۡكُمۡ اِذۡ جَعَلَ فِيۡكُمۡ اَنۡۢـبِيَآءَ وَجَعَلَـكُمۡ مُّلُوۡكًا  ۖ  وَّاٰتٰٮكُمۡ مَّا لَمۡ يُؤۡتِ اَحَدًا مِّنَ الۡعٰلَمِيۡنَ
اور وہ وقت قابل ذکر ہے جبکہ موسیٰ ؑنے اپنی قوم سے فرمایا اے میری قوم اللہ کے اس احسان کو یاد کرو جو اس نے تم پر کیا ہے کہ اس نے تم میں بہت سے پیغمبر پیدا کئے اور بہت سے بادشاہ بنائے اور تم کو اتنا سب کچھ دیا کہ دنیا جہاں والوں میں سے کسی کو نہیں دیا
يٰقَوۡمِ ادۡخُلُوا الۡاَرۡضَ الۡمُقَدَّسَةَ الَّتِىۡ كَتَبَ اللّٰهُ لَـكُمۡ وَلَا تَرۡتَدُّوۡا عَلٰٓى اَدۡبَارِكُمۡ فَتَـنۡقَلِبُوۡا خٰسِرِيۡنَ
اے میری قوم (کے لوگو ) تم اس مقدس سرزمین (ملک شام) میں داخل ہوجاؤ جسے اللہ نے تمہارے لئے لکھ دی ہے اور دیکھنا کہ (مقابلے کے وقت) پیچھے نہ ہٹو ورنہ خسارے میں پڑجاؤ گے
قَالُوۡا يٰمُوۡسٰٓى اِنَّ فِيۡهَا قَوۡمًا جَبَّارِيۡنَ ‌ۖ  وَاِنَّا لَنۡ نَّدۡخُلَهَا حَتّٰى يَخۡرُجُوۡا مِنۡهَا‌ ۚ فَاِنۡ يَّخۡرُجُوۡا مِنۡهَا فَاِنَّا دَاخِلُوۡنَ
وہ کہنے لگے اے موسیٰ ؑ وہاں تو بہت بڑے زبردست لوگ ہیں اور ہم تو وہاں ہرگز قدم بھی نہیں رکھیں گے جب تک کہ وہ وہاں سے نکل نہ جائیں ۔ ہاں اگر وہ وہاں سے نکل جائیں گے توہم ضرور داخل ہوں گے
قَالَ رَجُلٰنِ مِنَ الَّذِيۡنَ يَخَافُوۡنَ اَنۡعَمَ اللّٰهُ عَلَيۡهِمَا ادۡخُلُوۡا عَلَيۡهِمُ الۡبَابَ‌ۚ فَاِذَا دَخَلۡتُمُوۡهُ فَاِنَّكُمۡ غٰلِبُوۡنَ‌  ‌ۚ وَعَلَى اللّٰهِ فَتَوَكَّلُوۡۤا اِنۡ كُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ
(لیکن) اللہ سے ڈرنے والوں میں سے دو شخصوں نے جن کو اللہ نے اپنی نعمت سے سرفراز کیا تھا کہا تم ان لوگوں پر دروازہ تک تو (ہمت کرکے) چلو جب تم دروازے میں داخل ہوجاؤ گے توتم ہی غالب رہو گے اور اللہ ہی پر بھروسہ کرو اگر تم مومن ہو
قَالُوۡا يٰمُوۡسٰٓى اِنَّا لَنۡ نَّدۡخُلَهَاۤ اَبَدًا مَّا دَامُوۡا فِيۡهَا‌ فَاذۡهَبۡ اَنۡتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَاۤ اِنَّا هٰهُنَا قَاعِدُوۡنَ
انہوں نے کہا اے موسیٰ ہم لوگ کبھی بھی ہرگز وہاں قدم نہیں رکھیں گے جب تک کہ وہاں وہ لوگ موجود ہیں پس تم اور تمہارا خدا دونوں جاؤ اور لڑو ہم تو یہاں (اطمئنان سے) بیٹھے رہیں گے ۔
قَالَ رَبِّ اِنِّىۡ لَاۤ اَمۡلِكُ اِلَّا نَفۡسِىۡ وَاَخِىۡ‌ فَافۡرُقۡ بَيۡنَـنَا وَبَيۡنَ الۡـقَوۡمِ الۡفٰسِقِيۡنَ
موسیٰ نے کہا اے میرے رب میں تو اب اپنی ذات اور اپنے بھائی کے سوا کسی اورپر اختیار نہیں رکھتا تو ہم میں اور اس نافرمان قوم میں فیصلہ فرمادے
‌قَالَ فَاِنَّهَا مُحَرَّمَةٌ عَلَيۡهِمۡ‌ اَرۡبَعِيۡنَ سَنَةً‌‌  ۚ يَتِيۡهُوۡنَ فِى الۡاَرۡضِ‌ ؕ فَلَا تَاۡسَ عَلَى الۡقَوۡمِ الۡفٰسِقِيۡنَ
حکم ہوا کہ وہ ملک ان پر حرام کردیا گیا ہے چالیس برس تک کے لئے یوں ہی زمین میں سر گرداں پھرتے رہیں گے پس تم ان نافرمان لوگوں پر افسوس نہ کرو
وَاتۡلُ عَلَيۡهِمۡ نَبَاَ ابۡنَىۡ اٰدَمَ بِالۡحَـقِّ‌ۘ اِذۡ قَرَّبَا قُرۡبَانًا فَتُقُبِّلَ مِنۡ اَحَدِهِمَا وَلَمۡ يُتَقَبَّلۡ مِنَ الۡاٰخَرِؕ قَالَ لَاَقۡتُلَـنَّكَ‌ؕ قَالَ اِنَّمَا يَتَقَبَّلُ اللّٰهُ مِنَ الۡمُتَّقِيۡنَ
اورتم ان لوگوں پر آدم کے دو بیٹوں کا (ہا بیل اور قابیل کا)صحیح قصّہ پڑھ کر سنا دو جبکہ ا ن دونوں نے(خدا کی جناب میں ) ایک نیاز پیش کی تو ان میں سے ایک کی نیاز تومقبول ہوگئی اور دوسرے کی مقبول نہ ہوئی تب (قابیل نے ہابیل سے)کہا میں تجھے ضرور قتل کردوں گا دوسرے نے جواب دیا کہ اللہ توپرہیز گاروں ہی کی نیاز قبول کرتا ہے
لَٮِٕنۡۢ بَسَطْتَّ اِلَىَّ يَدَكَ لِتَقۡتُلَنِىۡ مَاۤ اَنَا بِبَاسِطٍ يَّدِىَ اِلَيۡكَ لِاَقۡتُلَكَ‌ ۚ اِنِّىۡۤ اَخَافُ اللّٰهَ رَبَّ الۡعٰلَمِيۡنَ
اگر تو مجھے قتل کرنے کے لئے مجھ پر دست درازی کرے گا تو میں تجھ کو قتل کرنے کے لئے تجھ پر ہرگز دست درازی نہیں کروں گا میں تو اللہ سے ڈرتا ہوں جو تمام عالموں کا پالن ہار ہے
اِنِّىۡۤ اُرِيۡدُ اَنۡ تَبُوۡٓءَ بِاِثۡمِىۡ وَ اِثۡمِكَ فَتَكُوۡنَ مِنۡ اَصۡحٰبِ النَّارِ‌ۚ وَذٰلِكَ جَزٰٓؤُا الظّٰلِمِيۡنَ‌ۚ
میں تو یہ چاہتا ہوں کہ تو میرا اور تیرا دونوں کا گناہ اپنے سر لے لے پھر تو دوزخیوں میں شامل ہوجائے اور ظلم کرنے والوں کی یہی سزا ہوتی ہے
فَطَوَّعَتۡ لَهٗ نَفۡسُهٗ قَـتۡلَ اَخِيۡهِ فَقَتَلَهٗ فَاَصۡبَحَ مِنَ الۡخٰسِرِيۡنَ
مگر اس کے نفس نے اس کے بھائی کے قتل ہی کی ترغیب دی تو اس نے اسے قتل کردیا پس نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوگیا
فَبَـعَثَ اللّٰهُ غُرَابًا يَّبۡحَثُ فِىۡ الۡاَرۡضِ لِيُرِيَهٗ كَيۡفَ يُوَارِىۡ سَوۡءَةَ اَخِيۡهِ‌ؕ قَالَ يَاوَيۡلَتٰٓى اَعَجَزۡتُ اَنۡ اَكُوۡنَ مِثۡلَ هٰذَا الۡغُرَابِ فَاُوَارِىَ سَوۡءَةَ اَخِىۡ‌ۚ فَاَصۡبَحَ مِنَ النّٰدِمِيۡنَۛ ‌ۚ ۙ
پھر اللہ نے ایک کوّا بھیجا جو زمین کھودتا تھا تاکہ اسے دکھائے کہ اپنے بھائی کی لاش کو کیسے چھپائے ۔ کہنے لگا افسوس میری حالت پر کہ میں اس کوّے کے جیسا بھی نہ ہوا کہ اپنے بھائی کی لاش (زمین کھودکر) چھپادیتا۔ پس وہ پشیمان ہوگیا
مِنۡ اَجۡلِ ذٰلِكَ ‌ۛ ؔ ۚ كَتَبۡنَا عَلٰى بَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَ اَنَّهٗ مَنۡ قَتَلَ نَفۡسًۢا بِغَيۡرِ نَفۡسٍ اَوۡ فَسَادٍ فِى الۡاَرۡضِ فَكَاَنَّمَا قَتَلَ النَّاسَ جَمِيۡعًا ؕ وَمَنۡ اَحۡيَاهَا فَكَاَنَّمَاۤ اَحۡيَا النَّاسَ جَمِيۡعًا ‌ؕ وَلَـقَدۡ جَآءَتۡهُمۡ رُسُلُنَا بِالۡبَيِّنٰتِ ثُمَّ اِنَّ كَثِيۡرًا مِّنۡهُمۡ بَعۡدَ ذٰلِكَ فِى الۡاَرۡضِ لَمُسۡرِفُوۡنَ
اس واقعہ کی وجہ سے ہم نے بنی اسرائیل پر یہ حکم لکھ دیا کہ جو شخص کسی کو ناحق قتل کرے گا یعنی نہ کسی کے خون کے بدلے میں نہ زمین میں فساد پھیلانے کے جرم میں قتل کرے گا توگویا اس نے تمام لوگوں کو قتل کردیا اور جس نے ایک شخص کو زندگی بخشی توگویا اس نے تمام انسانوں کو زندگی بخش دی اور انکے پاس ہمارے بہت سے پیغمبر روشن دلیلوں کے ساتھ آئے اس کے باوجود ان میں کے اکثر لوگ اعتدال کی حد سے نکل جانے والے ہی ہیں
اِنَّمَا جَزٰٓؤُا الَّذِيۡنَ يُحَارِبُوۡنَ اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ وَيَسۡعَوۡنَ فِى الۡاَرۡضِ فَسَادًا اَنۡ يُّقَتَّلُوۡۤا اَوۡ يُصَلَّبُوۡۤا اَوۡ تُقَطَّعَ اَيۡدِيۡهِمۡ وَاَرۡجُلُهُمۡ مِّنۡ خِلَافٍ اَوۡ يُنۡفَوۡا مِنَ الۡاَرۡضِ‌ؕ ذٰلِكَ لَهُمۡ خِزۡىٌ فِى الدُّنۡيَا‌ وَ لَهُمۡ فِى الۡاٰخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيۡمٌ ۙ
جو لوگ اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ لڑتے ہیں اور زمین میں فساد مچانے کے لئے دوڑ دھوپ کرتےرہتے ہیں ان کی یہی سزا ہے کہ انہیں قتل کیا جائے یا سولی پر چڑھایا جائے یا ان کے ہاتھ پاؤں مخالف جانب سے کاٹ دئے جائیں یا انہیں جلا وطن کردیا جائے یہ ان کے لئے دنیا میں سخت رسوائی ہے اور آخرت میں ان کے لئے عذاب عظیم ہے
اِلَّا الَّذِيۡنَ تَابُوۡا مِنۡ قَبۡلِ اَنۡ تَقۡدِرُوۡا عَلَيۡهِمۡ‌ۚ فَاعۡلَمُوۡۤا اَنَّ اللّٰهَ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ
ہاں جن لوگوں نے قبل اس کے کہ تم ان کو گرفتار کرلو توبہ کرلی تو جان لو کہ اللہ بخشنے والا اور مہربان ہے
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَابۡتَغُوۡۤا اِلَيۡهِ الۡوَسِيۡلَةَ وَجَاهِدُوۡا فِىۡ سَبِيۡلِهٖ لَعَلَّـكُمۡ تُفۡلِحُوۡنَ
اے ایمان والو اللہ سے ڈرو اور اس کے قرب کا وسیلہ تلاش کرو اور اس کے راستے میں جہاد کرو تاکہ فلاح پاؤ
اِنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لَوۡ اَنَّ لَهُمۡ مَّا فِى الۡاَرۡضِ جَمِيۡعًا وَّمِثۡلَهٗ مَعَهٗ لِيَـفۡتَدُوۡا بِهٖ مِنۡ عَذَابِ يَوۡمِ الۡقِيٰمَةِ مَا تُقُبِّلَ مِنۡهُمۡ‌ۚ وَلَهُمۡ عَذَابٌ اَ لِيۡمٌ
جن لوگوں نے کفر کیا اگر ان کے پاس دنیا بھر کی تمام چیزیں ہوں اور ان چیزوں کے ساتھ اتنی اورچیزیں بھی ہوجائیں تاکہ وہ سب فدیہ دے کر قیامت کے دن کے عذاب سے بچ جائیں تو وہ ان سے قبول نہیں کیا جائے گا اور ان کے لئے درد ناک عذاب ہے
يُرِيۡدُوۡنَ اَنۡ يَّخۡرُجُوۡا مِنَ النَّارِ وَمَا هُمۡ بِخَارِجِيۡنَ مِنۡهَا‌ وَلَهُمۡ عَذَابٌ مُّقِيۡمٌ
وہ چاہتے ہیں کہ دوزخ کے عذاب سے نکل جائیں مگر وہ اس سے نکلنے والے نہیں ہیں اور ان کے لئے دائمی عذاب ہوگا
وَالسَّارِقُ وَالسَّارِقَةُ فَاقۡطَعُوۡۤا اَيۡدِيَهُمَا جَزَآءًۢ بِمَا كَسَبَا نَـكَالًا مِّنَ اللّٰهِ ؕ وَاللّٰهُ عَزِيۡزٌ حَكِيۡمٌ
اور جو مرد یا عورت چوری کرے تو ان دونوں کے (داہنے ہاتھ) کاٹ ڈالو (یہ) ان کے کرتوت کا بدلہ ہے اور اللہ کی جانب سے سزا بھی ہے اور اللہ سب پر غالب ہے اور دانا ہے
فَمَنۡ تَابَ مِنۡۢ بَعۡدِ ظُلۡمِهٖ وَاَصۡلَحَ فَاِنَّ اللّٰهَ يَتُوۡبُ عَلَيۡهِؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ
او ر جو شخص گناہ کے بعد توبہ کرلے اور اپنے حال کی اصلاح کرلے تو اللہ اسکی توبہ قبول کرتا ہے بے شک اللہ بخشنے والا اور مہربان ہے
اَلَمۡ تَعۡلَمۡ اَنَّ اللّٰهَ لَهٗ مُلۡكُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِؕ يُعَذِّبُ مَنۡ يَّشَآءُ وَيَغۡفِرُ لِمَنۡ يَّشَآءُ‌ ؕ وَاللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ
اے انسان کیا تو نہیں جانتا کہ آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اللہ کے لئے ہے وہ جسے چاہے عذاب دے اور جسے چاہے بخشدے اور اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے
يٰۤـاَيُّهَا الرَّسُوۡلُ لَا يَحۡزُنۡكَ الَّذِيۡنَ يُسَارِعُوۡنَ فِى الۡكُفۡرِ مِنَ الَّذِيۡنَ قَالُوۡۤا اٰمَنَّا بِاَ فۡوَاهِهِمۡ وَلَمۡ تُؤۡمِنۡ قُلُوۡبُهُمۡ‌ ‌ۛۚ وَمِنَ الَّذِيۡنَ هَادُوۡا ‌ ۛۚ سَمّٰعُوۡنَ لِلۡكَذِبِ سَمّٰعُوۡنَ لِقَوۡمٍ اٰخَرِيۡنَۙ لَمۡ يَاۡتُوۡكَ‌ؕ يُحَرِّفُوۡنَ الۡـكَلِمَ مِنۡۢ بَعۡدِ مَوَاضِعِهٖ‌ۚ يَقُوۡلُوۡنَ اِنۡ اُوۡتِيۡتُمۡ هٰذَا فَخُذُوۡهُ وَاِنۡ لَّمۡ تُؤۡتَوۡهُ فَاحۡذَرُوۡا‌ ؕ وَمَنۡ يُّرِدِ اللّٰهُ فِتۡنَـتَهٗ فَلَنۡ تَمۡلِكَ لَهٗ مِنَ اللّٰهِ شَيۡــًٔـا‌ؕ اُولٰٓٮِٕكَ الَّذِيۡنَ لَمۡ يُرِدِ اللّٰهُ اَنۡ يُّطَهِّرَ قُلُوۡبَهُمۡ‌ ؕ لَهُمۡ فِىۡ الدُّنۡيَا خِزۡىٌ ۚۖ وَّلَهُمۡ فِىۡ الۡاٰخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيۡمٌ
اے پیغمبر جو لوگ کفر میں دوڑ دھوپ کرتے ہیں آپ ان سے رنجیدہ خاطر نہ ہوں خواہ وہ ان لوگوں میں ہوں جو اپنی زبانوں سے یہ کہتے ہیں ہم مومن ہیں لیکن ا ن کے دل مومن نہیں ہیں یا ان یہودیوں میں سے ہوں یہ لوگ غلط باتوں کے سننے والے ہیں اور ایسے لوگوں کو بہکانے کی خاطر جاسوسی کرتے ہیں جو ابھی آپ کے پاس نہیں آئے صحیح باتوں کو ِان کے مقام پر ثابت ہونے کے بعد ان کے اصل جگہوں سے بدل دیتے ہیں اور ان لوگوں سے کہتے ہیں کہ اگر تم کو یہ حکم دیا جائے تو تم اس کو قبول کرلو اور اگر تم کو یہ حکم نہ ملے تو اس کو نہ مانو اور اللہ ہی جسے فتنے میں ڈالنا چاہے تو آپ اس کو خدا سے بچانے کا کوئی اختیار نہیں رکھتے یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں کو خود اللہ نے پاک کرنا نہیں چاہا ۔ ان کے لئے دنیا میں (بھی ) رسوائی ہے اور آخرت میں بھی ان کے لئے عذاب عظیم ہے
سَمّٰعُوۡنَ لِلۡكَذِبِ اَ كّٰلُوۡنَ لِلسُّحۡتِ‌ؕ فَاِنۡ جَآءُوۡكَ فَاحۡكُمۡ بَيۡنَهُمۡ اَوۡ اَعۡرِضۡ عَنۡهُمۡ‌ ۚ وَاِنۡ تُعۡرِضۡ عَنۡهُمۡ فَلَنۡ يَّضُرُّوۡكَ شَيۡــًٔـا‌ ؕ وَاِنۡ حَكَمۡتَ فَاحۡكُمۡ بَيۡنَهُمۡ بِالۡقِسۡطِ‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ يُحِبُّ الۡمُقۡسِطِيۡنَ
یہ لوگ غلط باتوں کے سننے کے زیادہ عادی ہیں اور حرام کا مال بہت زیادہ کھانے والے ہیں اگر یہ لوگ آپ کے پاس آئیں تو آپ مختار ہیں یا تو آپ انکے درمیان فیصلہ فرمائیں یا ان سے اعراض فرمائیں اگر آپ ان سے اعراض فر مائیں گے تو آپ کوہرگز کوئی نقصان نہ پہنچا سکیں گے اور اگر ان میں فیصلہ فرمائیں تو عدل وانصاف سے فرمائیں بلاشبہ اللہ انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے
وَكَيۡفَ يُحَكِّمُوۡنَكَ وَعِنۡدَهُمُ التَّوۡرٰٮةُ فِيۡهَا حُكۡمُ اللّٰهِ ثُمَّ يَتَوَلَّوۡنَ مِنۡۢ بَعۡدِ ذٰلِكَ‌ ؕ وَمَاۤ اُولٰٓٮِٕكَ بِالۡمُؤۡمِنِيۡنَ
اور وہ آپ سے کس طرح فیصلے کراسکتے ہیں حالانکہ ان کے پاس توراۃ ہے جس میں اللہ کا حکم (موجود ) ہے (یہ جاننے کے باوجود ) یہ اس سے پھر جاتے ہیں اور یہ لوگ ایمان ہی نہیں رکھتے
اِنَّاۤ اَنۡزَلۡنَا التَّوۡرٰٮةَ فِيۡهَا هُدًى وَّنُوۡرٌ‌ ۚ يَحۡكُمُ بِهَا النَّبِيُّوۡنَ الَّذِيۡنَ اَسۡلَمُوۡا لِلَّذِيۡنَ هَادُوۡا وَ الرَّبَّانِيُّوۡنَ وَالۡاَحۡبَارُ بِمَا اسۡتُحۡفِظُوۡا مِنۡ كِتٰبِ اللّٰهِ وَكَانُوۡا عَلَيۡهِ شُهَدَآءَ‌‌ ۚ فَلَا تَخۡشَوُا النَّاسَ وَاخۡشَوۡنِ وَلَا تَشۡتَرُوۡا بِاٰيٰتِىۡ ثَمَنًا قَلِيۡلًا‌ ؕ وَمَنۡ لَّمۡ يَحۡكُمۡ بِمَاۤ اَنۡزَلَ اللّٰهُ فَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡكٰفِرُوۡنَ
بے شک ہم نے تورات نازل کی جس میں ہدایت (بھی) تھی اور روشنی بھی اسی کے مطابق انبیاء جو اللہ کے فرمابردار تھے یہودیوں کے مقدمات کا فیصلہ کرتے تھے اور(یہی حال) اہل اللہ اور علماء کا بھی تھا کیوں کہ وہ اللہ کی کتاب کے نگہبان مقرر کئے گئے تھے اور وہ اس پر گواہ بھی تھے۔ پس تم لوگوں سے نہ ڈرو بلکہ مجھ سے ڈرو اور تم تھوڑی سی قیمت کے بدلے میری آیتوں کو مت بیچو۔ اور جو اللہ کے نازل کردہ حکم کے مطابق فیصلہ نہ کریں تو یہی لوگ کافر ہیں
وَكَتَبۡنَا عَلَيۡهِمۡ فِيۡهَاۤ اَنَّ النَّفۡسَ بِالنَّفۡسِۙ وَالۡعَيۡنَ بِالۡعَيۡنِ وَالۡاَنۡفَ بِالۡاَنۡفِ وَالۡاُذُنَ بِالۡاُذُنِ وَالسِّنَّ بِالسِّنِّۙ وَالۡجُرُوۡحَ قِصَاصٌ‌ؕ فَمَنۡ تَصَدَّقَ بِهٖ فَهُوَ كَفَّارَةٌ لَّهٗ ‌ؕ وَمَنۡ لَّمۡ يَحۡكُمۡ بِمَاۤ اَنۡزَلَ اللّٰهُ فَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الظّٰلِمُوۡنَ
اور ہم نے ان پر کتاب تورات میں یہ حکم لکھ دیا تھا کہ جان کے بدلے جان آنکھ کے بدلے آنکھ اور ناک کے بدلے ناک اور کان کے بدلے کان اور دانت کے بدلے دانت اور سب زخموں کا اسی طرح بدلہ ہے۔ لیکن جو شخص بدلہ معاف کردے تو وہ اس کے لئے کفارہ ہوگا اور جو لوگ اللہ کے نازل کردہ حکم کے مطابق فیصلہ نہ کریں تو وہی لوگ ظالم ہیں
وَقَفَّيۡنَا عَلٰٓى اٰثَارِهِمۡ بِعِيۡسَى ابۡنِ مَرۡيَمَ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيۡنَ يَدَيۡهِ مِنَ التَّوۡرٰٮةِ‌ وَاٰتَيۡنٰهُ الۡاِنۡجِيۡلَ فِيۡهِ هُدًى وَّنُوۡرٌ ۙ وَّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيۡنَ يَدَيۡهِ مِنَ التَّوۡرٰٮةِ وَهُدًى وَّمَوۡعِظَةً لِّـلۡمُتَّقِيۡنَ ؕ
اوران پیغمبروں کے بعد ان ہی کے قدموں پر ہم نے عیسیٰ بن مریم ؑ کو بھیجا جو اپنے سامنے موجود کتاب تورات کی تصدیق کرتے تھے اور ہم نے ان کو انجیل دی جس میں ہدایت بھی تھی اور روشنی بھی جو تورات کے اس حصے کی جو اس وقت ان کے سامنے موجود تھا تصدیق کرنے والی تھی اور وہ پر ہیز گاروں کے لئے ہدایت اور نصیحت تھی
وَلۡيَحۡكُمۡ اَهۡلُ الۡاِنۡجِيۡلِ بِمَاۤ اَنۡزَلَ اللّٰهُ فِيۡهِ‌ؕ وَمَنۡ لَّمۡ يَحۡكُمۡ بِمَاۤ اَنۡزَلَ اللّٰهُ فَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡفٰسِقُوۡنَ
اور اہل انجیل کو چاہئے کہ جو احکام اللہ نے اس میں نازل فرمائے ہیں اس کے مطابق فیصلے کیا کریں اور جو لوگ اللہ کے نازل کردہ حکم کے مطابق فیصلہ نہ کریں تو ایسے لوگ ہی نافرمان ہیں
وَاَنۡزَلۡنَاۤ اِلَيۡكَ الۡكِتٰبَ بِالۡحَـقِّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيۡنَ يَدَيۡهِ مِنَ الۡكِتٰبِ وَمُهَيۡمِنًا عَلَيۡهِ‌ فَاحۡكُمۡ بَيۡنَهُمۡ بِمَاۤ اَنۡزَلَ اللّٰهُ وَلَا تَتَّبِعۡ اَهۡوَآءَهُمۡ عَمَّا جَآءَكَ مِنَ الۡحَـقِّ‌ؕ لِكُلٍّ جَعَلۡنَا مِنۡكُمۡ شِرۡعَةً وَّمِنۡهَاجًا ‌ؕ وَلَوۡ شَآءَ اللّٰهُ لَجَـعَلَـكُمۡ اُمَّةً وَّاحِدَةً وَّلٰـكِنۡ لِّيَبۡلُوَكُمۡ فِىۡ مَاۤ اٰتٰٮكُمۡ فَاسۡتَبِقُوا الۡخَـيۡـرٰتِ‌ؕ اِلَى اللّٰهِ مَرۡجِعُكُمۡ جَمِيۡعًا فَيُنَبِّئُكُمۡ بِمَا كُنۡتُمۡ فِيۡهِ تَخۡتَلِفُوۡنَۙ
اور ہم نے آپ پر کتاب برحق نازل کی تصدیق کرنے والی ہے ہر اس کتاب کی جس پر ’’الہٰی‘‘ کتاب کا اطلاق ہوتا ہےاوروہ ان سب کی محافظ بھی ہے توجو حکم اللہ نے آپ پر نازل فرمایا ہے اس کے مطابق ان کے درمیان فیصلہ کیجئے اور جو حق آپ کے پاس آچکا ہے اس کو چھوڑ کر انکے خواہشات کی پیروی نہ کیجئے تم میں سے ہر ایک (فرقے ) کے لئے ہم نے ایک خاص شریعت اور ایک خاص طریقہ مقرر کیا ہے اور اللہ اگر چاہتا تو تم سب کو ایک ہی امت بنادیتا لیکن اللہ نے جو کچھ تم کو دیا ہے اس میں وہ تمہاری آزمائش کرنی چاہتا ہے پس نیک کاموں کی طرف پیش قدمی کرو تم سب کواللہ کی طرف لوٹ کر جانا ہے پھر وہاں جن باتوں میں تم اختلاف کرتے تھے اللہ تم کو (اس کی حقیقت)بتادے گا
وَاَنِ احۡكُمۡ بَيۡنَهُمۡ بِمَاۤ اَنۡزَلَ اللّٰهُ وَلَا تَتَّبِعۡ اَهۡوَآءَهُمۡ وَاحۡذَرۡهُمۡ اَنۡ يَّفۡتِنُوۡكَ عَنۡۢ بَعۡضِ مَاۤ اَنۡزَلَ اللّٰهُ اِلَيۡكَ‌ؕ فَاِنۡ تَوَلَّوۡا فَاعۡلَمۡ اَنَّمَا يُرِيۡدُ اللّٰهُ اَنۡ يُّصِيۡبَهُمۡ بِبَـعۡضِ ذُنُوۡبِهِمۡ‌ؕ وَاِنَّ كَثِيۡرًا مِّنَ النَّاسِ لَفٰسِقُوۡنَ
اور (پھر ہم مکرر حکم دیتے ہیں ) کہ اللہ کے نازل کردہ حکم کے مطابق ہی ان کے درمیان فیصلہ فرمائیے اور ان کے خواہشات نفسانی کی پیروی نہ کیجئےکہیں ایسا نہ ہو کہ وہ آپ کواللہ کے نازل کردہ احکام سے بہکادیں پھر اگر یہ لوگ اعراض کریں تو یقین کیجئے کہ اللہ نے ان کے گناہوں کے سبب ان پر مصیبت نازل کرنے کا ارادہ کرلیا ہے اور یہ حقیقت ہے اکثر لوگ تو نافرمان ہی ہیں
اَفَحُكۡمَ الۡجَـاهِلِيَّةِ يَـبۡغُوۡنَ‌ؕ وَمَنۡ اَحۡسَنُ مِنَ اللّٰهِ حُكۡمًا لِّـقَوۡمٍ يُّوۡقِنُوۡنَ
کیا یہ لوگ زمانہ ٔ جاہلیت کا فیصلہ چاہتے ہیں اور یقین کرنے والے لوگوں کے لئے اللہ سے بہتر فیصلہ کرنے والا کون ہوسکتا ہے
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَتَّخِذُوا الۡيَهُوۡدَ وَالنَّصٰرٰۤى اَوۡلِيَآءَ ‌ؔۘ بَعۡضُهُمۡ اَوۡلِيَآءُ بَعۡضٍ‌ؕ وَمَنۡ يَّتَوَلَّهُمۡ مِّنۡكُمۡ فَاِنَّهٗ مِنۡهُمۡ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا يَهۡدِى الۡقَوۡمَ الظّٰلِمِيۡنَ
اے ایمان والو یہود اور نصاریٰ کو دوست نہ بناؤ یہ ایک دوسرے کے دوست ہیں اورتم میں سے جو ان کو اپنا دوست بنائے گا وہ ان ہی میں سے ہوگا بے شک اللہ ظالموں کو ہدایت نہیں دیتا
فَتَـرَى الَّذِيۡنَ فِىۡ قُلُوۡبِهِمۡ مَّرَضٌ يُّسَارِعُوۡنَ فِيۡهِمۡ يَقُوۡلُوۡنَ نَخۡشٰٓى اَنۡ تُصِيۡبَـنَا دَآٮِٕرَةٌ‌ ؕ فَعَسَى اللّٰهُ اَنۡ يَّاۡتِىَ بِالۡفَتۡحِ اَوۡ اَمۡرٍ مِّنۡ عِنۡدِهٖ فَيُصۡبِحُوۡا عَلٰى مَاۤ اَسَرُّوۡا فِىۡۤ اَنۡفُسِهِمۡ نٰدِمِيۡنَ ؕ
توجن لوگوں کے دل میں (نفاق کا) مرض ہے تم ان کو دیکھو گے کہ وہ ان میں دوڑ دوڑ کر گھستے ہیں وہ یہ کہتے ہیں کہ ہم کو اندیشہ ہے کہ ہم پر زمانہ کی گردش نہ آجائے پس قریب میں امید ہے کہ اللہ فتح عطا فرمادے یا اپنی جانب سے کوئی اور امر بھیجدے تووہ جو باتیں اپنے دل میں چھپاتے تھے ان پر شرمندہ ہوجائیں گے
وَيَقُوۡلُ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَهٰٓؤُلَاۤءِ الَّذِيۡنَ اَقۡسَمُوۡا بِاللّٰهِ جَهۡدَ اَيۡمَانِهِمۡ‌ۙ اِنَّهُمۡ لَمَعَكُمۡ‌ ؕ حَبِطَتۡ اَعۡمَالُهُمۡ فَاَصۡبَحُوۡا خٰسِرِيۡنَ
اور اس وقت مسلمان کہیں گے کہ یہ وہی لوگ ہیں جو اللہ کی بڑی بڑی قسمیں کھا کر یہ یقین دلاتے تھے کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں ان کے سب اعمال اکارت ہوگئے اور وہ خسارے میں پڑگئے ۔
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا مَنۡ يَّرۡتَدَّ مِنۡكُمۡ عَنۡ دِيۡـنِهٖ فَسَوۡفَ يَاۡتِى اللّٰهُ بِقَوۡمٍ يُّحِبُّهُمۡ وَيُحِبُّوۡنَهٗۤ ۙ اَذِلَّةٍ عَلَى الۡمُؤۡمِنِيۡنَ اَعِزَّةٍ عَلَى الۡكٰفِرِيۡنَ يُجَاهِدُوۡنَ فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ وَلَا يَخَافُوۡنَ لَوۡمَةَ لَاۤٮِٕمٍ‌ ؕ ذٰلِكَ فَضۡلُ اللّٰهِ يُؤۡتِيۡهِ مَنۡ يَّشَآءُ‌ ؕ وَاللّٰهُ وَاسِعٌ عَلِيۡمٌ
اے ایمان والو !اگر تم میں سے کوئی اپنے دین سے (عملاً ) پھر جائے (توکوئی پروا نہیں ) کیونکہ اللہ عنقریب ایک ایسی قوم کو لائے گا جس سے اللہ محبت کرے گا اور وہ (قوم کے لوگ) اللہ سے محبت کریں گے جو مومنوں کے حق میں نرمی کریں گے اور کافروں کے مقابلے میں بڑے سخت ہوں گے اللہ کی راہ میں جہاد کریں گے اور کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے نہیں ڈریں گے یہ اللہ کا فضل ہے وہ جسے چاہتا ہے دیتا ہے اور اللہ بڑی کشائش والا اورجاننے والا ہے
اِنَّمَا وَلِيُّكُمُ اللّٰهُ وَرَسُوۡلُهٗ وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوا الَّذِيۡنَ يُقِيۡمُوۡنَ الصَّلٰوةَ وَيُؤۡتُوۡنَ الزَّكٰوةَ وَهُمۡ رَاكِعُوۡنَ
تمہارے دوست تو اللہ اور اس کا پیغمبر اور وہ مسلمان ہیں جو نماز قائم کرتے ہیں اور زکواۃ دیتے ہیں اور وہ اللہ کے آگے جھکنے والے ہیں
وَمَنۡ يَّتَوَلَّ اللّٰهَ وَ رَسُوۡلَهٗ وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا فَاِنَّ حِزۡبَ اللّٰهِ هُمُ الۡغٰلِبُوۡنَ
اور جو شخص اللہ اور اس کے رسول اور ایمان لانے والے لوگوں سے دوستی کرے گا تو (وہ خدا کے گروہ میں ہوگا اور) خدا کا گروہ ہی غالب رہنے والاہے
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَـتَّخِذُوا الَّذِيۡنَ اتَّخَذُوۡا دِيۡنَكُمۡ هُزُوًا وَّلَعِبًا مِّنَ الَّذِيۡنَ اُوۡتُوا الۡكِتٰبَ مِنۡ قَبۡلِكُمۡ وَالۡـكُفَّارَ اَوۡلِيَآءَ‌ ۚ وَاتَّقُوا اللّٰهَ اِنۡ كُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ
اے ایمان والو !جن لوگوں کو تم سے پہلے کتاب دی گئی تھی وہ ایسے ہیں کہ انہوں نے تمہارے دین کو ہنسی اور کھیل (کا ذریعہ) بنالیا ہے تم ان کو اور کافروں کو دوست نہ بناؤ اور اگر تم مومن ہوتو اللہ سے ڈرو
وَ اِذَا نَادَيۡتُمۡ اِلَى الصَّلٰوةِ اتَّخَذُوۡهَا هُزُوًا وَّلَعِبًا‌ ؕ ذٰلِكَ بِاَنَّهُمۡ قَوۡمٌ لَّا يَعۡقِلُوۡنَ
اورجب تم نماز کے لئے اذان کہتے ہو تو وہ اسے ہنسی اورکھیل بنالیتے ہیں یہ اس وجہ سے ہے کہ یہ ایسے لوگ ہیں جو بالکل سمجھ نہیں رکھتے
قُلۡ يٰۤـاَهۡلَ الۡـكِتٰبِ هَلۡ تَـنۡقِمُوۡنَ مِنَّاۤ اِلَّاۤ اَنۡ اٰمَنَّا بِاللّٰهِ وَمَاۤ اُنۡزِلَ اِلَـيۡنَا وَمَاۤ اُنۡزِلَ مِنۡ قَبۡلُ ۙ وَاَنَّ اَكۡثَرَكُمۡ فٰسِقُوۡنَ
آپ کہدیجئے اے اہل کتاب تم ہم میں سوائے اس کے اور کیا عیب دیکھتے ہو کہ ہم اللہ پر اورجو کتاب ہم پر نازل ہوئی اس پر اورجو کتابیں اس سے پہلے نازل ہوئیں ان پر ایمان لائے ہیں اور تم میں سے اکثر لوگ نافرمان ہیں
قُلۡ هَلۡ اُنَـبِّئُكُمۡ بِشَرٍّ مِّنۡ ذٰلِكَ مَثُوۡبَةً عِنۡدَ اللّٰهِ‌ ؕ مَنۡ لَّعَنَهُ اللّٰهُ وَغَضِبَ عَلَيۡهِ وَجَعَلَ مِنۡهُمُ الۡقِرَدَةَ وَالۡخَـنَازِيۡرَ وَعَبَدَ الطَّاغُوۡتَ‌ ؕ اُولٰٓٮِٕكَ شَرٌّ مَّكَانًا وَّاَضَلُّ عَنۡ سَوَآءِ السَّبِيۡلِ
آپ کہدیجئے کیا میں پتہ بتاؤں ان کا جو اللہ کے پاس اس سے بدتر بدلہ پانے والے ہیں (وہ لوگ ہیں )جن پر اللہ نے لعنت کی اور ان پر غضبناک ہوا اور ان میں سے (جن کو) بندر اور سوّر بنادیا اور جنہوں نے شیطان کی پرستش کی ایسے لوگوں کا برا ٹھکانہ ہے اور راہ راست سے بہت دور ہیں
وَاِذَا جَآءُوۡكُمۡ قَالُوۡۤا اٰمَنَّا وَقَدْ دَّخَلُوۡا بِالۡكُفۡرِ وَهُمۡ قَدۡ خَرَجُوۡا بِهٖ‌ؕ وَاللّٰهُ اَعۡلَمُ بِمَا كَانُوۡا يَكۡتُمُوۡنَ
اور جب یہ لوگ تمہارے پاس آتے ہیں توکہتے ہیں ہم ایما ن لائے حالانکہ وہ کفر کوہی لیکر آئے تھے اور کفر کوہی لیکر وہاں سے نکلے ہیں اور اللہ ان باتوں کو خوب جانتا ہے جن کو یہ چھپاتے ہیں
وَتَرٰى كَثِيۡرًا مِّنۡهُمۡ يُسَارِعُوۡنَ فِى الۡاِثۡمِ وَالۡعُدۡوَانِ وَاَكۡلِهِمُ السُّحۡتَ‌ ؕ لَبِئۡسَ مَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ
اور آپ دیکھیں گے کہ ان میں کے اکثر لوگ گناہ اور زیادتی میں اور حرام کھانے میں بڑی سر گرمی دکھاتے ہیں بے شک برا ہے وہ جو کررہے ہیں
لَوۡلَا يَنۡهٰٮهُمُ الرَّبَّانِيُّوۡنَ وَالۡاَحۡبَارُ عَنۡ قَوۡلِهِمُ الۡاِثۡمَ وَاَكۡلِهِمُ السُّحۡتَ‌ؕ لَبِئۡسَ مَا كَانُوۡا يَصۡنَعُوۡنَ
ان کے مشائخ اور علماء گناہ کی با ت کہنے اور حرام مال کھانے سے ان کو کیوں منع نہیں کرتے بہت برے کام ہیں جووہ کررہے ہیں
وَقَالَتِ الۡيَهُوۡدُ يَدُ اللّٰهِ مَغۡلُوۡلَةٌ‌ ؕ غُلَّتۡ اَيۡدِيۡهِمۡ وَلُعِنُوۡا بِمَا قَالُوۡا‌ ۘ بَلۡ يَدٰهُ مَبۡسُوۡطَتٰنِ ۙ يُنۡفِقُ كَيۡفَ يَشَآءُ‌ ؕ وَلَيَزِيۡدَنَّ كَثِيۡرًا مِّنۡهُمۡ مَّاۤ اُنۡزِلَ اِلَيۡكَ مِنۡ رَّبِّكَ طُغۡيَانًا وَّكُفۡرًا‌ ؕ وَاَلۡقَيۡنَا بَيۡنَهُمُ الۡعَدَاوَةَ وَالۡبَغۡضَآءَ اِلٰى يَوۡمِ الۡقِيٰمَةِ‌ ؕ كُلَّمَاۤ اَوۡقَدُوۡا نَارًا لِّلۡحَرۡبِ اَطۡفَاَهَا اللّٰهُ‌ ۙ وَيَسۡعَوۡنَ فِى الۡاَرۡضِ فَسَادًا‌ ؕ وَاللّٰهُ لَا يُحِبُّ الۡمُفۡسِدِيۡنَ
اور یہودیوں نے کہا کہ اللہ کا ہاتھ بندھا ہوا ہے (بخیل ہے) ان ہی کے ہاتھ باندھے جائیں اور ایسا کہنے کی وجہ سے وہ ملعون ہوچکے ہیں بلکہ(درحقیقت) اللہ کے دونوں ہاتھ کھلے ہوئے ہیں وہ جس طرح چاہتا ہے خرچ کرتا ہے اور یہ (کتاب) جو آپ کے پروردگار کی جانب سے آپ پر نازل کی گئی ہے وہ ان میں سے بہت سے آدمیوں کی سرکشی اورکفر میں زیادتی کا باعث ہوجائے گی اور ہم نے ان کے درمیانقیامت تک کے لئے عداوت اور بغض ڈالدیا ہے جب کبھی یہ لڑائی کی آگ سلگائیں گے اللہ اسے بجھا دیتا ہے اور یہ زمین میں فساد مچانے کے لئے کوشاں رہتے ہیں اور اللہ فساد مچانے والوں کو دوست نہیں رکھتا
وَلَوۡ اَنَّ اَهۡلَ الۡـكِتٰبِ اٰمَنُوۡا وَاتَّقَوۡا لَـكَفَّرۡنَا عَنۡهُمۡ سَيِّاٰتِهِمۡ وَلَاَدۡخَلۡنٰهُمۡ جَنّٰتِ النَّعِيۡمِ
اور اگر اہل کتاب پرہیزگاری اختیار کرتے تو ہم ان سے ان کے گناہ محو کردیتے اور ان کو نعمت کے باغوں میں داخل کرتے
وَلَوۡ اَنَّهُمۡ اَقَامُوا التَّوۡرٰٮةَ وَالۡاِنۡجِيۡلَ وَمَاۤ اُنۡزِلَ اِلَيۡهِمۡ مِّنۡ رَّبِّهِمۡ لَاَ كَلُوۡا مِنۡ فَوۡقِهِمۡ وَمِنۡ تَحۡتِ اَرۡجُلِهِمۡ‌ؕ مِنۡهُمۡ اُمَّةٌ مُّقۡتَصِدَةٌ‌  ؕ وَكَثِيۡرٌ مِّنۡهُمۡ سَآءَ مَا يَعۡمَلُوۡنَ
اور اگر وہ تورات اورانجیل کو اور جو دوسری کتابیں ان کے پرور دگار کی جانب سے ان پر نازل ہوئیں ان کی پوری پابندی کرتے تویہ لوگ اپنے اوپر سے (بارش کی طرح ) اوراپنے پاؤں کے نیچے سے (چشموں کی طرح ) رزق کھاتے ان میں سے کچھ لوگ میانہ رو ہیں او ر بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کے اعمال برے ہیں
يٰۤـاَيُّهَا الرَّسُوۡلُ بَلِّغۡ مَاۤ اُنۡزِلَ اِلَيۡكَ مِنۡ رَّبِّكَ‌ ؕ وَاِنۡ لَّمۡ تَفۡعَلۡ فَمَا بَلَّغۡتَ رِسٰلَـتَهٗ‌ ؕ وَاللّٰهُ يَعۡصِمُكَ مِنَ النَّاسِ‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا يَهۡدِى الۡقَوۡمَ الۡـكٰفِرِيۡنَ
اے رسول ! آپ کے پروردگار کی جانب سے آپ پر جو (احکام) نازل ہوئے ہیں وہ سب کے سب پہنچادیجئے اگر آپنے ایسا نہیں کیا تو(یہ سمجھاجائے گا)کہ آپ نے پیغامات کو نہیں پہنچایا اور اللہ آپ کو لوگوں سے بچائے گا بے شک اللہ کافروں کو ہدایت نہیں دیتا
قُلۡ يٰۤـاَهۡلَ الۡـكِتٰبِ لَسۡتُمۡ عَلٰى شَىۡءٍ حَتّٰى تُقِيۡمُوا التَّوۡرٰٮةَ وَالۡاِنۡجِيۡلَ وَمَاۤ اُنۡزِلَ اِلَيۡكُمۡ مِّنۡ رَّبِّكُمۡ‌ ؕ وَلَيَزِيۡدَنَّ كَثِيۡرًا مِّنۡهُمۡ مَّاۤ اُنۡزِلَ اِلَيۡكَ مِنۡ رَّبِّكَ طُغۡيَانًا وَّكُفۡرًا‌ۚ فَلَا تَاۡسَ عَلَى الۡقَوۡمِ الۡكٰفِرِيۡنَ
آپ کہدیجئے اے اہل کتاب تم کسی بھی راستے پر نہیں ہو جب تک کہ تم تورات ‘انجیل اور (جو اور کتابیں ) تمہارے پروردگار کی جانب سے تمہاری طرف بھیجی گئیں ان کی پوری پابندی نہ کرو گے اور آپ کے پروردگار کی جانب سے آپ پر جو (قرآن ) نازل کیا گیا ہے وہ ان میں سے بہت سے لوگوں کو سرکشی اور کفر میں اور زیادہ کردے گا پس آپ اس کافر قوم پر افسوس مت کیجئے
اِنَّ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَالَّذِيۡنَ هَادُوۡا وَالصَّابِـُٔـوۡنَ وَالنَّصٰرٰى مَنۡ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَالۡيَوۡمِ الۡاٰخِرِ وَعَمِلَ صَالِحًـا فَلَا خَوۡفٌ عَلَيۡهِمۡ وَلَا هُمۡ يَحۡزَنُوۡنَ
بے شک ایمان والوں اور یہودیوں اور ستارہ پرستوں اور عیسائیوں میں سے جولوگ اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان لائے اور اچھے کام کئے تو (قیامت کے دن ) ان کو نہ تو کسی قسم کا خوف ہوگا اورنہ وہ غمگین ہوں گے
لَقَدۡ اَخَذۡنَا مِيۡثَاقَ بَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَ وَاَرۡسَلۡنَاۤ اِلَيۡهِمۡ رُسُلًا ؕ كُلَّمَا جَآءَهُمۡ رَسُوۡلٌ ۢ بِمَا لَا تَهۡوٰٓى اَنۡفُسُهُمۙۡ فَرِيۡقًا كَذَّبُوۡا وَفَرِيۡقًا يَّقۡتُلُوۡنَ
ہم نے بنی اسرائیل سے عہد لیا تھا اور ان کی طرف بہت سے پیغمبر بھی بھیجے (لیکن ان کا حال یہ رہا )کہ جب کبھی ان کے پاس کوئی پیغمبر ایسے احکام لے کر آیا جن کو ان کے جی پسند نہیں کرتے تھے تو انہوں نے (انبیاء کی ) ایک جماعت کو جھٹلادیا اور ایک جماعت کو تو قتل ہی کردیا
وَحَسِبُوۡۤا اَلَّا تَكُوۡنَ فِتۡنَةٌ فَعَمُوۡا وَصَمُّوۡا ثُمَّ تَابَ اللّٰهُ عَلَيۡهِمۡ ثُمَّ عَمُوۡا وَصَمُّوۡا كَثِيۡرٌ مِّنۡهُمۡ‌ؕ وَاللّٰهُ بَصِيۡرٌۢ بِمَا يَعۡمَلُوۡنَ
اور یہ خیال کرنے لگے کہ اس سے ان پر کوئی آفت نہیں آئے گی پس وہ اندھے اور بہرے ہوگئے پھر اللہ نے ان پر (بنظر رحمت)توجہ فرمائی (لیکن) پھر ان میں سے بہت اندھے اور بہرے ہوگئے اور اللہ ان سب کے تمام اعمال دیکھ رہا ہے
لَقَدۡ كَفَرَ الَّذِيۡنَ قَالُوۡۤا اِنَّ اللّٰهَ هُوَ الۡمَسِيۡحُ ابۡنُ مَرۡيَمَ‌ ؕ وَقَالَ الۡمَسِيۡحُ يٰبَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَ اعۡبُدُوا اللّٰهَ رَبِّىۡ وَرَبَّكُمۡ‌ ؕ اِنَّهٗ مَنۡ يُّشۡرِكۡ بِاللّٰهِ فَقَدۡ حَرَّمَ اللّٰهُ عَلَيۡهِ الۡجَـنَّةَ وَمَاۡوٰٮهُ النَّارُ‌ ؕ وَمَا لِلظّٰلِمِيۡنَ مِنۡ اَنۡصَارٍ
یقیناً وہ لوگ کافر ہیں جنہوں نے کہا مریم کے بیٹے عیسیٰؑ ہی اللہ ہیں (حالانکہ) مسیح ؑنے تو کہا تھا اے بنی اسرائیل اللہ کی عبادت کرو جو میرا اور تمہارا پرور دگار ہے اور (جان لو ) کہ جو شخص اللہ کے ساتھ کسی کو شریک قرار دیگا تو اللہ نے اس پر جنت حرام کردی ہے اور اس کا ٹھکانہ دوزخ ہے اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں
لَـقَدۡ كَفَرَ الَّذِيۡنَ قَالُوۡۤا اِنَّ اللّٰهَ ثَالِثُ ثَلٰثَةٍ‌ ۘ وَمَا مِنۡ اِلٰهٍ اِلَّاۤ اِلٰـهٌ وَّاحِدٌ  ؕ وَاِنۡ لَّمۡ يَنۡتَهُوۡا عَمَّا يَقُوۡلُوۡنَ لَيَمَسَّنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا مِنۡهُمۡ عَذَابٌ اَ لِيۡمٌ
(اسی طرح ) وہ لوگ (بھی) کافر ہیں جنہوں نے کہا کہ اللہ تین میں کا ایک ہے حالانکہ اس یکتا معبود کے سوا اور کوئی معبود برحق نہیں اگر یہ لوگ اپنی ان باتوں اور عقائد سے باز نہیں آئے تو ان میں سے جو کفر پر قائم رہیں گے ان کو درد ناک عذاب ہوگا
اَفَلَا يَتُوۡبُوۡنَ اِلَى اللّٰهِ وَيَسۡتَغۡفِرُوۡنَهٗ‌ؕ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ
یہ لوگ اللہ کے آگے توبہ کیوں نہیں کرتے اور اس سے مغفرت کیوں طلب نہیں کرتے حالانکہ اللہ بخشنے والا اور مہر بان ہے
مَا الۡمَسِيۡحُ ابۡنُ مَرۡيَمَ اِلَّا رَسُوۡلٌ‌ ۚ قَدۡ خَلَتۡ مِنۡ قَبۡلِهِ الرُّسُلُؕ وَاُمُّهٗ صِدِّيۡقَةٌ‌  ؕ كَانَا يَاۡكُلٰنِ الطَّعَامَ‌ؕ اُنْظُرۡ كَيۡفَ نُبَيِّنُ لَهُمُ الۡاٰيٰتِ ثُمَّ انْظُرۡ اَ نّٰى يُؤۡفَكُوۡنَ
مسیح ابن مریم تو صرف اللہ کے رسول ہیں ان سے پہلے بھی بہت سے پیغمبر گذر چکے ہیں اوران کی والدہ (محترمہ ) راستباز تھیں یہ دونوں کھانا کھاتے تھے (اس لئے انسان تھے) دیکھئے ہم کس طرح ان لوگوں کے لئے آیتیں کھول کھول کر بیان کرتے ہیں پھر آپ ہی دیکھئے کہ یہ کدھر پھرے جارہے ہیں
قُلۡ اَ تَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ مَا لَا يَمۡلِكُ لَـكُمۡ ضَرًّا وَّلَا نَفۡعًا ‌ؕ وَاللّٰهُ هُوَ السَّمِيۡعُ الۡعَلِيۡمُ
آپ کہدیجئے کیا تم اللہ کو چھوڑ کر ایسو ں کی عبادت کررہے ہوجو تمہارے نفع کا اختیار رکھتے ہیں اور نہ نقصان کا اور اللہ تو سب کچھ سننے والا اور جاننے والا ہے ۔
قُلۡ يٰۤـاَهۡلَ الۡـكِتٰبِ لَا تَغۡلُوۡا فِىۡ دِيۡـنِكُمۡ غَيۡرَ الۡحَـقِّ وَلَا تَتَّبِعُوۡۤا اَهۡوَآءَ قَوۡمٍ قَدۡ ضَلُّوۡا مِنۡ قَبۡلُ وَاَضَلُّوۡا كَثِيۡرًا وَّضَلُّوۡا عَنۡ سَوَآءِ السَّبِيۡلِ
اے پیغمبر آپ کہدیجئے اے اہل کتاب اپنے دین کے بارے میں ناحق مبالغہ نہ کرو اور ان لوگوں کی خواہشات کی اتباع نہ کرو جو (نہ صرف ) پہلے خود بھی گمراہ ہوگئے(بلکہ) اور بہت سے لوگوں کو بھی گمراہ کردیاتھا اورخود راستے سے دور بھٹک گئے
لُعِنَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا مِنۡۢ بَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَ عَلٰى لِسَانِ دَاوٗدَ وَعِيۡسَى ابۡنِ مَرۡيَمَ‌ ؕ ذٰلِكَ بِمَا عَصَوْا وَّكَانُوۡا يَعۡتَدُوۡنَ
بنی اسرائیل میں سے جن لوگوں نے کفر کیا ان پر داؤدؑ اور عیسیٰ ؑ کی زبان سے لعنت کی گئی یہ اس لئے ہوا کہ وہ نافرمانی کرتے تھے اور حد سےآگے بڑھ جاتے تھے
كَانُوۡا لَا يَتَـنَاهَوۡنَ عَنۡ مُّنۡكَرٍ فَعَلُوۡهُ ‌ؕ لَبِئۡسَ مَا كَانُوۡا يَفۡعَلُوۡنَ
وہ ایک دوسرے کو اس برے کام سے جو وہ کرتے تھے نہیں روکتے تھے۔ بہت ہی برا کام ہے جو وہ کرتے تھے ۔
تَرٰى كَثِيۡرًا مِّنۡهُمۡ يَتَوَلَّوۡنَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا‌ؕ لَبِئۡسَ مَا قَدَّمَتۡ لَهُمۡ اَنۡفُسُهُمۡ اَنۡ سَخِطَ اللّٰهُ عَلَيۡهِمۡ وَفِى الۡعَذَابِ هُمۡ خٰلِدُوۡنَ
اے رسول! آپ ان میں سے بہت سے لوگوں کو دیکھیں گے کہ وہ کافروں سے دوستی کرتے ہیں انہوں نے اپنے لئے جو کچھ (توشۂ اعمال) آگے بھیجا ہے وہ بہت برا ہے ۔ یعنی یہ کہ اللہ ان سے ناراض ہوااور وہ ہمیشہ عذاب میں رہیں گے۔
وَلَوۡ كَانُوۡا يُؤۡمِنُوۡنَ بِاللّٰهِ وَالنَّبِىِّ وَمَاۤ اُنۡزِلَ اِلَيۡهِ مَا اتَّخَذُوۡهُمۡ اَوۡلِيَآءَ وَلٰـكِنَّ كَثِيۡرًا مِّنۡهُمۡ فٰسِقُوۡنَ
اگر وہ لوگ اللہ پر اور پیغمبر پر اور جو کتاب ان پر نازل ہوئی اس پر یقین رکھیں تو ان (کافروں ) کو دوست نہ بناتے۔ لیکن ان میں کے اکثر لوگنافرمان ہیں
لَـتَجِدَنَّ اَشَدَّ النَّاسِ عَدَاوَةً لِّـلَّذِيۡنَ اٰمَنُوا الۡيَهُوۡدَ وَالَّذِيۡنَ اَشۡرَكُوۡا‌ ۚ وَلَـتَجِدَنَّ اَ قۡرَبَهُمۡ مَّوَدَّةً لِّـلَّذِيۡنَ اٰمَنُوا الَّذِيۡنَ قَالُوۡۤا اِنَّا نَصٰرٰى‌ ؕ ذٰلِكَ بِاَنَّ مِنۡهُمۡ قِسِّيۡسِيۡنَ وَرُهۡبَانًا وَّاَنَّهُمۡ لَا يَسۡتَكۡبِرُوۡنَ
اے پیغمبر آپ دیکھیں گے کہ مسلمانوں کے ساتھ زیادہ دشمنی کرنے والےیہود ہیں اور وہ لوگ ہیں جو شرک کرتے ہیں اور باعتبار دوستی کے مسلمانوں سے قریب ترآپ ان لوگوں کو پائیں گے جو کہتے ہیں ہم نصاریٰ ہیں یہ اس لئے کہ ان میں عالم بھی ہیں اور مشائخ بھی اور یہ کہ وہ تکبر نہیں کرتے
وَاِذَا سَمِعُوۡا مَاۤ اُنۡزِلَ اِلَى الرَّسُوۡلِ تَرٰٓى اَعۡيُنَهُمۡ تَفِيۡضُ مِنَ الدَّمۡعِ مِمَّا عَرَفُوۡا مِنَ الۡحَـقِّ‌ۚ يَقُوۡلُوۡنَ رَبَّنَاۤ اٰمَنَّا فَاكۡتُبۡنَا مَعَ الشّٰهِدِيۡنَ
اورجب یہ (عیسائی ) اس (قرآن ) کوسنتے ہیں جوپیغمبر پر نازل کیا جاتا ہے تو تم دیکھتے ہو کہ حق کو پہچان لینے کے سبب ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوجاتے ہیں اور وہ کہتے ہیں اے ہمارے رب ہم ایمان لائے پس تو ہم کو (سچائی کی ) گواہی دینے والوں میں لکھ لے
وَمَا لَـنَا لَا نُؤۡمِنُ بِاللّٰهِ وَمَا جَآءَنَا مِنَ الۡحَـقِّۙ وَنَطۡمَعُ اَنۡ يُّدۡخِلَـنَا رَبُّنَا مَعَ الۡقَوۡمِ الصّٰلِحِيۡنَ
اور ہمیں کیا ہوگیا ہے کہ ہم اللہ پر اور اس حق (کلام ) پر ایمان نہ لائیں اور ہم امید رکھتے ہیں کہ اللہ ہم کو نیک لوگوں کے ساتھ (جنت میں ) داخل کرے گا
فَاَثَابَهُمُ اللّٰهُ بِمَا قَالُوۡا جَنّٰتٍ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا‌ ؕ وَذٰلِكَ جَزَآءُ الۡمُحۡسِنِيۡنَ
تو اللہ نے ان کے (اس طرح)کہنے کے صلے میں ایسی جنتیں عطا کرے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور نیکو کاروں کا یہی صلہ ہے
وَالَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَكَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَاۤ اُولٰٓٮِٕكَ اَصۡحٰبُ الۡجَحِيۡمِ
اور جن لوگوں نے کفر کیا اورہماری نشانیوں کو جھٹلایا وہ دوزخی ہیں ۔
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تُحَرِّمُوۡا طَيِّبٰتِ مَاۤ اَحَلَّ اللّٰهُ لَـكُمۡ وَلَا تَعۡتَدُوۡا‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا يُحِبُّ الۡمُعۡتَدِيۡنَ
اے ایمان والو ! اللہ نے جن چیزوں کوحلال کیا ہے تم ان کو حرام مت کرو اورحد سے آگے نہ بڑھو بے شک اللہ حد سے بڑھنے والوں کو پسند نہیں کرتا
وَكُلُوۡا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّٰهُ حَلٰلًا طَيِّبًا‌ وَّ اتَّقُوا اللّٰهَ الَّذِىۡۤ اَنۡـتُمۡ بِهٖ مُؤۡمِنُوۡنَ
اورجو حلال اورطیب روزی اللہ نے دی ہے اسے کھاؤ (اورپیو ) اور اس اللہ سے ڈرو جس پر تم ایمان رکھتے ہو
لَا يُؤَاخِذُكُمُ اللّٰهُ بِاللَّغۡوِ فِىۡۤ اَيۡمَانِكُمۡ وَلٰـكِنۡ يُّؤَاخِذُكُمۡ بِمَا عَقَّدْتُّمُ الۡاَيۡمَانَ‌ ۚ فَكَفَّارَتُهٗۤ اِطۡعَامُ عَشَرَةِ مَسٰكِيۡنَ مِنۡ اَوۡسَطِ مَا تُطۡعِمُوۡنَ اَهۡلِيۡكُمۡ اَوۡ كِسۡوَتُهُمۡ اَوۡ تَحۡرِيۡرُ رَقَبَةٍ‌ ؕ فَمَنۡ لَّمۡ يَجِدۡ فَصِيَامُ ثَلٰثَةِ اَيَّامٍ‌ ؕ ذٰلِكَ كَفَّارَةُ اَيۡمَانِكُمۡ اِذَا حَلَفۡتُمۡ‌ ؕ وَاحۡفَظُوۡۤا اَيۡمَانَكُمۡ‌ ؕ كَذٰلِكَ يُبَيِّنُ اللّٰهُ لَـكُمۡ اٰيٰتِهٖ لَعَلَّكُمۡ تَشۡكُرُوۡنَ
اللہ تمہاری لغو اوربے کار قسموں پر تم سے مؤاخذہ نہیں کرتا لیکن ان قسموں پر ضرور مؤاخذہ کرے گا جن کو تم نے پختہ اورپکا کیا ہے سواس کا کفارہ دس محتاجوں کو اوسط درجے کا کھانا کھلانا ہے جو تم اپنے اہل وعیال کوکھلاتے ہو یا ان کو کپڑے پہنانا ہے یا ایک غلام یا لونڈی آزاد کرنا ہے اور جس کو یہ میسر نہ آئے تو تین دن کے روزے رکھے یہ تمہاری قسموں کا کفارہ ہے جبکہ تم قسم کھالو(اور توڑدو) اور اپنی قسموں کی حفاظت کرو اسی طرح اللہ اپنی آیتیں تمہارے لئے کھول کھول کر بیان کرتا ہے تاکہ تم شکر کرو۔
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِنَّمَا الۡخَمۡرُ وَالۡمَيۡسِرُ وَالۡاَنۡصَابُ وَالۡاَزۡلَامُ رِجۡسٌ مِّنۡ عَمَلِ الشَّيۡطٰنِ فَاجۡتَنِبُوۡهُ لَعَلَّكُمۡ تُفۡلِحُوۡنَ
اے ایمان والو شراب اور جوا اور بت اورقرعے کے تیر (یہ سب) ناپاک اور شیطانی کام ہیں ۔ سو تم ان سے بچو۔ تاکہ تم فلاح پاؤ
اِنَّمَا يُرِيۡدُ الشَّيۡطٰنُ اَنۡ يُّوۡقِعَ بَيۡنَكُمُ الۡعَدَاوَةَ وَالۡبَغۡضَآءَ فِى الۡخَمۡرِ وَالۡمَيۡسِرِ وَيَصُدَّكُمۡ عَنۡ ذِكۡرِ اللّٰهِ وَعَنِ الصَّلٰوةِ‌ ۚ فَهَلۡ اَنۡـتُمۡ مُّنۡتَهُوۡنَ
شیطان تو یوں چاہتا ہے کہ تم میں عداوت اور بغض ڈالدے شراب اور جوے کے ذریعے سے اور تم کو اللہ کی یاد سے اور نماز سے روک دے سو کیا اب بھی تم باز نہیں آؤ گے
وَاَطِيۡعُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوا الرَّسُوۡلَ وَاحۡذَرُوۡا‌ ۚ فَاِنۡ تَوَلَّيۡتُمۡ فَاعۡلَمُوۡۤا اَنَّمَا عَلٰى رَسُوۡلِنَا الۡبَلٰغُ الۡمُبِيۡنُ
اور اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت کرو اور (ان کی نافرمانی سے ) بچتے رہو پھر اگر تم روگردانی کرو گے توجان لو کہ ہمارے پیغمبر کے ذمے توپیغام کا صاف طور پر پہنچادینا ہے
لَـيۡسَ عَلَى الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ جُنَاحٌ فِيۡمَا طَعِمُوۡۤا اِذَا مَا اتَّقَوا وَّاٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ ثُمَّ اتَّقَوا وَّاٰمَنُوۡا ثُمَّ اتَّقَوا وَّاَحۡسَنُوۡا‌ ؕ وَاللّٰهُ يُحِبُّ الۡمُحۡسِنِيۡنَ
جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان پر ان چیزوں کا کچھ گناہ نہیں جو وہ کھا (پی ) چکے جبکہ انہوں نے (ان سے اب) پرہیز کرلیا اور ایمان لائے اور نیک کام کئے پھر پر ہیز کیا اور ایمان لائے پھر پرہیز کیا اور نیک کام کئے اور اللہ نیکو کاروں کو پسند کرتا ہے
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَيَبۡلُوَنَّكُمُ اللّٰهُ بِشَىۡءٍ مِّنَ الصَّيۡدِ تَنَالُـهٗۤ اَيۡدِيۡكُمۡ وَ رِمَاحُكُمۡ لِيَـعۡلَمَ اللّٰهُ مَنۡ يَّخَافُهٗ بِالۡـغَيۡبِ‌ ۚ فَمَنِ اعۡتَدٰى بَعۡدَ ذٰلِكَ فَلَهٗ عَذَابٌ اَ لِيۡمٌ
اے ایمان والو اللہ کسی قدر اس شکار کے معاملے میں تمہاری آزمائش کرے گا جس تک تمہارے ہاتھ اور تمہارے نیزے پہنچ سکیں تاکہ اللہ جان لے کہ کون اس سےغائبانہ ڈرتا ہے سوجو شخص اس کے بعد حد سے نکلے گا اس کے لئے دردناک عذاب ہے
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَقۡتُلُوا الصَّيۡدَ وَاَنۡـتُمۡ حُرُمٌ‌ ؕ وَمَنۡ قَتَلَهٗ مِنۡكُمۡ مُّتَعَمِّدًا فَجَزَآءٌ مِّثۡلُ مَا قَتَلَ مِنَ النَّعَمِ يَحۡكُمُ بِهٖ ذَوَا عَدۡلٍ مِّنۡكُمۡ هَدۡيًاۢ بٰلِغَ الۡـكَعۡبَةِ اَوۡ كَفَّارَةٌ طَعَامُ مَسٰكِيۡنَ اَوۡ عَدۡلُ ذٰلِكَ صِيَامًا لِّيَذُوۡقَ وَبَالَ اَمۡرِهٖ‌ ؕ عَفَا اللّٰهُ عَمَّا سَلَفَ‌ ؕ وَمَنۡ عَادَ فَيَنۡتَقِمُ اللّٰهُ مِنۡهُ‌ ؕ وَاللّٰهُ عَزِيۡزٌ ذُو انْتِقَامٍ
اے ایمان والو ! احرام کی حالت میں شکار کو قتل نہ کر و اور تم میں سے جو جان بوجھ کر اُسے قتل کرے گا تو اس کا بدلہ اسی طرح کا چوپایہ ہے جس کا تم میں سے دو معتبر شخص فیصلہ کریں گے (جس کو ) بطور قربانی کعبہ تک پہنچایا جائے یا (بطور کفارہ ) چند مسکینوں کو کھانا کھلادے یا اس کے برابرروزے رکھے تاکہ اپنے کام (گناہ ) کی سزا کا مزہ چکھے اللہ نے جوپہلے ہوچکا اس کو معاف کردیا اور جو شخص پھر ایسی حرکت کرے گا تو اللہ اس سے انتقام لے گا اور اللہ زبردست ہے اور انتقام لینے والا ہے ۔
اُحِلَّ لَـكُمۡ صَيۡدُ الۡبَحۡرِ وَطَعَامُهٗ مَتَاعًا لَّـكُمۡ وَلِلسَّيَّارَةِ‌ ۚ وَحُرِّمَ عَلَيۡكُمۡ صَيۡدُ الۡبَـرِّ مَا دُمۡتُمۡ حُرُمًا‌ ؕ وَاتَّقُوا اللّٰهَ الَّذِىۡۤ اِلَيۡهِ تُحۡشَرُوۡنَ
اور تمہارے لئے دریا کا شکار اور اس کا کھانا حلال کردیا گیا ہے تمہارے فائدے کیلئے اورمسافروں کے واسطے (بھی) اورخشکی کا شکار کرنا تمہارے لئے حرام کردیا گیا ہے جب تک کہ تم حالت ِ احرام میں رہو اور اللہ سے ڈرو جس کے پاس تم سب جمع کئے جاؤگے
جَعَلَ اللّٰهُ الۡـكَعۡبَةَ الۡبَيۡتَ الۡحَـرَامَ قِيٰمًا لِّـلنَّاسِ وَالشَّهۡرَ الۡحَـرَامَ وَالۡهَدۡىَ وَالۡقَلَاۤٮِٕدَ‌ ؕ ذٰلِكَ لِتَعۡلَمُوۡۤا اَنَّ اللّٰهَ يَعۡلَمُ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِ وَاَنَّ اللّٰهَ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيۡمٌ
اور اللہ نے عزت والے گھر (کعبہ) کو لوگوں کے لئے امن کے قیام کا ذریعہ بنایا ہے اورعزت کے مہینے کو بھی اورقربانی کوبھی اور ان جانوروں کو بھی جن کے گلے میں پٹے باندھے ہوں یہ اس لئے تاکہ تم جان لو کہ اللہ آسمانوں اور زمین کی تمام چیزوں کو جانتا ہے اور اللہ ہر چیز کا خوب جاننے والا ہے
اِعۡلَمُوۡۤا اَنَّ اللّٰهَ شَدِيۡدُ الۡعِقَابِ وَاَنَّ اللّٰهَ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ ؕ
یقین کرو کہ اللہ سخت عذاب دینے والا ہے اور اللہ بخشنے والا اور مہربان ہے۔
مَا عَلَى الرَّسُوۡلِ اِلَّا الۡبَلٰغُ‌ ؕ وَاللّٰهُ يَعۡلَمُ مَا تُبۡدُوۡنَ وَمَا تَكۡتُمُوۡنَ
پیغمبر کا ذمہ تو (پیغام خدا کو) پہنچادینا ہے اور اللہ وہ سب جانتا ہے جو کچھ تم ظاہر کرتے ہواورجو کچھ تم چھپاتے ہو
قُلْ لَّا يَسۡتَوِى الۡخَبِيۡثُ وَالطَّيِّبُ وَلَوۡ اَعۡجَبَكَ كَثۡرَةُ الۡخَبِيۡثِ‌ ۚ فَاتَّقُوا اللّٰهَ يٰۤاُولِى الۡاَلۡبَابِ لَعَلَّكُمۡ تُفۡلِحُوۡنَ
آپ کہدیجئے ناپاک اور پاک برابر نہیں ہوسکتے۔ اگر چہ ناپاک چیزوں کی کثرت تم کو بھلی معلوم ہو تو اے عقل والو اللہ سے ڈرو تاکہ تم کامیاب ہوجاؤ
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَسۡـــَٔلُوۡا عَنۡ اَشۡيَآءَ اِنۡ تُبۡدَ لَـكُمۡ تَسُؤۡكُمۡ‌ۚ وَاِنۡ تَسۡــَٔـلُوۡا عَنۡهَا حِيۡنَ يُنَزَّلُ الۡقُرۡاٰنُ تُبۡدَ لَـكُمۡ ؕ عَفَا اللّٰهُ عَنۡهَا‌ ؕ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ حَلِيۡمٌ
اے ایمان والو ! ایسی چیزوں کے بارے میں مت پوچھا کرو کہ اگر تم پر (ان کی حقیقت ) ظاہر کردی جائے تو تم کو ناگوار معلوم ہو اور اگر قرآن کے نزول کے زمانے میں ایسی باتیں پوچھو گے تو تم پر ظاہر کردی جائیں گی (ابتک کہ) سوالات کواللہ نے معاف کردیا اور اللہ بخشنے والا اور بردبار ہے
قَدۡ سَاَ لَهَا قَوۡمٌ مِّنۡ قَبۡلِكُمۡ ثُمَّ اَصۡبَحُوۡا بِهَا كٰفِرِيۡنَ
(اسی طرح ) تم سے پہلے کے لوگوں نے بھی ایسے ہی سوالات کئے تھے مگر (جواب دینے کے بعد ) وہ ان کا انکار کردئے
مَا جَعَلَ اللّٰهُ مِنۡۢ بَحِيۡرَةٍ وَّلَا سَآٮِٕبَةٍ وَّلَا وَصِيۡلَةٍ وَّلَا حَامٍ‌ ۙ وَّلٰـكِنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا يَفۡتَرُوۡنَ عَلَى اللّٰهِ الۡـكَذِبَ‌ ؕ وَاَكۡثَرُهُمۡ لَا يَعۡقِلُوۡنَ
اللہ نے نہ تو بحیرہ کو مشروع قرار دیا ہے اور نہ سائبہ کو اور نہ وصیلہ کو اور نہ حام کو بلکہ جو کافر ہیں وہ اللہ پر جھوٹ بہتان باندھتے ہیں اور ان میں کے اکثر ناسمجھ ہیں
وَاِذَا قِيۡلَ لَهُمۡ تَعَالَوۡا اِلٰى مَاۤ اَنۡزَلَ اللّٰهُ وَاِلَى الرَّسُوۡلِ قَالُوۡا حَسۡبُنَا مَا وَجَدۡنَا عَلَيۡهِ اٰبَآءَنَا‌ ؕ اَوَلَوۡ كَانَ اٰبَآؤُهُمۡ لَا يَعۡلَمُوۡنَ شَيۡــًٔـا وَّلَا يَهۡتَدُوۡنَ
اورجب ان لوگوں سے کہا جاتا ہے کہ اللہ نے جو (کتاب ) نازل کی ہے اس کی طرف اور پیغمبر کی طرف رجوع کروتوکہتے ہیں ہم کو تو وہی طریقہ کافی ہے جس پر ہم نے اپنے آباء و اجداد کوپایا ہے اگر چہ ان کے باپ دادا نہ کچھ سمجھ رکھتے ہوں اور نہ ہدایت کے راستے پر ہوں
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا عَلَيۡكُمۡ اَنۡفُسَكُمۡ‌ۚ لَا يَضُرُّكُمۡ مَّنۡ ضَلَّ اِذَا اهۡتَدَيۡتُمۡ‌ ؕ اِلَى اللّٰهِ مَرۡجِعُكُمۡ جَمِيۡعًا فَيُـنَـبِّـئُكُمۡ بِمَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ
اے ایمان والو ! تم اپنی فکر کرو جب تم ہدایت پر ہو تو کوئی گمراہ تمہارا کچھ نقصان نہ کرسکے گا تم سب کواللہ ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے پس وہ تم کووہ سب کچھ بتادے گا جوتم (دنیا میں ) کرتے رہے
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا شَهَادَةُ بَيۡنِكُمۡ اِذَا حَضَرَ اَحَدَكُمُ الۡمَوۡتُ حِيۡنَ الۡوَصِيَّةِ اثۡـنٰنِ ذَوَا عَدۡلٍ مِّنۡكُمۡ اَوۡ اٰخَرَانِ مِنۡ غَيۡـرِكُمۡ اِنۡ اَنۡـتُمۡ ضَرَبۡتُمۡ فِى الۡاَرۡضِ فَاَصَابَتۡكُمۡ مُّصِيۡبَةُ الۡمَوۡتِ‌ ؕ تَحۡبِسُوۡنَهُمَا مِنۡۢ بَعۡدِ الصَّلٰوةِ فَيُقۡسِمٰنِ بِاللّٰهِ اِنِ ارۡتَبۡتُمۡ لَا نَشۡتَرِىۡ بِهٖ ثَمَنًا وَّلَوۡ كَانَ ذَا قُرۡبٰى‌ ۙ وَلَا نَـكۡتُمُ شَهَادَةَ ۙ اللّٰهِ اِنَّاۤ اِذًا لَّمِنَ الۡاٰثِمِيۡنَ
اے ایمان والو ! جب تم میں سے کسی کی موت کا وقت قریب ہو اور (وہ وصیت کرنی چاہے) تو گواہی کا نصاب وصیت کے وقت تم (مسلمانو ں ) میں سے دو عادل مرد اور دوسرے مذہب کے دو شخصوں کو گواہ کرو اگر تم حالتِ سفر میں ہو اور اس وقت تم پر موت کی مصیبت آجائے اگر تم ان کی گواہی (کی سچائی ) کی نسبت شک ہوتو ان کو (کسی ) نماز کے بعد روک لو پھر وہ دونوں اللہ کی قسم کھاکر کہیں کہ ہم گواہی کا کچھ معاوضہ لینا نہیں چاہتے اگر چہ وہ شخص (جس کے حق میں ہم گواہی دے رہے ہیں ) ہمارا قریبی رشتہ دار ہی کیوں نہ ہو اور نہ ہم گواہی چھپائیں گے اگر ہم ایسا کریں تو ہم گنہ گار ٹہریں گے
فَاِنۡ عُثِرَ عَلٰٓى اَنَّهُمَا اسۡتَحَقَّاۤ اِثۡمًا فَاٰخَرٰنِ يَقُوۡمٰنِ مَقَامَهُمَا مِنَ الَّذِيۡنَ اسۡتَحَقَّ عَلَيۡهِمُ الۡاَوۡلَيٰنِ فَيُقۡسِمٰنِ بِاللّٰهِ لَشَهَادَتُنَاۤ اَحَقُّ مِنۡ شَهَادَتِهِمَا وَ مَا اعۡتَدَيۡنَاۤ‌ ‌ۖ  اِنَّاۤ‌ اِذًا لَّمِنَ الظّٰلِمِيۡنَ
پھر اگر معلوم ہوجائے کہ انہوں نے جھوٹ بول کر گناہ کمایا ہے تو جن لوگوں کا انہوں نےحق مارنا چاہا تھا ان میں سے دوشخص ان کی جگہ بطور گواہ کھڑے ہوں جو میت سے قریبی رشتہ رکھتے ہوں پھر وہ اللہ کی قسم کھائیں کہ ہماری گواہی ان کی گواہی سے زیادہ سچی ہے اور ہم نے کوئی زیادتی نہیں کی ایسا کیا ہو تو ہم بے انصاف ہیں
ذٰلِكَ اَدۡنٰٓى اَنۡ يَّاۡتُوۡا بِالشَّهَادَةِ عَلٰى وَجۡهِهَاۤ اَوۡ يَخَافُوۡۤا اَنۡ تُرَدَّ اَيۡمَانٌۢ بَعۡدَ اَيۡمَانِهِمۡ‌ؕ وَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاسۡمَعُوۡا‌ ؕ وَاللّٰهُ لَا يَهۡدِى الۡقَوۡمَ الۡفٰسِقِيۡنَ
اس طریقۂ کار سے زیادہ امید کی جاسکتی ہے کہ وہ امر واقعہ کی گواہی ٹھیک ٹھیک طرح سے دیں گے یا وہ اس بات سے خوف کریں گے کہ ہماری قسمیں ان کی قسموں کے بعد رد کردی جائیں گی اوراللہ سے ڈرو اور (اس کا حکم ) سنو اور اللہ نافرمان لوگو ں کو ہدایت نہیں دیتا
يَوۡمَ يَجۡمَعُ اللّٰهُ الرُّسُلَ فَيَقُوۡلُ مَاذَاۤ اُجِبۡتُمۡ‌ ؕ قَالُوۡا لَا عِلۡمَ لَـنَا ؕ اِنَّكَ اَنۡتَ عَلَّامُ الۡغُيُوۡبِ
جس روز اللہ پیغمبروں کو (مع ان کی امتوں کے ) جمع کرے گا پھر ان سے پوچھے گا کہ تم کو (اپنی امتوں کی طرف سے) کیا جواب ملا تھا وہ کہیں گے ہمیں کچھ معلوم نہیں توہی غیب کی باتوں کو زیادہ جاننے والا ہے
‌اِذۡ قَالَ اللّٰهُ يٰعِيۡسَى ابۡنَ مَرۡيَمَ اذۡكُرۡ نِعۡمَتِىۡ عَلَيۡكَ وَعَلٰى وَالِدَتِكَ‌ ۘ اِذۡ اَيَّدتُّكَ بِرُوۡحِ الۡقُدُسِ تُكَلِّمُ النَّاسَ فِىۡ الۡمَهۡدِ وَكَهۡلًا ‌ ۚوَاِذۡ عَلَّمۡتُكَ الۡـكِتٰبَ وَالۡحِكۡمَةَ وَالتَّوۡرٰٮةَ وَالۡاِنۡجِيۡلَ‌ ۚ وَاِذۡ تَخۡلُقُ مِنَ الطِّيۡنِ كَهَيۡــَٔـةِ الطَّيۡرِ بِاِذۡنِىۡ فَتَـنۡفُخُ فِيۡهَا فَتَكُوۡنُ طَيۡرًۢا بِاِذۡنِىۡ‌ وَ تُبۡرِئُ الۡاَكۡمَهَ وَالۡاَبۡرَصَ بِاِذۡنِىۡ‌ ۚ وَاِذۡ تُخۡرِجُ الۡمَوۡتٰى بِاِذۡنِىۡ‌ ۚ وَاِذۡ كَفَفۡتُ بَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَ عَنۡكَ اِذۡ جِئۡتَهُمۡ بِالۡبَيِّنٰتِ فَقَالَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا مِنۡهُمۡ اِنۡ هٰذَاۤ اِلَّا سِحۡرٌ مُّبِيۡنٌ
جب اللہ عیسیٰ ؑ سے فرمائے گااے عیسیٰ بن مریم میرے احسانات کویاد کرو جومیں نے تم پر اورتمہاری والدہ پر کئے تھے جب میں نے جبریئل کے ذریعہ تمہاری مدد کی تھی تم جھولے میں اور بڑے ہوکر (ایک طریقے پر) لوگوں سے بات کرتے تھے اورجب میں نے تم کو کتاب اور حکمت اور تورات اور انجیل سکھائی تھی اور جب تم مٹی سے میرے حکم سے پرندے کی شکل کے طرح ایک پتلا بناکر اس میں پھونک مارتے تھے تو وہ میرے حکم سے اڑنے لگتا تھا اورجب تم مادر زاد اندھے اور کوڑھی کومیرے حکم سے چنگا کردیتے تھے اور جب تم میرے حکم سے مردے کو (زندہ کرکے) قبر سے نکال دیتے تھے اور جب میں نے بنی اسرائیل کو تم پر دست درازی سے روکا جب تم ان کے پاس روشن دلائل لیکر آئے توان میں سے جوکافر تھے وہ کہنے لگے یہ تو صریح جادو ہے
وَ اِذۡ اَوۡحَيۡتُ اِلَى الۡحَـوَارِيّٖنَ اَنۡ اٰمِنُوۡا بِىۡ وَبِرَسُوۡلِىۡ‌ۚ قَالُوۡۤا اٰمَنَّا وَاشۡهَدۡ بِاَنَّـنَا مُسۡلِمُوۡنَ
اور جب میں نے حواریوں کی طرف حکم بھیجا کہ مجھ پر اور میرے پیغمبر پر ایمان لاؤ تو وہ کہنے لگے ہم ایمان لائے اور توگواہ رہنا کہ ہم فرماں بردار ہیں
اِذۡ قَالَ الۡحَـوَارِيُّوۡنَ يٰعِيۡسَى ابۡنَ مَرۡيَمَ هَلۡ يَسۡتَطِيۡعُ رَبُّكَ اَنۡ يُّنَزِّلَ عَلَيۡنَا مَآٮِٕدَةً مِّنَ السَّمَآءِ‌ ؕ قَالَ اتَّقُوا اللّٰهَ اِنۡ كُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ
جب حواریو ں نے کہا اے عیسیٰ بن مریم ؑ کیا تمہارا پروردگار ہم پر آسمان سے (کھانے کا) خوان اتار سکتا ہے (تو عیسیٰ ؑ نے ) کہا اگر تم ایمان رکھتے ہو تو اللہ سے ڈرو
قَالُوۡا نُرِيۡدُ اَنۡ نَّاۡكُلَ مِنۡهَا وَتَطۡمَٮِٕنَّ قُلُوۡبُنَا وَنَـعۡلَمَ اَنۡ قَدۡ صَدَقۡتَـنَا وَنَكُوۡنَ عَلَيۡهَا مِنَ الشّٰهِدِيۡنَ
انہوں نے کہا ہم یہ چاہتے ہیں کہ ہم اس میں سے کھائیں اور ہمارے دل مطمئن ہو جائیں اور ہم جان لیں کہ تم نے ہم سے سچ کہا اور ہم (اس خوان کے نزول پر) گواہ رہیں
قَالَ عِيۡسَى ابۡنُ مَرۡيَمَ اللّٰهُمَّ رَبَّنَاۤ اَنۡزِلۡ عَلَيۡنَا مَآٮِٕدَةً مِّنَ السَّمَآءِ تَكُوۡنُ لَـنَا عِيۡدًا لِّاَوَّلِنَا وَاٰخِرِنَا وَاٰيَةً مِّنۡكَ‌ۚ وَارۡزُقۡنَا وَاَنۡتَ خَيۡرُ الرّٰزِقِيۡنَ
تب عیسیٰ ابن مریم نے دعا کی اے ہمارے پروردگار ہم پر آسمان سے خوان نازل فرما کہ ہمارے لئے اور ہمارے اگلوں پچھلوں سب کے لئے (عید) خوشی کا موقع بن جائے۔ اور وہ تیری طرف سے ایک نشانی ہو اور ہم کو رزق عطا فرماتو بہترین رزق دینے والا ہے
قَالَ اللّٰهُ اِنِّىۡ مُنَزِّلُهَا عَلَيۡكُمۡ‌ۚ فَمَنۡ يَّكۡفُرۡ بَعۡدُ مِنۡكُمۡ فَاِنِّىۡۤ اُعَذِّبُهٗ عَذَابًا لَّاۤ اُعَذِّبُهٗۤ اَحَدًا مِّنَ الۡعٰلَمِيۡنَ
اللہ نے فرمایا میں تم پر ضرور خوان نازل کروں گا لیکن اس کے بعد تم میں سے جوشخص کفر کرے گا تو میں اس کو ایسا عذاب دوں گا کہ عالمین میں کسی کو بھی تجویز نہ ہوا ہوگا
وَاِذۡ قَالَ اللّٰهُ يٰعِيۡسَى ابۡنَ مَرۡيَمَ ءَاَنۡتَ قُلۡتَ لِلنَّاسِ اتَّخِذُوۡنِىۡ وَاُمِّىَ اِلٰهَيۡنِ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ‌ؕ قَالَ سُبۡحٰنَكَ مَا يَكُوۡنُ لِىۡۤ اَنۡ اَقُوۡلَ مَا لَـيۡسَ لِىۡ بِحَقٍّ‌ؕؔ اِنۡ كُنۡتُ قُلۡتُهٗ فَقَدۡ عَلِمۡتَهٗ‌ؕ تَعۡلَمُ مَا فِىۡ نَفۡسِىۡ وَلَاۤ اَعۡلَمُ مَا فِىۡ نَفۡسِكَ‌ؕ اِنَّكَ اَنۡتَ عَلَّامُ الۡغُيُوۡبِ
اورجب اللہ فرمائے گا اے عیسیٰ بن مریم ؑ کیا تم نے لوگوں سے کہا تھا کہ اللہ کے سوا مجھے اور میری والدہ کو معبودقرار دو وہ کہیں گے توپاک ہے مجھ سے یہ کیو ں کر ہوسکتا ہے کہ میں ایسی بات کہتا جس کے کہنے کا مجھے کوئی حق نہیں اگر میں نے ایسا کہا ہوگا توتجھ کوضرور معلوم ہوگا جو بات میرے دل میں ہے تواسے جانتا ہے لیکن جوبات تیرے دل میں ہے میں اسے نہیں جانتا بے شک توہی غیب کی باتوں کا جاننے والا ہے
مَا قُلۡتُ لَهُمۡ اِلَّا مَاۤ اَمَرۡتَنِىۡ بِهٖۤ اَنِ اعۡبُدُوا اللّٰهَ رَبِّىۡ وَرَبَّكُمۡ‌ۚ وَكُنۡتُ عَلَيۡهِمۡ شَهِيۡدًا مَّا دُمۡتُ فِيۡهِمۡ‌ۚ فَلَمَّا تَوَفَّيۡتَنِىۡ كُنۡتَ اَنۡتَ الرَّقِيۡبَ عَلَيۡهِمۡ‌ؕ وَاَنۡتَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ شَهِيۡدٌ
میں نے ان سے کچھ نہیں کہا بجز اس کے جس کا تو نے مجھے حکم دیا تھا کہ تم اللہ کی عبادت کرو جو میرا اور تمہارا پروردگار ہے اورجب تک میں ان میں رہا ان کے حالات کی خبر رکھتا رہا جب تو نے مجھے دنیا سے اٹھالیا تو توہی ان کا نگران تھا اور تو ہر چیز سے باخبر ہے
اِنۡ تُعَذِّبۡهُمۡ فَاِنَّهُمۡ عِبَادُكَ‌ۚ وَاِنۡ تَغۡفِرۡ لَهُمۡ فَاِنَّكَ اَنۡتَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ
اگر تو ان کو عذاب دے تو وہ تیرے بندے ہیں اور تو ان کو بخش دے تو بے شک تو غالب اور دانا ہے
قَالَ اللّٰهُ هٰذَا يَوۡمُ يَـنۡفَعُ الصّٰدِقِيۡنَ صِدۡقُهُمۡ‌ؕ لَهُمۡ جَنّٰتٌ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَاۤ اَبَدًا‌ ؕ رَضِىَ اللّٰهُ عَنۡهُمۡ وَرَضُوۡا عَنۡهُ‌ ؕ ذٰلِكَ الۡـفَوۡزُ الۡعَظِيۡمُ
اللہ فرمائے گا آج وہ دن ہے کہ سچے لوگوں کو ان کی سچائی فائدہ دے گی ان کے لئے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہیں ان میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اللہ ان سے خوش ہے اور وہ اللہ سے خوش ہیں یہ بڑی کامیابی ہے۔
لِلّٰهِ مُلۡكُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَمَا فِيۡهِنَّ‌ ؕ وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ
آسمانوں اور زمین اور ان دونوں کے درمیان جو کچھ ہے سب کی بادشاہی اللہ ہی کے لئے ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے
×
Preferred translation language Font size Bookmark