بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
حٰمٓ
(حٰم)
تَنۡزِيۡلُ الۡكِتٰبِ مِنَ اللّٰهِ الۡعَزِيۡزِ الۡحَكِيۡمِ
یہ کتاب خدائے زبردست حکمت والے کی طرف سے نازل ہوئی ہے
مَا خَلَقۡنَا السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَاۤ اِلَّا بِالۡحَقِّ وَاَجَلٍ مُّسَمًّى‌ؕ وَالَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا عَمَّاۤ اُنۡذِرُوۡا مُعۡرِضُوۡنَ
ہم نے آسمانوں اور زمین اور ان دونوں کے درمیان جوکچھ ہے ان سب کو حکمت کے ساتھ اور ایک مقرر وقت تک کے لئے پیدا کیا اور کافر لوگ منھ پھیرلیتے ہیں اس چیز سے جس سے ان کو ڈرایا جاتا ہے۔
قُلۡ اَرَءَيۡتُمۡ مَّا تَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ اَرُوۡنِىۡ مَاذَا خَلَقُوۡا مِنَ الۡاَرۡضِ اَمۡ لَهُمۡ شِرۡكٌ فِى السَّمٰوٰتِ‌ؕ اِیْتُوۡنِىۡ بِكِتٰبٍ مِّنۡ قَبۡلِ هٰذَاۤ اَوۡ اَثٰرَةٍ مِّنۡ عِلۡمٍ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ
اے محمد آپ ؐ کہدیجئے کہ بھلا تم نے ان چیزوں کودیکھا ہے جن کو تم اللہ کے سوائے پکارتے ہو ذرا مجھے بھی بتاؤ کہ انہوں نے زمین میں کیا پیدا کیا یا کیا آسمانوں میں ان کی شرکت ہےاگر تم سچے ہوتو اس سے پہلے کی کوئی کتاب لاؤ یا کوئی مضمون منقول ہوتو وہ بھی لاؤ۔
وَمَنۡ اَضَلُّ مِمَّنۡ يَّدۡعُوۡا مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ مَنۡ لَّا يَسۡتَجِيۡبُ لَهٗۤ اِلٰى يَوۡمِ الۡقِيٰمَةِ وَهُمۡ عَنۡ دُعَآٮِٕهِمۡ غٰفِلُوۡنَ
اور اس سے بڑھ کر گمراہ اور کون ہوسکتا ہے جو ایسے کو پکارے جو قیامت تکاسے جواب نہ دے اور وہ تو ان کی پکار سے بھی بے خبر ہیں ۔
وَاِذَا حُشِرَ النَّاسُ كَانُوۡا لَهُمۡ اَعۡدَآءً وَّ كَانُوۡا بِعِبَادَتِهِمۡ كٰفِرِيۡنَ
اور جب لوگ جمع کئے جائیں گےتو وہ ان کے دشمن ہوں گے اور وہ تو انکی عبادت سے بھی انکار کردیں گے۔
وَاِذَا تُتۡلٰى عَلَيۡهِمۡ اٰيٰتُنَا بَيِّنٰتٍ قَالَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لِلۡحَقِّ لَـمَّا جَآءَهُمۡۙ هٰذَا سِحۡرٌ مُّبِيۡنٌؕ
اور جب ان پرہماریکھلی آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو کافر لوگ حق کے بارے میں جب وہ ان کے پاس آتا ہے یہ کہتے ہیں یہ توکھلا جادو ہے۔
اَمۡ يَقُوۡلُوۡنَ افۡتَـرٰٮهُ‌ؕ قُلۡ اِنِ افۡتَـرَيۡتُهٗ فَلَا تَمۡلِكُوۡنَ لِىۡ مِنَ اللّٰهِ شَيـــًٔا‌ ؕ هُوَ اَعۡلَمُ بِمَا تُفِيۡضُوۡنَ فِيۡهِ‌ؕ كَفٰى بِهٖ شَهِيۡدًاۢ بَيۡنِىۡ وَبَيۡنَكُمۡ‌ ؕ وَهُوَ الۡغَفُوۡرُ الرَّحِيۡمُ
کیا یہ کہتے ہیں کہ اس نے خود گھڑ لیا ہے آپ ؐ کہدیجئے اگر میں اپنی طرف سے بنایا ہوں توتم مجھے خدا سے کچھ بھی بچا نہیں سکتے وہ خوب جانتا ہے کہ تم اس کے بارے میں کیا کہتے ہو میرے اورتمہارے درمیان وہی گواہ کافی ہے اور وہ بخشنے والا مہربان ہے۔
قُلۡ مَا كُنۡتُ بِدۡعًا مِّنَ الرُّسُلِ وَمَاۤ اَدۡرِىۡ مَا يُفۡعَلُ بِىۡ وَلَا بِكُمۡؕ اِنۡ اَتَّبِعُ اِلَّا مَا يُوۡحٰٓى اِلَىَّ وَمَاۤ اَنَا اِلَّا نَذِيۡرٌ مُّبِيۡنٌ
آپؐ کہدیجئے میں کوئی انوکھا رسول نہیں ہوں اور میں نہیں جانتا کہ میرے ساتھ کیا کیا جانے والا ہے اور نہ میں یہ جانتا ہوں کہ تمہارے ساتھ کیا ہوگا میں تو پیروی کرتا ہوں اس وحی کی جو میری طرف بھیجی جاتی ہے اور میں توصرف علانیہ ڈرانے والا ہوں
قُلۡ اَرَءَيۡتُمۡ اِنۡ كَانَ مِنۡ عِنۡدِ اللّٰهِ وَكَفَرۡتُمۡ بِهٖ وَشَهِدَ شَاهِدٌ مِّنۡۢ بَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَ عَلٰى مِثۡلِهٖ فَاٰمَنَ وَاسۡتَكۡبَرۡتُمۡ‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا يَهۡدِى الۡقَوۡمَ الظّٰلِمِيۡنَ
آپؐ کہدیجئے کہ بھلا بتاؤ اگر قرآن اللہ کی جانب سے ہے اورتم اس کا انکار کردو اور بنی اسرائیل میں سے کوئی اس جیسی کتاب پر گواہی دیدے اور پھر ایمان بھی لائے اور تم تکبر ہی کرتے رہو بے شک اللہ ظالم لوگوں کی ہدایت نہیں کرتا۔
وَقَالَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لِلَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَوۡ كَانَ خَيۡرًا مَّا سَبَقُوۡنَاۤ اِلَيۡهِ‌ ؕ وَاِذۡ لَمۡ يَهۡتَدُوۡا بِهٖ فَسَيَقُوۡلُوۡنَ هٰذَاۤ اِفۡكٌ قَدِيۡمٌ
اور کافر لوگ ایمان لانے والوں سے کہتے ہیں کہ اگر یہ دین بہتر ہوتا تو یہ لوگ اس کی طرف ہم سے پہلے نہ دوڑتے او رجب کہ انہوں نے اس سے ہدایت نہیں پائی تو یہ کہتے ہیں کہ یہ پرانا جھوٹ ہے۔
وَمِنۡ قَبۡلِهٖ كِتٰبُ مُوۡسٰٓى اِمَامًا وَّرَحۡمَةً  ‌ ؕ وَهٰذَا كِتٰبٌ مُّصَدِّقٌ لِّسَانًا عَرَبِيًّا لِّيُنۡذِرَ الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا ‌ۖ  وَبُشۡرٰى لِلۡمُحۡسِنِيۡنَ‌ۚ
او راس سے پہلے بھی موسیٰ ؑ کی کتاب تھی (جو لوگوں کے لئے) امام ورحمت تھی اور یہ کتاب عربی زبان میں ہے اس کی تصدیق کرنے والی ہے تاکہ ظالموں کو ڈرائے اور نیکوکاروں کو خوشخبری سنائے۔
اِنَّ الَّذِيۡنَ قَالُوۡا رَبُّنَا اللّٰهُ ثُمَّ اسۡتَقَامُوۡا فَلَا خَوۡفٌ عَلَيۡهِمۡ وَلَا هُمۡ يَحۡزَنُوۡنَ‌ۚ
جن لوگوں نے کہا اللہ ہمارا رب ہےپھر وہ اس پر قائم رہ گئے تو ان کو نہ کچھ خوف ہوگااور نہ وہ غمناک ہوں گے۔
اُولٰٓٮِٕكَ اَصۡحٰبُ الۡجَنَّةِ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا‌ ۚ جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ
یہی اہل جنت ہیں اس میں وہ ہمیشہ رہیں گےیہ ان کے اعمال کا بدلہ ہے۔
وَوَصَّيۡنَا الۡاِنۡسَانَ بِوَالِدَيۡهِ اِحۡسَانًا‌ ؕ حَمَلَـتۡهُ اُمُّهٗ كُرۡهًا وَّوَضَعَتۡهُ كُرۡهًا‌ ؕ وَحَمۡلُهٗ وَفِصٰلُهٗ ثَلٰـثُوۡنَ شَهۡرًا‌ ؕ حَتّٰٓى اِذَا بَلَغَ اَشُدَّهٗ وَبَلَغَ اَرۡبَعِيۡنَ سَنَةً  ۙ قَالَ رَبِّ اَوۡزِعۡنِىۡۤ اَنۡ اَشۡكُرَ نِعۡمَتَكَ الَّتِىۡۤ اَنۡعَمۡتَ عَلَىَّ وَعَلٰى وَالِدَىَّ وَاَنۡ اَعۡمَلَ صَالِحًا تَرۡضٰٮهُ وَاَصۡلِحۡ لِىۡ فِىۡ ذُرِّيَّتِىۡ ؕۚ اِنِّىۡ تُبۡتُ اِلَيۡكَ وَاِنِّىۡ مِنَ الۡمُسۡلِمِيۡنَ
اور ہم نے انسان کو اپنے والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کا حکم دیا اس کی ماں نے اسے تکلیف سے پیٹ میں رکھا اور تکلیف سے ہی جنا اس کا پیٹ میں رہنا اور دودھ چھوڑ نا ڈھائی برس میں ہوتا ہے یہاں تک کہ جب وہ خو ب جوان ہوتا ہے اور چالیس برس کو پہنچ جاتا ہے تو کہتا ہے اے میرے رب مجھے توفیق دے کہ میں تیرا شکر کروں تیرے اس احسان کا جو تم نے مجھ پر اور میرے والدین پر کیا اوریہ کہ عمل ِ صالح کروں جس کو تو پسند کرے اور میری اولاد میں صلاح وتقویٰ دے میں تیری طرف رجوع کرتا ہوں اور میں فرماں برداروں میں سے ہوں
اُولٰٓٮِٕكَ الَّذِيۡنَ نَـتَقَبَّلُ عَنۡهُمۡ اَحۡسَنَ مَا عَمِلُوۡا وَنَـتَجَاوَزُ عَنۡ سَيِّاٰتِهِمۡ فِىۡۤ اَصۡحٰبِ الۡجَنَّةِ‌ ؕ وَعۡدَ الصِّدۡقِ الَّذِىۡ كَانُوۡا يُوۡعَدُوۡنَ
یہی وہ لوگ ہیں جن کے اچھے اعمال کو ہم قبول کریں گے اور ان کی برائیوں سے ہم در گذر کریں گے (اوریہی ) اہلجنت میں (ہوں گے) سچا وعدہ ہے جو ان سے کیا گیا ہے۔
وَالَّذِىۡ قَالَ لِـوَالِدَيۡهِ اُفٍّ لَّكُمَاۤ اَتَعِدٰنِنِىۡۤ اَنۡ اُخۡرَجَ وَقَدۡ خَلَتِ الۡقُرُوۡنُ مِنۡ قَبۡلِىۡ‌ ۚ وَهُمَا يَسۡتَغِيۡثٰنِ اللّٰهَ وَيۡلَكَ اٰمِنۡ ۖ  اِنَّ وَعۡدَ اللّٰهِ حَقٌّ  ۖۚ فَيَقُوۡلُ مَا هٰذَاۤ اِلَّاۤ اَسَاطِيۡرُ الۡاَوَّلِيۡنَ
اورجس شخص نےاپنے والدین سےکہا ’’اف ‘‘ ہے تم پر کیا تم مجھ کو یہ خبر دیتے ہو کہ میں دوبارہ قبر سے نکالا جاؤں گا حالانکہ مجھ سے پہلے بہت سی امتیں گذر گئیں اور وہ دونوں اللہ کی جناب میں فریاد کرتے ہوئے کہتے تھے کم بخت ایمان لا بے شک اللہ کا وعدہ سچا ہےتو وہ کہنے لگا یہ تو پہلے لوگو ں کے من گھڑت افسانے ہیں
اُولٰٓٮِٕكَ الَّذِيۡنَ حَقَّ عَلَيۡهِمُ الۡقَوۡلُ فِىۡۤ اُمَمٍ قَدۡ خَلَتۡ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ مِّنَ الۡجِنِّ وَالۡاِنۡسِ‌ؕ اِنَّهُمۡ كَانُوۡا خٰسِرِيۡنَ
یہی وہ لوگ ہیں جن کے بارے میں اللہ کا قول (عذاب) پورا ہوکر رہا دوسری امتوں میں سے جن و انسانوں میں سے جو ان کے پہلے گذر چکیں ۔ بے شک یہ لوگ گھاٹے میں ہیں ۔
وَلِكُلٍّ دَرَجٰتٌ مِّمَّا عَمِلُوۡا‌ ۚ وَلِيُوَفِّيَهُمۡ اَعۡمَالَهُمۡ وَهُمۡ لَا يُظۡلَمُوۡنَ
اور ہر ایک کو اس کے عمل کے الگ الگ درجے ہوں گے اور تاکہ اللہ ان کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دے اور ان پر ظلم نہ کیا جائے۔
وَيَوۡمَ يُعۡرَضُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا عَلَى النَّارِ ؕ اَذۡهَبۡتُمۡ طَيِّبٰـتِكُمۡ فِىۡ حَيَاتِكُمُ الدُّنۡيَا وَاسۡتَمۡتَعۡتُمۡ بِهَا ‌ۚ فَالۡيَوۡمَ تُجۡزَوۡنَ عَذَابَ الۡهُوۡنِ بِمَا كُنۡـتُمۡ تَسۡتَكۡبِرُوۡنَ فِى الۡاَرۡضِ بِغَيۡرِ الۡحَقِّ وَبِمَا كُنۡتُمۡ تَفۡسُقُوۡنَ
جس روز کفار آگ کے سامنے پیش کئے جائیں گے تم نے اپنی لذت کی چیزیں دنیوی زندگی میں ہی حاصل کرلیں اور ان سے خوب فائدہ اٹھالیا سو آج تم کو ذلت کا عذاب ہے اس وجہ سے کہ تم دنیا میں ناحق غرور کرتے تھے اور اس وجہ سے کہ حد سےآگے بڑھ جاتے تھے
وَاذۡكُرۡ اَخَا عَادٍؕ اِذۡ اَنۡذَرَ قَوۡمَهٗ بِالۡاَحۡقَافِ وَقَدۡ خَلَتِ النُّذُرُ مِنۡۢ بَيۡنِ يَدَيۡهِ وَمِنۡ خَلۡفِهٖۤ اَلَّا تَعۡبُدُوۡۤا اِلَّا اللّٰهَ ؕ اِنِّىۡۤ اَخَافُ عَلَيۡكُمۡ عَذَابَ يَوۡمٍ عَظِيۡمٍ
اور قوم ِعاد کے بھائی کو یاد کرو جبکہ انہوں نے اپنی قوم کو ڈرایا تھا سر زمین احقاف میں اور ان سے پہلے بھی اور بعد بھی بہت سے (پیغمبر ) ڈرانے والے گذر چکے تھے کہ خدا کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو مجھے تمہارے بارے میں ایک بڑے دن کے عذاب کا اندیشہ ہے۔
قَالُـوۡۤا اَجِئۡتَـنَا لِتَاۡفِكَنَا عَنۡ اٰلِهَـتِنَا‌ ۚ فَاۡتِنَا بِمَا تَعِدُنَاۤ اِنۡ كُنۡتَ مِنَ الصّٰدِقِيۡنَ
انہو ں نے کہا کہ کیا تم ہمارے پاس اس لئے آئے ہوکہ تم ہم کو معبودوں سے پھیر دو اگر تم سچے ہوتو وہ چیز لے آؤ جس سے تم ہم کو ڈراتے ہو
قَالَ اِنَّمَا الۡعِلۡمُ عِنۡدَ اللّٰهِ ‌ۖ وَاُبَلِّغُكُمۡ مَّاۤ اُرۡسِلۡتُ بِهٖ وَلٰـكِنِّىۡۤ اَرٰٮكُمۡ قَوۡمًا تَجۡهَلُوۡنَ
انہوں نے کہا کہ (اس کا ) علم تو اللہ ہی کو ہے اور میں تمہیں وہ احکام پہنچارہا ہوں جن کو دے کر مجھے بھیجا گیا ہے لیکن میں دیکھ رہا ہوں کہ تم لوگ نادانی کررہے ہو۔
فَلَمَّا رَاَوۡهُ عَارِضًا مُّسۡتَقۡبِلَ اَوۡدِيَتِهِمۡ ۙ قَالُوۡا هٰذَا عَارِضٌ مُّمۡطِرُنَا‌ ؕ بَلۡ هُوَ مَا اسۡتَعۡجَلۡتُمۡ بِهٖ ‌ۚ رِيۡحٌ فِيۡهَا عَذَابٌ اَ لِيۡمٌۙ
پس جب انہوں نے (اس عذاب کے) بادل کو ان کے میدان کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا تو کہا یہ تو بادل ہے جو ہم پر پانی برساتا ہے بلکہ یہ وہ چیز (عذاب ) ہے جس کے بارے میں تم جلدی کر رہے تھے یعنی ایک آندھی جس میں دردناک عذاب ہے
تُدَمِّرُ كُلَّ شَىۡءٍ ۭ بِاَمۡرِ رَبِّهَا فَاَصۡبَحُوۡا لَا يُرٰٓى اِلَّا مَسٰكِنُهُمۡ‌ؕ كَذٰلِكَ نَجۡزِى الۡقَوۡمَ الۡمُجۡرِمِيۡنَ
وہ اپنے رب کے حکم سے ہر چیز کوتباہ کردیتی ہے پس وہ ایسے ہوگئے کہ ان کے گھروں کے سوا کچھ نظر نہ آتا تھا اسی طرح ہم نافرمان لوگوں کو سزا دیتے ہیں ۔
وَلَقَدۡ مَكَّنّٰهُمۡ فِيۡمَاۤ اِنۡ مَّكَّنّٰكُمۡ فِيۡهِ وَجَعَلۡنَا لَهُمۡ سَمۡعًا وَّاَبۡصَارًا وَّاَفۡـِٕدَةً  ۖ فَمَاۤ اَغۡنٰى عَنۡهُمۡ سَمۡعُهُمۡ وَلَاۤ اَبۡصَارُهُمۡ وَلَاۤ اَفۡـِٕدَتُهُمۡ مِّنۡ شَىۡءٍ اِذۡ كَانُوۡا يَجۡحَدُوۡنَۙ بِاٰيٰتِ اللّٰهِ وَحَاقَ بِهِمۡ مَّا كَانُوۡا بِهٖ يَسۡتَهۡزِءُوۡنَ
اور ہم نے ان کو ایسے امور میں قدرت دی تھی جس میں تم کو نہیں دی تھی پھر انہیں کان ‘آنکھیں اوردل دئے لیکن جب وہ اللہ کی آیتوں کا انکار کرنے لگے تو ان کے کان‘ان کی آنکھیں نہ ان کے کسی کام آئیں اور نہ ان کے دل ہی اور ان پر وہـ چیز (عذاب) نازل ہوہی گئی جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے ۔
وَلَقَدۡ اَهۡلَكۡنَا مَا حَوۡلَـكُمۡ مِّنَ الۡقُرٰى وَصَرَّفۡنَا الۡاٰيٰتِ لَعَلَّهُمۡ يَرۡجِعُوۡنَ
اور ہم نےتمہارے آس پاس کی بستیوں کوہلاک کر ڈالا اورنشانیاں بتلادیں تاکہ وہ رجوع کریں ۔
فَلَوۡلَا نَصَرَهُمُ الَّذِيۡنَ اتَّخَذُوۡا مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ قُرۡبَانًا اٰلِهَةً ؕ بَلۡ ضَلُّوۡا عَنۡهُمۡ‌ۚ وَذٰلِكَ اِفۡكُهُمۡ وَمَا كَانُوۡا يَفۡتَرُوۡنَ
تو پھر ان کی مدد ان لوگوں نے کیو ں نہیں کی جن کو انہوں نے خدا کے سوا خدا کا قرب حاصل کرنے کے لئے معبود بنایا تھا بلکہ وہ غائب ہی ہوگئے اوریہ ان کا جھوٹ تھا اورا ن کی گھڑی ہوئی بات۔
وَاِذۡ صَرَفۡنَاۤ اِلَيۡكَ نَفَرًا مِّنَ الۡجِنِّ يَسۡتَمِعُوۡنَ الۡقُرۡاٰنَ‌ۚ فَلَمَّا حَضَرُوۡهُ قَالُوۡۤا اَنۡصِتُوۡا‌ۚ فَلَمَّا قُضِىَ وَلَّوۡا اِلٰى قَوۡمِهِمۡ مُّنۡذِرِيۡنَ
اوریاد کرو اس وقت کو جب ہم نے جنوں میں سے چند افراد کوآپ ؐ کی طرف متوجہ کیا کہ وہ قرآن سنیں پس جب وہ قریب آئے توآپس میں کہا خاموش رہو جب پڑھنا تمام ہوا تو اپنی قوم کی طرف دوڑے تاکہ اپنی قوم کو ڈرائیں
قَالُوۡا يٰقَوۡمَنَاۤ اِنَّا سَمِعۡنَا كِتٰبًا اُنۡزِلَ مِنۡۢ بَعۡدِ مُوۡسٰى مُصَدِّقًا لِّمَا بَيۡنَ يَدَيۡهِ يَهۡدِىۡۤ اِلَى الۡحَقِّ وَاِلٰى طَرِيۡقٍ مُّسۡتَقِيۡمٍ
اورکہنے لگے اے ہماری قوم ہم نے ایک کتاب سنی جو موسیٰ ؑ کے بعد نازل ہوئی ہے اور ان کتابوں کی تصدیق کرتی ہے جو اس سے پہلے نازل ہوئی ہیں (اور) حق کی طرف اورسیدھے راستے کی طرف دعوت دیتی ہے۔
يٰقَوۡمَنَاۤ اَجِيۡبُوۡا دَاعِىَ اللّٰهِ وَاٰمِنُوۡا بِهٖ يَغۡفِرۡ لَـكُمۡ مِّنۡ ذُنُوۡبِكُمۡ وَيُجِرۡكُمۡ مِّنۡ عَذَابٍ اَ لِيۡمٍ
اے ہماری قوم اللہ کے داعی کی بات مان لو اور اسی پر ایمان لاؤوہ تمہارے گناہ بخش دے گا اورتم کودرد ناک عذاب سے پناہ میں رکھے گا۔
وَمَنۡ لَّا يُجِبۡ دَاعِىَ اللّٰهِ فَلَيۡسَ بِمُعۡجِزٍ فِى الۡاَرۡضِ وَلَيۡسَ لَهٗ مِنۡ دُوۡنِهٖۤ اَوۡلِيَآءُ ‌ؕ اُولٰٓٮِٕكَ فِىۡ ضَلٰلٍ مُّبِيۡنٍ
اور جو شخص اللہ کے داعی کا کہنا نہیں مانے گا تو وہ زمین میں خدا کوعاجز کرنے والا توہے نہیں اوراس کے لئے خدا کے سوا دوست بھی نہیں ہوں گے یہی لوگ کھلی گمراہی میں ہیں ۔
اَوَلَمۡ يَرَوۡا اَنَّ اللّٰهَ الَّذِىۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ وَلَمۡ يَعۡىَ بِخَلۡقِهِنَّ بِقٰدِرٍ عَلٰۤی اَنۡ يُّحۡیِۦَ الۡمَوۡتٰى ‌ؕ بَلٰٓى اِنَّهٗ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ
کیا ان لوگوں نے نہیں سمجھا کہ جس اللہ نے آسمانوں اورزمین کوپیدا کیا اور ان کے پیدا کرنے سے تھکا بھی نہیں وہ مردوں کوزندہ کرنے پر قادرہے کیوں نہیں وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔
وَيَوۡمَ يُعۡرَضُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا عَلَى النَّارِ ؕ اَلَيۡسَ هٰذَا بِالۡحَقِّ‌ ؕ قَالُوۡا بَلٰى وَرَبِّنَا‌ ؕ قَالَ فَذُوۡقُوا الۡعَذَابَ بِمَا كُنۡـتُمۡ تَكۡفُرُوۡنَ
اور جس دن کافروں کو آگ کے سامنے پیش کیا جائے گا (یہ کہا جائے گا )کیا یہ حق نہیں ہے تووہ کہیں گے کیوں نہیں ہمارے رب کی قسم (توخدا ) کہے گا پس جو انکار کرتے تھےاب اس کا مزہ چکھو۔
فَاصۡبِرۡ كَمَا صَبَرَ اُولُوا الۡعَزۡمِ مِنَ الرُّسُلِ وَلَا تَسۡتَعۡجِلْ لَّهُمۡ‌ؕ كَاَنَّهُمۡ يَوۡمَ يَرَوۡنَ مَا يُوۡعَدُوۡنَۙ لَمۡ يَلۡبَثُوۡۤا اِلَّا سَاعَةً مِّنۡ نَّهَارٍ ‌ؕ بَلٰغٌ ۚ فَهَلۡ يُهۡلَكُ اِلَّا الۡقَوۡمُ الۡفٰسِقُوۡنَ
پس آپ ؐ صبر کیجئے جس طرح کہ عالی ہمّت پیغمبروں نے صبر کیا اوران کے لئے جلد عذاب مت مانگئے یہ لوگ جس دن وہ چیز دیکھیں گے جس کا ان سے وعدہ کیا گیا ہے تویہ سمجھیں گے کہ گویا وہ دن بھر میں ایک گھڑی ہی دنیا میں رہے پس وہی ہلاک ہوں گے جو نافرمان ہیں
×
Preferred translation language Font size Bookmark