بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
حٰمٓ ‌ ۛ‌ۚ
(حٰم)
وَالۡكِتٰبِ الۡمُبِيۡنِ ‌ ۛ‌ۙ
قسم ہے واضح اورکھلی ہوئی کتاب کی
اِنَّاۤ اَنۡزَلۡنٰهُ فِىۡ لَيۡلَةٍ مُّبٰـرَكَةٍ‌ اِنَّا كُنَّا مُنۡذِرِيۡنَ
ہم نے اس کو ایک مبارک رات میں نازل کیا ہم تو ڈرانے والے ہیں ۔
فِيۡهَا يُفۡرَقُ كُلُّ اَمۡرٍ حَكِيۡمٍۙ
اس رات میں تمام حکمت کے کام فیصل کئے جاتے ہیں ۔
اَمۡرًا مِّنۡ عِنۡدِنَا‌ؕ اِنَّا كُنَّا مُرۡسِلِيۡنَ‌ۚ
یعنی ہمارے ہاں سے حکم ہوکر بے شک ہم ہی پیغمبر کو بھیجتے ہیں ۔
رَحۡمَةً مِّنۡ رَّبِّكَ‌ؕ اِنَّهٗ هُوَ السَّمِيۡعُ الۡعَلِيۡمُۙ
یہ آپ ؐ کے رب کی رحمت ہے وہ تو سننے والا اور جاننے والا ہے۔
رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَا‌ۘ اِنۡ كُنۡتُمۡ مُّوۡقِنِيۡنَ
جو کہ آسمانوں اورزمین کا اورجو کچھ ان دونوں میں ہے سب کا رب ہے بشر طیکہ تم یقین کرنیوالے ہو۔
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ يُحۡىٖ وَيُمِيۡتُ‌ؕ رَبُّكُمۡ وَرَبُّ اٰبَآٮِٕكُمُ الۡاَوَّلِيۡنَ
اس کے سوا کوئی معبود نہیں وہی زندہ کرتا ہے اورمارتا ہے تمہارا اور تمہارے باپ دادوں کا رب وہی ہے۔
بَلۡ هُمۡ فِىۡ شَكٍّ يَّلۡعَبُوۡنَ
لیکن یہ لوگ شک میں کھیل رہے ہیں ۔
فَارۡتَقِبۡ يَوۡمَ تَاۡتِى السَّمَآءُ بِدُخَانٍ مُّبِيۡنٍۙ
پس آپ ان کے لئے اس دن کا انتظار کیجئے جس دن آسمان سے صریح دھواں نکلے گا۔
يَغۡشَى النَّاسَ‌ؕ هٰذَا عَذَابٌ اَلِيۡمٌ
جو لوگوں پر چھا جائے گا یہ درد ناک عذاب ہے
رَبَّنَا اكۡشِفۡ عَنَّا الۡعَذَابَ اِنَّا مُؤۡمِنُوۡنَ
اے ہمارے رب اس عذاب کوہم سے دور فرما ہم ضرور ایمان لائیں گے۔
اَنّٰى لَهُمُ الذِّكۡرٰى وَقَدۡ جَآءَهُمۡ رَسُوۡلٌ مُّبِيۡنٌۙ
اس وقت ان کو نصیحت کہاں کام آئے گی حالانکہ اس سے قبل ان کے پاس بیان کرنے والا پیغمبر آچکا تھا۔
ثُمَّ تَوَلَّوۡا عَنۡهُ وَقَالُوۡا مُعَلَّمٌ مَّجۡنُوۡنٌ‌ۘ
پھر انہوں نے اس سے سرتابی کی اور کہنے لگے یہ پڑھا ہوا دیوانہ ہے
اِنَّا كَاشِفُوا الۡعَذَابِ قَلِيۡلًا اِنَّكُمۡ عَآٮِٕدُوۡنَ‌ۘ
ہم تھوڑی دیر کے لئے اس عذاب کو ہٹا دیں گے مگر تم پھراسی حالت پر لوٹ جاؤ گے
يَوۡمَ نَبۡطِشُ الۡبَطۡشَةَ الۡكُبۡـرٰى‌ۚ اِنَّا مُنۡتَقِمُوۡنَ
جس دن ہم بڑی سخت پکڑ پکڑیں گے ۔ ہم (اس دن ) پورا بدلہ لیں گے۔
وَلَقَدۡ فَتَنَّا قَبۡلَهُمۡ قَوۡمَ فِرۡعَوۡنَ وَ جَآءَهُمۡ رَسُوۡلٌ كَرِيۡمٌۙ
اور ان سے پہلے قوم فرعون کی ہم نے آزمائش کی اور ان کے پاس ایک معزز پیغمبر آئے۔
اَنۡ اَدُّوۡۤا اِلَىَّ عِبَادَ اللّٰهِ‌ؕ اِنِّىۡ لَـكُمۡ رَسُوۡلٌ اَمِيۡنٌۙ
(جنہوں نے کہا) خدا کے بندوں کو (بنی اسرائیل کو) میرے حوالے کردو میں تمہاری طرف خدا کا دیانتدار پیغمبر ہوں ۔
وَّاَنۡ لَّا تَعۡلُوۡا عَلَى اللّٰهِ‌ۚ اِنِّىۡۤ اٰتِيۡكُمۡ بِسُلۡطٰنٍ مُّبِيۡنٍ‌ۚ
اوریہ کہ اللہ کے سامنے سرکشی نہ کرو میں تمہارے پاس کھلی دلیل لے کر آیا ہوں ۔
وَاِنِّىۡ عُذۡتُ بِرَبِّىۡ وَرَبِّكُمۡ اَنۡ تَرۡجُمُوۡنِ ۚ
اورمیں اس بات سے اپنے اورتمہارے رب کی پناہ مانگتا ہوں کہ تم مجھے سنگسار کرو
وَاِنۡ لَّمۡ تُؤۡمِنُوۡا لِىۡ فَاعۡتَزِلُوۡنِ
اگر تم مجھ پر ایمان نہیں لاتے تومجھ سے الگ ہوجاؤ
فَدَعَا رَبَّهٗۤ اَنَّ هٰۤؤُلَاۤءِ قَوۡمٌ مُّجۡرِمُوۡنَ
پھر موسیٰ ؑ نے اپنے رب سے دعا کی کہ یہ نافرمان لوگ ہیں ۔
فَاَسۡرِ بِعِبَادِىۡ لَيۡلًا اِنَّكُمۡ مُّتَّبَعُوۡنَۙ
تم اب میرے بندوں کولے کر راتوں رات چلے جاؤ تم لوگوں کا تعاقب ہوگا ۔
وَاتۡرُكِ الۡبَحۡرَ رَهۡوًا‌ؕ اِنَّهُمۡ جُنۡدٌ مُّغۡرَقُوۡنَ
اور اس دریا کو سکون کی حالت میں چھوڑ دینا ان کا لشکر ڈبودیا جائے گا
كَمۡ تَرَكُوۡا مِنۡ جَنّٰتٍ وَّعُيُوۡنٍۙ
وہ لوگ بہت سے باغ اورچشمے چھوڑ گئے
وَّزُرُوۡعٍ وَّمَقَامٍ كَرِيۡمٍۙ
اور کھیتیاں اورعمدہ مکان بھی۔
وَّنَعۡمَةٍ كَانُوۡا فِيۡهَا فٰكِهِيۡنَۙ
اور آرام کی چیزیں جن میں وہ عیش کیا کرتے تھے
كَذٰلِكَ‌ وَاَوۡرَثۡنٰهَا قَوۡمًا اٰخَرِيۡنَ
اسی طرح ہوا ہم نے دوسروں کوان چیزوں کا مالک بنادیا۔
فَمَا بَكَتۡ عَلَيۡهِمُ السَّمَآءُ وَالۡاَرۡضُ وَمَا كَانُوۡا مُنۡظَرِيۡنَ
پس ان کی اس حالت پر نہ آسمان کورونا آیا اور نہ زمین کواورنہ ہی ان کو مہلت دی گئی
وَلَقَدۡ نَجَّيۡنَا بَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَ مِنَ الۡعَذَابِ الۡمُهِيۡنِۙ
اورہم نے بنی اسرائیل کو ذلت کے عذاب سے نجات دی
مِنۡ فِرۡعَوۡنَ‌ؕ اِنَّهٗ كَانَ عَالِيًا مِّنَ الۡمُسۡرِفِيۡنَ
یعنی فرعون سے بے شک وہ سرکش اور حد سےگذرنے والا تھا۔
وَلَقَدِ اخۡتَرۡنٰهُمۡ عَلٰى عِلۡمٍ عَلَى الۡعٰلَمِيۡنَ‌ۚ
اور ہم نے بنی اسرائیل کا تمام عالم میں جان بوجھ کر انتخاب کیا تھا
وَاٰتَيۡنٰهُمۡ مِّنَ الۡاٰيٰتِ مَا فِيۡهِ بَلٰٓؤٌا مُّبِيۡنٌ
اورہم نے ا ن کو ایسی ہی نشانیاں دی تھیں جن میں صریح آزمائش تھی
اِنَّ هٰٓؤُلَاۤءِ لَيَقُوۡلُوۡنَۙ
یہ لوگ یہ کہتے ہیں
اِنۡ هِىَ اِلَّا مَوۡتَتُنَا الۡاُوۡلٰى وَمَا نَحۡنُ بِمُنۡشَرِيۡنَ
کہ ہمیں توصرف ایک مرتبہ مرنا ہے اورپھر اٹھنا نہیں ہے۔
فَاۡتُوۡا بِاٰبَآٮِٕنَاۤ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ
پس اگر تم سچے ہو تو ہمارے باپ دادا کو زندہ کرکے لاؤ۔
اَهُمۡ خَيۡرٌ اَمۡ قَوۡمُ تُبَّعٍۙ وَّ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ‌ؕ اَهۡلَكۡنٰهُمۡ‌ اِنَّهُمۡ كَانُوۡا مُجۡرِمِيۡنَ
بھلا یہ اچھے ہیں یا تبّع کی قوم اوروہ لوگ جو ان سے پہلے ہوچکے ہیں ہم نے ان سب کو ہلاک کردیا۔ بیشک وہ گنہگار تھے۔
وَمَا خَلَقۡنَا السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَا لٰعِبِيۡنَ
اورہم نے آسمانوں اورزمین اوران دونوں کے درمیان جو کچھ ہے اسے کھیلتے ہوئے نہیں بنایا۔
مَا خَلَقۡنٰهُمَاۤ اِلَّا بِالۡحَقِّ وَلٰكِنَّ اَكۡثَرَهُمۡ لَا يَعۡلَمُوۡنَ
ہم نے ان کو حکمت سے بنایاہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔
اِنَّ يَوۡمَ الۡفَصۡلِ مِيۡقَاتُهُمۡ اَجۡمَعِيۡنَۙ
بے شک فیصلہ کا دن ان سب کا وقت مقرر ہے۔
يَوۡمَ لَا يُغۡنِىۡ مَوۡلًى عَنۡ مَّوۡلًى شَيۡــًٔا وَّلَا هُمۡ يُنۡصَرُوۡنَۙ
جس دن کوئی دوست کسی دوست کے کچھ کام نہ آئے گا اورنہ ان کو مدد ملے گی۔
اِلَّا مَنۡ رَّحِمَ اللّٰهُ‌ؕ اِنَّهٗ هُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُ
سوائے ان کے جن پر اللہ کا رحم ہوگا وہ زبردست اور مہربان ہے ۔
اِنَّ شَجَرَتَ الزَّقُّوۡمِۙ
بے شک زقوم کا درخت۔
طَعَامُ الۡاَثِيۡمِ ۛۚ   ۖ
گنہگاروں کا کھانا ہے۔
كَالۡمُهۡلِ ۛۚ يَغۡلِىۡ فِى الۡبُطُوۡنِۙ
جیسے پگھلا ہوا تانبا پیٹوں میں اس طرح کھولے گا۔
كَغَلۡىِ الۡحَمِيۡمِ
جس طرح گرم پانی کھولتا ہے۔
خُذُوۡهُ فَاعۡتِلُوۡهُ اِلٰى سَوَآءِ الۡجَحِيۡمِ   ۖ
پکڑو اس کو اور کھینچتے ہوئے دوزخ کے بیچوں بیچ لیجاؤ۔
ثُمَّ صُبُّوۡا فَوۡقَ رَاۡسِهٖ مِنۡ عَذَابِ الۡحَمِيۡمِؕ
پھر اس کے سر پر کھولتا ہوا پانی انڈیل دو۔
ذُقۡ ۖۚ اِنَّكَ اَنۡتَ الۡعَزِيۡزُ الۡكَرِيۡمُ
اب مزہ چکھو تو تو بڑی عزت والا اورشریف تھا۔
اِنَّ هٰذَا مَا كُنۡتُمۡ بِهٖ تَمۡتَرُوۡنَ
یہ وہی دوزخ ہے جس کے بارے میں تم شک کیا کرتے تھے۔
اِنَّ الۡمُتَّقِيۡنَ فِىۡ مَقَامٍ اَمِيۡنٍۙ
بے شک پرہیز گار لوگ امن کے مقام میں ہوں گے۔
فِىۡ جَنّٰتٍ وَّعُيُوۡنٍ ۙ ۚ
باغوں اور چشموں میں ۔
يَّلۡبَسُوۡنَ مِنۡ سُنۡدُسٍ وَّاِسۡتَبۡرَقٍ مُّتَقٰبِلِيۡنَۚ ۙ
لباس پہنیں گے باریک اوردبیز ریشم کا آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے۔
كَذٰلِكَ وَزَوَّجۡنٰهُمۡ بِحُوۡرٍ عِيۡنٍؕ
اسی طرح ہوگا اور ہم ان کا گوری گوری اور بڑی بڑی آنکھوں والی عورتوں سے بیاہ کریں گے
يَدۡعُوۡنَ فِيۡهَا بِكُلِّ فَاكِهَةٍ اٰمِنِيۡنَۙ
وہاں اطمئنان سے ہر قسم کے میوے طلب کریں گے۔
لَا يَذُوۡقُوۡنَ فِيۡهَا الۡمَوۡتَ اِلَّا الۡمَوۡتَةَ الۡاُوۡلٰى‌ ۚ وَوَقٰٮهُمۡ عَذَابَ الۡجَحِيۡمِۙ
اور وہاں بجز اس موت کے جو دنیا میں آچکی تھی اورموت کا ذائقہ بھی نہیں چکھیں گے اور اللہ ان کو دوزخ کے عذاب سے بچا لیگا
فَضۡلًا مِّنۡ رَّبِّكَ ‌ؕ ذٰلِكَ هُوَ الۡفَوۡزُ الۡعَظِيۡمُ
یہ آپؐ پر آپ کے رب کا احسان ہے یہی تو بڑی کامیابی ہے
فَاِنَّمَا يَسَّرۡنٰهُ بِلِسَانِكَ لَعَلَّهُمۡ يَتَذَكَّرُوۡنَ
ہم نے اس قرآن کوآپ ؐ کی زبان (عربی ) میں آسان کردیا ہے تاکہ لوگ نصیحت قبول کریں
فَارۡتَقِبۡ اِنَّهُمۡ مُّرۡتَقِبُوۡنَ
پس آپ ؐ بھی انتظار کیجئے یہ بھی منتظر ہیں
×
Preferred translation language Font size Bookmark