بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
تَنۡزِيۡلُ الۡكِتٰبِ مِنَ اللّٰهِ الۡعَزِيۡزِ الۡحَكِيۡمِ
اس کتاب کا اتارا جانا خدائے غالب اور حکمت والے کی طرف سے ہے۔
اِنَّاۤ اَنۡزَلۡنَاۤ اِلَيۡكَ الۡكِتٰبَ بِالۡحَقِّ فَاعۡبُدِ اللّٰهَ مُخۡلِصًا لَّهُ الدِّيۡنَ ؕ
اے پیغمبر ہم نے یہ کتاب آپ کی طرف سچائی کے ساتھ نازل کی سو آپ خالص اعتقاد کرکے اللہ کی عبادت کرتے رہئے
اَلَا لِلّٰهِ الدِّيۡنُ الۡخَالِصُ‌ ؕ وَالَّذِيۡنَ اتَّخَذُوۡا مِنۡ دُوۡنِهٖۤ اَوۡلِيَآءَ‌ ۘ مَا نَعۡبُدُهُمۡ اِلَّا لِيُقَرِّبُوۡنَاۤ اِلَى اللّٰهِ زُلۡفٰى ؕ اِنَّ اللّٰهَ يَحۡكُمُ بَيۡنَهُمۡ فِىۡ مَا هُمۡ فِيۡهِ يَخۡتَلِفُوۡنَ ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا يَهۡدِىۡ مَنۡ هُوَ كٰذِبٌ كَفَّارٌ
یاد رکھو خالص عبادت اللہ ہی کے لئے شایاں ہے اورجن لوگوں نے اس کے سوا اوردوست تجویز کئے ہیں (وہ کہتے ہیں ) ہم ان کو اس لئے پوجتے ہیں کہ وہ ہم کو خدا کا مقرب بنادیں توجن باتوں میں یہ اختلاف کرتے ہیں اللہ ان میں ان کا فیصلہ کردے گا بے شک اللہ اس شخص کوہدایت پر نہیں لاتا جو جھوٹا اور ناشکرا ہے
لَوۡ اَرَادَ اللّٰهُ اَنۡ يَّـتَّخِذَ وَلَدًا لَّاصۡطَفٰى مِمَّا يَخۡلُقُ مَا يَشَآءُ‌ ۙ سُبۡحٰنَهٗ‌ ؕ هُوَ اللّٰهُ الۡوَاحِدُ الۡقَهَّارُ
اور اگر اللہ کسی کو بیٹا بنانا چاہتاتواپنی مخلوق میں سے جس کو چاہتا منتخب کرلیتا وہ پاک ہے وہی تو خدائے یکتا اورزبردست ہے۔
خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ بِالۡحَقِّ‌ ۚ يُكَوِّرُ الَّيۡلَ عَلَى النَّهَارِ وَيُكَوِّرُ النَّهَارَ عَلَى الَّيۡلِ وَسَخَّرَ الشَّمۡسَ وَالۡقَمَرَ‌ؕ كُلٌّ يَّجۡرِىۡ لِاَجَلٍ مُّسَمًّى‌ؕ اَلَا هُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡغَفَّارُ
اسی نے آسمانوں اور زمین کو حکمت سے پیدا کیا ۔ وہی رات کودن پر لپیٹتا اور دن کو رات پر لپیٹتا ہے اور اسی نے سورج اورچاند کو کام میں لگا رکھا ہے سب وقت مقرر تک چلتے رہیں گے ۔ دیکھو وہی غالب اور بخشنے والا ہے۔
خَلَقَكُمۡ مِّنۡ نَّفۡسٍ وَّاحِدَةٍ ثُمَّ جَعَلَ مِنۡهَا زَوۡجَهَا وَاَنۡزَلَ لَـكُمۡ مِّنَ الۡاَنۡعَامِ ثَمٰنِيَةَ اَزۡوَاجٍ‌ ؕ يَخۡلُقُكُمۡ فِىۡ بُطُوۡنِ اُمَّهٰتِكُمۡ خَلۡقًا مِّنۡۢ بَعۡدِ خَلۡقٍ فِىۡ ظُلُمٰتٍ ثَلٰثٍ‌ ؕ ذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمۡ لَهُ الۡمُلۡكُ‌ ؕ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ‌ ۚ فَاَ نّٰى تُصۡرَفُوۡنَ
اسی نے تم کو تن واحد (آدم ) سےپیدا کیا پھر اس سے اس کا جوڑا بنایا اوراسی نے تمہارے فائدے کے لئے چار پایوں میں سے آٹھ جوڑپیدا کئے ۔ وہی تم کو ماؤں کے پیٹ میں ایک کے بعد دوسری کیفیت میں تین اندھیروں میں پیدا کرتا ہے یہی اللہ تمہارا پروردگار ہے اسی کی بادشاہت ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں پھر تم کہاں پھرے جاتے ہو۔
اِنۡ تَكۡفُرُوۡا فَاِنَّ اللّٰهَ غَنِىٌّ عَنۡكُمۡ‌ وَلَا يَرۡضٰى لِعِبَادِهِ الۡـكُفۡرَ‌ ۚ وَاِنۡ تَشۡكُرُوۡا يَرۡضَهُ لَـكُمۡ‌ ؕ وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزۡرَ اُخۡرٰى‌ ؕ ثُمَّ اِلٰى رَبِّكُمۡ مَّرۡجِعُكُمۡ فَيُنَبِّئُكُمۡ بِمَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ‌ ؕ اِنَّهٗ عَلِيۡمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ
اگر تم ناشکری کروگے تو اللہ تم سے بے پروا ہے وہ اپنے بندوں کے لئے کفر کو پسند نہیں کرتا اورشکر کروگے تووہ اس کو تمہارے لئے پسند کرتا ہے اور کوئی کسی کا بوجھ نہیں اٹھاتا پھر تم کو اپنے پروردگار کی طرف لوٹنا ہے سو وہ تم کو تمہارے اعمال جتلادیگا وہ تو دلوں کی پوشیدہ باتوں کا تک جاننے والا ہے۔
وَاِذَا مَسَّ الۡاِنۡسَانَ ضُرٌّ دَعَا رَبَّهٗ مُنِيۡبًا اِلَيۡهِ ثُمَّ اِذَا خَوَّلَهٗ نِعۡمَةً مِّنۡهُ نَسِىَ مَا كَانَ يَدۡعُوۡۤا اِلَيۡهِ مِنۡ قَبۡلُ وَجَعَلَ لِلّٰهِ اَنۡدَادًا لِّيُـضِلَّ عَنۡ سَبِيۡلِهٖ‌ ؕ قُلۡ تَمَتَّعۡ بِكُفۡرِكَ قَلِيۡلًا ‌ۖ  اِنَّكَ مِنۡ اَصۡحٰبِ النَّارِ
اورجب انسان کو تکلیف پہنچتی ہے تووہ اپنے رب کی طرف رجوع ہوکر اسی کو پکارتا ہے پھر جب اللہ اس کو اپنی جانب سے کوئی نعمت دیتا ہے تو جس کام کے لئے پہلے اس کو پکار تا تھا اسے بھول جاتا ہے اور اللہ کے لئے شریک بنانے لگتا ہے تاکہ لوگوں کو اس کے راستے سے گمراہ کردے ۔ کہدیجئے کہ اپنے کفر سے تھوڑا فائدہ حاصل کرلے پھر تو تو دوزخیوں میں ہی ہے
اَمَّنۡ هُوَ قَانِتٌ اٰنَآءَ الَّيۡلِ سَاجِدًا وَّقَآٮِٕمًا يَّحۡذَرُ الۡاٰخِرَةَ وَيَرۡجُوۡا رَحۡمَةَ رَبِّهٖ‌ؕ قُلۡ هَلۡ يَسۡتَوِى الَّذِيۡنَ يَعۡلَمُوۡنَ وَالَّذِيۡنَ لَا يَعۡلَمُوۡنَ‌ؕ اِنَّمَا يَتَذَكَّرُ اُولُوا الۡاَلۡبَابِ
بھلا جوشخص رات کے اوقات میں سجدہ وقیام کے ذریعہ عبادت کرتا اور آخرت سے ڈرتااور اپنے رب کی رحمت کی امید رکھتا ہے (اچھا)ہے یا(وہ مشرک) کہدیجئے جو لوگ علم رکھتے ہیں اور جو علم نہیں رکھتے وہ کہیں برابر ہوسکتے ہیں وہی لوگ نصیحت پکڑتے ہیں جو اہل دانش ہیں
قُلۡ يٰعِبَادِ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوا اتَّقُوۡا رَبَّكُمۡ‌ ؕ لِلَّذِيۡنَ اَحۡسَنُوۡا فِىۡ هٰذِهِ الدُّنۡيَا حَسَنَةٌ ‌ ؕ وَاَرۡضُ اللّٰهِ وَاسِعَةٌ ‌ ؕ اِنَّمَا يُوَفَّى الصّٰبِرُوۡنَ اَجۡرَهُمۡ بِغَيۡرِ حِسَابٍ
کہدیجئے اے میرے ایمان لانے والے بندو اپنے رب سے ڈرو جن لوگوں نے اس دنیا میں نیکی کی ان کے لئے بھلائی ہے اور اللہ کی زمین کشادہ ہے جولوگ صبر کرنے والے ہیں ان کو بے شمار ثواب ملے گا
قُلۡ اِنِّىۡۤ اُمِرۡتُ اَنۡ اَعۡبُدَ اللّٰهَ مُخۡلِصًا لَّهُ الدِّيۡنَۙ
کہدیجئے کہ مجھ کو حکم ہوا ہے کہ میں اللہ کی عبادت خالص اعتقاد کے ساتھ کروں ۔
وَاُمِرۡتُ لِاَنۡ اَكُوۡنَ اَوَّلَ الۡمُسۡلِمِيۡنَ
اوریہ بھی حکم ہوا ہے کہ سب مسلمانوں میں اول بنوں
قُلۡ اِنِّىۡۤ اَخَافُ اِنۡ عَصَيۡتُ رَبِّىۡ عَذَابَ يَوۡمٍ عَظِيۡمٍ
کہدیجئے کہ اگر میں اپنے پروردگار کا حکم نہ مانوں تو مجھے بڑے دن کے عذاب سےڈر لگتا ہے
قُلِ اللّٰهَ اَعۡبُدُ مُخۡلِصًا لَّهٗ دِيۡنِىۙ
کہدیجئے میں تو اللہ ہی کی عبادت کرتا ہوں دین کو اسی کے لئے خالص کرتے ہوئے۔
فَاعۡبُدُوۡا مَا شِئۡتُمۡ مِّنۡ دُوۡنِهٖ‌ ؕ قُلۡ اِنَّ الۡخٰسِرِيۡنَ الَّذِيۡنَ خَسِرُوۡۤا اَنۡـفُسَهُمۡ وَ اَهۡلِيۡهِمۡ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ‌ ؕ اَلَا ذٰلِكَ هُوَ الۡخُسۡرَانُ الۡمُبِيۡنُ
سو تم اس کو چھوڑ کر جس کو چاہو پوجو کہد یجئے کہ زیادہ نقصان اٹھانے والے وہی لوگ ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو قیامت کے روز نقصان میں ڈالا دیکھو یہ ہی صریح نقصان ہے۔
لَهُمۡ مِّنۡ فَوۡقِهِمۡ ظُلَلٌ مِّنَ النَّارِ وَمِنۡ تَحۡتِهِمۡ ظُلَلٌ ‌ؕ ذٰلِكَ يُخَوِّفُ اللّٰهُ بِهٖ عِبَادَهٗ‌ ؕ يٰعِبَادِ فَاتَّقُوۡنِ
ان کےلئے ان کے اوپر سے بھی آگ کے سائبان ہوں گے اوران کے نیچے بھی فرش (آتش ) ہوں گے یہ وہ عذاب ہے جس سے اللہ اپنے بندوں کو ڈراتا ہے تو اے میرے بندو مجھ ہی سے ڈرتے رہو۔
وَالَّذِيۡنَ اجۡتَنَـبُـوا الطَّاغُوۡتَ اَنۡ يَّعۡبُدُوۡهَا وَاَنَابُوۡۤا اِلَى اللّٰهِ لَهُمُ الۡبُشۡرٰى‌ ۚ فَبَشِّرۡ عِبَادِ ۙ
اور جو لوگ شیطان کی پرستشسے بچتے ہیں اور ہمہ تن اللہ کی طرف رجوع کرتے ہیں تو ان کے لئے خوشخبری ہے سو آپ بشارت دیجئے میرے ان بندوں کو۔
الَّذِيۡنَ يَسۡتَمِعُوۡنَ الۡقَوۡلَ فَيَتَّبِعُوۡنَ اَحۡسَنَهٗ‌ ؕ اُولٰٓٮِٕكَ الَّذِيۡنَ هَدٰٮهُمُ اللّٰهُ‌ وَاُولٰٓٮِٕكَ هُمۡ اُولُوا الۡاَلۡبَابِ
جو بات کو اچھی طرح سنتے اور اس کی اچھی باتوں کی پیروی کرتے ہیں یہی لوگ ہیں جن کو اللہ نے ہدایت دی اور یہی لوگ صاحبان عقل ہیں ۔
اَفَمَنۡ حَقَّ عَلَيۡهِ كَلِمَةُ الۡعَذَابِ ؕ اَفَاَنۡتَ تُنۡقِذُ مَنۡ فِى النَّارِ‌ ۚ
بھلا جس شخص پر عذاب کا حکم صادر ہوچکا تو کیا ایسے شخص کو جو دوزخ میں ہے آپ چھڑا سکتے ہیں ۔
لٰـكِنِ الَّذِيۡنَ اتَّقَوۡا رَبَّهُمۡ لَهُمۡ غُرَفٌ مِّنۡ فَوۡقِهَا غُرَفٌ مَّبۡنِيَّةٌ ۙ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ ؕوَعۡدَ اللّٰهِ‌ ؕ لَا يُخۡلِفُ اللّٰهُ الۡمِيۡعَادَ
لیکن جولوگ اپنے رب سے ڈرتے ہیں ا ن کے لئے بالا خانے ہیں جن کے اوپر بالا خانےہیں جو چنے ہوئے ہیں ۔ ان کے نیچے نہریں چل رہی ہیں یہ اللہ نے وعدہ کیا ہے اللہ وعدے کی خلاف ورزی نہیں کرتا۔
اَلَمۡ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ اَنۡزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَسَلَـكَهٗ يَنَابِيۡعَ فِى الۡاَرۡضِ ثُمَّ يُخۡرِجُ بِهٖ زَرۡعًا مُّخۡتَلِفًا اَلۡوَانُهٗ ثُمَّ يَهِيۡجُ فَتَـرٰٮهُ مُصۡفَرًّا ثُمَّ يَجۡعَلُهٗ حُطَامًا‌ ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَذِكۡرٰى لِاُولِى الۡاَلۡبَابِ
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ آسمان سے پانی برساتا ہے پھر اس کو چشمے بناکر زمین میں جاری کرتا ہے پھر اس سے کھیتی اگاتا ہے جس کے مختلف رنگ ہوتے ہیں پھر وہ تیار ہوجاتی ہے پھر تو دیکھتا ہے کہ وہ زرد ہو چکی ہے پھر اس کو چورا چورا کردیتا ہے بے شک اس میں عقل والوں کیلئے نصیحت ہے
اَفَمَنۡ شَرَحَ اللّٰهُ صَدۡرَهٗ لِلۡاِسۡلَامِ فَهُوَ عَلٰى نُوۡرٍ مِّنۡ رَّبِّهٖ‌ؕ فَوَيۡلٌ لِّلۡقٰسِيَةِ قُلُوۡبُهُمۡ مِّنۡ ذِكۡرِ اللّٰهِ‌ؕ اُولٰٓٮِٕكَ فِىۡ ضَلٰلٍ مُّبِيۡنٍ
بھلا جس شخص کا سینہ اللہ نے اسلام کے لئے کھول دیا ہو اور وہ اپنے پروردگار کی طرف سے روشنی پر ہو پس بڑی خرابی ہے ان کے لئے جن کے دل اللہ کی یاد سے متاثر نہیں ہوتے یہی لوگ صریح گمراہی میں ہیں ۔
اَللّٰهُ نَزَّلَ اَحۡسَنَ الۡحَدِيۡثِ كِتٰبًا مُّتَشَابِهًا مَّثَانِىَ ‌ۖ  تَقۡشَعِرُّ مِنۡهُ جُلُوۡدُ الَّذِيۡنَ يَخۡشَوۡنَ رَبَّهُمۡ‌ۚ ثُمَّ تَلِيۡنُ جُلُوۡدُهُمۡ وَقُلُوۡبُهُمۡ اِلٰى ذِكۡرِ اللّٰهِ‌ ؕ ذٰلِكَ هُدَى اللّٰهِ يَهۡدِىۡ بِهٖ مَنۡ يَّشَآءُ‌ ؕ وَمَنۡ يُّضۡلِلِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنۡ هَادٍ
اللہ نے نہایت ہی اچھا کلام نازل فرمایا ہے جو ایسی کتاب ہے کہ باہم ملتی جلتی ہے اور بار بار دہرائی گئی ہے جس سے ان لوگوں کے بدن جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں کانپ جاتے ہیں پھر ان کی کھالیں اور دل نرم ہوکر اللہ کی یاد کی طرف متوجہ ہوجاتے ہیں یہ اللہ کی ہدایت ہے جس کو چاہتا ہے وہ اس کے ذریعہ ہدایت کرتا ہے اورجس کو اللہ گمراہ کردے اس کا کوئی ہادی نہیں ۔
اَ فَمَنۡ يَّتَّقِىۡ بِوَجۡهِهٖ سُوۡٓءَ الۡعَذَابِ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ‌ ؕ وَقِيۡلَ لِلظّٰلِمِيۡنَ ذُوۡقُوۡا مَا كُنۡـتُمۡ تَكۡسِبُوۡنَ
بھلا وہ شخص جو قیامت کے دن اپنے منھ سے برے عذاب کو روکتا ہے اورظالموں سے کہا جائے گا تم جو کچھ کرتے ہو اس کے مزے چکھو۔
كَذَّبَ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ فَاَتٰٮهُمُ الۡعَذَابُ مِنۡ حَيۡثُ لَا يَشۡعُرُوۡنَ
جو لوگ ان سے پہلے تھے انہوں نے بھی جھٹلایا تھا تو ان پر عذاب اس طرح آیا کہ ان کو خبر ہی نہ تھی۔
فَاَذَاقَهُمُ اللّٰهُ الۡخِزۡىَ فِى الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا‌ ۚ وَلَعَذَابُ الۡاٰخِرَةِ اَكۡبَرُ‌ ۘ لَوۡ كَانُوۡا يَعۡلَمُوۡنَ
پھر اللہ نے ان کو دنیا کی زندگی میں رسوائی کا مزہ چکھایا اور آخرت کا عذاب تو بہت بڑا ہے کاش یہ سمجھ رکھتے۔
وَلَقَدۡ ضَرَبۡنَا لِلنَّاسِ فِىۡ هٰذَا الۡقُرۡاٰنِ مِنۡ كُلِّ مَثَلٍ لَّعَلَّهُمۡ يَتَذَكَّرُوۡنَ‌ۚ
اورہم نے لوگوں کے لئے اس قرآن میں ہر طرح کی مثالیں بیان کی ہیں تاکہ وہ نصیحت پکڑیں ۔
قُرۡاٰنًا عَرَبِيًّا غَيۡرَ ذِىۡ عِوَجٍ لَّعَلَّهُمۡ يَتَّقُوۡنَ
وہ عربی قرآن ہے جس میں ذرا کجی نہیں ۔ تاکہ یہ لوگ ڈریں ۔
ضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا رَّجُلًا فِيۡهِ شُرَكَآءُ مُتَشٰكِسُوۡنَ وَرَجُلًا سَلَمًا لِّرَجُلٍ ؕ هَلۡ يَسۡتَوِيٰنِ مَثَلًا ‌ؕ اَلۡحَمۡدُ لِلّٰهِ ‌ ۚ بَلۡ اَكۡثَرُهُمۡ لَا يَعۡلَمُوۡنَ
اللہ ایک مثال بیان کرتا ہے کہ ایک شخص غلام ہے جس میں کئی آدمی شریک ہیں جو ضدی ہیں اور ایک شخص ہے جو پوراایک کا غلام ہے بھلا دونوں کی حالت یکساں ہوسکتی ہے ۔ نہیں ۔ الحمدللہ بلکہ اکثر لوگ نہیں جانتے
اِنَّكَ مَيِّتٌ وَّاِنَّهُمۡ مَّيِّتُوۡنَ
اے پیغمبر آپ کو بھی مرنا ہےاور یہ لوگ بھی مرنے والے ہیں
ثُمَّ اِنَّكُمۡ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ عِنۡدَ رَبِّكُمۡ تَخۡتَصِمُوۡنَ
پھر قیامت کے دن تم اپنے پروردگار کے سامنے جھگڑو گے (اوراس کا فیصلہ کردیا جائے گا)
فَمَنۡ اَظۡلَمُ مِمَّنۡ كَذَبَ عَلَى اللّٰهِ وَكَذَّبَ بِالصِّدۡقِ اِذۡ جَآءَهٗ‌ ؕ اَ لَيۡسَ فِىۡ جَهَنَّمَ مَثۡـوًى لِّـلۡـكٰفِرِيۡنَ
تو اس سے بڑھ کر ظالم اور کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ باندھے اور سچی بات کو جبکہ وہ اس کے پاس آجائے جھٹلادے کیا جہنم میں (ایسے ) کافروں کا ٹھکانہ نہیں ہے۔
وَالَّذِىۡ جَآءَ بِالصِّدۡقِ وَصَدَّقَ بِهٖۤ‌ اُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡمُتَّقُوۡنَ
اور جو شخص سچی بات لیکر آئے اورخود نے بھی اس کی تصدیق کی تویہی لوگ پرہیز گار ہیں ۔
لَهُمۡ مَّا يَشَآءُوۡنَ عِنۡدَ رَبِّهِمۡ‌ ؕ ذٰلِكَ جَزٰٓؤُ الۡمُحۡسِنِيۡنَ ۖۚ
ان کے رب کے پاس وہ جو چاہیں انکو ملے گا۔ نیکو کاروں کا یہی بدلہ ہے۔
لِيُكَفِّرَ اللّٰهُ عَنۡهُمۡ اَسۡوَاَ الَّذِىۡ عَمِلُوۡا وَيَجۡزِيَهُمۡ اَجۡرَهُمۡ بِاَحۡسَنِ الَّذِىۡ كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ
تاکہ اللہ ان سے ان کے برے عملوں کو جو انہوں نے کیا ہے دور کردےاور نیک کاموں کا جو وہ کرتے رہے ان کو صلہ دے ۔
اَلَيۡسَ اللّٰهُ بِكَافٍ عَبۡدَهٗ‌ ؕ وَيُخَوِّفُوۡنَكَ بِالَّذِيۡنَ مِنۡ دُوۡنِهٖ‌ ؕ وَمَنۡ يُّضۡلِلِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنۡ هَادٍ‌ ۚ
کیا اللہ اپنے بندہ ٔ (خاص محمد)کیلئے کافی نہیں ہے اور یہ لوگ آپکو ان معبودوں سے ڈراتے ہیں جو اللہ کے سوا تجویز کر رکھے ہیں اور جس کو اللہ گمراہ کردے اس کا کوئی ہادی نہیں ۔
وَمَنۡ يَّهۡدِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنۡ مُّضِلٍّ‌ ؕ اَ لَيۡسَ اللّٰهُ بِعَزِيۡزٍ ذِى انتِقَامٍ
اور جس کوہدایت دے اس کو کوئی گمراہ کرنے والا نہیں ۔ کیا اللہ غالب اور بدلہ لینے والا نہیں ہے
وَلَٮِٕنۡ سَاَلۡتَهُمۡ مَّنۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ لَيَـقُوۡلُنَّ اللّٰهُ‌ ؕ قُلۡ اَفَرَءَيۡتُمۡ مَّا تَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ اِنۡ اَرَادَنِىَ اللّٰهُ بِضُرٍّ هَلۡ هُنَّ كٰشِفٰتُ ضُرِّهٖۤ اَوۡ اَرَادَنِىۡ بِرَحۡمَةٍ هَلۡ هُنَّ مُمۡسِكٰتُ رَحۡمَتِهٖ‌ ؕ قُلۡ حَسۡبِىَ اللّٰهُ‌ ؕ عَلَيۡهِ يَتَوَكَّلُ الۡمُتَوَكِّلُوۡنَ
اور اگر آپ ان سے دریافت کریں کہ آسمان اور زمین کو کس نے پیدا کیا تو وہ یہی کہیں گے اللہ نے آپ کہدیجئے بھلا دیکھو تو جن کو تم اللہ کے سوائے پکارتے ہواگر اللہ مجھ کو کوئی تکلیف پہنچانا چاہے تو کیا وہ اس تکلیف کو دور کرسکتے ہیں یا اگر اللہ مجھ پر مہربانی کرنی چاہے تو کیا وہ ا سکی مہربانی کوروک سکتے ہیں کہدیجئے کہ میرے لئے اللہ کافی ہے توکل کرنے والے اسی پرتوکل کرتے ہیں
قُلۡ يٰقَوۡمِ اعۡمَلُوۡا عَلٰى مَكَانَتِكُمۡ اِنِّىۡ عَامِلٌ‌ۚ فَسَوۡفَ تَعۡلَمُوۡنَۙ
کہدیجئے اے میری قوم تم اپنی جگہ پر عمل کئے جاؤ میں بھی (اپنی جگہ ) پر عمل کررہا ہو ں عنقریب تم کو معلوم ہوجائے گا۔
مَنۡ يَّاۡتِيۡهِ عَذَابٌ يُّخۡزِيۡهِ وَيَحِلُّ عَلَيۡهِ عَذَابٌ مُّقِيۡمٌ
کہ کون شخص ہے جس پر ایسا عذاب آتاہے جو اسے رسوا کرتا ہے اور کس پر ہمیشہ کا عذاب نازل ہوگا۔
اِنَّاۤ اَنۡزَلۡنَا عَلَيۡكَ الۡكِتٰبَ لِلنَّاسِ بِالۡحَقِّ‌ ۚ فَمَنِ اهۡتَدٰى فَلِنَفۡسِهٖ‌ ۚ وَمَنۡ ضَلَّ فَاِنَّمَا يَضِلُّ عَلَيۡهَا‌ ۚ وَمَاۤ اَنۡتَ عَلَيۡهِمۡ بِوَكِيۡلٍ
ہم نے آپ ؐ پر لوگوں کے فائدے کے لئے یہ کتاب نازل کی سچائی کے ساتھ پس جو شخص اس سے ہدایت پاتاہے تو اپنے نفع کے لئے اور جو گمراہ ہوتا ہے تو اپنے آپ کے نقصان کے لئے او ر آپؐ تو ان لوگوں کے ذمہ دار نہیں ہیں ۔
اَللّٰهُ يَتَوَفَّى الۡاَنۡفُسَ حِيۡنَ مَوۡتِهَا وَالَّتِىۡ لَمۡ تَمُتۡ فِىۡ مَنَامِهَا‌ ۚ فَيُمۡسِكُ الَّتِىۡ قَضٰى عَلَيۡهَا الۡمَوۡتَ وَ يُرۡسِلُ الۡاُخۡرٰٓى اِلٰٓى اَجَلٍ مُّسَمًّى‌ ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوۡمٍ يَّتَفَكَّرُوۡنَ
اللہ ہی لوگو ں کے مرنے کے وقت ان کی جانیں قبض کرتا ہے اور ان جانوں کو بھی جن کی موت نہیں آئی سونے کے وقت (قبض کرلیتا ہے ) پھر جن پر موت کا حکم کرچکا ہے ان کو روک لیتا ہے اور باقی روحوں کو ایک مقرر وقت تک کے لئے چھوڑ دیتا ہے اس میں سوچنے والوں کے لئےدلائل ہیں
اَمِ اتَّخَذُوۡا مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ شُفَعَآءَ‌ ؕ قُلۡ اَوَلَوۡ كَانُوۡا لَا يَمۡلِكُوۡنَ شَيۡـًٔـا وَّلَا يَعۡقِلُوۡنَ
کیا انہوں نے اللہ کے سوا اور سفارشی بنائے ہیں ۔ آپ ؐ کہدیجئے کہ اگر چہ وہ کسی چیز کا اختیار نہ رکھتے ہوں اور نہ کچھ سمجھتے ہوں ۔
قُلْ لِّـلَّـهِ الشَّفَاعَةُ جَمِيۡعًا‌ ؕ لَهٗ مُلۡكُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ‌ ؕ ثُمَّ اِلَيۡهِ تُرۡجَعُوۡنَ
کہدیجئے کہ سفارش تو تمام تر اللہ ہی کے اختیار میں ہے اسی کے لئے آسمانوں کی اور زمین کی بادشاہت ہے پھر تم سب اسی کی طرف لوٹ کر جاؤ گے۔
وَاِذَا ذُكِرَ اللّٰهُ وَحۡدَهُ اشۡمَاَزَّتۡ قُلُوۡبُ الَّذِيۡنَ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡاٰخِرَةِ‌ ۚ وَاِذَا ذُكِرَ الَّذِيۡنَ مِنۡ دُوۡنِهٖۤ اِذَا هُمۡ يَسۡتَبۡشِرُوۡنَ
اور جب واحد اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے تو ان لوگوں کے دل منقبض ہوجاتے ہیں جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ۔ اور جب اس کے سوا اوروں کا ذکر کیا جاتا ہے تو وہ خوش ہوجاتے ہیں ۔
قُلِ اللّٰهُمَّ فَاطِرَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ عٰلِمَ الۡغَيۡبِ وَالشَّهَادَةِ اَنۡتَ تَحۡكُمُ بَيۡنَ عِبَادِكَ فِىۡ مَا كَانُوۡا فِيۡهِ يَخۡتَلِفُوۡنَ
کہدیجئے اے اللہ آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے اور پوشیدہ اور ظاہر کے جاننے والے تو ہی قیامت کے دن اپنے بندوں کے درمیان ان امور میں فیصلہ کرے گا جن میں وہ اختلاف کرتے تھے۔
وَلَوۡ اَنَّ لِلَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا مَا فِى الۡاَرۡضِ جَمِيۡعًا وَّمِثۡلَهٗ مَعَهٗ لَافۡتَدَوۡا بِهٖ مِنۡ سُوۡٓءِ الۡعَذَابِ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ‌ؕ وَبَدَا لَهُمۡ مِّنَ اللّٰهِ مَا لَمۡ يَكُوۡنُوۡا يَحۡتَسِبُوۡنَ
اور اگرظالموں کے پاس دنیا بھر کی تمام چیزیں ہوں اور اس کے ساتھ اتنا ہی اور بھی ہوتو قیامت کے دن برے عذاب سے نجات پانے کے لئے وہ سب دے دیں اور اللہ کی طرف سے ان پر وہ معاملہ ظاہر ہوجائے گا جس کا ان کو گمان بھی نہیں تھا۔
وَبَدَا لَهُمۡ سَيِّاٰتُ مَا كَسَبُوۡا وَحَاقَ بِهِمۡ مَّا كَانُوۡا بِهٖ يَسۡتَهۡزِءُوۡنَ
اور ان پر ان کے اعمال کی برائیاں ظاہر ہوجائیں گی اور جس عذاب کے ساتھ وہ استہزاء کرتے تھے وہ ان کو آگھیرے گا
فَاِذَا مَسَّ الۡاِنۡسَانَ ضُرٌّ دَعَانَا ثُمَّ اِذَا خَوَّلۡنٰهُ نِعۡمَةً مِّنَّا ۙ قَالَ اِنَّمَاۤ اُوۡتِيۡتُهٗ عَلٰى عِلۡمٍ‌ؕ بَلۡ هِىَ فِتۡنَةٌ وَّلٰـكِنَّ اَكۡثَرَهُمۡ لَا يَعۡلَمُوۡنَ
جب انسان کو تکلیف پہنچتی ہے تو ہم کو پکارتا ہے پھر جب ہم اس کو اپنی طرف سے کوئی نعمت دیتے ہیں تو کہتا ہے کہ یہ مجھ کو میرے علم ودانش سے ملی ہے (ایسا نہیں ) بلکہ وہ آزمائش ہے لیکن ان میں سے اکثر نہیں جانتے۔
قَدۡ قَالَهَا الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ فَمَاۤ اَغۡنٰى عَنۡهُمۡ مَّا كَانُوۡا يَكۡسِبُوۡنَ
ان سے پہلے جو لوگ تھے وہ بھی یہی کہا کرتے تھے تو ان کی کاروائیاں ان کے کچھ کام نہ آئیں ۔
فَاَصَابَهُمۡ سَيِّاٰتُ مَا كَسَبُوۡا‌ ؕ وَالَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا مِنۡ هٰٓؤُلَاۤءِ سَيُصِيۡبُهُمۡ سَيِّاٰتُ مَا كَسَبُوۡا ۙ وَمَا هُمۡ بِمُعۡجِزِيۡنَ
پھر ان کی بد اعمالیوں کا وبال ان پر ہی آپڑا اور ان سے جو لوگ گنہ گار ہیں ۔ ان پر بھی ان کے کرتوت کا وبال آپڑے گا اور وہ اللہ کو عاجز نہیں کرسکتے۔
اَوَلَمۡ يَعۡلَمُوۡۤا اَنَّ اللّٰهَ يَبۡسُطُ الرِّزۡقَ لِمَنۡ يَّشَآءُ وَيَقۡدِرُ‌ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّقَوۡمٍ يُّؤۡمِنُوۡنَ
کیا ان کو معلوم نہیں کہ اللہ جس کے واسطے چاہے کشادہ روزی دیتا ہے اور (جس کو چاہے ) مانپ کر دیتا ہے بیشک اس میں ماننے والوں کے لئے نشانیاں ہیں ۔
قُلۡ يٰعِبَادِىَ الَّذِيۡنَ اَسۡرَفُوۡا عَلٰٓى اَنۡفُسِهِمۡ لَا تَقۡنَطُوۡا مِنۡ رَّحۡمَةِ اللّٰهِ‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ يَغۡفِرُ الذُّنُوۡبَ جَمِيۡعًا‌ ؕ اِنَّهٗ هُوَ الۡغَفُوۡرُ الرَّحِيۡمُ
آپ کہدیجئے کہ اے میرے بندو جنہو ں نے اپنے آپ پر ظلم کیا ہے اللہ کی رحمت سے ناامیدمت ہو یقیناً اللہ سب گناہوں کو بخش دیتا ہے اور وہ تو بخشنے والا مہربان ہے۔
وَاَنِيۡبُوۡۤا اِلٰى رَبِّكُمۡ وَاَسۡلِمُوۡا لَهٗ مِنۡ قَبۡلِ اَنۡ يَّاۡتِيَكُمُ الۡعَذَابُ ثُمَّ لَا تُنۡصَرُوۡنَ
اور تم اپنے رب کی طرف رجوع کرو اور اس کے فرماں بردار بن جاؤ قبل اس کے کہ تم پر عذا ب آئے پھر تم کو مدد نہ ملے گی
وَاتَّبِعُوۡۤا اَحۡسَنَ مَاۤ اُنۡزِلَ اِلَيۡكُمۡ مِّنۡ رَّبِّكُمۡ مِّنۡ قَبۡلِ اَنۡ يَّاۡتِيَكُمُ الۡعَذَابُ بَغۡتَةً وَّاَنۡتُمۡ لَا تَشۡعُرُوۡنَۙ
اور اس اچھی بات کی اتباع کرو جو تمہارے رب کی جانب سے نازل کی گئی ہے اس سے پہلے کہ تم پر ناگہاں عذاب آجائے اورتم کو خبر بھی نہ ہو
اَنۡ تَقُوۡلَ نَفۡسٌ يّٰحَسۡرَتٰى عَلٰى مَا فَرَّطْتُّ فِىۡ جَنۡۢبِ اللّٰهِ وَاِنۡ كُنۡتُ لَمِنَ السّٰخِرِيۡنَۙ
(مبادا) کوئی شخص کہنے لگےافسوس میری اس کوتاہی پر جو میں نے خدا کی جناب میں کی اور میں توہنسی ہی اڑاتا رہا۔
اَوۡ تَقُوۡلَ لَوۡ اَنَّ اللّٰهَ هَدٰٮنِىۡ لَكُنۡتُ مِنَ الۡمُتَّقِيۡنَۙ
یا یہ کہنے لگے کہ اگر اللہ مجھ کو ہدایت کرتا تو میں بھی پرہیز گار وں میں ہوتا۔
اَوۡ تَقُوۡلَ حِيۡنَ تَرَى الۡعَذَابَ لَوۡ اَنَّ لِىۡ كَرَّةً فَاَكُوۡنَ مِنَ الۡمُحۡسِنِيۡنَ
یا یہ کہنے لگے کوئی عذاب دیکھ کر کہ کاش اگر ایک مرتبہ پھر جاناملے تو میں نیکو کاروں میں ہوجاؤں
بَلٰى قَدۡ جَآءَتۡكَ اٰيٰتِىۡ فَكَذَّبۡتَ بِهَا وَاسۡتَكۡبَرۡتَ وَكُنۡتَ مِنَ الۡكٰفِرِيۡنَ
کیوں نہیں میری آیتیں تیرے پاس پہنچ گئی تھیں ۔ سو تونے انکو جھٹلایا اور تکبر کیا اورتو کافروں میں ہوگیا۔
وَيَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ تَرَى الَّذِيۡنَ كَذَبُوۡا عَلَى اللّٰهِ وُجُوۡهُهُمۡ مُّسۡوَدَّةٌ ؕ اَلَيۡسَ فِىۡ جَهَنَّمَ مَثۡوًى لِّلۡمُتَكَبِّرِيۡنَ
اور آپ قیامت کے دن ان لوگوں کے چہرے جنہوں نے خدا پرجھوٹ کہا تھاسیاہ دیکھیں گے کیا غرور کرنے والوں کا ٹھکانہ دوزخ میں نہیں ہے
وَيُنَجِّىۡ اللّٰهُ الَّذِيۡنَ اتَّقَوۡا بِمَفَازَتِهِمۡ لَا يَمَسُّهُمُ السُّوۡٓءُ وَلَا هُمۡ يَحۡزَنُوۡنَ
اوراللہ (کفر وشرک سے) بچنے والوں کو ان کی کامیابی کے سبب (دوزخ سے) نجات دیگا ان کوکوئی تکلیف نہ پہنچے گی اور نہ وہ رنجیدہ ہوں گے۔
اَللّٰهُ خَالِقُ كُلِّ شَىۡءٍ‌ وَّ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ وَّكِيۡلٌ
اللہ ہی ہر چیز کا خالق ہے اور وہی ہر چیز کا نگہبان ہے۔
لَّهٗ مَقَالِيۡدُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ‌ؕ وَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا بِاٰيٰتِ اللّٰهِ اُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡخٰسِرُوۡنَ
اسی کے ہاتھ آسمانوں اور زمین کی کنجیاں ہیں اور جن لوگوں نے اللہ کی آیتوں سے کفر کیاوہی نقصان اٹھانے والے ہیں ۔
قُلۡ اَفَغَيۡرَ اللّٰهِ تَاۡمُرُوۡٓنِّىۡۤ اَعۡبُدُ اَيُّهَا الۡجٰـهِلُوۡنَ
آپ کہدیجئے اے نادانو کیا پھربھی تم مجھ کو غیر اللہ کی پرستش کرنے کی سفارش کرتے ہو
وَلَـقَدۡ اُوۡحِىَ اِلَيۡكَ وَاِلَى الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِكَ‌ۚ لَٮِٕنۡ اَشۡرَكۡتَ لَيَحۡبَطَنَّ عَمَلُكَ وَلَتَكُوۡنَنَّ مِنَ الۡخٰسِرِيۡنَ
آپ کی طرف اور آپ سے پہلے کے پیغمبروں کی طرف یہ وحی کی جاچکی ہے کہ اگر (اے مخاطب) تونے شرک کیا تو تیرا عمل اکارت ہوجائے گا اور توخسارہ میں پڑے گا۔
بَلِ اللّٰهَ فَاعۡبُدۡ وَكُنۡ مِّنَ الشّٰكِرِيۡنَ
بلکہ اللہ ہی کی عبادت کر اور شکر گذاروں میں ہوجا
وَمَا قَدَرُوْا اللّٰهَ حَقَّ قَدۡرِهٖ ‌ۖ  وَالۡاَرۡضُ جَمِيۡعًا قَبۡضَتُهٗ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ وَالسَّمٰوٰتُ مَطۡوِيّٰتٌۢ بِيَمِيۡنِهٖ‌ ؕ سُبۡحٰنَهٗ وَتَعٰلٰى عَمَّا يُشۡرِكُوۡنَ
انہوں نے اللہ کی جیسی قدر کرنی چاہئے تھی نہیں کی حالانکہ تمام زمین قیامت کے دن اس کی مٹھی میں ہوگی اور تمام آسمان اس کے داہنے ہاتھ میں لپٹے ہوں گے اوروہ پاک اور برتر ہے ان کے شرک سے۔
وَنُفِخَ فِى الصُّوۡرِ فَصَعِقَ مَنۡ فِى السَّمٰوٰتِ وَمَنۡ فِى الۡاَرۡضِ اِلَّا مَنۡ شَآءَ اللّٰهُ‌ ؕ ثُمَّ نُفِخَ فِيۡهِ اُخۡرٰى فَاِذَا هُمۡ قِيَامٌ يَّنۡظُرُوۡنَ
اور صور پھونکا جائے گاتو جو لوگ آسمانوں اور زمین میں ہوں گے بے ہوش ہوجائیں گے بجز ان کے جن کو اللہ چاہے (پھر) دوسری بار صور پھونکا جائے گا تو فوراً کھڑے ہوکر دیکھنے لگیں گے
وَاَشۡرَقَتِ الۡاَرۡضُ بِنُوۡرِ رَبِّهَا وَوُضِعَ الۡكِتٰبُ وَجِآىْ ٴَ بِالنَّبِيّٖنَ وَالشُّهَدَآءِ وَقُضِىَ بَيۡنَهُمۡ بِالۡحَقِّ وَهُمۡ لَا يُظۡلَمُوۡنَ
اور زمین اپنے رب کے نور سےجگمگا اٹھے گی اور اعمال نامہ رکھا جائے گا اور پیغمبروں کو اور گواہو ں کو لایاجائے گا اوران میں انصاف کے ساتھ فیصلہ ہوگا اور ان پر ظلم نہ ہوگا
وَوُفِّيَتۡ كُلُّ نَفۡسٍ مَّا عَمِلَتۡ وَهُوَ اَعۡلَمُ بِمَا يَفۡعَلُوۡنَ
اور ہر شخص کواس کے اعمال کا پورا بدلہ ملے گا اوروہ سب کاموں سے خوب واقف ہے۔
وَسِيۡقَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا اِلٰى جَهَنَّمَ زُمَرًا‌ ؕ حَتّٰٓى اِذَا جَآءُوۡهَا فُتِحَتۡ اَبۡوَابُهَا وَقَالَ لَهُمۡ خَزَنَـتُهَاۤ اَلَمۡ يَاۡتِكُمۡ رُسُلٌ مِّنۡكُمۡ يَتۡلُوۡنَ عَلَيۡكُمۡ اٰيٰتِ رَبِّكُمۡ وَيُنۡذِرُوۡنَـكُمۡ لِقَآءَ يَوۡمِكُمۡ هٰذَا‌ ؕ قَالُوۡا بَلٰى وَلٰـكِنۡ حَقَّتۡ كَلِمَةُ الۡعَذَابِ عَلَى الۡكٰفِرِيۡنَ
اور کافروں کو گروہ گروہ بناکر جہنم کی طرف لیجایا جائے گا یہاں تک کہ جب وہ وہاں پہنچیں گے تو اس کے دروازے کھول دئے جائیں گے اور ان سے اس کے داروغہ کہیں گے کیا تمہارے پاس تم ہی میں سے پیغمبر نہیں آئے تھے جو تم کو تمہارے رب کی آیتیں پڑھ کر سناتے تھے اور تم کو تمہارے اس دن کے پیش آنے سے ڈرایا کرتے تھے کہیں گے کیوں نہیں لیکن عذا ب کا حکم کافروں کے حق میں پورا ہوچکا تھا۔
قِيۡلَ ادۡخُلُوۡۤا اَبۡوَابَ جَهَنَّمَ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا‌ۚ فَبِئۡسَ مَثۡوَى الۡمُتَكَبِّرِيۡنَ
کہا جائے گا دوزخ کے دروازوں میں داخل ہوجاؤ ہمیشہ اس میں رہا کرو تکبر کرنے والوں کا برا ٹھکانہ ہے
وَسِيۡقَ الَّذِيۡنَ اتَّقَوۡا رَبَّهُمۡ اِلَى الۡجَـنَّةِ زُمَرًا‌ؕ حَتّٰٓى اِذَا جَآءُوۡهَا وَفُتِحَتۡ اَبۡوَابُهَا وَقَالَ لَهُمۡ خَزَنَتُهَا سَلٰمٌ عَلَيۡكُمۡ طِبۡتُمۡ فَادۡخُلُوۡهَا خٰلِدِيۡنَ
اور جولوگ اپنے رب سے ڈرتے ہیں وہ گروہ گروہ بناکر جنت کی طرف روانہ کئے جائیں گے یہاں تک کہ جب وہ جنت کے پاس پہنچیں گے اور اس کے دروازے (پہلے سے) کھلے ہوئے ہوں گے تو وہاں کے محافظ فرشتے ان سے کہیں گے تم پر سلام بہت ہی اچھے مزہ میں ہو اب اس میں ہمیشہ کے لئے داخل ہوجاؤ
وَقَالُوا الۡحَمۡدُ لِلّٰهِ الَّذِىۡ صَدَقَنَا وَعۡدَهٗ وَاَوۡرَثَنَا الۡاَرۡضَ نَتَبَوَّاُ مِنَ الۡجَـنَّةِ حَيۡثُ نَشَآءُ ‌ۚ فَنِعۡمَ اَجۡرُ الۡعٰمِلِيۡنَ
اور وہ کہیں گے اللہ کا شکر جس نےہم سے اپنا وعدہ سچا کیا اور ہم کو مالک اس سر زمین کا بنایا ہم بہشت میں جہاں چاہیں رہیں ۔غرض نیک عمل کر نے والوں کااچھا بدلہ ہے
وَتَرَى الۡمَلٰٓٮِٕكَةَ حَآفِّيۡنَ مِنۡ حَوۡلِ الۡعَرۡشِ يُسَبِّحُوۡنَ بِحَمۡدِ رَبِّهِمۡ‌ۚ وَقُضِىَ بَيۡنَهُمۡ بِالۡحَـقِّ وَقِيۡلَ الۡحَمۡدُ لِلّٰهِ رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ
اور آپ فرشتوں کو دیکھیں گے کہ وہ عرش کے گردا گردگھیرا باندھے ہوئے ہیں اور اپنے رب کی تسبیح تعریف کے ساتھ کررہے ہیں ان میں انصاف کے ساتھ فیصلہ کیا جائے گا ہر طرح کی تعریف اللہ کو سزاوار ہے جو رب العالمین ہے
×
Preferred translation language Font size Bookmark