بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
الٓمّٓ ۚ
(الٓمٓ)
غُلِبَتِ الرُّوۡمُۙ
اہل روم مغلوب ہوگئے۔
فِىۡۤ اَدۡنَى الۡاَرۡضِ وَهُمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِ غَلَبِهِمۡ سَيَغۡلِبُوۡنَۙ
نزدیک کے ملک میں اور وہ مغلوب ہونے کے بعد عنقریب غالب ہوجائیں گے۔
فِىۡ بِضۡعِ سِنِيۡنَ ؕ لِلّٰهِ الۡاَمۡرُ مِنۡ قَبۡلُ وَمِنۡۢ بَعۡدُ ؕ وَيَوۡمَٮِٕذٍ يَّفۡرَحُ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ ۙ
یعنی چند برسوں میں پہلے بھی اور پیچھے بھی حکم توبس اللہ ہی کا ہےاور اس روز مومن خوش ہوجائیں گے۔
بِنَصۡرِ اللّٰهِ‌ؕ يَنۡصُرُ مَنۡ يَّشَآءُ ؕ وَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُۙ
اللہ کی مدد سے وہ مدد کرتا ہے جسے چاہتا ہے اور وہ زبردست اور مہربان ہے۔
وَعۡدَ اللّٰهِ‌ؕ لَا يُخۡلِفُ اللّٰهُ وَعۡدَهٗ وَلٰـكِنَّ اَكۡثَرَ النَّاسِ لَا يَعۡلَمُوۡنَ
اللہ نے وعدہ کیا تھا اللہ اپنے وعدے کا خلاف نہیں کرتا لیکناکثر لوگ نہیں جانتے۔
يَعۡلَمُوۡنَ ظَاهِرًا مِّنَ الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا ‌ۖۚ وَهُمۡ عَنِ الۡاٰخِرَةِ هُمۡ غٰفِلُوۡنَ
یہ لوگ دنیا کی ظاہری زندگی کو جانتے ہیں اور آخرت کی طرف سے غافل ہیں
اَوَلَمۡ يَتَفَكَّرُوۡا فِىۡۤ اَنۡفُسِهِمۡ مَا خَلَقَ اللّٰهُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَاۤ اِلَّا بِالۡحَقِّ وَاَجَلٍ مُّسَمًّى‌ؕ وَ اِنَّ كَثِيۡرًا مِّنَ النَّاسِ بِلِقَآئِ رَبِّهِمۡ لَـكٰفِرُوۡنَ
کیا انہوں نے اپنے دل میں غور نہیں کیاکہ اللہ نے آسمانوں اور زمین کو اور جوکچھ ان دونوں کے درمیان میں ہے ان کو حکمت سے اور ایک مقررہ وقت تک کے لئے پیدا کیا ہے اور بہت سے لوگ اپنے پروردگار سے ملنے کے قائل ہی نہیں ہیں ۔
اَوَلَمۡ يَسِيۡرُوۡا فِى الۡاَرۡضِ فَيَنۡظُرُوۡا كَيۡفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ‌ؕ كَانُوۡۤا اَشَدَّ مِنۡهُمۡ قُوَّةً وَّاَثَارُوا الۡاَرۡضَ وَعَمَرُوۡهَاۤ اَكۡثَرَ مِمَّا عَمَرُوۡهَا وَجَآءَتۡهُمۡ رُسُلُهُمۡ بِالۡبَيِّنٰتِ‌ ؕ فَمَا كَانَ اللّٰهُ لِيَظۡلِمَهُمۡ وَلٰـكِنۡ كَانُوۡۤا اَنۡفُسَهُمۡ يَظۡلِمُوۡنَ ؕ
کیا ان لوگوں نے ملک میں سیر نہیں کی کہ دیکھیں کہ جو لوگ ان سے پہلے تھے ان کا انجامکیسا ہوا وہ تو زور میں ان سےزیادہ تھے اور انہو ں نے جوزمین کوجوتا اوراس کو اس سے کہیں زیادہآباد کیا جتنا کہ انہوں نے آباد کیا تھا اور ان کے پاس ان کے پیغمبر نشانیاں لے کر آتے رہے تو اللہ ایسا تونہ تھا کہ ان پر ظلم کرے بلکہ وہی لوگ اپنے آپ پر ظلم کرتے تھے
ثُمَّ كَانَ عَاقِبَةَ الَّذِيۡنَ اَسَآءُوا السُّوۡٓآٰى اَنۡ كَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِ اللّٰهِ وَكَانُوۡا بِهَا يَسۡتَهۡزِءُوۡنَ
پھر جن لوگوں نے برائی کیان کا انجام بھی برا ہوا اس لئے کہ وہ اللہ کی آیتوں کو جھٹلاتے اوران کی ہنسی اڑاتے تھے ۔
اَللّٰهُ يَـبۡدَؤُا الۡخَلۡقَ ثُمَّ يُعِيۡدُهٗ ثُمَّ اِلَيۡهِ تُرۡجَعُوۡنَ
اللہ خلقت کو پہلی بار بناتا ہے وہی پھر اس کو پیدا کرے گا پھر تم سب اسی کی طرف لوٹ کر جاؤ گے۔
وَيَوۡمَ تَقُوۡمُ السَّاعَةُ يُبۡلِسُ الۡمُجۡرِمُوۡنَ
اور جس دن قیامت برپا ہوگی گنہ گار ناامید ہوجائیں گے۔
وَلَمۡ يَكُنۡ لَّهُمۡ مِّنۡ شُرَكَآٮِٕهِمۡ شُفَعٰٓؤُا وَكَانُوۡا بِشُرَكَآٮِٕهِمۡ كٰفِرِيۡنَ
اور ان کے (بنائے ہوئے ) شریکوں میں سے کوئی ان کا سفارش کرنے والا نہ ہوگا اور وہ اپنے شریکوں سے بیزار ہوجائیں گے۔
وَيَوۡمَ تَقُوۡمُ السَّاعَةُ يَوۡمَٮِٕذٍ يَّتَفَرَّقُوۡنَ
اورجس دن قیامت قائم ہوگی اس دن الگ الگ فرقوں میں بٹ جائیں گے
فَاَمَّا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَهُمۡ فِىۡ رَوۡضَةٍ يُّحۡبَرُوۡنَ
توجو لوگ ایمان لائےاور نیک کام کرتے رہے وہ بہشت کے باغوں میں خوش حال ہوں گے۔
وَاَمَّا الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَكَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَا وَلِقَآئِ الۡاٰخِرَةِ فَاُولٰٓٮِٕكَ فِى الۡعَذَابِ مُحۡضَرُوۡنَ
اورجن لوگوں نےکفر کیا اور ہماری آیتوں کو اور آخرت کے آنے کو جھٹلایا وہ لوگ عذاب میں پکڑے آئیں گے۔
فَسُبۡحٰنَ اللّٰهِ حِيۡنَ تُمۡسُوۡنَ وَحِيۡنَ تُصۡبِحُوۡنَ
تو تم اللہ کی تسبیح کرو جب تم شام کرو اور جب تم صبح کرو۔
وَلَـهُ الۡحَمۡدُ فِىۡ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَعَشِيًّا وَّحِيۡنَ تُظۡهِرُوۡنَ
اور اسی کی تعریف ہے آسمانوں میں اور زمین میں اور تیسرے پہر بھی اور جب دوپہر ہو
يُخۡرِجُ الۡحَـىَّ مِنَ الۡمَيِّتِ وَيُخۡرِجُ الۡمَيِّتَ مِنَ الۡحَـىِّ وَيُحۡىِ الۡاَرۡضَ بَعۡدَ مَوۡتِهَا ‌ؕ وَكَذٰلِكَ تُخۡرَجُوۡنَ
وہی زندے کو مردے سے نکالتا ہے اورمردے کو زندے سے نکالتا ہے اوروہی زمین کو اس کے مرنے کے بعد زندہ کرتا ہے اور اسی طرح تم بھی نکالے جاؤ گے
وَمِنۡ اٰيٰتِهٖۤ اَنۡ خَلَقَكُمۡ مِّنۡ تُرَابٍ ثُمَّ اِذَاۤ اَنۡتُمۡ بَشَرٌ تَنۡتَشِرُوۡنَ
اوراس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ اس نےتم کو مٹی سے پیدا کیاپھر اب تم انسان ہوکر پھیل رہے ہو
وَمِنۡ اٰيٰتِهٖۤ اَنۡ خَلَقَ لَكُمۡ مِّنۡ اَنۡفُسِكُمۡ اَزۡوَاجًا لِّتَسۡكُنُوۡۤا اِلَيۡهَا وَجَعَلَ بَيۡنَكُمۡ مَّوَدَّةً وَّرَحۡمَةً  ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّقَوۡمٍ يَّتَفَكَّرُوۡنَ
اوراس کی نشانیوں میں سے ہےیہ بھی کہ اس نے تمہارے لئے تمہاری ہی جنس سے جوڑے بنائے تاکہ ان کی طرف (سے ) تم سکون حاصل کرو اوراسی نے تم میں محبت اور مہربانی پیدا کردی اس میں بہت سی نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لئے جو غور کرتے ہیں ۔
وَمِنۡ اٰيٰتِهٖ خَلۡقُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَاخۡتِلَافُ اَلۡسِنَتِكُمۡ وَاَلۡوَانِكُمۡ‌ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّلۡعٰلِمِيۡنَ
اور اس کی نشانیوں میں سے ہے آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنا اور تمہاری زبانوں اور تمہارے رنگوں کا جدا جدا ہونا ۔ اہل دانش کے لئے اس میں بہت سی نشانیاں ہیں ۔
وَمِنۡ اٰيٰتِهٖ مَنَامُكُمۡ بِالَّيۡلِ وَالنَّهَارِ وَابۡتِغَآؤُكُمۡ مِّنۡ فَضۡلِهٖ‌ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّقَوۡمٍ يَّسۡمَعُوۡنَ
اور اس کی نشانیوں میں سے تمہارارات میں سونا اور دن میں اس کے فضل (روزی) کوتلاش کرنا ۔ جو لوگ سنتے ہیں ان کیلئے اس میں بہت سی نشانیاں ہیں ۔
وَمِنۡ اٰيٰتِهٖ يُرِيۡكُمُ الۡبَرۡقَ خَوۡفًا وَّطَمَعًا وَّيُنَزِّلُ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَيُحۡىٖ بِهِ الۡاَرۡضَ بَعۡدَ مَوۡتِهَا ‌ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّقَوۡمٍ يَّعۡقِلُوۡنَ
اور اسی کی نشانیوں میں سے ہے کہ تم کو خوف اور امید دلانے کے لئے بجلی دکھاتا ہےاور آسمان سے بارش برساتا ہے پھر زمین کواس کے مرجانے کے بعد زندہ (شاداب ) کرتا ہے ۔ سمجھنے والوں کے لئے اس میں بہت سی نشانیاں ہیں ۔
وَمِنۡ اٰيٰتِهٖۤ اَنۡ تَقُوۡمَ السَّمَآءُ وَالۡاَرۡضُ بِاَمۡرِهٖ‌ ؕ ثُمَّ اِذَا دَعَاكُمۡ دَعۡوَةً  ‌ۖ مِّنَ الۡاَرۡضِ ‌ۖ اِذَاۤ اَنۡـتُمۡ تَخۡرُجُوۡنَ
اوراس کی نشانیوں میں سے (یہ بھی ) ہے کہ آسمان اورزمیناسی کے حکم سے قائم ہیں پھر جب وہ تم کوزمین سے نکلنے کے لئے آواز دے گا تو تم جھٹ نکل پڑوگے۔
وَلَهٗ مَنۡ فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ‌ؕ كُلٌّ لَّهٗ قٰنِتُوۡنَ
اور اللہ ہی کے لئے ہیں وہ سب جو آسمانوں اور زمین میں ہیں سب اسی کےفرمانبردار ہیں ۔
وَهُوَ الَّذِىۡ يَـبۡدَؤُا الۡخَـلۡقَ ثُمَّ يُعِيۡدُهٗ وَهُوَ اَهۡوَنُ عَلَيۡهِ‌ؕ وَلَهُ الۡمَثَلُ الۡاَعۡلٰى فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ‌ۚ وَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ
اور وہی تو ہے جو خلقت کو پہلی بار پیدا کرتا ہے پھر اسے دوبارہ پیدا کرے گا اوریہ اسے بہت آسان ہے اور آسمانوں اور زمین میں اس کی شان بہت بلند ہے اور وہ زبردستاور حکمت والا ہے۔
ضَرَبَ لَكُمۡ مَّثَلًا مِّنۡ اَنۡفُسِكُمۡ‌ؕ هَلْ لَّكُمۡ مِّنۡ مَّا مَلَـكَتۡ اَيۡمَانُكُمۡ مِّنۡ شُرَكَآءَ فِىۡ مَا رَزَقۡنٰكُمۡ فَاَنۡتُمۡ فِيۡهِ سَوَآءٌ تَخَافُوۡنَهُمۡ كَخِيۡفَتِكُمۡ اَنۡفُسَكُمۡ‌ؕ كَذٰلِكَ نُفَصِّلُ الۡاٰيٰتِ لِقَوۡمٍ يَّعۡقِلُوۡنَ
اس نے تمہارے لئے تمہارے ہی حال کی ایک مثال بیان کی ہے ۔ بھلا کیا جن (لونڈیوں اور غلاموں ) کے تم مالک ہو وہ اس مال میں جو ہم نے تم کو دیا ہے تمہارے شریک ہیں تم اس میں سب برابر ہواور کیا تم ان سے اس طرح ڈرتے ہو جس طرح تم اپنوں سے ڈرتے ہو اسی طرح ہم عقل والوں کے لئے اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان کرتے ہیں ۔
بَلِ اتَّبَعَ الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡۤا اَهۡوَآءَهُمۡ بِغَيۡرِ عِلۡمٍ‌ۚ فَمَنۡ يَّهۡدِىۡ مَنۡ اَضَلَّ اللّٰهُ ‌ؕ وَمَا لَهُمۡ مِّنۡ نّٰصِرِيۡنَ
مگر جو ظالم ہیں وہ بن سمجھے ہی اپنی خواہشات کے پیچھے چلتے ہیں توجس کو اللہ گمراہ کردے اسے کون ہدایت دیتا ہے اور ان کے لئے کوئی مددگار نہیں
فَاَقِمۡ وَجۡهَكَ لِلدِّيۡنِ حَنِيۡفًا ‌ؕ فِطۡرَتَ اللّٰهِ الَّتِىۡ فَطَرَ النَّاسَ عَلَيۡهَا ‌ؕ لَا تَبۡدِيۡلَ لِخَـلۡقِ اللّٰهِ‌ ؕ ذٰلِكَ الدِّيۡنُ الۡقَيِّمُ ۙ  وَلٰـكِنَّ اَكۡثَرَ النَّاسِ لَا يَعۡلَمُوۡنَ ۙ 
پس دین کے لئے تم اپنا منھ یکسو ہوکر سیدھا کرلو اللہ کی فطرت کو جس پر اس نے لوگوں کو پیدا کیاہے (اختیار کرو ) اللہ کی فطرت میں کوئی تبدیلی نہیں ہو سکتی یہی سیدھا دین ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے
مُنِيۡبِيۡنَ اِلَيۡهِ وَاتَّقُوۡهُ وَاَقِيۡمُوا الصَّلٰوةَ وَلَا تَكُوۡنُوۡا مِنَ الۡمُشۡرِكِيۡنَۙ
اسی (اللہ ) کی طرف رجوع کئے رہو اور اسی سے ڈرتے رہو اور نماز قائم کرو اور مشرکوں میں سےنہ ہو جاؤ۔
مِنَ الَّذِيۡنَ فَرَّقُوۡا دِيۡنَهُمۡ وَكَانُوۡا شِيَعًا ‌ؕ كُلُّ حِزۡبٍۢ بِمَا لَدَيۡهِمۡ فَرِحُوۡنَ
ان لوگوں میں جنہوں نے اپنے دین کے ٹکڑے ٹکڑے کردئے اوربہت فرقے ہوگئے ۔ ہر فرقہ اس سے خوش ہے جو اس کے پاس ہے
وَاِذَا مَسَّ النَّاسَ ضُرٌّ دَعَوۡا رَبَّهُمۡ مُّنِيۡبِيۡنَ اِلَيۡهِ ثُمَّ اِذَاۤ اَذَاقَهُمۡ مِّنۡهُ رَحۡمَةً اِذَا فَرِيۡقٌ مِّنۡهُمۡ بِرَبِّهِمۡ يُشۡرِكُوۡنَۙ
اور جب لوگوں کو تکلیف پہنچتی ہے تووہ اپنے رب کواس کی طرف رجوع ہوتے ہوئے پکارتے ہیں پھر جب وہ ان کو اپنی رحمت کامزہ چکھاتا ہے توان میں سے ایک فرقہاپنے رب سے شرک کرنے لگتا ہے۔
لِيَكۡفُرُوۡا بِمَاۤ اٰتَيۡنٰهُمۡ‌ؕ فَتَمَتَّعُوۡا فَسَوۡفَ تَعۡلَمُوۡنَ
تاکہ ہماری عطا کا منکر ہو ۔پس عیش کرلو عنقریب تم کومعلوم ہوجائے گا ۔
اَمۡ اَنۡزَلۡنَا عَلَيۡهِمۡ سُلۡطٰنًا فَهُوَ يَتَكَلَّمُ بِمَا كَانُوۡا بِهٖ يُشۡرِكُوۡنَ
کیا ہم نے ان پر کوئی ایسی دلیل نازل کی ہے کہ ان کوخدا کے ساتھ شرک کرنا بتاتی ہے ۔
وَاِذَاۤ اَذَقۡنَا النَّاسَ رَحۡمَةً فَرِحُوۡا بِهَاؕ‌ وَاِنۡ تُصِبۡهُمۡ سَيِّئَةٌ ۢ بِمَا قَدَّمَتۡ اَيۡدِيۡهِمۡ اِذَا هُمۡ يَقۡنَطُوۡنَ
اور جب ہم لوگوں کو اپنی رحمت کامزہ چکھاتے ہیں تو اس سے خوش ہوجاتے ہیں اور اگران کے اعمال کے سبب جوانہوں نے اپنے آگے بھیجے ہیں کوئی تکلیف پہنچے توناامید ہوجاتے ہیں ۔
اَوَلَمۡ يَرَوۡا اَنَّ اللّٰهَ يَبۡسُطُ الرِّزۡقَ لِمَنۡ يَّشَآءُ وَيَقۡدِرُ‌ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّقَوۡمٍ يُّؤۡمِنُوۡنَ
کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ اللہ ہی جس کے لئے چاہے روزی کشادہ دیتا ہے اور جس کے لئے چاہے ناپ کردیتا ہے بے شک اس میں ایمان والوں کے لئے نشانیاں ہیں
فَاٰتِ ذَا الۡقُرۡبٰى حَقَّهٗ وَ الۡمِسۡكِيۡنَ وَابۡنَ السَّبِيۡلِ‌ؕ ذٰلِكَ خَيۡرٌ لِّلَّذِيۡنَ يُرِيۡدُوۡنَ وَجۡهَ اللّٰهِ‌ وَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡمُفۡلِحُوۡنَ
تو آپ قرابتداروں کو ان کا حق دیں اور محتاجوں اورمسافروں کو (بھی ان کا حق دیں ) یہ ان کے حق میں بہتر ہے جو اللہ کی رضا کے طالب ہیں اور یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں ۔
وَمَاۤ اٰتَيۡتُمۡ مِّنۡ رِّبًا لِّيَرۡبُوَا۟ فِىۡۤ اَمۡوَالِ النَّاسِ فَلَا يَرۡبُوۡا عِنۡدَ اللّٰهِ‌ۚ وَمَاۤ اٰتَيۡتُمۡ مِّنۡ زَكٰوةٍ تُرِيۡدُوۡنَ وَجۡهَ اللّٰهِ فَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡمُضۡعِفُوۡنَ
اور جو سود تم دیتے ہو تاکہ لوگوں کے اموال میں زیادتی ہوتو وہاللہ کے نزدیک نہیں بڑھتا اورجو زکواۃ تم دیتے ہو اور اس میں اللہ کی رضا مندی طلب کرتے ہوتو ایسے ہی لوگ اپنے مال کو کئی چند بڑھانے والے ہیں
اَللّٰهُ الَّذِىۡ خَلَقَكُمۡ ثُمَّ رَزَقَكُمۡ ثُمَّ يُمِيۡتُكُمۡ ثُمَّ يُحۡيِيۡكُمۡ‌ ؕ هَلۡ مِنۡ شُرَكَآٮِٕكُمۡ مَّنۡ يَّفۡعَلُ مِنۡ ذٰلِكُمۡ مِّنۡ شَىۡءٍ‌ؕ سُبۡحٰنَهٗ وَتَعٰلٰى عَمَّا يُشۡرِكُوۡنَ
اللہ ہی ہے جس نے تم کو پیدا کیا پھر تم کوروزی دی پھر تمہیں ماریگا پھر تم کو زندہ کرے گا ۔ کیا تمہارے شریکوں میں سے کوئی ہے جو ان کاموں میں سے کچھ بھی کرسکے ۔ وہ پاک ہے اور اس کی شان ان کے شرک سے بلند ہے ۔
ظَهَرَ الۡفَسَادُ فِى الۡبَرِّ وَالۡبَحۡرِ بِمَا كَسَبَتۡ اَيۡدِى النَّاسِ لِيُذِيۡقَهُمۡ بَعۡضَ الَّذِىۡ عَمِلُوۡا لَعَلَّهُمۡ يَرۡجِعُوۡنَ
پھیل گیا فساد خشکیاور تری میں لوگوں کے اعمال کے سبب تاکہ اللہ ان کے بعض (برے ) اعمال کا مزہ ان کو چکھائے اس امید پر کہ وہ باز آجائیں
قُلۡ سِيۡرُوۡا فِى الۡاَرۡضِ فَانْظُرُوۡا كَيۡفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلُ‌ؕ كَانَ اَكۡثَرُهُمۡ مُّشۡرِكِيۡنَ
کہدیجئے ملک میں چلو پھرو اوردیکھو کہ جو لوگ تم سے پہلے گذرے ہیں ان کا انجام کیسا ہوا ان میں زیادہ تر مشرک ہی تھے
فَاَقِمۡ وَجۡهَكَ لِلدِّيۡنِ الۡقَيِّمِ مِنۡ قَبۡلِ اَنۡ يَّاۡتِىَ يَوۡمٌ لَّا مَرَدَّ لَهٗ مِنَ اللّٰهِ‌ يَوۡمَٮِٕذٍ يَّصَّدَّعُوۡنَ
تواس روز سےپہلے جو اللہ کی طرف سے آکر رہے گا اور اس کو ٹالا نہ جاسکے گا دین کے راستے پر سیدھا منھ کئے جاؤ ۔ اس دن سب لوگ منتشر ہو جائیں گے۔
مَنۡ كَفَرَ فَعَلَيۡهِ كُفۡرُهٗ ‌ۚ وَمَنۡ عَمِلَ صَالِحاً فَلِاَنۡفُسِهِمۡ يَمۡهَدُوۡنَۙ
جس نے کفر کیا تو اس کے کفر کا وبال اسی پر ہے اورجس نے نیک عمل کئے تو ایسے لوگ اپنے لئے ہی تیاری کررہے ہیں
لِيَجۡزِىَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوا وَعَمِلُوۡا الصّٰلِحٰتِ مِنۡ فَضۡلِهٖ‌ؕ اِنَّهٗ لَا يُحِبُّ الۡكٰفِرِيۡنَ
تاکہ جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہےان کو اپنے فضل سے بدلہ دے بے شک اللہ کافروں کودوست نہیں رکھتا ۔
وَمِنۡ اٰيٰتِهٖۤ اَنۡ يُّرۡسِلَ الرِّيَاحَ مُبَشِّرٰتٍ وَّلِيُذِيۡقَكُمۡ مِّنۡ رَّحۡمَتِهٖ وَلِتَجۡرِىَ الۡفُلۡكُ بِاَمۡرِهٖ وَلِتَبۡتَغُوۡا مِنۡ فَضۡلِهٖ وَلَعَلَّكُمۡ تَشۡكُرُوۡنَ
اور اس کی نشانیوں میں سےایک یہ ہے کہ ہواؤں کو خوشخبری دینے والی بناکر بھیجتا ہے اور تاکہ تم کو اپنی رحمت سے سرفراز فرمائے اور تاکہ اس کے حکم سے کشتیاں چلیں اور تاکہ تم اس کے فضل سے (روزی ) تلاش کرو ۔ اور تاکہ تم اس کا شکر کرو
وَ لَقَدۡ اَرۡسَلۡنَا مِنۡ قَبۡلِكَ رُسُلًا اِلٰى قَوۡمِهِمۡ فَجَآءُوۡهُمۡ بِالۡبَيِّنٰتِ فَانْتَقَمۡنَا مِنَ الَّذِيۡنَ اَجۡرَمُوۡا ‌ؕ وَكَانَ حَقًّا عَلَيۡنَا نَصۡرُ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ
اور ہم نےآپ سے پہلے بھی پیغمبر ان کی قوم کی طرف بھیجے تو وہ ان کے پاس کھلی نشانیاں لے کر آئےتو ہم نے ان گنہگاروں سے بدلہ لے لیا اور مومنوں کی مدد ہم پرلازمی تھی
اَللّٰهُ الَّذِىۡ يُرۡسِلُ الرِّيٰحَ فَتُثِيۡرُ سَحَابًا فَيَبۡسُطُهٗ فِى السَّمَآءِ كَيۡفَ يَشَآءُ وَيَجۡعَلُهٗ كِسَفًا فَتَرَى الۡوَدۡقَ يَخۡرُجُ مِنۡ خِلٰلِهٖ‌ۚ فَاِذَاۤ اَصَابَ بِهٖ مَنۡ يَّشَآءُ مِنۡ عِبَادِهٖۤ اِذَا هُمۡ يَسۡتَبۡشِرُوۡنَۚ
اللہ ہی تو ہے جوہواؤں کوچلاتا ہے تووہ بادلوں کو ابھارتی ہیں پھر اللہ جس طرح چاہتا ہے آسمان میں پھیلا دیتا ہے اور ان کو تہہ بہ تہہ کردیتا ہے پھر تم دیکھتے ہو کہ اس کے بیچ میں سے مینہ برسنے لگتا ہے پھر جب اس کو پہنچاتا ہے اپنے بندوں میں سے جن پر چاہتا ہے تووہخوش ہوجاتے ہیں ۔
وَاِنۡ كَانُوۡا مِنۡ قَبۡلِ اَنۡ يُّنَزَّلَ عَلَيۡهِمۡ مِّنۡ قَبۡلِهٖ لَمُبۡلِسِيۡنَ
حالانکہ پہلے تو بارش کے نازل ہونے سے پہلے ناامیدہو رہے تھے
فَانْظُرۡ اِلٰٓى اٰثٰرِ رَحۡمَتِ اللّٰهِ كَيۡفَ يُحۡىِ الۡاَرۡضَ بَعۡدَ مَوۡتِهَا ‌ؕ اِنَّ ذٰلِكَ لَمُحۡىِ الۡمَوۡتٰى ‌ۚ وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ
سو اللہ کی مہربانی کی نشانیوں کی طرف دیکھ کہ وہ کس طرح زمین کو اس کے مرنے کے بعد زندہ کرتا ہے بے شک وہ مردوں کوزندہ کرنے والا ہے اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔
وَلَٮِٕنۡ اَرۡسَلۡنَا رِيۡحًا فَرَاَوۡهُ مُصۡفَرًّا لَّظَلُّوۡا مِنۡۢ بَعۡدِهٖ يَكۡفُرُوۡنَ
اگرہم ایسی ہوا بھیجیں کہ وہ (اس کے سبب) کھیتی کو زرد دیکھیں تووہ اس کے بعد ناشکری کرنےلگ جائیں
فَاِنَّكَ لَا تُسۡمِعُ الۡمَوۡتٰى وَلَا تُسۡمِعُ الصُّمَّ الدُّعَآءَ اِذَا وَلَّوۡا مُدۡبِرِيۡنَ
تو آپ مردوں کو نہیں سناسکتے اور نہ بہروں کو آواز سناسکتے ہیں جبکہ وہ پیٹھ دے کر چل دیں ۔
وَمَاۤ اَنۡتَ بِهٰدِ الۡعُمۡىِ عَنۡ ضَلٰلَتِهِمۡ‌ؕ اِنۡ تُسۡمِعُ اِلَّا مَنۡ يُّؤۡمِنُ بِاٰيٰتِنَا فَهُمۡ مُّسۡلِمُوۡنَ
اورنہ اندھوں کو ان کی گمراہی سے نکا ل کر راہ ہدایت پر لاسکتے ہیں آپ تو ان ہی کو سنا سکتے ہیں جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں سو وہی مسلمان ہیں ۔
اَللّٰهُ الَّذِىۡ خَلَقَكُمۡ مِّنۡ ضُؔعۡفٍ ثُمَّ جَعَلَ مِنۡۢ بَعۡدِ ضَعۡفٍ قُوَّةً ثُمَّ جَعَلَ مِنۡۢ بَعۡدِ قُوَّةٍ ضَعۡفًا وَّشَيۡبَةً  ‌ؕ يَخۡلُقُ مَا يَشَآءُ ‌ۚ وَهُوَ الۡعَلِيۡمُ الۡقَدِيۡرُ
اللہ ہی ہے جس نےتم کو کمزور (حالت میں ) پیدا کیا پھر پھر کمزوری کے بعد قوت عطا کی پھر طاقت کےبعد کمزوری اور بڑھاپا دیگا وہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے اوروہ جاننے والاقدرت رکھنے والا ہے
وَيَوۡمَ تَقُوۡمُ السَّاعَةُ يُقۡسِمُ الۡمُجۡرِمُوۡنَ ۙ مَا لَبِثُوۡا غَيۡرَ سَاعَةٍ ‌ؕ كَذٰلِكَ كَانُوۡا يُؤۡفَكُوۡنَ
اور جس روز قیامت قائم ہوگی گنہ گار قسمیں کھائیں گے کہ وہ (دنیا میں ) ایک گھڑی سے زیادہ نہیں رہے اسی طرح وہ الٹے پھرے جاتے ہیں
وَقَالَ الَّذِيۡنَ اُوۡتُوا الۡعِلۡمَ وَ الۡاِيۡمَانَ لَقَدۡ لَبِثۡـتُمۡ فِىۡ كِتٰبِ اللّٰهِ اِلٰى يَوۡمِ الۡبَـعۡثِ فَهٰذَا يَوۡمُ الۡبَـعۡثِ وَلٰـكِنَّكُمۡ كُنۡـتُمۡ لَا تَعۡلَمُوۡنَ
اورجن لوگوں کو علم اورایمان دیا گیا تھا وہ کہیں گے اللہ کی کتاب کے مطابق تم قیامت تک رہے تھےسو یہ قیامت کا دن ہے لیکن تم کو اس کا یقین ہی نہیں تھا
فَيَوۡمَٮِٕذٍ لَّا يَنۡفَعُ الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا مَعۡذِرَتُهُمۡ وَلَا هُمۡ يُسۡتَعۡتَبُوۡنَ
تواس روزظالموں کو ان کا عذر کچھ فائدہ نہ دے گا اور نہ ا ن سے توبہ قبول کی جائے گی
وَلَقَدۡ ضَرَبۡنَا لِلنَّاسِ فِىۡ هٰذَا الۡقُرۡاٰنِ مِنۡ كُلِّ مَثَلٍ‌ؕ وَلَٮِٕنۡ جِئۡتَهُمۡ بِاٰيَةٍ لَّيَقُوۡلَنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا اِنۡ اَنۡتُمۡ اِلَّا مُبۡطِلُوۡنَ
اورہم نےلوگوں کے لئے اس قرآن میں ہر طرح کی مثال بیان کردی ہے اور اگر تم ان کے سامنے کوئی نشانی پیش کرو تو کافر کہہ دیں گے کہ تم تو محض جھوٹے ہو
كَذٰلِكَ يَطۡبَعُ اللّٰهُ عَلٰى قُلُوۡبِ الَّذِيۡنَ لَا يَعۡلَمُوۡنَ
اسی طرحاللہ ان لوگوں کے دلوں پر مہر لگا دیتا ہے جو سمجھ نہیں رکھتے
فَاصۡبِرۡ اِنَّ وَعۡدَ اللّٰهِ حَقٌّ‌ وَّلَا يَسۡتَخِفَّنَّكَ الَّذِيۡنَ لَا يُوۡقِنُوۡنَ
پس آپ صبر کیجئے بے شک اللہ کا وعدہ سچا ہے اور کہیں وہ لوگ آپ کو اوچھا نہ سمجھیں جو یقین نہیں رکھتے
×
Preferred translation language Font size Bookmark