بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
الٓمّٓ ۚۙ
الٓمٓ۔
اللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۙ الۡحَىُّ الۡقَيُّوۡمُؕ
اللہ اسکے سوا کوئی معبود نہیں ۔ وہ ہمیشہ زندہ رہنے والا اور (نظام کائنات کا) سنبھالنے والا ہے
نَزَّلَ عَلَيۡكَ الۡـكِتٰبَ بِالۡحَقِّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيۡنَ يَدَيۡهِ وَاَنۡزَلَ التَّوۡرٰٮةَ وَالۡاِنۡجِيۡلَۙ
اس نے آپ پر (اے محمد) کتاب برحق نازل کی جو موجودہ(آسمانی) کتابوں کی تصدیق کرنے والی ہے اور اسی نے پہلے تورات اور انجیل نازل کی
مِنۡ قَبۡلُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَاَنۡزَلَ الۡفُرۡقَانَ  ؕ‌ اِنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا بِاٰيٰتِ اللّٰهِ لَهُمۡ عَذَابٌ شَدِيۡدٌ  ‌ؕ وَاللّٰهُ عَزِيۡزٌ ذُو انۡتِقَامٍؕ
لوگوں کی ہدایت کیلئے اور پھر بعد میں فرقان (قرآن) نازل کیا۔ جولوگ اللہ کی نشانیوں کا انکار کرتے ہیں ان کے لئے سخت عذاب ہے اور اللہ غلبہ والا اور انتقام لینے والا ہے۔
اِنَّ اللّٰهَ لَا يَخۡفٰى عَلَيۡهِ شَىۡءٌ فِى الۡاَرۡضِ وَلَا فِى السَّمَآءِ ؕ
اس سےزمین اور آسمان کی کوئی چیز پوشیدہ نہیں ہے۔
هُوَ الَّذِىۡ يُصَوِّرُكُمۡ فِى الۡاَرۡحَامِ كَيۡفَ يَشَآءُ ‌ؕ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ
وہی تو ہے جو (ماؤں کے) رحموں میں جیسی چاہتا ہے تمہاری صورتیں بناتا ہے۔ اس غالب حکمت والے کے سوا اور کوئی معبود نہیں
هُوَ الَّذِىۡۤ اَنۡزَلَ عَلَيۡكَ الۡكِتٰبَ مِنۡهُ اٰيٰتٌ مُّحۡكَمٰتٌ هُنَّ اُمُّ الۡكِتٰبِ وَاُخَرُ مُتَشٰبِهٰتٌ‌ؕ فَاَمَّا الَّذِيۡنَ فِىۡ قُلُوۡبِهِمۡ زَيۡغٌ فَيَتَّبِعُوۡنَ مَا تَشَابَهَ مِنۡهُ ابۡتِغَآءَ الۡفِتۡنَةِ وَابۡتِغَآءَ تَاۡوِيۡلِهٖۚؔ وَمَا يَعۡلَمُ تَاۡوِيۡلَهٗۤ اِلَّا اللّٰهُ ؔ‌ۘ وَ الرّٰسِخُوۡنَ فِى الۡعِلۡمِ يَقُوۡلُوۡنَ اٰمَنَّا بِهٖۙ كُلٌّ مِّنۡ عِنۡدِ رَبِّنَا ‌ۚ وَمَا يَذَّكَّرُ اِلَّاۤ اُولُوا الۡاَلۡبَابِ
وہی تو ہے جس نے تم پر کتاب نازل کی جس کی بعض آیتیں محکم ہیں اور وہی اصل کتاب ہیں اور دوسریمتشابہات ہیں (جنکی مراد مشتبہ ہے) تو جن لوگوں کے دل میں ٹیڑھا پن ہے وہ متشابہات کے پیچھے پڑے رہتے ہیں تاکہ (دین میں ) فتنہ تلاش کریں اور انکی (غلط) تاویل ڈھونڈیں حالانکہ انکی تاویل سوائے اللہ کے کوئی نہیں جانتا اور علم میں کامل دستگاہ رکھنے والے کہتے ہیں کہ ہم اس پر ایمان لائے یہ سب ہمارے رب کی طرف سے ہے اور نصیحت تو عقل مند ہی قبول کرتے ہیں
رَبَّنَا لَا تُزِغۡ قُلُوۡبَنَا بَعۡدَ اِذۡ هَدَيۡتَنَا وَهَبۡ لَنَا مِنۡ لَّدُنۡكَ رَحۡمَةً ‌ ۚ اِنَّكَ اَنۡتَ الۡوَهَّابُ
اور اے ہمارے رب جب تو نے ہم کو سیدھا راستہ دکھایا ہے تو اسکے بعد ہمارے دلوں میں ٹیڑھا پن پیدا نہ فرما اور ہمیں اپنی طرف سے رحمت عطا فرمابے شک تو ہی بڑا عطا کرنے والا ہے
رَبَّنَاۤ اِنَّكَ جَامِعُ النَّاسِ لِيَوۡمٍ لَّا رَيۡبَ فِيۡهِ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا يُخۡلِفُ الۡمِيۡعَادَ
اے ہمارے رب تو اس روز جس میں کوئی شک نہیں سب لوگوں کو جمع کرنے والا ہے اللہ ہرگز وعدہ خلافی نہیں کرتا
اِنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لَنۡ تُغۡنِىَ عَنۡهُمۡ اَمۡوَالُهُمۡ وَلَاۤ اَوۡلَادُهُمۡ مِّنَ اللّٰهِ شَيۡـــًٔا‌ ؕ وَاُولٰٓٮِٕكَ هُمۡ وَقُوۡدُ النَّارِۙ
جو لوگ کافر ہوئے (اس دن) نہ تو ان کا مال ہی ان کو اللہ کے عذاب سے بچا سکے گا اور نہ ان کی اولاد (ہی کچھ بھی کام آئے گی) اور یہ لوگ جہنم (کی آگ) کا ایندھن ہیں
كَدَاۡبِ اٰلِ فِرۡعَوۡنَۙ وَالَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ‌ؕ كَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَا ‌ۚ فَاَخَذَهُمُ اللّٰهُ بِذُنُوۡبِهِمۡ‌ؕ وَاللّٰهُ شَدِيۡدُ الۡعِقَابِ
ان کا رویہ بھی فرعونیوں اور ان سے پہلے (کے کافروں )کا سا ہے جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا تو اللہ نے ان کے گناہوں کے سبب ان کو پکڑا اور اللہ سخت عذاب دینے والا ہے
قُلۡ لِّلَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا سَتُغۡلَبُوۡنَ وَتُحۡشَرُوۡنَ اِلٰى جَهَنَّمَ‌ؕ وَبِئۡسَ الۡمِهَادُ
(اے پیغمبر) آپ کافروں سےکہدیجئے کہ تم عنقریب مغلوب ہوجاؤ گے اور (آخرت میں) جہنم کی طرف ہانکے جاؤ گے اور وہ بُرا ٹھکانہ ہے
قَدۡ كَانَ لَـكُمۡ اٰيَةٌ فِىۡ فِئَتَيۡنِ الۡتَقَتَا ؕ فِئَةٌ تُقَاتِلُ فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ وَاُخۡرٰى كَافِرَةٌ يَّرَوۡنَهُمۡ مِّثۡلَيۡهِمۡ رَاۡىَ الۡعَيۡنِ‌ؕ وَاللّٰهُ يُؤَيِّدُ بِنَصۡرِهٖ مَنۡ يَّشَآءُ  ‌ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَعِبۡرَةً لِّاُولِى الۡاَبۡصَارِ
ان دونوں گروہوں میں جو آپس میں بھڑگئے تھے تمہارے لئے نشانی تھی ایک گروہ (مسلمان تھا جو) اللہ کے راستے میں لڑرہا تھا اور دوسرا گروہ کافروں کا تھا جو ان کو اپنی آنکھوں سے دگنا دیکھ رہا تھا اور اللہ جس کو چاہتا ہے اپنی نصرت سے اس کی مدد کرتا ہے بے شک اس (واقعہ بدر میں) اہل بصیرت کے لئے عبرت ہے
زُيِّنَ لِلنَّاسِ حُبُّ الشَّهَوٰتِ مِنَ النِّسَآءِ وَالۡبَـنِيۡنَ وَالۡقَنَاطِيۡرِ الۡمُقَنۡطَرَةِ مِنَ الذَّهَبِ وَالۡفِضَّةِ وَالۡخَـيۡلِ الۡمُسَوَّمَةِ وَالۡاَنۡعَامِ وَالۡحَـرۡثِ‌ؕ ذٰلِكَ مَتَاعُ الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا ‌ۚ وَاللّٰهُ عِنۡدَهٗ حُسۡنُ الۡمَاٰبِ
خوشنما کردی گئی لوگوں کے دلوں میں خواہشات کی محبت یعنی عورتیں، بیٹے سونے چاندی کے ڈھیر، نشان زدہ گھوڑے، چوپائے کھیتی (مگر) یہ سب دنیاوی زندگی کا (وقتی) فائدہ ہے اور اللہ کے پاس بہت اچھا ٹھکانہ ہے
قُلۡ اَؤُنَبِّئُكُمۡ بِخَيۡرٍ مِّنۡ ذٰلِكُمۡ‌ؕ لِلَّذِيۡنَ اتَّقَوۡا عِنۡدَ رَبِّهِمۡ جَنّٰتٌ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا وَاَزۡوَاجٌ مُّطَهَّرَةٌ وَّرِضۡوَانٌ مِّنَ اللّٰهِ‌ؕ وَاللّٰهُ بَصِيۡرٌۢ بِالۡعِبَادِ‌ۚ
کہدیجئے کہ کیا میں تم کو ان چیزوں سے بہتر چیز بتاؤں جو لوگ اللہ سے ڈرنے والے ہیں ان کیلئے انکے رب کے پاس ایسے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ان میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور ان کے لئے پاک جوڑے ہیں اور (سب سے بڑھ کر) خدا کی خوشنودی ہے اور اللہ اپنے بندوں کو دیکھ رہا ہے
اَلَّذِيۡنَ يَقُوۡلُوۡنَ رَبَّنَاۤ اِنَّنَاۤ اٰمَنَّا فَاغۡفِرۡ لَنَا ذُنُوۡبَنَا وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ‌ۚ
جو اللہ سے دعا کرتے ہیں اے ہمارے رب ہم ایمان لے آئے پس تو ہمارے گناہوں کو بخش دے اور ہم کو آگ کے عذاب سے محفوظ رکھ۔
اَلصّٰــبِرِيۡنَ وَالصّٰدِقِــيۡنَ وَالۡقٰنِتِــيۡنَ وَالۡمُنۡفِقِيۡنَ وَالۡمُسۡتَغۡفِرِيۡنَ بِالۡاَسۡحَارِ
یہ لوگ صبر کرنے والے ہیں سچ بولنے والے ہیں۔ فرماں برداری کرنے والے ہیں خرچ کرنے والے ہیں اور اوقات سحر میں (اپنے گناہوں) کی معافی مانگنے والے ہیں
شَهِدَ اللّٰهُ اَنَّهٗ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۙ وَالۡمَلٰٓٮِٕكَةُ وَاُولُوا الۡعِلۡمِ قَآٮِٕمًا ۢ بِالۡقِسۡطِ‌ؕ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُؕ
اللہ نے تو گواہی دے دی کہ اس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور فرشتے اور انصاف پر قائم رہنے والے اہل علم بھی اس کے گواہ ہیں کہ اس زبردست اور حکمت والے کے سوا اور کوئی معبود نہیں
اِنَّ الدِّيۡنَ عِنۡدَ اللّٰهِ الۡاِسۡلَامُ وَمَا اخۡتَلَفَ الَّذِيۡنَ اُوۡتُوا الۡكِتٰبَ اِلَّا مِنۡۢ بَعۡدِ مَا جَآءَهُمُ الۡعِلۡمُ بَغۡيًا ۢ بَيۡنَهُمۡ‌ؕ وَمَنۡ يَّكۡفُرۡ بِاٰيٰتِ اللّٰهِ فَاِنَّ اللّٰهَ سَرِيۡعُ الۡحِسَابِ
اللہ کے نزدیک دین تو بے شک اسلام ہی ہے اور اہل کتاب نے جو اختلاف کیا بھی تو انکے پاس علمآجانے کے بعد آپس کی ضد اور حسد سے کیا اور جو شخص اللہ کی آیتوں کا انکار کرتا ہے تو اللہ جلد حساب لینے والا ہے
فَاِنۡ حَآجُّوۡكَ فَقُلۡ اَسۡلَمۡتُ وَجۡهِىَ لِلّٰهِ وَمَنِ اتَّبَعَنِ‌ؕ وَقُل لِّلَّذِيۡنَ اُوۡتُوا الۡكِتٰبَ وَالۡاُمِّيّٖنَ ءَاَسۡلَمۡتُمۡ‌ؕ فَاِنۡ اَسۡلَمُوۡا فَقَدِ اهۡتَدَوْا ‌ۚ وَاِنۡ تَوَلَّوۡا فَاِنَّمَا عَلَيۡكَ الۡبَلٰغُ ‌ ؕ وَاللّٰهُ بَصِيۡرٌۢ بِالۡعِبَادِ
اگر یہ لوگ آپ سے جھگڑنے لگیں تو آپ کہدیجئے میں نے تو اپنا رخ اللہ کے آگے جھکادیا ہے اور وہ بھی جس نے میری اتباع کی اور اہل کتاب اور انپڑھ لوگوں سے پوچھئے کیا تم بھی خدا کے آگے اپنا سر تسلیم خم کرتے ہوپس اگر انہوں نے سر تسلیم خم کردیا تو انہوں نے ہدایت پالی۔ اور اگر تم سے منہ موڑا تو آپ کا کام صرف خدا کا پیغام پہنچا دینا ہے اور اللہ اپنے بندوں کو دیکھ رہا ہے۔
اِنَّ الَّذِيۡنَ يَكۡفُرُوۡنَ بِاٰيٰتِ اللّٰهِ وَيَقۡتُلُوۡنَ النَّبِيّٖنَ بِغَيۡرِ حَقٍّۙ وَّيَقۡتُلُوۡنَ الَّذِيۡنَ يَاۡمُرُوۡنَ بِالۡقِسۡطِ مِنَ النَّاسِۙ فَبَشِّرۡهُمۡ بِعَذَابٍ اَ لِيۡمٍ
جو لوگ اللہ کی آیتوں کا انکار کرتے ہیں اور پیغمبروں کو ناحق قتل کرتے ہیں اور لوگوں میں سے جو انصاف کا حکم دیتے ہیں انہیں بھی قتل کرتے ہیں تو ایسے لوگوں کو درد ناک عذاب کی خبر سنا دیجئے
اُولٰٓٮِٕكَ الَّذِيۡنَ حَبِطَتۡ اَعۡمَالُهُمۡ فِى الدُّنۡيَا وَالۡاٰخِرَةِ وَمَا لَهُمۡ مِّنۡ نّٰصِرِيۡنَ
یہ وہ لوگ ہیں جن کے اعمال دنیا اور آخرت دونوں میں برباد ہوگئے ہیں اور ان کے لئے کوئی مدد گار نہ ہوں گے
اَلَمۡ تَرَ اِلَى الَّذِيۡنَ اُوۡتُوۡا نَصِيۡبًا مِّنَ الۡكِتٰبِ يُدۡعَوۡنَ اِلٰى كِتٰبِ اللّٰهِ لِيَحۡكُمَ بَيۡنَهُمۡ ثُمَّ يَتَوَلّٰى فَرِيۡقٌ مِّنۡهُمۡ وَهُمۡ مُّعۡرِضُوۡنَ
کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ جن لوگوں کو کتاب خدا (یعنی توراۃ) کا کافی حصہ ملا تھا جب ان کو اللہ کی (اُسی) کتاب کی طرف بلایا جاتا ہے تاکہ وہ کتاب ان کے درمیان فیصلہ کرے تو ان میں سے ایک فریق اعراض کرتے ہوئے منہ پھیر لیتا ہے
ذٰلِكَ بِاَنَّهُمۡ قَالُوۡا لَنۡ تَمَسَّنَا النَّارُ اِلَّاۤ اَيَّامًا مَّعۡدُوۡدٰتٍ‌ وَغَرَّهُمۡ فِىۡ دِيۡنِهِمۡ مَّا كَانُوۡا يَفۡتَرُوۡنَ
یہ اس لئے کہ وہ اس بات کے قائل ہیں کہ دوزخ کی آگ تو ہم کو چند دن کے سوا چھوئے گی بھی نہیں۔ ان کی افتر پردازیوں نے ہی انکے دین کے بارے میں انکو دھوکہ میں ڈال دیا ہے
فَكَيۡفَ اِذَا جَمَعۡنٰهُمۡ لِيَوۡمٍ لَّا رَيۡبَ فِيۡهِ وَوُفِّيَتۡ كُلُّ نَفۡسٍ مَّا كَسَبَتۡ وَهُمۡ لَا يُظۡلَمُوۡنَ
پھر کیا حال ہوگا ان کا جب ان کو ہم جمع کریں گے اس روز جسکے بارے میں کوئی شک نہیں اور ہر شخص کو اس کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا
قُلِ اللّٰهُمَّ مٰلِكَ الۡمُلۡكِ تُؤۡتِى الۡمُلۡكَ مَنۡ تَشَآءُ وَتَنۡزِعُ الۡمُلۡكَ مِمَّنۡ تَشَآءُ وَتُعِزُّ مَنۡ تَشَآءُ وَتُذِلُّ مَنۡ تَشَآءُ‌ ؕ بِيَدِكَ الۡخَيۡرُ‌ؕ اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ
آپ کہدیجئے کہ اے بادشاہت کے مالک اللہ تو جسے چاہے حکومت دے اور جس سے چاہے چھین لے اور جس کو تو چاہے عزت دے اور جس کو چاہے ذلّت دے ہر طرح کی بھلائی تیرے ہاتھ ہے بے شک تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے
تُوۡلِجُ الَّيۡلَ فِى النَّهَارِ وَتُوۡلِجُ النَّهَارَ فِى الَّيۡلِ‌ وَتُخۡرِجُ الۡحَـىَّ مِنَ الۡمَيِّتِ وَتُخۡرِجُ الۡمَيِّتَ مِنَ الۡحَـىِّ‌ وَتَرۡزُقُ مَنۡ تَشَآءُ بِغَيۡرِ حِسَابٍ
تو ہی رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کورات میں داخل کرتا ہے اور تو ہی بے جان سے جاندار نکالتا ہے اور جاندار سے بے جان اور تو ہی جسے چاہے بے حساب رزق دیتا ہے
لَا يَتَّخِذِ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ الۡكٰفِرِيۡنَ اَوۡلِيَآءَ مِنۡ دُوۡنِ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ‌ۚ وَمَنۡ يَّفۡعَلۡ ذٰلِكَ فَلَيۡسَ مِنَ اللّٰهِ فِىۡ شَىۡءٍ اِلَّاۤ اَنۡ تَتَّقُوۡا مِنۡهُمۡ تُقٰٮةً  ؕ وَيُحَذِّرُكُمُ اللّٰهُ نَفۡسَهٗ‌ ؕوَاِلَى اللّٰهِ الۡمَصِيۡرُ
مومنوں کو چاہئے کہ مومنوں کو چھوڑ کر کافروں کو دوست نہ بنائیں اور جو ایسا کرے گاتو اللہ سے اس کا کسی چیز میں کچھ واسطہ یا تعلق نہیں ہاں اگر تم ان کے شر سے بچنے کے لئے ایسا کرتے ہو(تو پھر یہ معاف ہے) اور اللہ تم کو اپنے آپ سے ڈراتا ہے اور اللہ ہی کی طرف تم کو لوٹ کر جانا ہے
قُلۡ اِنۡ تُخۡفُوۡا مَا فِىۡ صُدُوۡرِكُمۡ اَوۡ تُبۡدُوۡهُ يَعۡلَمۡهُ اللّٰهُ‌ؕ وَيَعۡلَمُ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِؕ‌ وَاللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ
آپ کہدیجئے کہ تم اپنے دلوں میں جو کچھ ہے اُسے پوشیدہ رکھو یا ظاہر کرو۔ اللہ تو (بہر حال) اُسے جانتا ہے اور اللہ تو وہ سب کچھ جانتا ہے جو آسمانوں اور زمین میں ہے ۔ اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے
يَوۡمَ تَجِدُ كُلُّ نَفۡسٍ مَّا عَمِلَتۡ مِنۡ خَيۡرٍ مُّحۡضَرًا ۖۚ ۛ وَّمَا عَمِلَتۡ مِنۡ سُوۡٓءٍ ۚۛ  تَوَدُّ لَوۡ اَنَّ بَيۡنَهَا وَبَيۡنَهٗۤ اَمَدًاۢ بَعِيۡدًا ‌ؕ وَيُحَذِّرُكُمُ اللّٰهُ نَفۡسَهٗ‌ؕ وَاللّٰهُ رَءُوۡفٌۢ بِالۡعِبَادِ 
جس دن ہر شخص نے جو کچھ نیک عمل کیا ہے اس کو موجود دیکھے گا اور جو کچھ برا کام کیا ہے تو اس وقت تمنا کرے گا کہ کاش اس کے اور اس دن کے درمیان دور دراز کا فاصلہ پڑ جائے اور اللہ تم کو اپنی ذات سے ڈراتا ہے اور اللہ اپنے بندوں پر مہربان ہے
قُلۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ تُحِبُّوۡنَ اللّٰهَ فَاتَّبِعُوۡنِىۡ يُحۡبِبۡكُمُ اللّٰهُ وَيَغۡفِرۡ لَـكُمۡ ذُنُوۡبَكُمۡؕ‌ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ
(اے پیغمبر) کہدیجئے کہ اگر تم اللہ سے محبت کرتے ہو تو میری راہ چلو (تو) اللہ بھی تم سے محبت کرے گا اور تمہارے گناہوں کو بھی بخشیگا اور اللہ بخشنے والا اور مہربان ہے
قُلۡ اَطِيۡعُوا اللّٰهَ وَالرَّسُوۡلَ‌‌ ۚ فَاِنۡ تَوَلَّوۡا فَاِنَّ اللّٰهَ لَا يُحِبُّ الۡكٰفِرِيۡنَ
کہدیجئے کہ اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو ۔ اگر وہ منہ پھیر لیں تو اللہ بھی کافروں کو پسند نہیں کرتا
اِنَّ اللّٰهَ اصۡطَفٰۤى اٰدَمَ وَنُوۡحًا وَّاٰلَ اِبۡرٰهِيۡمَ وَاٰلَ عِمۡرٰنَ عَلَى الۡعٰلَمِيۡنَۙ
بے شک اللہ نے آدمؑ کو نوح ؑ کو ، آلِ ابراہیم ؑ کو اور آل عمران کو تمام دنیا والوں کے مقابلے میں (رسالت کے لئے) چُن لیا ۔
ذُرِّيَّةًۢ بَعۡضُهَا مِنۡۢ بَعۡضٍ‌ؕ وَاللّٰهُ سَمِيۡعٌ عَلِيۡمٌ‌ۚ
ان میں سے بعض ، بعض کی اولاد تھے اور اللہ سننے والا اور جاننے والا ہے
اِذۡ قَالَتِ امۡرَاَتُ عِمۡرٰنَ رَبِّ اِنِّىۡ نَذَرۡتُ لَـكَ مَا فِىۡ بَطۡنِىۡ مُحَرَّرًا فَتَقَبَّلۡ مِنِّىۡ ۚ اِنَّكَ اَنۡتَ السَّمِيۡعُ الۡعَلِيۡمُ‌
(یاد کرو اس وقت کو) جب کہ عمران کی بیوی نے دعا کی اے میرے رب جو (بچہ) میرے پیٹ میں ہے اسکو میں تیری نذر کرتی ہوں اُسے دنیا کے کاموں سے آزاد رکھوں گی ۔ تو (اُسے) میری طرف سے قبول فرما۔ بے شک تو سننے والا اور جاننے والا ہے
فَلَمَّا وَضَعَتۡهَا قَالَتۡ رَبِّ اِنِّىۡ وَضَعۡتُهَاۤ اُنۡثٰىؕ وَاللّٰهُ اَعۡلَمُ بِمَا وَضَعَتۡؕ وَ لَيۡسَ الذَّكَرُ كَالۡاُنۡثٰى‌‌ۚ وَاِنِّىۡ سَمَّيۡتُهَا مَرۡيَمَ وَاِنِّىۡۤ اُعِيۡذُهَا بِكَ وَذُرِّيَّتَهَا مِنَ الشَّيۡطٰنِ الرَّجِيۡمِ
پھر جب اس نے لڑکی جنی تو کہا اے میرے رب میرے ہاں تو لڑکی پیدا ہوئی حالانکہ اس کے ہاں جو کچھ پیدا ہوا اللہ اس کو خوب جانتا ہےاور لڑکا (جس کی تمنا کی تھی وہی مناسب تھا کہ وہ) لڑکی کی طرح نہیں ہوتا اور میں نے اس (لڑکی) کا نام مریم رکھا ہے اور میں اس کو اور اس کی اولاد کو تیری پناہ میں دیتی ہوں شیطان مردود کے فتنے سے
فَتَقَبَّلَهَا رَبُّهَا بِقَبُوۡلٍ حَسَنٍ وَّاَنۡۢبَتَهَا نَبَاتًا حَسَنًا ۙ وَّكَفَّلَهَا زَكَرِيَّا ‌ؕ كُلَّمَا دَخَلَ عَلَيۡهَا زَكَرِيَّا الۡمِحۡرَابَۙ وَجَدَ عِنۡدَهَا رِزۡقًا ‌ۚ‌ قَالَ يٰمَرۡيَمُ اَنّٰى لَـكِ هٰذَا ؕ‌ قَالَتۡ هُوَ مِنۡ عِنۡدِ اللّٰهِ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ يَرۡزُقُ مَنۡ يَّشَآءُ بِغَيۡرِ حِسَابٍ
تو اللہ نے اس کو بوجہ احسن قبول فرمایا اور اس کی اچھی طرح پرورش کی اور زکریا کو اس کا سرپرست بنایا زکریا جب کبھی عبادت گاہ میں اس کے پاس جاتے تو اس کے پاس کھانا موجود پاتے مریم سے پوچھتے کہ یہ تیرے پاس کہاں سے (آتا ہے) وہ کہتیں یہ اللہ کے پاس سے آتا ہے بے شک اللہ جسے چاہتا ہے بے حساب رزق عطا کرتا ہے
هُنَالِكَ دَعَا زَكَرِيَّا رَبَّهٗ‌ ‌ۚ قَالَ رَبِّ هَبۡ لِىۡ مِنۡ لَّدُنۡكَ ذُرِّيَّةً طَيِّبَةً‌ ‌ ۚ اِنَّكَ سَمِيۡعُ الدُّعَآءِ
اسی وقت زکریا نے دعا کی اپنے پرور دگار سے اے میرے رب مجھے اپنی جانب سے صالح اولاد عطا فرما بے شک تو دعا کا سننے والا ہے۔
فَنَادَتۡهُ الۡمَلٰٓٮِٕكَةُ وَهُوَ قَآٮِٕمٌ يُّصَلِّىۡ فِى الۡمِحۡرَابِۙ اَنَّ اللّٰهَ يُبَشِّرُكَ بِيَحۡيٰى مُصَدِّقًۢا بِكَلِمَةٍ مِّنَ اللّٰهِ وَسَيِّدًا وَّحَصُوۡرًا وَّنَبِيًّا مِّنَ الصّٰلِحِيۡنَ
وہ ابھی عبادت گاہ میں کھڑے ہوئے نماز پڑھ ہی رہے تھے کہ فرشتوں نے ان کو آواز دی کہ (زکریا) خدا تمہیں یحییٰ ؑ کی خوشخبری دیتا ہے جو اللہ کے کلمہ (عیسیٰ) کی تصدیق کریں گے اور سردار ہوں گے اور عورتوں سے رغبت بے جا نہ رکھنے والے ہوں گے اور پیغمبر بھی ہوں گے یعنی نیک لوگوں میں سے ہوں گے
قَالَ رَبِّ اَنّٰى يَكُوۡنُ لِىۡ غُلٰمٌ وَّقَدۡ بَلَغَنِىَ الۡكِبَرُ وَامۡرَاَتِىۡ عَاقِرٌ‌ؕ قَالَ كَذٰلِكَ اللّٰهُ يَفۡعَلُ مَا يَشَآءُ
زکریا ؑ نے کہا اے میرے رب میرے ہاں لڑکا کیوں کر پیدا ہوگا جبکہ میں بوڑھا ہوچکا ہوں اور میری بیوی بانجھ ہے اللہ نے کہااسی طرح اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔
قَالَ رَبِّ اجۡعَلۡ لِّىۡۤ اٰيَةً ‌ؕ قَالَ اٰيَتُكَ اَلَّا تُكَلِّمَ النَّاسَ ثَلٰثَةَ اَيَّامٍ اِلَّا رَمۡزًا ؕ‌ وَاذۡكُرْ رَّبَّكَ كَثِيۡرًا وَّسَبِّحۡ بِالۡعَشِىِّ وَالۡاِبۡكَارِ
(زکریا نے)عرض کیا اے میرے رب میرے لئے کوئی نشانی مقرر فرما ۔ فرمایا تیری نشانی یہ ہے کہ تو لوگوں سے تین دن اشاروں کے سوا بات نہ کرسکے گا اور (ان دنوں میں ) اپنے پروردگار کو کثرت سے یاد کرو اور صبح و شام اس کی تسبیح کرو
وَاِذۡ قَالَتِ الۡمَلٰٓٮِٕكَةُ يٰمَرۡيَمُ اِنَّ اللّٰهَ اصۡطَفٰٮكِ وَطَهَّرَكِ وَاصۡطَفٰٮكِ عَلٰى نِسَآءِ الۡعٰلَمِيۡنَ
اور جب فرشتوں نے کہا اے مریم اللہ نے تم کو برگزیدہ کیا ہے اور تم کو پاک بنایا ہے اور تمام دنیا کی عورتوں کے مقابلے میں تم کو منتخب کیا ہے
يٰمَرۡيَمُ اقۡنُتِىۡ لِرَبِّكِ وَاسۡجُدِىۡ وَارۡكَعِىۡ مَعَ الرّٰكِعِيۡنَ
اے مریم اپنے پروردگار کی فرمانبرداری کرو اور سجدہ بجالاؤ اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرو
ذٰلِكَ مِنۡ اَنۡۢـبَآءِ الۡغَيۡبِ نُوۡحِيۡهِ اِلَيۡكَ‌ؕ وَمَا كُنۡتَ لَدَيۡهِمۡ اِذۡ يُلۡقُوۡنَ اَقۡلَامَهُمۡ اَيُّهُمۡ يَكۡفُلُ مَرۡيَمَ وَمَا كُنۡتَ لَدَيۡهِمۡ اِذۡ يَخۡتَصِمُوۡنَ
(اے پیغمبر) یہ غیب کی خبریں ہیں جو ہم تمہارے پاس (بذریعہ وحی) بھیجتے ہیں اور آپ انکے پاس اس وقت نہیں تھےجبکہ وہ اپنے قلم (بطور قرعہ) اس امر کا فیصلہ کرنے کیلئے ڈال رہے تھے کہ مریم کی کفالت کون کرے گا اور نہ اس وقت بھی انکے پاس تھے جب وہ آپس میں جھگڑ رہے تھے
اِذۡ قَالَتِ الۡمَلٰٓٮِٕكَةُ يٰمَرۡيَمُ اِنَّ اللّٰهَ يُبَشِّرُكِ بِكَلِمَةٍ مِّنۡهُ ۖ اسۡمُهُ الۡمَسِيۡحُ عِيۡسَى ابۡنُ مَرۡيَمَ وَجِيۡهًا فِى الدُّنۡيَا وَالۡاٰخِرَةِ وَمِنَ الۡمُقَرَّبِيۡنَۙ
وہ وقت یاد کرو جبکہ فرشتوں نے کہا اے مریم اللہ تم کو اپنی طرف سے ایک کلمہ (فیض)کی بشارت دیتا ہے جس کا نام مسیح عیسیٰ بن مریم ہوگا اور جو دنیا اور آخرت میں باآبرواور (اللہ کے)مقرب بندوں میں سے ہوگا
وَيُكَلِّمُ النَّاسَ فِى الۡمَهۡدِ وَكَهۡلًا وَّمِنَ الصّٰلِحِيۡنَ
اور ماں کی گود میں اور بڑا ہوکر (دونوں حالتوں میں یکسا) لوگوں سے بات کرے گا اور نیکو کاروں میں ہوگا۔
قَالَتۡ رَبِّ اَنّٰى يَكُوۡنُ لِىۡ وَلَدٌ وَّلَمۡ يَمۡسَسۡنِىۡ بَشَرٌ ‌ؕ قَالَ كَذٰلِكِ اللّٰهُ يَخۡلُقُ مَا يَشَآءُ‌ ؕ اِذَا قَضٰٓى اَمۡرًا فَاِنَّمَا يَقُوۡلُ لَهٗ كُنۡ فَيَكُوۡنُ
مریم نے کہا اے میرے رب میرے ہاں بچہ کیسے پیدا ہوگاجبکہ مجھے کسی انسان نے ہاتھ (تک) نہیں لگایا فرمایا اسی طرح اللہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے وہ جب کوئی کام کرنا چاہتا ہے تو ارشاد فرماتا ہے ’’ہو‘‘ پس وہ ہوجاتا ہے
وَيُعَلِّمُهُ الۡكِتٰبَ وَالۡحِكۡمَةَ وَالتَّوۡرٰٮةَ وَالۡاِنۡجِيۡلَ‌ۚ
اور اللہ انہیں کتاب ، حکمت اور تورات و انجیل سکھائے گا
وَرَسُوۡلًا اِلٰى بَنِىۡۤ اِسۡرٰٓءِيۡلَ ۙ اَنِّىۡ قَدۡ جِئۡتُكُمۡ بِاٰيَةٍ مِّنۡ رَّبِّكُمۡ ۙۚ اَنِّىۡۤ  اَخۡلُقُ لَـكُمۡ مِّنَ الطِّيۡنِ كَهَیْـــَٔةِ الطَّيۡرِ فَاَنۡفُخُ فِيۡهِ فَيَكُوۡنُ طَيۡرًاۢ بِاِذۡنِ اللّٰهِ‌‌ۚ وَاُبۡرِئُ الۡاَكۡمَهَ وَالۡاَبۡرَصَ وَاُحۡىِ الۡمَوۡتٰى بِاِذۡنِ اللّٰهِ‌ۚ وَ اُنَبِّئُكُمۡ بِمَا تَاۡكُلُوۡنَ وَمَا تَدَّخِرُوۡنَۙ فِىۡ بُيُوۡتِكُمۡ‌ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَاٰيَةً لَّـكُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَۚ
اور وہ بنی اسرائیل کی طرف رسول بناکربھیجے جائیں گے (وہ کہیں گے) میں تمہارے رب کی طرف سے نشانی لے کر آیا ہوں (چنانچہ) میں تمہارے سامنے مٹی سے پرند کی شکل بناتا ہوں پھر اس میں پھونک مارتا ہوں تو وہ اللہ کے حکم سے (سچ مُچ) پرندہ بن جائے گا اور (مادر زاد) اندھے اور کوڑھی کو تندرست کردیتا ہوں اور اللہ کے حکم سے مردوں کو زندہ کردیتا ہوں اور تم جو کچھ کھاکر آتے ہو اور جو اپنے گھروں میں جمع کر رکھتے ہو میں وہ سب کچھ تمہیں بتادیتا ہوں اگر تم صاحب ایمان ہوتو ان باتوں میں تمہارے لئے (اللہ کی) نشانی ہے
وَمُصَدِّقًا لِّمَا بَيۡنَ يَدَىَّ مِنَ التَّوۡرٰٮةِ وَلِاُحِلَّ لَـكُمۡ بَعۡضَ الَّذِىۡ حُرِّمَ عَلَيۡكُمۡ‌وَجِئۡتُكُمۡ بِاٰيَةٍ مِّنۡ رَّبِّكُمۡ فَاتَّقُوۡا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوۡنِ
اور جو تورات مجھ سے پہلے نازل ہوئی ہے اس کی تصدیق کرتا ہوں اور میں (اسلئے بھی بھیجا گیا ہوں) کہ بعض چیزیں جو تم پر حرام تھیں ان کو تمہارے لئے حلال کردوں اور میں تمہارے پاس تمہارے رب کی نشانی لے کر آیا ہوں پس اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
اِنَّ اللّٰهَ رَبِّىۡ وَرَبُّكُمۡ فَاعۡبُدُوۡهُ‌ ؕ هٰذَا صِرَاطٌ مُّسۡتَقِيۡمٌ
بے شک اللہ ہی میرا رب ہے اور تمہارا بھی رب ہے تو تم اسی کی عبادت کرو ۔ یہی سیدھا راستہ ہے۔
فَلَمَّاۤ اَحَسَّ عِيۡسٰى مِنۡهُمُ الۡكُفۡرَ قَالَ مَنۡ اَنۡصَارِىۡۤ اِلَى اللّٰهِ‌ؕ قَالَ الۡحَـوَارِيُّوۡنَ نَحۡنُ اَنۡصَارُ اللّٰهِ‌ۚ اٰمَنَّا بِاللّٰهِ‌ۚ وَاشۡهَدۡ بِاَنَّا مُسۡلِمُوۡنَ
پھر جب عیسیٰؑ نے ان کی طرف سے کفر کو محسوس کیا تو کہنے لگے اللہ کی راہ میں کون میرا مددگار ہے۔ حواری بول اُٹھے کہ ہم اللہ کی راہ میں آپ کے مدد گار ہیں ہم خدا پر ایمان لائے اور آپ گواہ رہئے کہ ہم (مسلم) فرمانبردار ہیں
رَبَّنَاۤ اٰمَنَّا بِمَاۤ اَنۡزَلۡتَ وَاتَّبَعۡنَا الرَّسُوۡلَ فَاكۡتُبۡنَا مَعَ الشّٰهِدِيۡنَ
(پھر انہوں نے التجا کی) اے ہمارے رب ہم ایمان لائے اس پر جو تونے اتاری اور ہم نے پیغمبر کی اتباع بھی کی پس تو ماننے والوں میں ہم کو لکھ
وَمَكَرُوۡا وَمَكَرَاللّٰهُ ‌ؕ وَاللّٰهُ خَيۡرُ الۡمَاكِرِيۡنَ
اور وہ ایک چال چلے اور اللہ نے بھی ایک تدبیر کی اور اللہ بہترین تدبیر کرنے والا ہے۔
اِذۡ قَالَ اللّٰهُ يٰعِيۡسٰۤى اِنِّىۡ مُتَوَفِّيۡكَ وَرَافِعُكَ اِلَىَّ وَمُطَهِّرُكَ مِنَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَجَاعِلُ الَّذِيۡنَ اتَّبَعُوۡكَ فَوۡقَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا اِلٰى يَوۡمِ الۡقِيٰمَةِ ‌‌ۚ ثُمَّ اِلَىَّ مَرۡجِعُكُمۡ فَاَحۡكُمُ بَيۡنَكُمۡ فِيۡمَا كُنۡتُمۡ فِيۡهِ تَخۡتَلِفُوۡنَ
اس وقت اللہ نے فرمایا اے عیسیٰؑ میں تمہاری دنیا میں رہنے کی مدت پوری کرکے تمکواپنی طرف اُٹھالوں گا اور کافروں سے تم کو پاک کردوں گا اور تمہاری پیروی کرنے والوں کو قیامت تک تمہارے انکار کرنے والوں پر غالب رکھوں گا پھر تم سب کو میرے پاس لوٹ کر آنا ہے تو جو بھی تمہارے درمیان اختلافات ہوں گے ان کا فیصلہ کروں گا۔
فَاَمَّا الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا فَاُعَذِّبُهُمۡ عَذَابًا شَدِيۡدًا فِى الدُّنۡيَا وَالۡاٰخِرَةِ وَمَا لَهُمۡ مِّنۡ نّٰصِرِيۡنَ
(بایں طور کہ) جن لوگوں نے کفر کا راستہ اختیار کیا ان کو دنیا اور آخرت میں سخت عذاب دوں گا اور ان کا کوئی مدد گار نہ ہوگا
وَاَمَّا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَيُوَفِّيۡهِمۡ اُجُوۡرَهُمۡ‌ؕ وَ اللّٰهُ لَا يُحِبُّ الظّٰلِمِيۡنَ
اور جو لوگ ایمان لائے اور اچھے کام کرتے رہے۔ اللہ ان کو پورا پورا صلہ دیگا اور اللہ ظالموں کو دوست نہیں رکھتا
ذٰلِكَ نَـتۡلُوۡهُ عَلَيۡكَ مِنَ الۡاٰيٰتِ وَ الذِّكۡرِ الۡحَكِيۡمِ
یہ آیتیں اور پُر از حکمت تذکرے ہم (اے پیغمبر) آپ کو پڑھ کر سنارہے ہیں۔
اِنَّ مَثَلَ عِيۡسٰى عِنۡدَ اللّٰهِ كَمَثَلِ اٰدَمَ‌ؕ خَلَقَهٗ مِنۡ تُرَابٍ ثُمَّ قَالَ لَهٗ كُنۡ فَيَكُوۡنُ
بے شک اللہ کے پاس عیسیٰ کی مثال آدمؑ کی سی ہے کہ اس نے (پہلے) مٹی سے ان کو پیدا کیا پھر حکم دیا (انسان) ہوجا تو وہ (انسان) ہوگئے
اَلۡحَـقُّ مِنۡ رَّبِّكَ فَلَا تَكُنۡ مِّنَ الۡمُمۡتَرِيۡنَ
یہ بات تمہارے پروردگار کی طرف سے حق ہے پس آپ شک کرنے والوں میں سے نہ ہوجایئے
فَمَنۡ حَآجَّكَ فِيۡهِ مِنۡۢ بَعۡدِ مَا جَآءَكَ مِنَ الۡعِلۡمِ فَقُلۡ تَعَالَوۡا نَدۡعُ اَبۡنَآءَنَا وَاَبۡنَآءَكُمۡ وَنِسَآءَنَا وَنِسَآءَكُمۡ وَاَنۡفُسَنَا وَاَنۡفُسَكُمۡ ثُمَّ نَبۡتَهِلۡ فَنَجۡعَل لَّعۡنَتَ اللّٰهِ عَلَى الۡكٰذِبِيۡنَ
پھر بھی اگر یہ لوگ عیسیٰ ؑکے بارے میں آپ سے جھگڑتے ہیں حالانکہ آپکے پاس یقینی علم تو آچکا ہے تو آپ (ان سے) کہدیجئے کہ ہم اپنے بیٹوں اور عورتوں کوبلاتے ہیں اور تم اپنے بیٹوں اور عورتوں کو بلاؤ اور ہم خود بھی آتے ہیں اور تم خود بھی آجاؤپھر ہم (دونوں فریق مل کر) خدا سے دعا کریں کہ ’’جھوٹوں پر اللہ کی لعنت ہو‘‘
اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الۡقَصَصُ الۡحَـقُّ ‌‌ۚ وَمَا مِنۡ اِلٰهٍ اِلَّا اللّٰهُ‌ؕ وَاِنَّ اللّٰهَ لَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ
یہ تمام واقعات بالکل صحیح ہیں ۔ اللہ کے سوا کوئی معبود (برحق) نہیں ۔ اور اللہ ہی غالب اور حکمت والا ہے
فَاِنۡ تَوَلَّوۡا فَاِنَّ اللّٰهَ عَلِيۡمٌۢ بِالۡمُفۡسِدِيۡنَ
اور اگر یہ لوگ پھر جائیں تو اللہ فساد کرنے والوں کو خوب جانتا ہے
قُلۡ يٰۤـاَهۡلَ الۡكِتٰبِ تَعَالَوۡا اِلٰى كَلِمَةٍ سَوَآءٍۢ بَيۡنَـنَا وَبَيۡنَكُمۡ اَلَّا نَـعۡبُدَ اِلَّا اللّٰهَ وَلَا نُشۡرِكَ بِهٖ شَيۡـــًٔا وَّلَا يَتَّخِذَ بَعۡضُنَا بَعۡضًا اَرۡبَابًا مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ‌ؕ فَاِنۡ تَوَلَّوۡا فَقُوۡلُوا اشۡهَدُوۡا بِاَنَّا مُسۡلِمُوۡنَ
آپ کہدیجئے اے اہل کتاب آجاؤ ایک ایسے کلمے کی طرف جو ہمارے اور تمہارے درمیان برابر اور (مسلم) ہے وہ یہ کہ ہم اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں ۔ اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ بنائیں اور ہم میں سے کوئی کسی کو اللہ کے سوا اپنا رب نہ بنائے اور اگر (لوگ) پھر بھی نہ مانیں تو ان سے کہدو کہ تم گواہ رہوہم(اللہ کے) فرمان بردار(مسلم) ہیں ۔
يٰۤـاَهۡلَ الۡكِتٰبِ لِمَ تُحَآجُّوۡنَ فِىۡۤ اِبۡرٰهِيۡمَ وَمَاۤ اُنۡزِلَتِ التَّوۡرٰٮةُ وَالۡاِنۡجِيۡلُ اِلَّا مِنۡۢ بَعۡدِهٖؕ اَفَلَا تَعۡقِلُوۡنَ
اے اہل کتاب تم ابراہیمؑ کے بارے میں کیوں حجت کرتے ہوحالانکہ تورات اور انجیل تو ان کے بعد نازل ہوئی ہیں تو کیا تم(اتنی بھی)عقل نہیں رکھتے۔
هٰۤاَنۡـتُمۡ هٰٓؤُلَآءِ حٰجَجۡتُمۡ فِيۡمَا لَـكُمۡ بِهٖ عِلۡمٌ فَلِمَ تُحَآجُّوۡنَ فِيۡمَا لَـيۡسَ لَـكُمۡ بِهٖ عِلۡمٌ‌ؕ وَاللّٰهُ يَعۡلَمُ وَاَنۡـتُمۡ لَا تَعۡلَمُوۡنَ
دیکھو ایسی بات میں تو تم نے جھگڑا کیا جس کا تمہیں کچھ علم تھا۔مگر ایسی بات میں کیوں جھگڑتے ہو جس کا تمہیں کچھ بھی علم نہیں ۔ اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے ۔
مَا كَانَ اِبۡرٰهِيۡمُ يَهُوۡدِيًّا وَّلَا نَصۡرَانِيًّا وَّ لٰكِنۡ كَانَ حَنِيۡفًا مُّسۡلِمًا ؕ وَمَا كَانَ مِنَ الۡمُشۡرِكِيۡنَ
ابراہیمؑ نہ تو یہودی تھے اور نہ نصرانی بلکہ سب سے بے تعلق ہوکر (ایک خدا کے) ہورہے تھے اور اسی کے فرمانبردار تھےاور مشرکوں سے بھی نہیں تھے۔
اِنَّ اَوۡلَى النَّاسِ بِاِبۡرٰهِيۡمَ لَـلَّذِيۡنَ اتَّبَعُوۡهُ وَهٰذَا النَّبِىُّ وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا ‌ؕ وَاللّٰهُ وَلِىُّ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ
تمام لوگوں میں ابراہیمؑ سے زیادہ قریب تو وہ لوگ ہیں جنہوں نے ان کی پیروی کی اور یہ نبی (آخر الزماں) اور وہ لوگ جو ایمان لائے اور اللہ مومنوں کا دوست ہے۔
وَدَّتۡ طَّآٮِٕفَةٌ مِّنۡ اَهۡلِ الۡكِتٰبِ لَوۡ يُضِلُّوۡنَكُمؕۡ وَمَا يُضِلُّوۡنَ اِلَّاۤ اَنۡفُسَهُمۡ وَمَا يَشۡعُرُوۡنَ
کافروں کی ایک جماعت تو یہی چاہتی ہے کہ وہ تم کو گمراہ کردے حالانکہ یہ اپنے سوا کسی کو گمراہ نہیں کررہے ہیں مگر وہ نہیں سمجھتے۔
يٰۤـاَهۡلَ الۡكِتٰبِ لِمَ تَكۡفُرُوۡنَ بِاٰيٰتِ اللّٰهِ وَاَنۡـتُمۡ تَشۡهَدُوۡنَ
اے اہل کتاب تم اللہ کی آیتوں کا کیوں انکار کرتے ہو حالانکہ تم ان کے قائل ہو۔
يٰۤـاَهۡلَ الۡكِتٰبِ لِمَ تَلۡبِسُوۡنَ الۡحَـقَّ بِالۡبَاطِلِ وَتَكۡتُمُوۡنَ الۡحَـقَّ وَاَنۡـتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ
اے اہل کتاب تم حق کو باطل کے ساتھ کیوں ملاتے ہو اور حق کو جان بوجھ کرکیوں چھپاتے ہو
وَقَالَتۡ طَّآٮِٕفَةٌ مِّنۡ اَهۡلِ الۡكِتٰبِ اٰمِنُوۡا بِالَّذِىۡۤ اُنۡزِلَ عَلَى الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَجۡهَ النَّهَارِ وَاكۡفُرُوۡۤا اٰخِرَهٗ لَعَلَّهُمۡ يَرۡجِعُوۡنَ‌‌ۚ‌ ۖ
اہل کتاب کی ایک جماعت (دوسروں سے) کہتی ہے کہ جو کتاب ایمان والوں پرنازل ہوئی ہے اس پر صبح میں ایمان لاؤ اور شام میں اس کا انکار کردو تاکہ (دوسرے مسلمان)ایمان سے برگشتہ ہوجائیں
وَلَا تُؤۡمِنُوۡۤا اِلَّا لِمَنۡ تَبِعَ دِيۡنَكُمۡؕ قُلۡ اِنَّ الۡهُدٰى هُدَى اللّٰهِۙ اَنۡ يُّؤۡتٰٓى اَحَدٌ مِّثۡلَ مَاۤ اُوۡتِيۡتُمۡ اَوۡ يُحَآجُّوۡكُمۡ عِنۡدَ رَبِّكُمۡ‌ؕ قُلۡ اِنَّ الۡفَضۡلَ بِيَدِ اللّٰهِۚ يُؤۡتِيۡهِ مَنۡ يَّشَآءُ ‌ؕ وَاللّٰهُ وَاسِعٌ عَلِيۡمٌ ۚۙ
اور (یہ بھی کہتے ہیں ) کہ اپنے مذہب والوں کے سوا کسی اور کی بات نہ مانو (اے پیغمبر) کہدیجئے کہ ہدایت تو اللہ ہی کی ہدایت ہے یہ باتیں اس لئے کرتے ہیں کہ کسی اور کو بھی ایسی چیز مل رہی ہے جیسی تم کو دی گئی تھی یاوہ تم پر اللہ کے نزدیک غالب آجائیں گے آپ کہدیجئے کہ بے شک فضل تو اللہ ہی کے ہاتھ ہے وہ جسے چاہتا ہے دیتا ہے اور اللہ وسعت والا اور جاننے والا ہے
يَّخۡتَصُّ بِرَحۡمَتِهٖ مَنۡ يَّشَآءُ ‌ؕ وَاللّٰهُ ذُو الۡفَضۡلِ الۡعَظِيۡمِ
وہ اپنی رحمت سے جسے چاہے خاص کرلیتا ہے اور اللہ بڑے فضل کا مالک ہے
وَمِنۡ اَهۡلِ الۡكِتٰبِ مَنۡ اِنۡ تَاۡمَنۡهُ بِقِنۡطَارٍ يُّؤَدِّهٖۤ اِلَيۡكَ‌ۚ وَمِنۡهُمۡ مَّنۡ اِنۡ تَاۡمَنۡهُ بِدِيۡنَارٍ لَّا يُؤَدِّهٖۤ اِلَيۡكَ اِلَّا مَا دُمۡتَ عَلَيۡهِ قَآٮِٕمًا ‌ؕ ذٰلِكَ بِاَنَّهُمۡ قَالُوۡا لَيۡسَ عَلَيۡنَا فِىۡ الۡاُمِّيّٖنَ سَبِيۡلٌۚ وَيَقُوۡلُوۡنَ عَلَى اللّٰهِ الۡكَذِبَ وَ هُمۡ يَعۡلَمُوۡنَ
اور اہل کتاب میں سے کوئی تو ایسا ہے کہ تم اس کے پاس دولت کا انبار امانت رکھ دو تو وہ تم کو فوراً واپس کردے گا اور کوئی ایسا ہے کہ اس کے پاس اگر کوئی ایک دینار بھی امانت رکھے تو جب تک اس کے سر پر کھڑے نہ رہے وہ واپس نہیں دے گااور وہ ایسا اس لئے کرتے ہیں کہ ان کا کہنا ہے کہ اُمیّوں کے سلسلے میں ہم پر کوئی ذمہ داری نہیں ہے حالانکہ یہ لوگ جان بوجھ کر اللہ پر جھوٹ بول رہے ہیں
بَلٰى مَنۡ اَوۡفٰى بِعَهۡدِهٖ وَاتَّقٰى فَاِنَّ اللّٰهَ يُحِبُّ الۡمُتَّقِيۡنَ
ہاں جو شخص اپنے اقرار کو پورا کرے اور اللہ سے ڈرے تو اللہ متقیوں کو پسند کرتا ہے ۔
اِنَّ الَّذِيۡنَ يَشۡتَرُوۡنَ بِعَهۡدِ اللّٰهِ وَاَيۡمَانِهِمۡ ثَمَنًا قَلِيۡلًا اُولٰٓٮِٕكَ لَا خَلَاقَ لَهُمۡ فِى الۡاٰخِرَةِ وَلَا يُكَلِّمُهُمُ اللّٰهُ وَلَا يَنۡظُرُ اِلَيۡهِمۡ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ وَلَا يُزَكِّيۡهِمۡ وَلَهُمۡ عَذَابٌ اَ لِيۡمٌ
جو لوگ اللہ کے ساتھ کئے ہوئے عہد و پیمان اور اپنی قسموں کو تھوڑی سی قیمت کے عوض بیچ ڈالتے ہیں ایسے لوگوں کے لئےآخرت میں کوئی حصہ نہیں اور اللہ ان سے (روز قیامت) نہ بات کرے گا اور نہ ان کی طرف دیکھے گااور نہ ان کو پاک کرے گا اور ان کے لئے درد ناک عذاب ہے۔
وَاِنَّ مِنۡهُمۡ لَـفَرِيۡقًا يَّلۡوٗنَ اَلۡسِنَتَهُمۡ بِالۡكِتٰبِ لِتَحۡسَبُوۡهُ مِنَ الۡكِتٰبِ‌ وَمَا هُوَ مِنَ الۡكِتٰبِۚ وَيَقُوۡلُوۡنَ هُوَ مِنۡ عِنۡدِ اللّٰهِ وَمَا هُوَ مِنۡ عِنۡدِ اللّٰهِ‌ۚ وَيَقُوۡلُوۡنَ عَلَى اللّٰهِ الۡكَذِبَ وَ هُمۡ يَعۡلَمُوۡنَ
اور ان اہل کتاب میں سے کچھ لوگ ایسے ہیں جو کتاب(توراۃ) پڑھتے ہوئے زبان کو مروڑ کر پڑھتے ہیں تاکہ تم یہ سمجھو کہ وہ کتاب کا ہی حصہ ہے حالانکہ وہ کتاب کا جز نہیں ہے اور وہ کہتے ہیں کہ وہ اللہ کی طرف سے ہے حالانکہ وہ اللہ کی طرف سے نہیں ہے اور یہ لوگ اللہ پر جان بوجھ کر بہتان باندھتے ہیں اور وہ خود بھی یہ بات جانتے ہیں
مَا كَانَ لِبَشَرٍ اَنۡ يُّؤۡتِيَهُ اللّٰهُ الۡكِتٰبَ وَالۡحُكۡمَ وَالنُّبُوَّةَ ثُمَّ يَقُوۡلَ لِلنَّاسِ كُوۡنُوۡا عِبَادًا لِّىۡ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ وَلٰـكِنۡ كُوۡنُوۡا رَبَّانِيّٖنَ بِمَا كُنۡتُمۡ تُعَلِّمُوۡنَ الۡكِتٰبَ وَبِمَا كُنۡتُمۡ تَدۡرُسُوۡنَۙ
کسی آدمی کو یہ زیبا نہیں کہ اللہ اس کو کتاب ، حکم اور نبوت عطا فرمائے اور وہ لوگوں سے کہے کہ اللہ کو چھوڑ کر میرے بندےبن جاؤوہ تویہی کہے گا کہ (اے اہل کتاب) تم جس کتاب کو پڑھتے اور پڑھاتے ہو اس کا تقاضہ یہی ہے کہ تم اللہ والے بن جاؤ
وَلَا يَاۡمُرَكُمۡ اَنۡ تَتَّخِذُوا الۡمَلٰٓٮِٕكَةَ وَالنَّبِيّٖنَ اَرۡبَابًا‌ ؕ اَيَاۡمُرُكُمۡ بِالۡكُفۡرِ بَعۡدَ اِذۡ اَنۡـتُمۡ مُّسۡلِمُوۡنَ
اور وہ (شخص) تم کو یہ بھی نہیں کہہ سکتا کہ تم فرشتوں اور پیغمبروں کو خدا بنالو ۔ کیا وہ تم کو کفر کرنے کا حکم دے گا جبکہ تم مسلمان ہو
وَاِذۡ اَخَذَ اللّٰهُ مِيۡثَاقَ النَّبِيّٖنَ لَمَاۤ اٰتَيۡتُكُمۡ مِّنۡ كِتٰبٍ وَّحِكۡمَةٍ ثُمَّ جَآءَكُمۡ رَسُوۡلٌ مُّصَدِّقٌ لِّمَا مَعَكُمۡ لَـتُؤۡمِنُنَّ بِهٖ وَلَـتَـنۡصُرُنَّهٗ ‌ؕ قَالَ ءَاَقۡرَرۡتُمۡ وَاَخَذۡتُمۡ عَلٰى ذٰلِكُمۡ اِصۡرِىۡ‌ؕ قَالُوۡۤا اَقۡرَرۡنَا ‌ؕ قَالَ فَاشۡهَدُوۡا وَاَنَا مَعَكُمۡ مِّنَ الشّٰهِدِيۡنَ
اور جب اللہ نے پیغمبروں سے اقرار لیا کہ جب میں تم کو کتاب اور حکمت(دانائی) عطا کروں پھر تمہارے پاس کوئی پیغمبر آئے جو تمہاری کتاب کی تصدیق کرے تو تمہیں ضرور اس پر ایمان لانا ہوگا اور اس کی مدد کرنی ہوگی (اور پوچھا) کیا تم نے (اس کا) اقرار کیا اور اس اقرار پر میرا ذمہ لیا ؟ انہوں نے کہا ہم نے اقرار کیا ۔ ارشاد ہوا تم گواہ رہو اور میں بھی تمہارے ساتھ گواہوں میں سے ہوں ۔
فَمَنۡ تَوَلّٰى بَعۡدَ ذٰلِكَ فَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡفٰسِقُوۡنَ
پھر اس کے بعد جو لوگ رد گردانی کریں تو وہ بد کردار ہیں
اَفَغَيۡرَ دِيۡنِ اللّٰهِ يَبۡغُوۡنَ وَلَهٗۤ اَسۡلَمَ مَنۡ فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ طَوۡعًا وَّكَرۡهًا وَّاِلَيۡهِ يُرۡجَعُوۡنَ
کیا یہ لوگ دین خدا کے سوا کسی اور دین(طریقے) کو چاہتے ہیں حالانکہ آسمانوں اور زمینمیں جو مخلوقات ہیں وہ سب کے سب خوشی یا زبردستی سے اسکے فرمانبردار ہیں اور اسی کی طرف سب کو لوٹنا ہے۔
قُلۡ اٰمَنَّا بِاللّٰهِ وَمَاۤ اُنۡزِلَ عَلَيۡنَا وَمَاۤ اُنۡزِلَ عَلٰٓى اِبۡرٰهِيۡمَ وَ اِسۡمٰعِيۡلَ وَاِسۡحٰقَ وَيَعۡقُوۡبَ وَالۡاَسۡبَاطِ وَمَاۤ اُوۡتِىَ مُوۡسٰى وَ عِيۡسٰى وَالنَّبِيُّوۡنَ مِنۡ رَّبِّهِمۡ لَا نُفَرِّقُ بَيۡنَ اَحَدٍ مِّنۡهُمۡ وَنَحۡنُ لَهٗ مُسۡلِمُوۡنَ
آپ کہدیجئےہم اللہ پر ایمان لائے اور جو کتاب ہم پر نازل ہوئی اور جو (صحیفے) ابراہیم ؑ اور اسماعیل ؑ اور اسحاق ؑ اور یعقوبؑ اور انکی اولاد پر نازل ہوئے اور جو کتابیں موسیٰ ؑ اور عیسیٰ ؑ اوردوسرے پیغمبروں کو ان کے رب کی طرف سے ملیں ، سب پر ایمان لائے ہم ان میں سے کسی کے درمیان کچھ فرق نہیں کرتے اور ہم اسی کے فرمانبردار ہیں
وَمَنۡ يَّبۡتَغِ غَيۡرَ الۡاِسۡلَامِ دِيۡنًا فَلَنۡ يُّقۡبَلَ مِنۡهُ‌ ۚ وَهُوَ فِى الۡاٰخِرَةِ مِنَ الۡخٰسِرِيۡنَ
اور جو شخص اسلام کے سوا کسی اور دین کا طالب ہوگا وہ اس سے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا اور وہ آخرت میں نقصان اُٹھانے والوں میں سے ہوگا
كَيۡفَ يَهۡدِى اللّٰهُ قَوۡمًا كَفَرُوۡا بَعۡدَ اِيۡمَانِهِمۡ وَشَهِدُوۡۤا اَنَّ الرَّسُوۡلَ حَقٌّ وَّجَآءَهُمُ الۡبَيِّنٰتُ‌ؕ وَاللّٰهُ لَا يَهۡدِى الۡقَوۡمَ الظّٰلِمِيۡنَ
اللہ ایسے لوگوں کو کس طرح ہدایت دے گاجو ایمان لانے کے بعد کافر ہوگئے اور (پہلے) یہ گواہی دے چکے کہ یہ پیغمبر برحق ہیں اور ان کےپاس کھلی نشانیاں بھی آچکیں اور اللہ بے انصافیوں کو ہدایت نہیں دیتا۔
اُولٰٓٮِٕكَ جَزَآؤُهُمۡ اَنَّ عَلَيۡهِمۡ لَعۡنَةَ اللّٰهِ وَالۡمَلٰٓٮِٕكَةِ وَالنَّاسِ اَجۡمَعِيۡنَۙ
ان لوگوں کی سزا یہی ہے کہ ان پر اللہ کی اور فرشتوں کی اور انسانوں کی سب کی لعنت ہو ۔
خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا ‌ۚ لَا يُخَفَّفُ عَنۡهُمُ الۡعَذَابُ وَلَا هُمۡ يُنۡظَرُوۡنَۙ
اس میں وہ ہمیشہ رہیں گےان سے نہ تو عذاب ہلکا کیا جائے گا اور نہ انہیں مہلت دی جائے گی۔
اِلَّا الَّذِيۡنَ تَابُوۡا مِنۡۢ بَعۡدِ ذٰلِكَ وَاَصۡلَحُوۡا  فَاِنَّ اللّٰهَ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ
بجز ان لوگوں کے جنہوں نے اس کے بعد توبہ کی اور اپنی حالت کی اصلاح کرلی تو اللہ بخشنے والا اور مہربان ہے۔
اِنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا بَعۡدَ اِيۡمَانِهِمۡ ثُمَّ ازۡدَادُوۡا كُفۡرًا لَّنۡ تُقۡبَلَ تَوۡبَتُهُمۡ‌ۚ وَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الضَّآ لُّوۡنَ
مگر جولوگ ایمان لانے کے بعد کافر ہوگئے پھر کفر میں بڑھتے گئے ایسوں کی توبہ ہرگز قبول نہیں ہوگی اور یہی لوگ گمراہ ہیں ۔
اِنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَمَاتُوۡا وَهُمۡ كُفَّارٌ فَلَنۡ يُّقۡبَلَ مِنۡ اَحَدِهِمۡ مِّلۡءُ الۡاَرۡضِ ذَهَبًا وَّلَوِ افۡتَدٰى بِهٖ ؕ اُولٰٓٮِٕكَ لَـهُمۡ عَذَابٌ اَلِـيۡمٌۙ وَّمَا لَـهُمۡ مِّــنۡ نّٰصِــرِيۡنَ
یقینا جو لوگ کافر ہوگئے اور حالت کفر میں ہی مرگئے تو ان سے زمین بھر سونا بھی اگر وہ بطور فدیہ دیں تو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا ان کے لئے درد ناک عذاب ہوگا اور ان کے لئے کوئی مدد گار بھی نہ ہوگا۔
لَنۡ تَنَالُوا الۡبِرَّ حَتّٰى تُنۡفِقُوۡا مِمَّا تُحِبُّوۡنَ ؕ  وَمَا تُنۡفِقُوۡا مِنۡ شَىۡءٍ فَاِنَّ اللّٰهَ بِهٖ عَلِيۡمٌ
تم ہرگز کمال نیکی (خدا کی ذات) کو حاصل نہ کرو گے جب تک تم ان چیزوں میں سے جو تمہیں عزیزہیں (راہ خدا میں ) خرچ نہ کرو اور تم جو کچھ خرچ کرتے ہواللہ اسکو جانتا ہے ۔
كُلُّ الطَّعَامِ كَانَ حِلًّا لِّبَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَ اِلَّا مَا حَرَّمَ اِسۡرَآءِيۡلُ عَلٰى نَفۡسِهٖ مِنۡ قَبۡلِ اَنۡ تُنَزَّلَ التَّوۡرٰٮةُ ‌ؕ قُلۡ فَاۡتُوۡا بِالتَّوۡرٰٮةِ فَاتۡلُوۡهَاۤ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ
ہر قسم کے کھانے توراۃ کے نازل ہونے سے پہلے بنی اسرائیل کےلئے حلال تھے بجز ان چیزوں کے جو یعقوبؑ نے اپنے اوپر حرام کرلی تھیں آپ کہدیجئے (اے محمد) اگر تم سچے ہو تو تورات لاؤ اور اس کو پڑھو (دلیل پیش کرو)
فَمَنِ افۡتَرٰى عَلَى اللّٰهِ الۡكَذِبَ مِنۡۢ بَعۡدِ ذٰلِكَ فَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الظّٰلِمُوۡنَؔ
پس اس کے باوجود جو لوگ اللہ پر جھوٹ باندھتے ہیں تو ایسے لوگ ہی ظالم ہیں ۔
قُلۡ صَدَقَ اللّٰهُ‌ فَاتَّبِعُوۡا مِلَّةَ اِبۡرٰهِيۡمَ حَنِيۡفًا ؕ وَمَا كَانَ مِنَ الۡمُشۡرِكِيۡنَ
آپ کہدیجئے اللہ نے تو سچی بات فرمادی ہے پس تم دین ابراہیم ؑ کی پیروی کرو جو سب سے کٹ کر ایک خدا کے ہوچکے تھے اور وہ مشرکین میں سے نہیں تھے ۔
اِنَّ اَوَّلَ بَيۡتٍ وُّضِعَ لِلنَّاسِ لَـلَّذِىۡ بِبَكَّةَ مُبٰرَكًا وَّهُدًى لِّلۡعٰلَمِيۡنَ‌‌ۚ
بے شک سب سے پہلا گھر جو لوگوں (کی عبادت) کے لئے مقرر کیا گیا وہی ہے جو مکے میں ہے بابرکت اور جہاں والوں کے لئے ہدایت (کا ذریعہ) ہے۔
فِيۡهِ اٰيٰتٌ ۢ بَيِّنٰتٌ مَّقَامُ اِبۡرٰهِيۡمَۚ  وَمَنۡ دَخَلَهٗ كَانَ اٰمِنًا ‌ؕ وَلِلّٰهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الۡبَيۡتِ مَنِ اسۡتَطَاعَ اِلَيۡهِ سَبِيۡلًا ‌ؕ وَمَنۡ كَفَرَ فَاِنَّ اللّٰهَ غَنِىٌّ عَنِ الۡعٰلَمِيۡنَ
اس میں کھلی نشانیاں ہیں جن میں سے ایک مقام ابراہیم ہے جو شخص اس (گھر) میں داخل ہوگیا وہ امن پاگیا اور لوگوں پر اللہ کا حق (فرض) ہے کہ جو شخص اللہ کے گھر کی طرف جانے کی استطاعت رکھتا ہو وہ اس کا ارادہ کرے ۔ اور جس نے اس (حکم) سے انکار کیا تو اللہ بھی اہل عالم سے بے نیاز ہے۔
قُلۡ يٰۤـاَهۡلَ الۡكِتٰبِ لِمَ تَكۡفُرُوۡنَ بِاٰيٰتِ اللّٰهِ ۖ وَاللّٰهُ شَهِيۡدٌ عَلٰى مَا تَعۡمَلُوۡنَ
آپ کہدیجئے اے اہل کتاب تم کیوں اللہ کی آیتوں کا انکار کرتے ہو حالانکہ اللہ تمہارے اعمال سے باخبر ہے۔
قُلۡ يٰۤـاَهۡلَ الۡكِتٰبِ لِمَ تَصُدُّوۡنَ عَنۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ مَنۡ اٰمَنَ تَبۡغُوۡنَهَا عِوَجًا وَّاَنۡتُمۡ شُهَدَآءُ ‌ؕ وَمَا اللّٰهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعۡمَلُوۡنَ
آپ کہدیجئے کہ اے اہل کتاب تم کیوں ایمان والوں کو اللہ کے راستے سے روکتے ہو اور اس میں تیڑھا پن نکالتے ہو حالانکہ تم خود (اس کی سچائی کے) گواہ ہو ۔ اور اللہ تمہارے کرتوت سے بے خبر نہیں ہے۔
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِنۡ تُطِيۡعُوۡا فَرِيۡقًا مِّنَ الَّذِيۡنَ اُوۡتُوا الۡكِتٰبَ يَرُدُّوۡكُمۡ بَعۡدَ اِيۡمَانِكُمۡ كٰفِرِيۡنَ
اے ایمان والو! اگر تم نے اہل کتاب کے کسی ایک گروہ کی اطاعت کرلی تو وہ تمہیں ایمان لانے کے بعد کافر بنادیں گے
وَكَيۡفَ تَكۡفُرُوۡنَ وَاَنۡـتُمۡ تُتۡلٰى عَلَيۡكُمۡ اٰيٰتُ اللّٰهِ وَفِيۡكُمۡ رَسُوۡلُهٗ ‌ؕ وَمَنۡ يَّعۡتَصِمۡ بِاللّٰهِ فَقَدۡ هُدِىَ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسۡتَقِيۡمٍ
اور تم کس طرح کفر کرو گے جب کہ تم پر اللہ کی آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں اور تمہارے درمیان اس کا رسول بھی (موجود) ہے اور جس نے اللہ (کی ذات) کو مضبوطی سے پکڑ لیا تو وہ ضرور سیدھا راستہ پائے گا ۔
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا اتَّقُوا اللّٰهَ حَقَّ تُقٰتِهٖ وَلَا تَمُوۡتُنَّ اِلَّا وَاَنۡـتُمۡ مُّسۡلِمُوۡنَ
اے ایمان والو اللہ سے ڈرو جیسا کہ اس سے ڈرنے کا حق ہے اور مرو تومسلمان بن کر ہی مرو ۔
وَاعۡتَصِمُوۡا بِحَبۡلِ اللّٰهِ جَمِيۡعًا وَّلَا تَفَرَّقُوۡا‌ وَاذۡكُرُوۡا نِعۡمَتَ اللّٰهِ عَلَيۡكُمۡ اِذۡ كُنۡتُمۡ اَعۡدَآءً فَاَ لَّفَ بَيۡنَ قُلُوۡبِكُمۡ فَاَصۡبَحۡتُمۡ بِنِعۡمَتِهٖۤ اِخۡوَانًا ۚ وَكُنۡتُمۡ عَلٰى شَفَا حُفۡرَةٍ مِّنَ النَّارِ فَاَنۡقَذَكُمۡ مِّنۡهَا ‌ؕ كَذٰلِكَ يُبَيِّنُ اللّٰهُ لَـكُمۡ اٰيٰتِهٖ لَعَلَّكُمۡ تَهۡتَدُوۡنَ
اور تم سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوطی کے ساتھ پکڑے رہو اور متفرق نہ ہوجاؤ اور اللہ کی اس نعمت کو یاد کرو جبکہ تم ایک دوسرے کے دشمن تھے تو اسنے تمہارے دلوں میں الفت پیدا کردی اور تم اسکی مہربانی سے بھائی بھائی ہوگئےاور تم لوگ آگ کے گڑھے کے کنارے تک پہنچ چکے تھے تو اللہ نے تم کو اس سے بچا لیا اسی طرح اللہ اپنی نشانیوں کو کھول کھول کر بیان کرتا ہے تاکہ تم ہدایت پاؤ
وَلۡتَكُنۡ مِّنۡكُمۡ اُمَّةٌ يَّدۡعُوۡنَ اِلَى الۡخَيۡرِ وَيَاۡمُرُوۡنَ بِالۡمَعۡرُوۡفِ وَيَنۡهَوۡنَ عَنِ الۡمُنۡكَرِ‌ؕ وَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡمُفۡلِحُوۡنَ
اور تم میں ایک جماعت تو ایسی ہونی چاہئے جو لوگوں کو نیکی کی طرف بلائے اور اچھے کام کرنے کا حکم دے اور برائیوں سے روکے ۔ یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں ۔
وَلَا تَكُوۡنُوۡا كَالَّذِيۡنَ تَفَرَّقُوۡا وَاخۡتَلَفُوۡا مِنۡۢ بَعۡدِ مَا جَآءَهُمُ الۡبَيِّنٰتُ‌ؕ وَاُولٰٓٮِٕكَ لَهُمۡ عَذَابٌ عَظِيۡمٌۙ
اور تم ان لوگوں کی طرح نہ ہو جاؤ جوآپس میں متفرق ہوگئی اور جن کے پاس کھلی ہوئی نشانیاں آنے کے باوجود آپس میں اختلاف کرنے لگے۔ یہ وہ لوگ ہیں جنکے لئے بڑا عذاب ہے۔
يَّوۡمَ تَبۡيَضُّ وُجُوۡهٌ وَّتَسۡوَدُّ وُجُوۡهٌ  ؕ فَاَمَّا الَّذِيۡنَ اسۡوَدَّتۡ وُجُوۡهُهُمۡ اَكَفَرۡتُمۡ بَعۡدَ اِيۡمَانِكُمۡ فَذُوۡقُوا الۡعَذَابَ بِمَا كُنۡتُمۡ تَكۡفُرُوۡنَ
جس دن بہت سے چہرے سفید (روشن) ہوجائیں گے اور بہت سے چہرے سیاہ ہوں گے پس جنکے چہرے سیاہ ہوں گے (ان سے کہا جائے گا) کیا تم ایمان لانے کے بعد کافر ہوگئے سو(اب) اس کفر کے بدلے عذاب (کا مزہ) چکھو ۔
وَاَمَّا الَّذِيۡنَ ابۡيَـضَّتۡ وُجُوۡهُهُمۡ فَفِىۡ رَحۡمَةِ اللّٰهِ ؕ هُمۡ فِيۡهَا خٰلِدُوۡنَ
اور جن لوگوں کے چہرے سفید ہوں گے پس وہ اللہ کی رحمت میں ہوں گے وہ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔
تِلۡكَ اٰيٰتُ اللّٰهِ نَـتۡلُوۡهَا عَلَيۡكَ بِالۡحَـقِّ‌ؕ وَمَا اللّٰهُ يُرِيۡدُ ظُلۡمًا لِّلۡعٰلَمِيۡنَ
یہ اللہ کی آیتیں ہیں جو ہم تم پر پڑھ کر سناتے ہیں اور اللہ مخلوقات پر ظلم کرنا نہیں چاہتا ۔
وَلِلّٰهِ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِ‌ؕ وَاِلَى اللّٰهِ تُرۡجَعُ الۡاُمُوۡرُ
جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے وہ اللہ ہی کے لئے ہے اور اللہ ہی کی طرف تمام معاملات رجوع کئے جائیں گے۔
كُنۡتُمۡ خَيۡرَ اُمَّةٍ اُخۡرِجَتۡ لِلنَّاسِ تَاۡمُرُوۡنَ بِالۡمَعۡرُوۡفِ وَتَنۡهَوۡنَ عَنِ الۡمُنۡكَرِ وَتُؤۡمِنُوۡنَ بِاللّٰهِ‌ؕ وَلَوۡ اٰمَنَ اَهۡلُ الۡكِتٰبِ لَڪَانَ خَيۡرًا لَّهُمۡ‌ؕ مِنۡهُمُ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ وَاَكۡثَرُهُمُ الۡفٰسِقُوۡنَ
تم لوگ بہترین امت ہوجسےلوگوں کے لئے نکالا گیا ہے تم نیک کاموں کا حکم دیتے ہو اور بُرائیوں سے روکتے ہو اور اللہ پر ایمان لاتے ہو اور اگر اہل کتاب ایمان لے آتے تو ان کے لئے زیادہ اچھا ہوتا ان میں بعض تو ایمان لانے والے بھی ہیں اور ان میں زیادہ نافرمان ہیں ۔
لَنۡ يَّضُرُّوۡكُمۡ اِلَّاۤ اَذًى‌ؕ وَاِنۡ يُّقَاتِلُوۡكُمۡ يُوَلُّوۡكُمُ الۡاَدۡبَارَ ثُمَّ لَا يُنۡصَرُوۡنَ
یہ تمہیں تھوڑی سی اذیت کے سوا اور کچھ نقصان نہیں پہنچا سکتے اور اگر یہ تم سے لڑیں گےتو پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں گے ۔ پھر ان کی مدد بھی نہیں کی جائے گی۔
ضُرِبَتۡ عَلَيۡهِمُ الذِّلَّةُ اَيۡنَ مَا ثُقِفُوۡۤا اِلَّا بِحَبۡلٍ مِّنَ اللّٰهِ وَحَبۡلٍ مِّنَ النَّاسِ وَبَآءُوۡ بِغَضَبٍ مِّنَ اللّٰهِ وَضُرِبَتۡ عَلَيۡهِمُ الۡمَسۡكَنَةُ  ؕ ذٰلِكَ بِاَنَّهُمۡ كَانُوۡا يَكۡفُرُوۡنَ بِاٰيٰتِ اللّٰهِ وَيَقۡتُلُوۡنَ الۡاَنۡۢبِيَآءَ بِغَيۡرِ حَقٍّ‌ؕ ذٰلِكَ بِمَا عَصَوۡا وَّكَانُوۡا يَعۡتَدُوۡنَ
ان پر ذلت مسلط کردی گئی یہ جہاں کہیں پائے جائیں گے سوائے اس کے کہ اللہ اور مسلمانوں کی پناہ میں آجائیں اور یہ لوگ اللہ کے غضب میں گرفتار ہیں اور ان پر ناداری چسپاں کردی گئی ہے یہ اس لئے کہ یہ اللہ کی آیتوں کا انکار کرتے تھے اور پیغمبروں کو ناحق قتل کرتے تھے اور ایسا اس لئے کرتے تھے کہ یہ نافرمانی کرتے اور حد سے آگے بڑھ جاتے تھے ۔
لَـيۡسُوۡا سَوَآءً ‌ؕ مِنۡ اَهۡلِ الۡكِتٰبِ اُمَّةٌ قَآٮِٕمَةٌ يَّتۡلُوۡنَ اٰيٰتِ اللّٰهِ اٰنَآءَ الَّيۡلِ وَ هُمۡ يَسۡجُدُوۡنَ
یہ سب ایک جیسے نہیں ہیں ۔ ان اہل کتاب میں (کچھ) لوگ (اللہ کے حکم پر) قائم بھی ہیں جو رات کے وقت اللہ کی آیتوں کو پڑھتے اور (اس کے آگے) سجدہ ریز ہوتے ہیں ۔
يُؤۡمِنُوۡنَ بِاللّٰهِ وَالۡيَوۡمِ الۡاٰخِرِ وَ يَاۡمُرُوۡنَ بِالۡمَعۡرُوۡفِ وَيَنۡهَوۡنَ عَنِ الۡمُنۡكَرِ وَيُسَارِعُوۡنَ فِىۡ الۡخَيۡرٰتِ ؕ وَاُولٰٓٮِٕكَ مِنَ الصّٰلِحِيۡنَ
اور اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان لاتے ہیں اور نیک کاموں کا حکم دیتے اوربُرائیوں سے روکتے ہیں اور اچھے کاموں میں لپکتے ہیں یہی لوگ نیکو کار ہیں
وَمَا يَفۡعَلُوۡا مِنۡ خَيۡرٍ فَلَنۡ يُّكۡفَرُوۡهُ ‌ؕ وَاللّٰهُ عَلِيۡمٌۢ بِالۡمُتَّقِيۡنَ
اور جو بھی نیکی یہ لوگ کریں گے اس کی ناقدری نہیں کی جائے گی اور اللہ پرہیزگاروں کو اچھی طرح جانتا ہے۔
اِنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لَنۡ تُغۡنِىَ عَنۡهُمۡ اَمۡوَالُهُمۡ وَلَاۤ اَوۡلَادُهُمۡ مِّنَ اللّٰهِ شَيۡـــًٔا  ؕ وَاُولٰٓٮِٕكَ اَصۡحٰبُ النَّارِ‌ۚ هُمۡ فِيۡهَا خٰلِدُوۡنَ
جو لوگ کافر ہیں ان کو نہ تو ان کا مال کام آسکے گااللہ کے مقابلے میں اور نہ ان کی اولاد اور یہ لوگ دوزخ والے ہیں اس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔
مَثَلُ مَا يُنۡفِقُوۡنَ فِىۡ هٰذِهِ الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا كَمَثَلِ رِيۡحٍ فِيۡهَا صِرٌّ اَصَابَتۡ حَرۡثَ قَوۡمٍ ظَلَمُوۡۤا اَنۡفُسَهُمۡ فَاَهۡلَكَتۡهُ ‌ؕ وَمَا ظَلَمَهُمُ اللّٰهُ وَلٰـكِنۡ اَنۡفُسَهُمۡ يَظۡلِمُوۡنَ
یہ جو کچھ اس دنیوی زندگی میں خرچ کرتے ہیں اس کی مثال اس ہوا کی سی ہے جس میں سخت سردی ہو اور وہ ایسے لوگوں کی کھیتی پر چلے جو اپنے آپ پر ظلم کرتے تھے اور اُسے برباد کرڈالے اور اللہ نے ان پر ظلم نہیں کیا بلکہ وہ خود اپنے آپ پر ظلم کررہے ہیں
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَتَّخِذُوۡا بِطَانَةً مِّنۡ دُوۡنِكُمۡ لَا يَاۡلُوۡنَكُمۡ خَبَالًا ؕ وَدُّوۡا مَا عَنِتُّمۡ‌ۚ قَدۡ بَدَتِ الۡبَغۡضَآءُ مِنۡ اَفۡوَاهِهِمۡ  ۖۚ وَمَا تُخۡفِىۡ صُدُوۡرُهُمۡ اَكۡبَرُ‌ؕ قَدۡ بَيَّنَّا لَـكُمُ الۡاٰيٰتِ‌ اِنۡ كُنۡتُمۡ تَعۡقِلُوۡنَ
اے ایمان والو اپنے (مذہب والوں کے) سوا دوسروں کو راز دار نہ بناؤ ۔ یہ تمہارے ساتھ فساد کرنے میں کسی طرح کی کوتاہی نہیں کریں گے اور یہ لوگ تمہارے لئے وہ چاہتے ہیں جس سے تم کو تکلیف پہنچے ان کے منہ سے تو بغض ظاہر ہوہی چکا ہے اور جو کینے ان کے سینے میں چھپے ہیں وہ کہیں زیادہ ہیں ہم نے آیتوں کو صاف صاف بیان کردیا ہے اگر تم عقل رکھتے ہو۔
هٰۤاَنۡتُمۡ اُولَاۤءِ تُحِبُّوۡنَهُمۡ وَلَا يُحِبُّوۡنَكُمۡ وَتُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡكِتٰبِ كُلِّهٖ ‌ۚ وَاِذَا لَقُوۡكُمۡ قَالُوۡۤا اٰمَنَّا  ۖۚ وَاِذَا خَلَوۡا عَضُّوۡا عَلَيۡكُمُ الۡاَنَامِلَ مِنَ الۡغَيۡظِ‌ؕ قُلۡ مُوۡتُوۡا بِغَيۡظِكُمۡؕ‌ اِنَّ اللّٰهَ عَلِيۡمٌ ۢ بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ
ہاں تم ایسے (صاف دل)ہو کہ تم ان سے محبت کرتے ہو اور وہ تم سے محبت نہیں کرتے اور تم سب کتابوں پر ایمان لاتے ہو (اور وہ تمہاری کتاب کو نہیں مانتے) اور جب وہ تم سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لے آئے اور جب الگ ہوتے ہیں تو تم پر غصہ کے سبب انگلیاں کاٹ کھاتے ہیں ان سے کہہ دوتم اپنے غصے میں مرجاؤ اللہ تمہارے دلوں کی باتوں کو خوب جانتا ہے۔
اِنۡ تَمۡسَسۡكُمۡ حَسَنَةٌ تَسُؤۡهُمۡ وَاِنۡ تُصِبۡكُمۡ سَيِّئَةٌ يَّفۡرَحُوۡا بِهَا ‌ۚ وَاِنۡ تَصۡبِرُوۡا وَتَتَّقُوۡا لَا يَضُرُّكُمۡ كَيۡدُهُمۡ شَيۡـــًٔا ؕ اِنَّ اللّٰهَ بِمَا يَعۡمَلُوۡنَ مُحِيۡطٌ
اگر تمہیں کوئی اچھی چیزنصیب ہوتی ہے تو وہ ان کو بری لگتی ہے اور اگر تم کو تکلیف پہنچتی ہے تو وہ خوش ہوجاتے ہیں اور اگرتم استقلال اور تقوی کے ساتھ رہو تو ان کی کوئی چال تم کو نقصان نہ پہنچا سکے گی یہ جو کچھ کرتے ہیں اللہ ان کے اعمال کااحاطہ کئے ہوئے ہے۔
وَاِذۡ غَدَوۡتَ مِنۡ اَهۡلِكَ تُبَوِّئُ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ مَقَاعِدَ لِلۡقِتَالِ‌ؕ وَاللّٰهُ سَمِيۡعٌ عَلِيۡمٌۙ
اور جب کہ آپ صبح کے وقت اپنے گھر سے نکل کر مسلمانوں کو جنگ کے مورچوں پرمتعین کررہے تھے اور اللہ وہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہے۔
اِذۡ هَمَّتۡ طَّآٮِٕفَتٰنِ مِنۡكُمۡ اَنۡ تَفۡشَلَا ۙ وَاللّٰهُ وَلِيُّهُمَا‌ ؕ وَعَلَى اللّٰهِ فَلۡيَتَوَكَّلِ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ
جب تم میں سے دو جماعتوں نے جی چھوڑ دینا چاہا حالانکہ اللہ ان دونوں کا مددگار تھا اور مومنوں کو اللہ ہی پر بھروسہ کرنا چاہئے۔
وَلَقَدۡ نَصَرَكُمُ اللّٰهُ بِبَدۡرٍ وَّاَنۡـتُمۡ اَذِلَّةٌ  ۚ فَاتَّقُوا اللّٰهَ لَعَلَّكُمۡ تَشۡكُرُوۡنَ
اور اللہ نے جنگ بدر میں (بھی) تمہاری مدد کی تھی جب کہ تم بے سرو سامان تھے ۔ پس اللہ (کی نافرمانی) سے ڈرو امید کہ تم اس کا شکر کرو گے۔
اِذۡ تَقُوۡلُ لِلۡمُؤۡمِنِيۡنَ اَلَنۡ يَّكۡفِيَكُمۡ اَنۡ يُّمِدَّكُمۡ رَبُّكُمۡ بِثَلٰثَةِ اٰلَافٍ مِّنَ الۡمَلٰٓٮِٕكَةِ مُنۡزَلِيۡنَؕ
یاد کرو جب تم ایمان والوں سے کہہ رہے تھے کہ کیا یہ امر کافی نہیں کہ تمہارا پروردگار تین ہزار فرشتے نازل کرکے تمہاری مدد کرے۔
بَلٰٓى ۙ اِنۡ تَصۡبِرُوۡا وَتَتَّقُوۡا وَيَاۡتُوۡكُمۡ مِّنۡ فَوۡرِهِمۡ هٰذَا يُمۡدِدۡكُمۡ رَبُّكُمۡ بِخَمۡسَةِ اٰلَافٍ مِّنَ الۡمَلٰٓٮِٕكَةِ مُسَوِّمِيۡنَ
ہاں اگر تم صبر کرو اور (خدا سے) ڈرو اور اگر وہ لوگ (کافر) تم پر اپنے جوش میں ایک دم حملہ کردیں گے تو تمہارا پروردگارپانچ ہزار نشان زدہ فرشتوں سے تمہاری مدد کرے گا۔
وَمَا جَعَلَهُ اللّٰهُ اِلَّا بُشۡرٰى لَـكُمۡ وَلِتَطۡمَٮِٕنَّ قُلُوۡبُكُمۡ بِهٖ‌ؕ وَمَا النَّصۡرُ اِلَّا مِنۡ عِنۡدِ اللّٰهِ الۡعَزِيۡزِ الۡحَكِيۡمِۙ
اور اس مدد کو اللہ نے تمہارے لئے صرف خوشخبری کا ذریعہ بنایا تاکہ تمہارے دلوں کو اطمینان ہوجائے اور مدد تو صرف اس اللہ کی جانب سے ہے جو غالب اور دانا ہے۔
لِيَقۡطَعَ طَرَفًا مِّنَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا اَوۡ يَكۡبِتَهُمۡ فَيَنۡقَلِبُوۡا خَآٮِٕبِيۡنَ
(اور یہ خدا نے اسلئے کیا کہ) کافروں کی ایک جماعت کا قلع قمع کردیا جائے یا انہیں اس طرح ذلیل شکست دےکہ وہ ناکام واپس ہوجائیں
لَيۡسَ لَكَ مِنَ الۡاَمۡرِ شَىۡءٌ اَوۡ يَتُوۡبَ عَلَيۡهِمۡ اَوۡ يُعَذِّبَهُمۡ فَاِنَّهُمۡ ظٰلِمُوۡنَ
(اے پیغمبر) اس معاملہ میں آپ کا کوئی اختیار نہیں یا تو اللہ ان کو معاف کردےیا ان کو عذاب دے ۔ اس لئے کہ وہ ظالم لوگ ہیں ۔
وَلِلّٰهِ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِ‌ؕ يَغۡفِرُ لِمَنۡ يَّشَآءُ وَ يُعَذِّبُ مَنۡ يَّشَآءُ‌ ؕ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ
آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اللہ ہی کے لئے ہے وہ جسے چاہے بخش دے اور جسے چاہے عذاب دے اور اللہ بخشنے والا اور مہربان ہے۔
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَاۡكُلُوا الرِّبٰٓوا اَضۡعَافًا مُّضٰعَفَةً ‌ وَاتَّقُوا اللّٰهَ لَعَلَّكُمۡ تُفۡلِحُوۡنَ‌ۚ
اے ایمان والو بڑھا چڑھا کر سودنہ کھاؤ اور اللہ سے ڈرو تاکہ فلاح پاؤ۔
وَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِىۡۤ اُعِدَّتۡ لِلۡكٰفِرِيۡنَ‌ۚ
اور دوزخ کی آگ سے بچوجو کافروں کے لئے تیار کی گئی ہے۔
وَاَطِيۡعُوا اللّٰهَ وَالرَّسُوۡلَ لَعَلَّكُمۡ تُرۡحَمُوۡنَ‌ۚ
اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔
وَسَارِعُوۡۤا اِلٰى مَغۡفِرَةٍ مِّنۡ رَّبِّكُمۡ وَجَنَّةٍ عَرۡضُهَا السَّمٰوٰتُ وَالۡاَرۡضُۙ اُعِدَّتۡ لِلۡمُتَّقِيۡنَۙ
اور دوڑو اپنے پروردگار کی بخشش کی طرف اور جنت کی طرف جس کا عرض آسمان اور زمین کے برابر ہے جو اللہ سے ڈرنے والوں کے لئے تیار کی گئی ہے۔
الَّذِيۡنَ يُنۡفِقُوۡنَ فِى السَّرَّآءِ وَالضَّرَّآءِ وَالۡكٰظِمِيۡنَ الۡغَيۡظَ وَالۡعَافِيۡنَ عَنِ النَّاسِ‌ؕ وَاللّٰهُ يُحِبُّ الۡمُحۡسِنِيۡنَ‌ۚ
جو لوگ آسودگی اور تنگی میں خرچ کرتے ہیں اور غصہ کو پی جانے والے ہیں اور لوگوں سے در گذر کرنے والے ہیں اور خدانیکو کاروں کو دوست رکھتا ہے
وَالَّذِيۡنَ اِذَا فَعَلُوۡا فَاحِشَةً اَوۡ ظَلَمُوۡۤا اَنۡفُسَهُمۡ ذَكَرُوا اللّٰهَ فَاسۡتَغۡفَرُوۡا لِذُنُوۡبِهِمۡ وَمَنۡ يَّغۡفِرُ الذُّنُوۡبَ اِلَّا اللّٰهُ  وَلَمۡ يُصِرُّوۡا عَلٰى مَا فَعَلُوۡا وَهُمۡ يَعۡلَمُوۡنَ
اور جو لوگ ایسے ہیں کہ جب کوئی کھلا گناہ یا اپنے آپ پر کوئی ظلم کربیٹھتے ہیں تو (فوراً) اللہ کو یاد کرلیتے ہیں اور اپنے گناہوں کی بخشش مانگتے ہیں اور کون ہے سوائےاللہ کے جو گناہوں کو بخش سکتا ہے اور وہ لوگ جان بوجھ کر اپنے (بُرے) افعال پر اڑے نہیں رہتے
اُولٰٓٮِٕكَ جَزَآؤُهُمۡ مَّغۡفِرَةٌ مِّنۡ رَّبِّهِمۡ وَ جَنّٰتٌ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا‌ ؕ وَنِعۡمَ اَجۡرُ الۡعٰمِلِيۡنَؕ
ایسے لوگوں کا صلہ ان کے پروردگار کی طرف سے بخشش اور ایسے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور اچھے کام کرنے والوں کا یہ اچھا بدلہ ہے ۔
قَدۡ خَلَتۡ مِنۡ قَبۡلِكُمۡ سُنَنٌ ۙ فَسِيۡرُوۡا فِى الۡاَرۡضِ فَانۡظُرُوۡا كَيۡفَ كَانَ عَاقِبَةُ الۡمُكَذِّبِيۡنَ
تم لوگوں سے پہلے بھی بہت سے واقعات گذر چکے ہیں پس تم زمین میں چلو پھرو اور دیکھو کہ (حق کو)جھٹلانے والوں کا کیسا انجام ہوا۔
هٰذَا بَيَانٌ لِّلنَّاسِ وَهُدًى وَّمَوۡعِظَةٌ لِّلۡمُتَّقِيۡنَ
یہ بیان ہے عام لوگوں کے لئے اور ہدایت اور نصیحت ہے اہل تقویٰ کے لئے۔
وَلَا تَهِنُوۡا وَ لَا تَحۡزَنُوۡا وَاَنۡتُمُ الۡاَعۡلَوۡنَ اِنۡ كُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ
اور ہمت نہ ہارو اور غم نہ کرو اگر تم (سچے) مومن ہو تو تم ہی غالب رہو گے۔
اِنۡ يَّمۡسَسۡكُمۡ قَرۡحٌ فَقَدۡ مَسَّ الۡقَوۡمَ قَرۡحٌ مِّثۡلُهٗ ‌ؕ وَتِلۡكَ الۡاَيَّامُ نُدَاوِلُهَا بَيۡنَ النَّاسِۚ وَلِيَـعۡلَمَ اللّٰهُ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَيَتَّخِذَ مِنۡكُمۡ شُهَدَآءَ‌ؕ وَاللّٰهُ لَا يُحِبُّ الظّٰلِمِيۡنَۙ
اگر تم کو زخم (شکست) لگا ہے تو اسی طرح کا زخم (مخالف) لوگوں کو بھی لگ چکا ہے اور دنوں کو(حالات کو) لوگوں کے درمیان ہم ادلتے بدلتے رہتے ہیں تاکہ اللہ ایمان والوں کو اچھی طرح جان لے اور تم میں سے (حق پرستی کے) گواہ بنالے اور اللہ ظالموں کو پسند نہیں کرتا
وَلِيُمَحِّصَ اللّٰهُ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَيَمۡحَقَ الۡكٰفِرِيۡنَ
اور یہ بھی مقصود تھا کہ اللہ خالص ایمان والوں کو چھانٹ لے اور کافروں کو نابود کردے۔
اَمۡ حَسِبۡتُمۡ اَنۡ تَدۡخُلُوا الۡجَـنَّةَ وَلَمَّا يَعۡلَمِ اللّٰهُ الَّذِيۡنَ جَاهَدُوۡا مِنۡكُمۡ وَيَعۡلَمَ الصّٰبِرِيۡنَ
کیا تم نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ تم (یوں ہی) داخل ہوجاؤ گےجنت میں حالانکہ (ابھی) اللہ نے تم میں سے جہاد کرنے والوں کو معلوم ہی نہیں کیا اور اللہ صبر کرنے والوں کو بھی دیکھنا چاہتا ہے۔
وَلَقَدۡ كُنۡتُمۡ تَمَنَّوۡنَ الۡمَوۡتَ مِنۡ قَبۡلِ اَنۡ تَلۡقَوۡهُ فَقَدۡ رَاَيۡتُمُوۡهُ وَاَنۡتُمۡ تَنۡظُرُوۡنَ
اور تم لوگ موت کے آنے سے پہلے موت کی تمنا کیا کرتے تھےسو تم نے اس کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا
وَمَا مُحَمَّدٌ اِلَّا رَسُوۡلٌ  ۚ قَدۡ خَلَتۡ مِنۡ قَبۡلِهِ الرُّسُلُ‌ؕ اَفَا۟ٮِٕنْ مَّاتَ اَوۡ قُتِلَ انْقَلَبۡتُمۡ عَلٰٓى اَعۡقَابِكُمۡ‌ؕ وَمَنۡ يَّنۡقَلِبۡ عَلٰى عَقِبَيۡهِ فَلَنۡ يَّضُرَّ اللّٰهَ شَيۡـــًٔا‌ ؕ وَسَيَجۡزِى اللّٰهُ الشّٰكِرِيۡنَ
اور محمد (صلی اللہ علیہ و سلم) تو صرف اللہ کے رسول ہیں ان سے پہلے بھی بہت سے پیغمبر گذر چکے ہیں ۔ پھر کیا اگر یہ مرجائیں یاماردئے جائیں تو تم الٹے پاؤں پھر جاؤ گے (مرتد ہوجاؤگے) اور جو الٹے پاؤں پھر جائے گا وہ اللہ کو کچھ نقصان نہیں کرے گا اللہ شکر گذاروں کو اچھا بدلہ دے گا ۔
وَمَا كَانَ لِنَفۡسٍ اَنۡ تَمُوۡتَ اِلَّا بِاِذۡنِ اللّٰهِ كِتٰبًا مُّؤَجَّلًا ؕ وَ مَنۡ يُّرِدۡ ثَوَابَ الدُّنۡيَا نُؤۡتِهٖ مِنۡهَا ‌ۚ وَمَنۡ يُّرِدۡ ثَوَابَ الۡاٰخِرَةِ نُؤۡتِهٖ مِنۡهَا ‌ؕ وَسَنَجۡزِى الشّٰكِرِيۡنَ
کوئی شخص اللہ کی اجازت کے بغیر مر نہیں سکتا (اللہ نے موت کا وقت) مقرر کرکے لکھ دیا ہے اور جو شخص دنیا کا بدلہ چاہےاس کو ہم یہیں بدلہ دے دیں گے اور جو آخرت کا ثواب چاہے تو اس کو ہم وہاں اجر عطا کریں گے اور ہمعنقریب شکر گذاروں کو اچھا بدلہ دیں گے۔
وَكَاَيِّنۡ مِّنۡ نَّبِىٍّ قٰتَلَ ۙ مَعَهٗ رِبِّيُّوۡنَ كَثِيۡرٌ ۚ فَمَا وَهَنُوۡا لِمَاۤ اَصَابَهُمۡ فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ وَمَا ضَعُفُوۡا وَمَا اسۡتَكَانُوۡا ‌ؕ وَاللّٰهُ يُحِبُّ الصّٰبِرِيۡنَ
اور بہت سے نبی ایسے گذرے کہ انکے ساتھ ہوکر بہت سے اہل اللہ (کافروں سے) لڑےتو راہِ خدا میں جو مصائب ان پر ٹوٹے ان کے سببنہ تو انہوں نے ہمت ہاری اور نہ کمزوری دکھائی اور نہ دبے رہے اور اللہ مصائب برداشت کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے
وَمَا كَانَ قَوۡلَهُمۡ اِلَّاۤ اَنۡ قَالُوۡا رَبَّنَا اغۡفِرۡ لَنَا ذُنُوۡبَنَا وَاِسۡرَافَنَا فِىۡۤ اَمۡرِنَا وَ ثَبِّتۡ اَقۡدَامَنَا وَانۡصُرۡنَا عَلَى الۡقَوۡمِ الۡكٰفِرِيۡنَ
اور ان کی زبان سے اس کے سوا اور کچھ نہیں نکلاکہ انہوں ننے یہ عرض کیا کہ اے ہمارے پروردگار ہمارے گناہوں کو بخش دے اور ہمارے کاموں میں ہماری زیادتیوں کو معاف فرما اور ہم کو ثابت قدم رکھ اور کافروں پر ہماری مدد فرما ۔
فَاٰتٰٮهُمُ اللّٰهُ ثَوَابَ الدُّنۡيَا وَحُسۡنَ ثَوَابِ الۡاٰخِرَةِ‌ ؕ وَاللّٰهُ يُحِبُّ الۡمُحۡسِنِيۡنَ
پس اللہ نے ان کو دنیا میں بھی اچھا بدلہ دیا اور آخرت میں بھی بہت اچھا بدلہ دیا ۔ اور اللہ نیکو کاروں کو دوست رکھتا ہے
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِنۡ تُطِيۡعُوا الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا يَرُدُّوۡكُمۡ عَلٰٓى اَعۡقَابِكُمۡ فَتَـنۡقَلِبُوۡا خٰسِرِيۡنَ
اے ایمان والو! اگر تم نے کافروں کی بات مان لی تو وہ تم کو پیچھے لوٹادیں گے پھر تم گھاٹے میں چلے جاؤ گے
بَلِ اللّٰهُ مَوۡلٰٮكُمۡ‌ۚ وَهُوَ خَيۡرُ النّٰصِرِيۡنَ
(یہ تمہارے مدد گار نہیں ہیں ) بلکہ اللہ تمہارا مدد گار ہے۔ اور وہ سب سے بہتر مدد کرنے والا ہے۔
سَنُلۡقِىۡ فِىۡ قُلُوۡبِ الَّذِيۡنَ كَفَرُوا الرُّعۡبَ بِمَاۤ اَشۡرَكُوۡا بِاللّٰهِ مَا لَمۡ يُنَزِّلۡ بِهٖ سُلۡطٰنًا ‌‌ۚ وَمَاۡوٰٮهُمُ النَّارُ‌ؕ وَ بِئۡسَ مَثۡوَى الظّٰلِمِيۡنَ
ہم عنقریب کافروں کے دلوں میں تمہارا رعب بٹھا دیں گے کیوں کہانہوں نے اللہ کے ساتھ ایسوں کو شریک بنایا ہے جنکے بارے میں اللہ نے کوئی دلیل نازل نہیں کی اور انکا ٹھکانا دوزخ ہے اور وہ ظالموں کا بُرا ٹھکانہ ہے۔
وَلَقَدۡ صَدَقَكُمُ اللّٰهُ وَعۡدَهٗۤ اِذۡ تَحُسُّوۡنَهُمۡ بِاِذۡنِهٖ‌ۚ حَتّٰۤی اِذَا فَشِلۡتُمۡ وَتَـنَازَعۡتُمۡ فِى الۡاَمۡرِ وَعَصَيۡتُمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِ مَاۤ اَرٰٮكُمۡ مَّا تُحِبُّوۡنَ‌ؕ مِنۡكُمۡ مَّنۡ يُّرِيۡدُ الدُّنۡيَا وَمِنۡكُمۡ مَّنۡ يُّرِيۡدُ الۡاٰخِرَةَ  ‌‌‌ۚ ثُمَّ صَرَفَكُمۡ عَنۡهُمۡ لِيَبۡتَلِيَكُمۡ‌ۚ وَلَقَدۡ عَفَا عَنۡكُمۡ‌ؕ وَ اللّٰهُ ذُوۡ فَضۡلٍ عَلَى الۡمُؤۡمِنِيۡنَ
اور اللہ نے اپنا وعدہ سچا کر دکھایا جس وقت کہ تم ان کفار کو اس (اللہ) کے حکم سے قتل کررہے تھے یہاں تک کہ تم خود نے ہمت ہاردی اور حکم (پیغمبر) میں آپس میں اختلاف کرنے لگےاور نافرمانی بھی کی باوجود اس کے کہ اللہ نے تم کو وہ چیز دکھلادی تھی جو تم کو پسند خاطر تھی تم میں سے بعض تو وہ اشخاص تھے جو دنیاچاہتے تھے اور تم میں بعض وہ تھے جو آخرت کے طلبگار تھے تو اللہ نے تم کو ان (کے مقابلے) سے ہٹادیا تاکہ وہ تمہاری آزمائش فرمائے اور یقینا اللہ نے تم کو معاف کردیا اور اللہ مومنوں پر بڑا فضل کرنے والا ہے
اِذۡ تُصۡعِدُوۡنَ وَلَا تَلۡوٗنَ عَلٰٓى اَحَدٍ وَّالرَّسُوۡلُ يَدۡعُوۡكُمۡ فِىۡۤ اُخۡرٰٮكُمۡ فَاَثَابَكُمۡ غَمًّا ۢ بِغَمٍّ لِّـكَيۡلَا تَحۡزَنُوۡا عَلٰى مَا فَاتَكُمۡ وَلَا مَاۤ اَصَابَكُمۡ‌ؕ وَاللّٰهُ خَبِيۡرٌۢ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ
(یاد کرو وہ وقت) جب کہ تم لوگ دور بھاگے جارہے تھے اور کسی کو مُڑ کر بھی نہیں دیکھتے تھے اور رسول تمہارے پیچھے سے تم کو پکار رہے تھے سو اللہ نے پاداش میں صدمے پر صدمہ دیا تاکہ تم رنجیدہ نہ ہو اس چیز پر جو تمہارے ہاتھ سے چلی جائے اور نہ اس مصیبت پر جو تم پر آن پڑےاور اللہ تمہارے سب اعمال سے باخبر ہے۔
ثُمَّ اَنۡزَلَ عَلَيۡكُمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِ الۡغَمِّ اَمَنَةً نُّعَاسًا يَّغۡشٰى طَآٮِٕفَةً مِّنۡكُمۡ‌ۙ وَطَآٮِٕفَةٌ قَدۡ اَهَمَّتۡهُمۡ اَنۡفُسُهُمۡ يَظُنُّوۡنَ بِاللّٰهِ غَيۡرَ الۡحَـقِّ ظَنَّ الۡجَـاهِلِيَّةِ‌ؕ يَقُوۡلُوۡنَ هَلۡ لَّنَا مِنَ الۡاَمۡرِ مِنۡ شَىۡءٍ‌ؕ قُلۡ اِنَّ الۡاَمۡرَ كُلَّهٗ لِلّٰهِ‌ؕ يُخۡفُوۡنَ فِىۡۤ اَنۡفُسِهِمۡ مَّا لَا يُبۡدُوۡنَ لَكَ‌ؕ يَقُوۡلُوۡنَ لَوۡ كَانَ لَنَا مِنَ الۡاَمۡرِ شَىۡءٌ مَّا قُتِلۡنَا هٰهُنَا ‌ؕ قُلۡ لَّوۡ كُنۡتُمۡ فِىۡ بُيُوۡتِكُمۡ لَبَرَزَ الَّذِيۡنَ كُتِبَ عَلَيۡهِمُ الۡقَتۡلُ اِلٰى مَضَاجِعِهِمۡ‌ۚ وَلِيَبۡتَلِىَ اللّٰهُ مَا فِىۡ صُدُوۡرِكُمۡ وَلِيُمَحِّصَ مَا فِىۡ قُلُوۡبِكُمۡ‌ؕ وَاللّٰهُ عَلِيۡمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ
پھر اللہ نے رنج و غم کے بعد تم پر تسلی نازل فرمائی بشکل اونگھ جو تم میں سے ایک جماعت پر چھاگئی اور کچھ لوگ جن کو اپنی ہی کی فکر پڑی ہوتی تھی وہ اللہ کے بارے میں ناحق جاہلانہ گمان کررہے تھے وہ یوں کہہ رہے تھے کہ کیا اس معاملہ میں ہمارا بھی کچھ حق ہے ؟ آپ فرمادیجئے بے شک پورا معاملہ اللہ کے اختیار میں ہے یہ اپنے دل میں ایسی باتیں چھپارہے ہیں جو آپ پر ظاہر نہیں کرتے (چنانچہ) یہ کہتے ہیں کہ اگر یہ ہمارے بس کی بات ہوتی تو ہم یہاں قتل ہی نہ کئے جاتے ۔ آپ فرمادیجئے اگر تم اپنے گھروں میں بھی ہوتے توجن کی تقدیر میں مارا جانالکھا ہوتااپنی قتل گاہوں کی طرف ضرور نکل آتے ۔ یہ جو ہوا اس سے یہ مقصود تھا کہ اللہ تمہارے سینوں کی باتوں کو آزمائے اور جو کچھ دلوں میں ہے اُسے خالص کردے اور اللہ دلوں کی باتوں کو خوب جانتا ہے
اِنَّ الَّذِيۡنَ تَوَلَّوۡا مِنۡكُمۡ يَوۡمَ الۡتَقَى الۡجَمۡعٰنِۙ اِنَّمَا اسۡتَزَلَّهُمُ الشَّيۡطٰنُ بِبَعۡضِ مَا كَسَبُوۡا ‌ۚ وَلَقَدۡ عَفَا اللّٰهُ عَنۡهُمۡ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوۡرٌ حَلِيۡمٌ
تم میں سے جو لوگ دونوں جماعتوں کے مقابلے (یعنی احد) کے دن پیٹھ پھیر گئے تھے تو واقعہ یہ ہے کہ شیطان نے انکے بعض اعمال کے سبب ان کے قدموں کو ڈگمگادیا تھا مگر اللہ نے تمہارے قصور معاف کردئےبے شک اللہ بخشنے والا اور بردبار ہے۔
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَكُوۡنُوۡا كَالَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَقَالُوۡا لِاِخۡوَانِهِمۡ اِذَا ضَرَبُوۡا فِى الۡاَرۡضِ اَوۡ كَانُوۡا غُزًّى لَّوۡ كَانُوۡا عِنۡدَنَا مَا مَاتُوۡا وَمَا قُتِلُوۡا ۚ لِيَجۡعَلَ اللّٰهُ ذٰلِكَ حَسۡرَةً فِىۡ قُلُوۡبِهِمۡ‌ؕ وَاللّٰهُ يُحۡىٖ وَيُمِيۡتُ‌ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ بَصِيۡرٌ
اے ایمان والو! تم ان کی طرح نہ ہوجاؤ جوکفر کرتے ہیں اور اپنے (مسلمان) بھائیوں سے جبکہ وہ سفر پر جائیں (اور مرجائیں ) یا جہاد کو جائیں (اورشہید ہوجائیں ) یہ کہتے ہیں اگر وہ ہمارے پاس ہوتے تونہ مرتے اور نہ مارے جاتے اس کا مقصد یہ تھا کہ اللہ ان کے دل میں اس بات کو حسرت کا باعث کردے حالانکہ حقیقت میں جلانا اور مارنا تو اللہ ہی کا کام ہے اور اللہ تمہارے اعمال کو دیکھ رہا ہے۔
وَلَٮِٕنۡ قُتِلۡتُمۡ فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ اَوۡ مُتُّمۡ لَمَغۡفِرَةٌ مِّنَ اللّٰهِ وَرَحۡمَةٌ خَيۡرٌ مِّمَّا يَجۡمَعُوۡنَ
اور اگر تم اللہ کے راستے میں مارے جاؤ یا مرجاؤ تو اللہ کے پاس کی مغفرت اور رحمت ان چیزوں سے کہیں بہتر ہے جن کو یہ جمع کررہے ہیں ۔
وَلَٮِٕنۡ مُّتُّمۡ اَوۡ قُتِلۡتُمۡ لَا اِلَى اللّٰهِ تُحۡشَرُوۡنَ
اور اگرتم مرجاؤ یا مارے جاؤ تو خدا کے حضور ضرور جمع کئے جاؤ گی
فَبِمَا رَحۡمَةٍ مِّنَ اللّٰهِ لِنۡتَ لَهُمۡ‌ۚ وَلَوۡ كُنۡتَ فَظًّا غَلِيۡظَ الۡقَلۡبِ لَانْفَضُّوۡا مِنۡ حَوۡلِكَ‌ فَاعۡفُ عَنۡهُمۡ وَاسۡتَغۡفِرۡ لَهُمۡ وَشَاوِرۡهُمۡ فِى الۡاَمۡرِ‌ۚ فَاِذَا عَزَمۡتَ فَتَوَكَّلۡ عَلَى اللّٰهِ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ يُحِبُّ الۡمُتَوَكِّلِيۡنَ
پس (اے محمد) اللہ ہی کی مہربانی کے سبب آپ ان لوگوں سے نرم مزاج واقع ہوئے ہیں اور اگر آپ تند خو اور سخت دل ہوتے تو یہ لوگ آپکے پاس سے بھاگ کھڑے ہوتے تو آپ انکو معاف کردیجئے اور ان کیلئے آپ (اللہ سے) مغفرت طلب کیجئے اور ان سے باتوں میں مشورہ بھی لیاکیجئے اور جب آپ مصمم ارادہ فرمالیں تو اللہ پر بھروسہ کیجئے بے شک اللہ بھروسہ کرنے والوں کو پسند کرتا ہے ۔
اِنۡ يَّنۡصُرۡكُمُ اللّٰهُ فَلَا غَالِبَ لَـكُمۡ‌ۚ وَاِنۡ يَّخۡذُلۡكُمۡ فَمَنۡ ذَا الَّذِىۡ يَنۡصُرُكُمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِهٖ ‌ؕ وَعَلَى اللّٰهِ فَلۡيَتَوَكَّلِ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ
اگر اللہ تمہاری مدد کرے تو تم پر کوئی غالب آ نہیں سکتا اور اگر وہ تمہیں چھوڑ دے تو پھر کون ہے جو تمہاری مدد کرسکے اور مومنوں کو تو صرف اللہ ہی پر بھروسہ کرنا چاہئے۔
وَمَا كَانَ لِنَبِىٍّ اَنۡ يَّغُلَّ‌ؕ وَمَنۡ يَّغۡلُلۡ يَاۡتِ بِمَا غَلَّ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ‌ ۚ ثُمَّ تُوَفّٰى كُلُّ نَفۡسٍ مَّا كَسَبَتۡ وَهُمۡ لَا يُظۡلَمُوۡنَ
اوریہ نبی کی شان نہیں کہ وہ خیانت کرجائے اور جو کوئی خیانت کرے گا تو وہ اپنی خیانت کی ہوئی چیز کے ساتھ قیامت میں حاضر ہوگا پھر ہر شخص کو اس کے کئے کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا ۔
اَفَمَنِ اتَّبَعَ رِضۡوَانَ اللّٰهِ كَمَنۡۢ بَآءَ بِسَخَطٍ مِّنَ اللّٰهِ وَمَاۡوٰٮهُ جَهَنَّمُ‌ؕ وَ بِئۡسَ الۡمَصِيۡرُ
کیا وہ شخص جو اللہ کی خوشنودی کی اتباع کرتا ہے اس شخص کی طرح ہوسکتا ہے جو اللہ کے غضب کا مستحق ہوچکا ہے اور جس کا ٹھکانہ دوزخ ہے۔
هُمۡ دَرَجٰتٌ عِنۡدَ اللّٰهِ ‌ؕ وَاللّٰهُ بَصِيۡرٌۢ بِمَا يَعۡمَلُوۡنَ
اوروہ بہت بری رہنے کی جگہ ہے۔ اللہ کے نزدیک لوگوں کے (مختلف) درجے ہیں اور اللہ ان کے اعمال کو دیکھ رہا ہے
لَقَدۡ مَنَّ اللّٰهُ عَلَى الۡمُؤۡمِنِيۡنَ اِذۡ بَعَثَ فِيۡهِمۡ رَسُوۡلًا مِّنۡ اَنۡفُسِهِمۡ يَتۡلُوۡا عَلَيۡهِمۡ اٰيٰتِهٖ وَيُزَكِّيۡهِمۡ وَيُعَلِّمُهُمُ الۡكِتٰبَ وَالۡحِكۡمَةَ  ۚ وَاِنۡ كَانُوۡا مِنۡ قَبۡلُ لَفِىۡ ضَلٰلٍ مُّبِيۡنٍ
اللہ نے تو ایمان والوں پر بڑا احسان کیا ہے کہ ان میں ان ہی کی جنس سے ایک پیغمبر بھیجا جو ان پر اللہ کی آیتوں کو پڑھ کر سناتا ہے جو ان کے نفوس کا تزکیہ کرتا ہے اور ان کو کتاب و حکمت کی تعلیم دیتا ہے اور بے شک اس سے پہلے وہ صریح گمراہی میں تھے
اَوَلَمَّاۤ اَصَابَتۡكُمۡ مُّصِيۡبَةٌ قَدۡ اَصَبۡتُمۡ مِّثۡلَيۡهَا ۙ قُلۡتُمۡ اَنّٰى هٰذَا‌ؕ قُلۡ هُوَ مِنۡ عِنۡدِ اَنۡفُسِكُمۡ ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ
بھلا یہ کیا بات ہے کہ جب (احد کے دن کفار کے ہاتھوں ) تم پر مصیبت آپڑی ۔ حالانکہ تم نے ان کو اس سےدو چند مصیبت پہنچادی ، تو تم کہنے لگے کہ یہ مصیبت کہاں سے آپڑی آپ کہدیجئے کہ یہ مصیبت خود تمہاری لائی ہوئی ہے بے شک اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔
وَمَاۤ اَصَابَكُمۡ يَوۡمَ الۡتَقَى الۡجَمۡعٰنِ فَبِاِذۡنِ اللّٰهِ وَلِيَعۡلَمَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَۙ
اور جو مصیبت تم کو دونوں جماعتوں کے ملنے کے دن ملی وہ خدا کے حکم سے ہی ملی تاکہ اللہ مومنوں کو معلوم کرے۔
‌وَلِيَعۡلَمَ الَّذِيۡنَ نَافَقُوۡا  ۖۚ وَقِيۡلَ لَهُمۡ تَعَالَوۡا قَاتِلُوۡا فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ اَوِ ادۡفَعُوۡا ‌ۚ قَالُوۡا لَوۡ نَعۡلَمُ قِتَالًا لَّا تَّبَعۡنٰكُمۡ‌ؕ هُمۡ لِلۡكُفۡرِ يَوۡمَٮِٕذٍ اَقۡرَبُ مِنۡهُمۡ لِلۡاِيۡمَانِ‌ۚ يَقُوۡلُوۡنَ بِاَفۡوَاهِهِمۡ مَّا لَيۡسَ فِىۡ قُلُوۡبِهِمۡ‌ؕ وَاللّٰهُ اَعۡلَمُ بِمَا يَكۡتُمُوۡنَ‌ۚ
اور منافقوں کو بھی معلوم کرے اور جب ان سے کہا گیا آؤ اللہ کے راستے میں لڑو یا کافروں کے حملے کو روکو تو کہنے لگے ہم کو اگر لڑنا آتا تو ہم ضرور تمہارے ساتھ ہوتے یہ اس دن ایمان کی بہ نسبت کفرسے زیادہ قریب تھے۔ یہ منہ سے ایسی باتیں کہتے ہیں جو ان کے دلوں میں نہیں ہیں اور یہ جو کچھ چھپاتے ہیں اللہ ان سے خوب واقف ہے
اَلَّذِيۡنَ قَالُوۡا لِاِخۡوَانِهِمۡ وَقَعَدُوۡا لَوۡ اَطَاعُوۡنَا مَا قُتِلُوۡا ‌ؕ قُلۡ فَادۡرَءُوۡا عَنۡ اَنۡفُسِكُمُ الۡمَوۡتَ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ
یہ لوگ خود تو جنگ سے بچ کر بیٹھ رہےاور اپنے بھائیوں سے کہنے لگے کہ اگر وہ ہمارا کہنا مان لیتے تو قتل نہ کئے جاتےآپ فرما دیجئے اگر تم اپنی اس بات میں سچے ہو تو اپنے اوپر سے اپنی موت کو ٹال دو۔
وَلَا تَحۡسَبَنَّ الَّذِيۡنَ قُتِلُوۡا فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ اَمۡوَاتًا ‌ؕ بَلۡ اَحۡيَآءٌ عِنۡدَ رَبِّهِمۡ يُرۡزَقُوۡنَۙ
اور جو لوگ اللہ کےراستے میں مارے جاتے ہیں ان کو مردہ مت سمجھو بلکہ وہ زندہ ہیں اپنے پروردگار کے پاس رزق پارہے ہیں ۔
فَرِحِيۡنَ بِمَاۤ اٰتٰٮهُمُ اللّٰهُ مِنۡ فَضۡلِهٖ ۙ وَيَسۡتَبۡشِرُوۡنَ بِالَّذِيۡنَ لَمۡ يَلۡحَقُوۡا بِهِمۡ مِّنۡ خَلۡفِهِمۡۙ اَلَّا خَوۡفٌ عَلَيۡهِمۡ وَلَا هُمۡ يَحۡزَنُوۡنَ‌ۘ
اور جو کچھ اللہ نے ان کو اپنے فضل سے عنایت فرمایا ہے اس سے خوش ہیں اور جو لوگ ان کے پیچھے رہ گئے ہیں اور (شہید ہوکر) ان سے آ نہیں ملے ان کی نسبت (بھی) مطمئن ہیں کہ (قیامت کے دن) ان کو بھی نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ رنجیدہ ہوں گے۔
يَسۡتَبۡشِرُوۡنَ بِنِعۡمَةٍ مِّنَ اللّٰهِ وَفَضۡلٍۙ وَّاَنَّ اللّٰهَ لَا يُضِيۡعُ اَجۡرَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ  ۛۚ
اور اللہ کے فضل اور انعام سے خوش ہورہے ہیں اور اس امر سے کہ اللہ ایمان والوں کا اجر ضائع نہیں کرتا۔
اَلَّذِيۡنَ اسۡتَجَابُوۡا لِلّٰهِ وَالرَّسُوۡلِ مِنۡۢ بَعۡدِ مَاۤ اَصَابَهُمُ الۡقَرۡحُ  ۛؕ لِلَّذِيۡنَ اَحۡسَنُوۡا مِنۡهُمۡ وَاتَّقَوۡا اَجۡرٌ عَظِيۡمٌ‌ۚ
جنہوں نے زخم (شکست) کھانے کے باوجود اللہ اور اس کے رسول (کے حکم) کو قبول کیا جو لوگ ان میں نیکوکار اور پرہیزگار ہیں ان کے لئے بڑا ثواب ہے۔
اَلَّذِيۡنَ قَالَ لَهُمُ النَّاسُ اِنَّ النَّاسَ قَدۡ جَمَعُوۡا لَـكُمۡ فَاخۡشَوۡهُمۡ فَزَادَهُمۡ اِيۡمَانًا  ۖ وَّقَالُوۡا حَسۡبُنَا اللّٰهُ وَنِعۡمَ الۡوَكِيۡلُ
(جب) لوگوں نے ان سے کہا کہ کفار نے تمہارے (مقابلے کے) لئے لشکر کثیر جمع کرلیا ہے پس ان سے ڈرو تو ان کاایمان اور زیادہ ہوگیا اور انہوں نے کہا اللہ ہم کو کافی ہے اور اچھا کار ساز ہے۔
فَانْقَلَبُوۡا بِنِعۡمَةٍ مِّنَ اللّٰهِ وَفَضۡلٍ لَّمۡ يَمۡسَسۡهُمۡ سُوۡٓءٌ ۙ وَّاتَّبَعُوۡا رِضۡوَانَ اللّٰهِ ‌ؕ وَاللّٰهُ ذُوۡ فَضۡلٍ عَظِيۡمٍ
پھر وہ اللہ کی مہربانی اور اس کے فضل سے اس طرح واپس ہوئے کہ ان کو کسی طرح کا ضرر نہیں پہنچا اور وہ لوگ رضائے حق کے تابع رہے اور اللہ بڑا فضل والا ہے
اِنَّمَا ذٰلِكُمُ الشَّيۡطٰنُ يُخَوِّفُ اَوۡلِيَآءَهٗ فَلَا تَخَافُوۡهُمۡ وَخَافُوۡنِ اِنۡ كُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ
یہ تو شیطان ہی ہے جو اپنے دوستوں کو ڈراتا ہے پس اگر تم مومن ہو تو ان سے مت ڈرو اور مجھ سے ہی ڈرو
وَلَا يَحۡزُنۡكَ الَّذِيۡنَ يُسَارِعُوۡنَ فِى الۡكُفۡرِ‌ۚ اِنَّهُمۡ لَنۡ يَّضُرُّوا اللّٰهَ شَيۡـــًٔا ‌ؕ يُرِيۡدُ اللّٰهُ اَلَّا يَجۡعَلَ لَهُمۡ حَظًّا فِىۡ الۡاٰخِرَةِ ‌ۚ وَلَهُمۡ عَذَابٌ عَظِيۡمٌ
(اے پیغمبر) وہ لوگ آپ کے لئے موجب غم نہ بنیں جو کفر میں دوڑ دھوپ کررہے ہیں ۔ یہ اللہ کا کچھ نقصان نہیں کرسکتے اللہ چاہتا ہے کہ آخرت میں ان کو کچھ بھی حصہ نہ دے اور ان کے لئے بڑا عذاب ہے ۔
اِنَّ الَّذِيۡنَ اشۡتَرَوُا الۡكُفۡرَ بِالۡاِيۡمَانِ لَنۡ يَّضُرُّوا اللّٰهَ شَيۡـــًٔا ‌ۚ وَلَهُمۡ عَذَابٌ اَ لِيۡمٌ
جو لوگ ایمان کے بدلے کفر خرید رہے ہیں وہ اللہ کا کچھ بگاڑ نہیں سکتے اور ان کے لئے درد ناک عذاب ہے
وَلَا يَحۡسَبَنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا اَنَّمَا نُمۡلِىۡ لَهُمۡ خَيۡرٌ لِّاَنۡفُسِهِمۡ‌ؕ اِنَّمَا نُمۡلِىۡ لَهُمۡ لِيَزۡدَادُوۡۤا اِثۡمًا‌ ۚ وَلَهُمۡ عَذَابٌ مُّهِيۡنٌ
اور کافر یہ خیال نہ کریں کہ جومہلتہم ان کو دے رہے ہیں وہ ان کے حق میں بہتر ہے (بلکہ) ہم تو اس لئے ان کو ڈھیل دےرہے ہیں کہ وہ اور گناہ کریں آخر کار ان کو ذلیل کرنے والا عذاب ہے ۔
مَا كَانَ اللّٰهُ لِيَذَرَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ عَلٰى مَاۤ اَنۡـتُمۡ عَلَيۡهِ حَتّٰى يَمِيۡزَ الۡخَبِيۡثَ مِنَ الطَّيِّبِ‌ؕ وَمَا كَانَ اللّٰهُ لِيُطۡلِعَكُمۡ عَلَى الۡغَيۡبِ وَ لٰكِنَّ اللّٰهَ يَجۡتَبِىۡ مِنۡ رُّسُلِهٖ مَنۡ يَّشَآءُ‌ فَاٰمِنُوۡا بِاللّٰهِ وَرُسُلِهٖ‌ۚ وَاِنۡ تُؤۡمِنُوۡا وَتَتَّقُوۡا فَلَـكُمۡ اَجۡرٌ عَظِيۡمٌ
لوگو جب تک اللہناپاک لوگوں کو پاک لوگوں سے الگ نہ کردے مسلمانوں کو اس حال میں ہرگز نہیں چھوڑے گا جس میں اب تم ہو اور اللہ تم کو غیب کی باتوں سے بھی مطلع نہیں کرے گا لیکن اللہ (اس کے لئے) اپنےپیغمبروں میں سے جسے چاہتا ہے انتخاب کرلیتا ہے پس تم اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لاؤ ۔ اگر تم ایمان لاؤ گےاور پرہیزگاری کروگے تو تم کو اجر عظیم ملے گا
وَلَا يَحۡسَبَنَّ الَّذِيۡنَ يَبۡخَلُوۡنَ بِمَاۤ اٰتٰٮهُمُ اللّٰهُ مِنۡ فَضۡلِهٖ هُوَ خَيۡـرًا لَّهُمۡ‌ؕ بَلۡ هُوَ شَرٌّ لَّهُمۡ‌ؕ سَيُطَوَّقُوۡنَ مَا بَخِلُوۡا بِهٖ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ ‌ؕ وَ لِلّٰهِ مِيۡرَاثُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ‌ؕ وَاللّٰهُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ خَبِيۡرٌ
جو لوگ اس مال میں جو اللہ نے انہیں اپنے فضل سے عطا فرمایا ہے بخل کرتے ہیں وہ اس بخیلی کو اپنے حق میں بہتر نہ سمجھیں بلکہ وہ ان کے لئے بہت بری ہے جس مال میں وہ بخیلی کرتے ہیں قیامت کے دن اس کا طوق بناکر ان کے گلے میں ڈالا جائے گا ۔ آسمانوں اور زمین کی میراث اللہ ہی کے لئے ہے اور اللہ تمہارے اعمال سے باخبر ہے
لَقَدۡ سَمِعَ اللّٰهُ قَوۡلَ الَّذِيۡنَ قَالُوۡۤا اِنَّ اللّٰهَ فَقِيۡرٌ وَّنَحۡنُ اَغۡنِيَآءُ ‌ۘ سَنَكۡتُبُ مَا قَالُوۡا وَقَتۡلَهُمُ الۡاَنۡۢبِيَآءَ بِغَيۡرِ حَقٍّ ۙۚ وَّنَقُوۡلُ ذُوۡقُوۡا عَذَابَ الۡحَرِيۡقِ
اللہ نے ان لوگوں کا قول سن لیا جو کہتے ہیں کہ اللہ فقیر ہے اور ہم مالدار ہیں ۔ ہم ان کے کہے ہوئے کو لکھ رہے ہیں اور ان کا پیغمبروں کو ناحق قتل کرنا بھی (ہم لکھ لیں گے) اور قیامت کے دن کہیں گے کہ جلانے والی آگ کا عذاب چکھو۔
ذٰلِكَ بِمَا قَدَّمَتۡ اَيۡدِيۡكُمۡ وَاَنَّ اللّٰهَ لَيۡسَ بِظَلَّامٍ لِّلۡعَبِيۡدِ‌ۚ
یہ سزا ہے ان اعمال کی جو تم نے اپنے ہاتھوں کئے ہیں اور اللہ اپنے بندوں پر مطلق ظلم نہیں کرتا
اَلَّذِيۡنَ قَالُوۡۤا اِنَّ اللّٰهَ عَهِدَ اِلَيۡنَاۤ اَلَّا نُؤۡمِنَ لِرَسُوۡلٍ حَتّٰى يَاۡتِيَنَا بِقُرۡبَانٍ تَاۡكُلُهُ النَّارُ‌ؕ قُلۡ قَدۡ جَآءَكُمۡ رُسُلٌ مِّنۡ قَبۡلِىۡ بِالۡبَيِّنٰتِ وَبِالَّذِىۡ قُلۡتُمۡ فَلِمَ قَتَلۡتُمُوۡهُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ
جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ اللہ نے ہم کو ایسا حکم دیا ہے کہ ہم کسی رسول پر اس وقت تک ایمان نہ لائیں جب تک کہ وہ پیغمبر ایسی قربانی لے کر تمہارے پاس نہ آجائے جس کو (غیبی) آگ آکر کھا جائے اے پیغمبر آپ کہدیجئے مجھ سے پہلے بہت سے پیغمبر کھلی نشانیاں لیکر تمہارے پاس آئے تھے اور وہ (قربانی کا معجزہ) بھی لائے تھے جو تم کہتے ہو اگر تم سچے تھے تو تم نے انکو پھر کیوں قتل کردیا۔
فَاِنۡ كَذَّبُوۡكَ فَقَدۡ كُذِّبَ رُسُلٌ مِّنۡ قَبۡلِكَ جَآءُوۡ بِالۡبَيِّنٰتِ وَالزُّبُرِ وَالۡكِتٰبِ الۡمُنِيۡرِ
پھر اگر یہ لوگ آپ کو جھٹلاتے ہیں تو آپ سے پہلے بہت سے پیغمبر بھی جھٹلادئے گئے ہیں جو اپنے ساتھ کھلی نشانیاں صحیفے اور روشن کتاب لیکر آئے تھے
كُلُّ نَفۡسٍ ذَآٮِٕقَةُ الۡمَوۡتِ‌ؕ وَاِنَّمَا تُوَفَّوۡنَ اُجُوۡرَكُمۡ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ‌ؕ فَمَنۡ زُحۡزِحَ عَنِ النَّارِ وَاُدۡخِلَ الۡجَـنَّةَ فَقَدۡ فَازَ ‌ؕ وَمَا الۡحَيٰوةُ الدُّنۡيَاۤ اِلَّا مَتَاعُ الۡغُرُوۡرِ
ہر متنفس کو موت کا مزہ چکھنا ہے اورقیامت کےدن تم کو تمہارے اعمال کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا پس جو شخص (دوزخ کی) آگ سے دور رکھا گیا اور جنت میں داخل کیا گیاوہ کامیاب ہوگیا اور دنیا کی زندگی تو دھوکے کا سامان ہے
لَـتُبۡلَوُنَّ فِىۡۤ اَمۡوَالِكُمۡ وَاَنۡفُسِكُمۡ وَلَـتَسۡمَعُنَّ مِنَ الَّذِيۡنَ اُوۡتُوا الۡكِتٰبَ مِنۡ قَبۡلِكُمۡ وَمِنَ الَّذِيۡنَ اَشۡرَكُوۡۤا اَذًى كَثِيۡـرًا‌ؕ وَاِنۡ تَصۡبِرُوۡا وَتَتَّقُوۡا فَاِنَّ ذٰلِكَ مِنۡ عَزۡمِ الۡاُمُوۡرِ
اے ایمان والو تمہاری جانوں اور تمہارے مالوں میں البتہ تم ضرور آزمائے جاؤگے اور تم اہل کتاب سے اور مشرکین سے بہت سی ایذا کی باتیں سنو گے اور اگر تم صبر کرو گے اور پرہیزگاری اختیار کرو گے تو یہ بڑی ہمت کا کام ہے
وَاِذۡ اَخَذَ اللّٰهُ مِيۡثَاقَ الَّذِيۡنَ اُوۡتُوۡا الۡكِتٰبَ لَتُبَيِّنُنَّهٗ لِلنَّاسِ وَلَا تَكۡتُمُوۡنَهٗ فَنَبَذُوۡهُ وَرَآءَ ظُهُوۡرِهِمۡ وَ اشۡتَرَوۡا بِهٖ ثَمَنًا قَلِيۡلًاؕ فَبِئۡسَ مَا يَشۡتَرُوۡنَ
اور جب کہ اللہ نے اہل کتاب سے یہ وعدہ لیا تھا کہ کتاب کی باتوں کو عوام کے سامنے کھول کھول کر بیان کرنا اور کسی بات کو مت چھپانا (لیکن) انہوں نے اس کو پس پشت ڈال دیا اور اس کے بدلے تھوڑی سی (دنیوی) قیمت حاصل کرلی کتنا بُرا سودا ہے جو یہ کررہے ہیں
لَا تَحۡسَبَنَّ الَّذِيۡنَ يَفۡرَحُوۡنَ بِمَاۤ اَتَوْا وَّيُحِبُّوۡنَ اَنۡ يُّحۡمَدُوۡا بِمَا لَمۡ يَفۡعَلُوۡا فَلَا تَحۡسَبَنَّهُمۡ بِمَفَازَةٍ مِّنَ الۡعَذَابِ‌ۚ وَلَهُمۡ عَذَابٌ اَ لِيۡمٌ
تم ان لوگوں کے بارے میں جو اپنے کرتوتوں پر خوش ہوتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کی تعریف ایسے کارناموں سے کی جائے جو در حقیقت انہوں نے نہیں کئے یہ مت سمجھو کہ وہ عذاب سے بچ جائیں گے (بلکہ) ان کے لئے تو دردناک عذاب ہے۔
وَلِلّٰهِ مُلۡكُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ‌ؕ وَاللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ
آسمانوں اور زمین کی بادشاہت تو اللہ ہی کے لئے ہے اور وہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے
اِنَّ فِىۡ خَلۡقِ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَاخۡتِلَافِ الَّيۡلِ وَالنَّهَارِ لَاٰيٰتٍ لِّاُولِى الۡاَلۡبَابِ ۚۖ
بے شک آسمانوں اورزمین کے بنانے میں اور رات اور دن کی گردش میں عقل والوں کے لئے نشانیاں ہیں
الَّذِيۡنَ يَذۡكُرُوۡنَ اللّٰهَ قِيَامًا وَّقُعُوۡدًا وَّعَلٰى جُنُوۡبِهِمۡ وَيَتَفَكَّرُوۡنَ فِىۡ خَلۡقِ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ‌ۚ رَبَّنَا مَا خَلَقۡتَ هٰذَا بَاطِلًا ۚ سُبۡحٰنَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ
جن کی حالت یہ ہے کہ وہ کھڑے ہوئے ، بیٹھے ہوئے اور لیٹے ہوئے (بہر حال) اللہ کو یاد کرتے ہیں اور آسمان اور زمین کی پیدائش میں غور کرتے رہتے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار تو نے اس کائنات کو بے مقصد پیدا نہیں کیا تو پاک ہے پس تو ہمکو آگ کے عذاب سے بچا۔
رَبَّنَاۤ اِنَّكَ مَنۡ تُدۡخِلِ النَّارَ فَقَدۡ اَخۡزَيۡتَهٗ ‌ؕ وَمَا لِلظّٰلِمِيۡنَ مِنۡ اَنۡصَارٍ
اے ہمارے رب جسکو تو نے دوزخ میں ڈالدیا اس کو واقعی تو نے رسوا کردیا اور بے انصافیوں کا کوئی مدد گار نہیں ۔
رَبَّنَاۤ اِنَّنَا سَمِعۡنَا مُنَادِيًا يُّنَادِىۡ لِلۡاِيۡمَانِ اَنۡ اٰمِنُوۡا بِرَبِّكُمۡ فَاٰمَنَّا  ۖ رَبَّنَا فَاغۡفِرۡ لَنَا ذُنُوۡبَنَا وَكَفِّرۡ عَنَّا سَيِّاٰتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الۡاَبۡرَارِ‌ۚ
اے ہمارے رب ہم نے ایک پکارنے والے کو سنا کہ وہ ایمان لانے کے واسطے پکار رہا تھا کہ تم اپنے پروردگار پر ایمان لاؤ سو ہم ایمان لے آئے اے ہمارے پروردگار پس ہمارے گناہ معاف کرما ۔ ہماری برائیوں کو ہم سے دور فرما اور ہم کو نیک بندوں کے ساتھ موت دے۔
رَبَّنَا وَاٰتِنَا مَا وَعَدتَّنَا عَلٰى رُسُلِكَ وَلَا تُخۡزِنَا يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ ‌ؕ اِنَّكَ لَا تُخۡلِفُ الۡمِيۡعَادَ
اے ہمارے رب تو نے اپنے پیغمبروں کے ذریعہ جن چیزوں کا وعدہ فرمایا ہے وہ ہمیں عطا فرما اور ہم کو قیامت کے دن رسوا مت کربے شک تو وعدہ خلافی نہیں کرتا۔
فَاسۡتَجَابَ لَهُمۡ رَبُّهُمۡ اَنِّىۡ لَاۤ اُضِيۡعُ عَمَلَ عَامِلٍ مِّنۡكُمۡ مِّنۡ ذَكَرٍ اَوۡ اُنۡثٰى‌‌ۚ بَعۡضُكُمۡ مِّنۡۢ بَعۡضٍ‌‌ۚ فَالَّذِيۡنَ هَاجَرُوۡا وَاُخۡرِجُوۡا مِنۡ دِيَارِهِمۡ وَاُوۡذُوۡا فِىۡ سَبِيۡلِىۡ وَقٰتَلُوۡا وَقُتِلُوۡا لَاُكَفِّرَنَّ عَنۡهُمۡ سَيِّاٰتِهِمۡ وَلَاُدۡخِلَنَّهُمۡ جَنّٰتٍ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ‌ۚ ثَوَابًا مِّنۡ عِنۡدِ اللّٰهِ ‌ؕ وَ اللّٰهُ عِنۡدَهٗ حُسۡنُ الثَّوَابِ
سو ان کے رب نے ان کی دعا قبول کرلی اس وجہ سے کہ میں تم میں سے کسی عمل کرنے والے کے عمل کو خواہ وہ مرد ہو یا عورت اکارت نہیں کرتا تم ایک دوسرے کے جزء ہو پس جن لوگوں نےوطن چھوڑا (ہجرت کی) اور جن کو اپنے گھروں سے نکالا گیا اور جو میری راہ میں ستائے گئے اور جنہوں نے جہاد کیااور شہید ہوگئے ضرور ان سب کی خطائیں میں معاف کردوں گا اور ضرور ان کو ایسے باغوں میں داخل کروں گا جن کےنیچے نہریں جاری ہوں گی یہ اللہ کی طرف سے جزا ہے اور بہترین عوض تو اللہ ہی کے پاس ہے۔
لَا يَغُرَّنَّكَ تَقَلُّبُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا فِى الۡبِلَادِؕ
اے نبی آپ کو ان کافروں کاشہروں میں چلنا پھرنا دھوکہ میں نہ ڈالدے
مَتَاعٌ قَلِيۡلٌ ثُمَّ مَاۡوٰٮهُمۡ جَهَنَّمُ‌ؕ وَ بِئۡسَ الۡمِهَادُ
تھوڑا سا فائدہ ہے (چند روزہ بہار ہے)پھر ان کا ٹھکانہ دوزخ ہے اور وہ بری آرامگاہ ہے
لٰكِنِ الَّذِيۡنَ اتَّقَوۡا رَبَّهُمۡ لَهُمۡ جَنّٰتٌ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا نُزُلًا مِّنۡ عِنۡدِ اللّٰهِ‌ؕ وَمَا عِنۡدَ اللّٰهِ خَيۡرٌ لِّلۡاَبۡرَارِ
لیکن جو لوگ اپنے رب سے ڈرتے ہیں ان کے لئے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں ہیں ان میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ یہ ان کی اللہ کی جانب سے مہمانی ہے اور اللہ کے پاس جو کچھ ہے وہ نیک لوگوں کے لئے بدر جہا بہتر ہے۔
وَاِنَّ مِنۡ اَهۡلِ الۡكِتٰبِ لَمَنۡ يُّؤۡمِنُ بِاللّٰهِ وَمَاۤ اُنۡزِلَ اِلَيۡكُمۡ وَمَاۤ اُنۡزِلَ اِلَيۡهِمۡ خٰشِعِيۡنَ لِلّٰهِ ۙ لَا يَشۡتَرُوۡنَ بِاٰيٰتِ اللّٰهِ ثَمَنًا قَلِيۡلًا ‌ؕ اُولٰٓٮِٕكَ لَهُمۡ اَجۡرُهُمۡ عِنۡدَ رَبِّهِمۡ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ سَرِيۡعُ الۡحِسَابِ
اور بعض اہل کتاب ایسے بھی ہیں جو اللہ پر اور اس کتاب پر جو تمہاری طرف بھیجی گئی ہے اور اس کتاب پر بھی جو ان کی طرف نازل کی گئی ایمان رکھتے ہیں اللہ سے ڈرتے ہیں اور اللہ کی آیتوں کے بدلے تھوڑی سی قیمت نہیں لیتے ایسے لوگوں کا اجر ان کے رب کے پاس ہے بے شک اللہ جلد حساب کرنے والا ہے ۔
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوا اصۡبِرُوۡا وَصَابِرُوۡا وَرَابِطُوۡا وَاتَّقُوا اللّٰهَ لَعَلَّكُمۡ تُفۡلِحُوۡنَ
اے ایمان والو!صبر کرو اور (ناحق کے مقابلے میں ) استقامت سے کام لو مضبوط اور مستعد رہو اور اللہ سے ڈرو امید کہ تم فلاح پاؤ گے۔
×
Preferred translation language Font size Bookmark