بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
سُوۡرَةٌ اَنۡزَلۡنٰهَا وَفَرَضۡنٰهَا وَاَنۡزَلۡنَا فِيۡهَاۤ اٰيٰتٍۭ بَيِّنٰتٍ لَّعَلَّكُمۡ تَذَكَّرُوۡنَ
یہ ایک سورت ہے جس کو ہم نے نازل کیا اور جس (کے احکام ) کوہم نے فرض کیا اوراس میں صاف صاف باتیں اتاریں تاکہ تم یاد رکھو
اَلزَّانِيَةُ وَالزَّانِىۡ فَاجۡلِدُوۡا كُلَّ وَاحِدٍ مِّنۡهُمَا مِائَةَ جَلۡدَةٍ‌وَّلَا تَاۡخُذۡكُمۡ بِهِمَا رَاۡفَةٌ فِىۡ دِيۡنِ اللّٰهِ اِنۡ كُنۡتُمۡ تُؤۡمِنُوۡنَ بِاللّٰهِ وَالۡيَوۡمِ الۡاٰخِرِ‌ۚ وَلۡيَشۡهَدۡ عَذَابَهُمَا طَآٮِٕفَةٌ مِّنَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ
بدکاری کرنے والی عورت اور بد کاری کرنے والے مرد ‘سو مارو ان دونوں میں سے ہر ایک کوسو سو درّے ۔ اور تم کواللہ کے معاملے میں ان دونوں پر ذرا رحم نہ کرنا چاہئے اگر تم اللہ اور آخرت پر ایمان رکھتے ہو اوردونوں کی سزا کے وقت مسلمانوں کی ایک جماعت کوبھی حاضررہنا چاہئے
اَلزَّانِىۡ لَا يَنۡكِحُ اِلَّا زَانِيَةً اَوۡ مُشۡرِكَةً  وَّ الزَّانِيَةُ لَا يَنۡكِحُهَاۤ اِلَّا زَانٍ اَوۡ مُشۡرِكٌ‌ ۚ وَحُرِّمَ ذٰلِكَ عَلَى الۡمُؤۡمِنِيۡنَ
زانی مرد تو زانیہ یا مشرک عورت کے سوا کسی اور سے نکاح نہیں کرسکتا اور بدکار عورت سے کوئی نکاح نہیں کرتا مگربدکار مردیا مشرک اوریہ مسلمانوں پر حرام کیا گیا ہے
وَالَّذِيۡنَ يَرۡمُوۡنَ الۡمُحۡصَنٰتِ ثُمَّ لَمۡ يَاۡتُوۡا بِاَرۡبَعَةِ شُهَدَآءَ فَاجۡلِدُوۡهُمۡ ثَمٰنِيۡنَ جَلۡدَةً وَّلَا تَقۡبَلُوۡا لَهُمۡ شَهَادَةً اَبَدًا‌ ۚ وَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡفٰسِقُوۡنَ ۙ
اورجو لوگ پرہیز گار عورتوں کو (زنا ) کی تہمت لگائیں اورپھر چار گواہ (اپنے دعویٰ پر ) نہ لاسکیں تو ان کو اسّی درّے مارو اورکبھی ان کی گواہی قبول نہ کروکیوں کہ یہ فاسق ہیں ۔
اِلَّا الَّذِيۡنَ تَابُوۡا مِنۡۢ بَعۡدِ ذٰلِكَ وَاَصۡلَحُوۡا‌ۚ فَاِنَّ اللّٰهَ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ
مگر جن لوگوں نے اس کے بعد توبہ کرلی اوراپنی اصلاح کرلی تو اللہ بھی بخشنے والا مہربان ہے۔
وَالَّذِيۡنَ يَرۡمُوۡنَ اَزۡوَاجَهُمۡ وَلَمۡ يَكُنۡ لَّهُمۡ شُهَدَآءُ اِلَّاۤ اَنۡفُسُهُمۡ فَشَهَادَةُ اَحَدِهِمۡ اَرۡبَعُ شَهٰدٰتٍۭ بِاللّٰهِ‌ۙ اِنَّهٗ لَمِنَ الصّٰدِقِيۡنَ
اور جو لوگ اپنی بیویوں پر بدکاری کی تہمت لگائیں اورخود ا ن کے سوا ان کے کوئی اور گواہ نہ ہوں تو ا ن دونوں میں سے ایک کیشہادت یہ ہے چار بار گواہی دے اللہ کی قسم کھاکر کہ بے شک وہ سچا ہے
وَالۡخَـامِسَةُ اَنَّ لَـعۡنَتَ اللّٰهِ عَلَيۡهِ اِنۡ كَانَ مِنَ الۡكٰذِبِيۡنَ
اور پانچویں بار یہ کہے کہ اس پر اللہ کی لعنت اگر وہ جھوٹا ہو ۔
وَيَدۡرَؤُا عَنۡهَا الۡعَذَابَ اَنۡ تَشۡهَدَ اَرۡبَعَ شَهٰدٰتٍۢ بِاللّٰهِ‌ۙ اِنَّهٗ لَمِنَ الۡكٰذِبِيۡنَۙ
اورعورت کو سزا سے یہ بات ٹال سکتی ہے کہ وہ پہلے چاربار یوں گواہی دے اللہ کی قسم کھاکر کہوہ (شوہر ) جھوٹا ہے۔
وَالۡخَـامِسَةَ اَنَّ غَضَبَ اللّٰهِ عَلَيۡهَاۤ اِنۡ كَانَ مِنَ الصّٰدِقِيۡنَ
اورپانچویں بار یوں کہے اگر وہ شخص سچا ہے تو مجھ پر اللہ کا غضب نازل ہو
وَلَوۡلَا فَضۡلُ اللّٰهِ عَلَيۡكُمۡ وَرَحۡمَتُهٗ وَاَنَّ اللّٰهَ تَوَّابٌ حَكِيۡمٌ
اگرتم پر اللہ کا فضل اور اس کی مہربانی نہ ہوتی تو (بہت سی خرابیاں ہوتیں ) اوراللہ توبہ قبول کرنے والا اورحکیم ہے۔
اِنَّ الَّذِيۡنَ جَآءُوۡ بِالۡاِفۡكِ عُصۡبَةٌ مِّنۡكُمۡ‌ ؕ لَا تَحۡسَبُوۡهُ شَرًّا لَّـكُمۡ‌ ؕ بَلۡ هُوَ خَيۡرٌ لَّـكُمۡ‌ ؕ لِكُلِّ امۡرِىٴٍ مِّنۡهُمۡ مَّا اكۡتَسَبَ مِنَ الۡاِثۡمِ‌ ۚ وَالَّذِىۡ تَوَلّٰى كِبۡرَهٗ مِنۡهُمۡ لَهٗ عَذَابٌ عَظِيۡمٌ
جولوگ یہ بہتان لائے ہیں (حضرت عائشہ پر ) تم ہی میں سے ایک گروہ ہے تم اس کو اپنے حق میں برا مت سمجھو بلکہ وہ تمہارے لئے اچھا ہے ان میں سے ہر شخص پر اتنا وبال ہوگا جتنا کہ اس نے گناہ کیا ہوگا اورجس نے اس بہتان کا بڑا بوجھ اٹھایا ہے اس کو تو بڑاعذاب ہوگا۔
لَوۡلَاۤ اِذۡ سَمِعۡتُمُوۡهُ ظَنَّ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ وَالۡمُؤۡمِنٰتُ بِاَنۡفُسِهِمۡ خَيۡرًاۙ وَّقَالُوۡا هٰذَاۤ اِفۡكٌ مُّبِيۡنٌ
جب تم نے یہ بات سنی تھی تومسلمان مردوں اورمسلمان عورتوں نے آپس میں نیک گمان کیوں نہیں کیا اورکیوں نہ کہا کہ یہ صریح بہتان ہے
لَوۡلَا جَآءُوۡ عَلَيۡهِ بِاَرۡبَعَةِ شُهَدَآءَ‌ ۚ فَاِذۡ لَمۡ يَاۡتُوۡا بِالشُّهَدَآءِ فَاُولٰٓٮِٕكَ عِنۡدَ اللّٰهِ هُمُ الۡـكٰذِبُوۡنَ
یہ لوگ اپنے دعویٰ پرچار گواہ کیوں نہیں لائے توجب یہ مدعی گواہ (مقرر) نہ لائے تو بس اللہ کے نزدیک یہی جھوٹے ہیں ۔
وَلَوۡلَا فَضۡلُ اللّٰهِ عَلَيۡكُمۡ وَرَحۡمَتُهٗ فِى الدُّنۡيَا وَالۡاٰخِرَةِ لَمَسَّكُمۡ فِىۡ مَاۤ اَفَضۡتُمۡ فِيۡهِ عَذَابٌ عَظِيۡمٌ‌ ۖ‌ ۚ
اگر دنیا اورآخرت میں اللہ کا فضل اوراس کی رحمتنہ ہوتی تو جس بات کا چرچا تم کرتے تھے اس کی وجہ سے تم پر سخت عذاب واقع ہوتا ۔
اِذۡ تَلَـقَّوۡنَهٗ بِاَلۡسِنَتِكُمۡ وَتَقُوۡلُوۡنَ بِاَ فۡوَاهِكُمۡ مَّا لَـيۡسَ لَـكُمۡ بِهٖ عِلۡمٌ وَّتَحۡسَبُوۡنَهٗ هَيِّنًا ‌ ۖ  وَّهُوَ عِنۡدَ اللّٰهِ عَظِيۡمٌ
جب تم اس جھوٹ کا تذکرہ اپنی زبانوں سے ایک دوسرے سے کررہے تھے اوراپنے منھ سے ایسی باتیں کرتے تھے جن کا تم کومطلق علم نہیں تھا اور تم اس کو ایک ہلکی بات سمجھ رہے تھے حالانکہ وہ اللہ کے نزدیک بڑی بھاری بات تھی۔
وَ لَوۡلَاۤ اِذۡ سَمِعۡتُمُوۡهُ قُلۡتُمۡ مَّا يَكُوۡنُ لَـنَاۤ اَنۡ نَّـتَكَلَّمَ بِهٰذَ ا ‌ۖ  سُبۡحٰنَكَ هٰذَا بُهۡتَانٌ عَظِيۡمٌ
اور جب تم نے اُسے سنا تو کیوں نہ کہدیا کہ ہم کو لائق نہیں کہ ایسی بات زبان پر بھی لائیں ۔ اللہ توپاک ہے یہ توبڑابہتان ہے۔
يَعِظُكُمُ اللّٰهُ اَنۡ تَعُوۡدُوۡا لِمِثۡلِهٖۤ اَبَدًا اِنۡ كُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ‌ۚ
اللہ تمہیں نصیحت کرتا ہے کہ اگر مومن ہوتو پھر ایسا کام کبھی نہ کرنا
وَيُبَيِّنُ اللّٰهُ لَـكُمُ الۡاٰيٰتِ‌ؕ وَاللّٰهُ عَلِيۡمٌ حَكِيۡمٌ
اوراللہ تمہارے لئے آیتوں کو کھول کھول کر بیان کرتا ہے اوراللہ جاننے والا حکمت والا ہے۔
اِنَّ الَّذِيۡنَ يُحِبُّوۡنَ اَنۡ تَشِيۡعَ الۡفَاحِشَةُ فِى الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَهُمۡ عَذَابٌ اَلِيۡمٌۙ فِى الدُّنۡيَا وَالۡاٰخِرَةِ‌ؕ وَاللّٰهُ يَعۡلَمُ وَاَنۡـتُمۡ لَا تَعۡلَمُوۡنَ
اورجولوگ یہ چاہتے ہیں کہ مسلمانوں میں بے حیائی (کی خبر) پھیلے ان کو دنیا اور آخرت میں دردناک عذاب ہے اور اللہ جانتا ہے اورتم نہیں جانتے
وَلَوۡلَا فَضۡلُ اللّٰهِ عَلَيۡكُمۡ وَرَحۡمَتُهٗ وَاَنَّ اللّٰهَ رَءُوۡفٌ رَّحِيۡمٌ
اوراگر تم پر اللہ کا فضل اوراس کی مہربانی نہ ہوتی (تو کیا کچھ نہ ہوتا ) مگر اللہ نہایت مہربان اوررحیم ہے
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَتَّبِعُوۡا خُطُوٰتِ الشَّيۡطٰنِ‌ ؕ وَمَنۡ يَّتَّبِعۡ خُطُوٰتِ الشَّيۡطٰنِ فَاِنَّهٗ يَاۡمُرُ بِالۡـفَحۡشَآءِ وَالۡمُنۡكَرِ‌ ؕ وَلَوۡلَا فَضۡلُ اللّٰهِ عَلَيۡكُمۡ وَرَحۡمَتُهٗ مَا زَكٰى مِنۡكُمۡ مِّنۡ اَحَدٍ اَبَدًا وَّلٰـكِنَّ اللّٰهَ يُزَكِّىۡ مَنۡ يَّشَآءُ‌ ؕ وَاللّٰهُ سَمِيۡعٌ عَلِيۡمٌ
اے ایمان والو تم شیطان کے قدم بہ قدم نہ چلو اورجو شخص شیطان کے قدم بہ قدم چلے گا توشیطان تو ہمیشہ بے حیائی اوربری بات ہی بتلائے گا۔ اور اگرتم پر اللہ کا فضل اور اس کی مہربانی نہ ہوتی تو تم میں سے ایک شخص بھی کبھی پاک نہ ہوسکتامگر اللہ جس کو چاہتا ہے پاک کردیتا ہے ۔ اور اللہ سننے والا اورجاننے والا ہے ۔
وَلَا يَاۡتَلِ اُولُوا الۡـفَضۡلِ مِنۡكُمۡ وَالسَّعَةِ اَنۡ يُّؤۡتُوۡۤا اُولِى الۡقُرۡبٰى وَالۡمَسٰكِيۡنَ وَالۡمُهٰجِرِيۡنَ فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ ‌‌ۖ  وَلۡيَـعۡفُوۡا وَلۡيَـصۡفَحُوۡا‌ ؕ اَلَا تُحِبُّوۡنَ اَنۡ يَّغۡفِرَ اللّٰهُ لَـكُمۡ‌ ؕ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ
اورجولوگ تم میں صاحب فضل اورصاحب وسعت ہیں وہ اس بات کی قسم نہ کھائیں کہ رشتہ داروں اورمحتاجوں اوروطن چھوڑنے والوں کو خرچ کے لئے کچھ نہ دیں گے ان کو چاہئے کہ معاف کردیں اوردرگذر کریں کیا تم نہیں چاہتے کہ اللہ تم کو بخش دے اوراللہ توبخشنے والا مہربان ہے
اِنَّ الَّذِيۡنَ يَرۡمُوۡنَ الۡمُحۡصَنٰتِ الۡغٰفِلٰتِ الۡمُؤۡمِنٰتِ لُعِنُوۡا فِى الدُّنۡيَا وَالۡاٰخِرَةِ وَلَهُمۡ عَذَابٌ عَظِيۡمٌۙ
جولوگ تہمت لگاتے ہیں ان عورتوں پر جو پاکدامن ‘برے کاموں سے بے خبر اورایمان والیاں ہیں ان پر دنیا اورآخرت میں پھٹکار ہے ۔ اور ان کو سخت عذاب ہوگا
يَّوۡمَ تَشۡهَدُ عَلَيۡهِمۡ اَلۡسِنَـتُهُمۡ وَاَيۡدِيۡهِمۡ وَاَرۡجُلُهُمۡ بِمَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ
جس دن کہ ان کی زبانیں ‘ ان کے ہاتھ اوران کے پاؤں سب ان کے خلاف ان کے کاموں کی گواہی دیں گے ۔
يَوۡمَٮِٕذٍ يُّوَفِّيۡهِمُ اللّٰهُ دِيۡنَهُمُ الۡحَـقَّ وَيَعۡلَمُوۡنَ اَنَّ اللّٰهَ هُوَ الۡحَـقُّ الۡمُبِيۡنُ
اس دن اللہ ان کو پورا پورا بدلہ (سزا ) دیگا اوران کو معلوم ہوجائے گا کہ اللہ ہی حق ہے اور (حق کو) ظاہر کرنے والا ہے ۔
اَلۡخَبِيۡثٰتُ لِلۡخَبِيۡثِيۡنَ وَالۡخَبِيۡثُوۡنَ لِلۡخَبِيۡثٰتِ‌ۚ وَالطَّيِّبٰتُ لِلطَّيِّبِيۡنَ وَالطَّيِّبُوۡنَ لِلطَّيِّبٰتِ‌ۚ اُولٰٓٮِٕكَ مُبَرَّءُوۡنَ مِمَّا يَقُوۡلُوۡنَ‌ؕ لَهُمۡ مَّغۡفِرَةٌ وَّرِزۡقٌ كَرِيۡمٌ
گندی عورتیں گندے مردوں کے لئے اورگندے مرد ‘گندی عورتوں کے لئے ۔ اور پاک عورتیں پاک مردوں کے لئے اور پاک مردپاک عورتوں کے لئے ہیں ۔ یہ لوگ بری ہیں ان باتوں سے جو یہ (منافق ) بکتے ہیں ان کے واسطے بخشش اور عزت کی روزی ہے۔
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَدۡخُلُوۡا بُيُوۡتًا غَيۡرَ بُيُوۡتِكُمۡ حَتّٰى تَسۡتَاۡنِسُوۡا وَتُسَلِّمُوۡا عَلٰٓى اَهۡلِهَا ‌ؕ ذٰلِكُمۡ خَيۡرٌ لَّـكُمۡ لَعَلَّكُمۡ تَذَكَّرُوۡنَ
اے ایمان والو اپنے گھروں کے سوا دوسروں کے گھروں میں گھر والوں سے بغیر اجازت لئے اوران کو سلام کئے بغیر داخل نہ ہوا کرو یہ تمہارے حق میں بہتر ہے (یہ حکم اس لئے ہے ) تاکہ تم یاد رکھو
فَاِنۡ لَّمۡ تَجِدُوۡا فِيۡهَاۤ اَحَدًا فَلَا تَدۡخُلُوۡهَا حَتّٰى يُؤۡذَنَ لَـكُمۡ‌ۚ وَاِنۡ قِيۡلَ لَـكُمُ ارۡجِعُوۡا فَارۡجِعُوۡا‌ۚ هُوَ اَزۡكٰى لَـكُمۡ‌ؕ وَاللّٰهُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ عَلِيۡمٌ
اور اگر ان گھروں میں تم کسی آدمی کو نہ پاؤتو جب تک تم کو اجازت نہ دی جائے اس میں داخل مت ہو ۔ اور اگر تم کو جواب ملے کہ لوٹ جاؤ تولوٹ جاؤ ۔ یہی بات تمہارے لئے پاکیزہ تر ہے اللہ تمہارے اعمال سے باخبر ہے۔
لَـيۡسَ عَلَيۡكُمۡ جُنَاحٌ اَنۡ تَدۡخُلُوۡا بُيُوۡتًا غَيۡرَ مَسۡكُوۡنَةٍ فِيۡهَا مَتَاعٌ لَّـكُمۡ‌ ؕ وَاللّٰهُ يَعۡلَمُ مَا تُبۡدُوۡنَ وَمَا تَكۡتُمُوۡنَ
تم پر کچھ گناہ نہ ہوگا تم اگر ایسے گھروں میں جاؤ جہاں کوئی بستا نہ ہو اور جس میں تمہارا اسباب رکھا ہو ۔ اورتم جوکچھ ظاہر کرتے ہو اورجو چھپاتے ہو اللہ کوسب معلوم ہے
قُلْ لِّـلۡمُؤۡمِنِيۡنَ يَغُـضُّوۡا مِنۡ اَبۡصَارِهِمۡ وَيَحۡفَظُوۡا فُرُوۡجَهُمۡ‌ ؕ ذٰلِكَ اَزۡكٰى لَهُمۡ‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ خَبِيۡرٌۢ بِمَا يَصۡنَـعُوۡنَ
مسلمان مردوں سے کہدیجئے کہ وہ اپنی نظریں نیچی رکھیں اوراپنی شرم گاہوں کی حفاظت کریں ۔ یہ ان کے لئے بڑی پاکیزگی کی بات ہے یہ لوگ جوکچھ کرتے ہیں اللہ وہ سب جانتا ہے۔
وَقُلْ لِّـلۡمُؤۡمِنٰتِ يَغۡضُضۡنَ مِنۡ اَبۡصَارِهِنَّ وَيَحۡفَظۡنَ فُرُوۡجَهُنَّ وَلَا يُبۡدِيۡنَ زِيۡنَتَهُنَّ اِلَّا مَا ظَهَرَ مِنۡهَا‌ وَلۡيَـضۡرِبۡنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلٰى جُيُوۡبِهِنَّ‌ وَلَا يُبۡدِيۡنَ زِيۡنَتَهُنَّ اِلَّا لِبُعُوۡلَتِهِنَّ اَوۡ اٰبَآٮِٕهِنَّ اَوۡ اٰبَآءِ بُعُوۡلَتِهِنَّ اَوۡ اَبۡنَآٮِٕهِنَّ اَوۡ اَبۡنَآءِ بُعُوۡلَتِهِنَّ اَوۡ اِخۡوَانِهِنَّ اَوۡ بَنِىۡۤ اِخۡوَانِهِنَّ اَوۡ بَنِىۡۤ اَخَوٰتِهِنَّ اَوۡ نِسَآٮِٕهِنَّ اَوۡ مَا مَلَـكَتۡ اَيۡمَانُهُنَّ اَوِ التّٰبِعِيۡنَ غَيۡرِ اُولِى الۡاِرۡبَةِ مِنَ الرِّجَالِ اَوِ الطِّفۡلِ الَّذِيۡنَ لَمۡ يَظۡهَرُوۡا عَلٰى عَوۡرٰتِ النِّسَآءِ‌ وَلَا يَضۡرِبۡنَ بِاَرۡجُلِهِنَّ لِيُـعۡلَمَ مَا يُخۡفِيۡنَ مِنۡ زِيۡنَتِهِنَّ‌ ؕ وَتُوۡبُوۡۤا اِلَى اللّٰهِ جَمِيۡعًا اَيُّهَ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ لَعَلَّكُمۡ تُفۡلِحُوۡنَ
اورمسلمان عورتوں سے کہدیجئے کہ وہ (بھی ) اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کریں ۔ اور اپنی زینت(کے مواقع) کوظاہر نہ ہونے دیں سوائے اس مقام کے جو عموماً کھلا رہتا ہے اور اپنی اوڑھنیاں اپنے سینوں پر ڈالے رہا کریں اور نہ کھولیں اپنی زینت کے مواقع کو کسی پر سوائے اپنے شوہر پر یا اپنے باپ پر یا خسر پر یا بیٹوں پر یا خاوند کے بیٹوں پر یا بھائیوں پر یا بھتیجوں پر یا بھانجوں پر یا اپنی ہی جیسی (مسلمان ) عورتوں پر یا اپنی لونڈیوں پر یا ان مردوں پر جوبطور خادم کے رہتے ہیں جن کو ذرا بھی توجہ (عورتوں کی طرف) نہ ہو یا ایسے لڑکوں پر جو ابھی عورتوں کی پردہ کی باتوں سے ناواقف ہوں ۔ اوراپنے پاؤں زور سے زمین پر نہ رکھیں کہان کا مخفی زیور معلوم ہوجائے اوراے ایمان والو اللہ کی جناب میں تم سب توبہ کرو (اگر کچھ کوتاہی ہوجائے) تاکہ تم فلاح پاؤ۔
وَاَنۡكِحُوا الۡاَيَامٰى مِنۡكُمۡ وَالصّٰلِحِيۡنَ مِنۡ عِبَادِكُمۡ وَاِمَآٮِٕكُمۡ‌ ؕ اِنۡ يَّكُوۡنُوۡا فُقَرَآءَ يُغۡنِهِمُ اللّٰهُ مِنۡ فَضۡلِهٖ‌ ؕ وَاللّٰهُ وَاسِعٌ عَلِيۡمٌ
اور تم میں جو بیوہ ہیں ان کا نکاح کردو اوران کا بھی جو تمہارے غلاموں اورلونڈیوں میں سے نیک ہیں ۔ اگر وہ مفلس ہوں گے تواللہ ان کو اپنے فضل سے خوشحال کردے گا اوراللہ بہت وسعت والا اورجاننے والا ہے۔
وَلۡيَسۡتَعۡفِفِ الَّذِيۡنَ لَا يَجِدُوۡنَ نِكَاحًا حَتّٰى يُغۡنِيَهُمُ اللّٰهُ مِنۡ فَضۡلِهٖ‌ؕ وَالَّذِيۡنَ يَبۡتَغُوۡنَ الۡـكِتٰبَ مِمَّا مَلَـكَتۡ اَيۡمَانُكُمۡ فَكَاتِبُوۡهُمۡ اِنۡ عَلِمۡتُمۡ فِيۡهِمۡ خَيۡرًا ‌‌ۖ  وَّاٰ تُوۡهُمۡ مِّنۡ مَّالِ اللّٰهِ الَّذِىۡۤ اٰتٰٮكُمۡ ‌ؕ وَلَا تُكۡرِهُوۡا فَتَيٰتِكُمۡ عَلَى الۡبِغَآءِ اِنۡ اَرَدۡنَ تَحَصُّنًا لِّـتَبۡتَغُوۡا عَرَضَ الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا‌ ؕ وَمَنۡ يُّكۡرِهْهُّنَّ فَاِنَّ اللّٰهَ مِنۡۢ بَعۡدِ اِكۡرَاهِهِنَّ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ
اورجن لوگوں کو نکاح کا مقدور نہیں ان کو چاہئے کہ وہ ضبط نفس کریں یہا ں تک کہ اللہ اپنے فضل سے ا ن کو غنی کردےاور جو غلام تم میں سے مکاتبت چاہیں تو ان کو مکاتب بنادو اگر تم ان میں نیکی پاؤاور اللہ نے جو مال تم کو عطا کیا ہے اس میں سےان کو دو اوراپنی لونڈیوں کو اگروہ پاک دامن رہنا چاہیں تو زناکرنے پر مجبور مت کرو تاکہ دنیاوی زندگی کا کچھ فائدہ حاصل کرسکو۔ اور جوان کو مجبور کرے گا توان کے مجبور کئے جانے پر اللہ بخشنے والا مہربان ہے
وَلَقَدۡ اَنۡزَلۡنَاۤ اِلَيۡكُمۡ اٰيٰتٍ مُّبَيِّنٰتٍ وَّمَثَلًا مِّنَ الَّذِيۡنَ خَلَوۡا مِنۡ قَبۡلِكُمۡ وَمَوۡعِظَةً لِّـلۡمُتَّقِيۡنَ
اور ہم نےتمہاری طرف روشن آیتیں نازل کی ہیں اور جو لوگ تم سے پہلے گذرے ہیں ان کے بعض حالات اور پرہیزگاروں کے لئے نصیحت (کی باتیں بھی)۔
اَللّٰهُ نُوۡرُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ ‌ؕ مَثَلُ نُوۡرِهٖ كَمِشۡكٰوةٍ فِيۡهَا مِصۡبَاحٌ‌ ؕ الۡمِصۡبَاحُ فِىۡ زُجَاجَةٍ‌ ؕ اَلزُّجَاجَةُ كَاَنَّهَا كَوۡكَبٌ دُرِّىٌّ يُّوۡقَدُ مِنۡ شَجَرَةٍ مُّبٰـرَكَةٍ زَيۡتُوۡنَةٍ لَّا شَرۡقِيَّةٍ وَّلَا غَرۡبِيَّةٍ ۙ يَّـكَادُ زَيۡتُهَا يُضِىۡٓءُ وَلَوۡ لَمۡ تَمۡسَسۡهُ نَارٌ‌ ؕ نُوۡرٌ عَلٰى نُوۡرٍ‌ ؕ يَهۡدِى اللّٰهُ لِنُوۡرِهٖ مَنۡ يَّشَآءُ‌ ؕ وَ يَضۡرِبُ اللّٰهُ الۡاَمۡثَالَ لِلنَّاسِ‌ؕ وَاللّٰهُ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيۡمٌ ۙ
اللہ آسمانوں اورزمین کا نور ہے اس کے نور کیمثال ایسی ہے کہ گویا ایک طاق ہے جس میں چراغ ہے اورچراغ ایک قندیل میں ہے اورقندیل ایسی شفاف ہے جیسا کہ ایک چمکدار ستارہ ۔ وہ چراغ ایک مبارک درخت کے تیل سے جلایا جاتا ہے یعنی زیتون کا درخت نہ مشرق کی طرف ہے نہ مغرب کی طرف قریب ہے اس کا تیل روشن ہوجائے اگر چہ نہ لگی ہو اس کو آگ روشنی پر روشنی ہے اللہ اپنے نور سے جس کو چاہتا ہے سیدھی راہ دکھاتا ہے اور اللہ لوگوں کے واسطے مثالیں بیان کرتا ہے اوراللہ ہر چیز سے واقف ہے ۔
فِىۡ بُيُوۡتٍ اَذِنَ اللّٰهُ اَنۡ تُرۡفَعَ وَيُذۡكَرَ فِيۡهَا اسۡمُهٗۙ يُسَبِّحُ لَهٗ فِيۡهَا بِالۡغُدُوِّ وَالۡاٰصَالِۙ
ان گھروں میں جن کو بلند کرنے کااللہ نے حکم دیا ہے اوروہاں اس کا نام لیا جائے اور ان میں صبح وشام اس کی تسبیح بیان کرتے ہیں ۔
رِجَالٌ ۙ لَّا تُلۡهِيۡهِمۡ تِجَارَةٌ وَّلَا بَيۡعٌ عَنۡ ذِكۡرِ اللّٰهِ وَاِقَامِ الصَّلٰوةِ وَ اِيۡتَآءِ الزَّكٰوةِ‌ ۙ يَخَافُوۡنَ يَوۡمًا تَتَقَلَّبُ فِيۡهِ الۡقُلُوۡبُ وَالۡاَبۡصَارُ ۙ
ایسے مردانِ خدا جن کو اللہ کی یاد سے اور نماز پڑھنے سےاور زکواۃ دینے سے نہ خرید غافل کرسکتی ہے اورنہ فروخت وہ اس دن سے ڈرتے ہیں جس میں بہت سے دل اور آنکھیں الٹ جائیں گی۔
لِيَجۡزِيَهُمُ اللّٰهُ اَحۡسَنَ مَا عَمِلُوۡا وَيَزِيۡدَهُمۡ مِّنۡ فَضۡلِهٖ‌ؕ وَاللّٰهُ يَرۡزُقُ مَنۡ يَّشَآءُ بِغَيۡرِ حِسَابٍ
تاکہ اللہ ان کو ان کے اعمال کا بہت اچھا بدلہ دے ۔ اوراپنے فضل سے زیادہ عطا کرے اوراللہ جس کو چاہتا ہے بیشمار رزق دیتاہے۔
وَالَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا اَعۡمَالُهُمۡ كَسَرَابٍۢ بِقِيۡعَةٍ يَّحۡسَبُهُ الظَّمۡاٰنُ مَآءً ؕ حَتّٰۤى اِذَا جَآءَهٗ لَمۡ يَجِدۡهُ شَيۡــًٔـا وَّ وَجَدَ اللّٰهَ عِنۡدَهٗ فَوَفّٰٮهُ حِسَابَهٗ‌ ؕ وَاللّٰهُ سَرِيۡعُ الۡحِسَابِ ۙ
جن لوگوں نے کفر کیا ان کے اعمال ایسے ہیں جیسے ایک چٹیل میدان میں ریت کہ پیاسا اسے پانی سمجھے ۔ یہاں تک کہ جب وہ اس کے پاس آئے تو اسے کچھ بھی نہ پائے اوراپنے پاس اللہ (کے فیصلۂ موت ) کو پائے تو وہ اس کا پورا حساب چکادے اوراللہ جلد حساب لینے والا ہے۔
اَوۡ كَظُلُمٰتٍ فِىۡ بَحۡرٍ لُّـجّـِىٍّ يَّغۡشٰٮهُ مَوۡجٌ مِّنۡ فَوۡقِهٖ مَوۡجٌ مِّنۡ فَوۡقِهٖ سَحَابٌ‌ؕ ظُلُمٰتٌۢ بَعۡضُهَا فَوۡقَ بَعۡضٍؕ اِذَاۤ اَخۡرَجَ يَدَهٗ لَمۡ يَكَدۡ يَرٰٮهَا‌ؕ وَمَنۡ لَّمۡ يَجۡعَلِ اللّٰهُ لَهٗ نُوۡرًا فَمَا لَهٗ مِنۡ نُّوۡرٍ
یا ان کے اعمال ایسے ہیں جیسے عمیق دریا میں اندرونی اندھیرے اس کو بڑی لہر نے ڈھانک لیا ہو اور اس کے اوپر لہر آرہی ہو اور اس کے اوپر بادل ، غرض اوپر نیچے اندھیرے ہی اندھیرے ۔ جب کوئی اپنا ہاتھ نکالےتوکچھ نہ دیکھ سکے ۔ اوراللہ جس کو روشنی نہ دے تو اسکو کہیں بھی روشنی مل نہیں سکتی
اَلَمۡ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ يُسَبِّحُ لَهٗ مَنۡ فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَالطَّيۡرُ صٰٓفّٰتٍ‌ؕ كُلٌّ قَدۡ عَلِمَ صَلَاتَهٗ وَتَسۡبِيۡحَهٗ‌ؕ وَاللّٰهُ عَلِيۡمٌۢ بِمَا يَفۡعَلُوۡنَ
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ جوآسمانوں اورزمین میں ہیں اللہ کی تسبیح کرتے ہیں اور پر پھیلائے پرند بھی سب کو اپنی دعا اورتسبیح معلوم ہے اور وہ جو کچھ کرتے ہیں اللہ کو معلوم ہے۔
وَلِلّٰهِ مُلۡكُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ‌ۚ وَاِلَى اللّٰهِ الۡمَصِيۡرُ
اورآسمانوں اور زمین کی بادشاہت اللہ ہی کے لئے ہے اوراللہ ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے
اَلَمۡ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ يُزۡجِىۡ سَحَابًا ثُمَّ يُؤَلِّفُ بَيۡنَهٗ ثُمَّ يَجۡعَلُهٗ رُكَامًا فَتَرَى الۡوَدۡقَ يَخۡرُجُ مِنۡ خِلٰلِهٖ‌ۚ وَيُنَزِّلُ مِنَ السَّمَآءِ مِنۡ جِبَالٍ فِيۡهَا مِنۡۢ بَرَدٍ فَيُـصِيۡبُ بِهٖ مَنۡ يَّشَآءُ وَ يَصۡرِفُهٗ عَنۡ مَّنۡ يَّشَآءُ‌ ؕ يَكَادُ سَنَا بَرۡقِهٖ يَذۡهَبُ بِالۡاَبۡصَارِؕ
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ بادل کوچلاتا ہے پھر ان کو ملادیتا ہے پھر ان کو تہ بہ تہ کردیتا ہے پھر تم دیکھتے ہو کہ بارش بادلوں کے بیچ میں سے نکلتی ہے اوران ہی بادلوں کے پہاڑوں سے جو آسمان میں ہیں اولے نازل کرتا ہے پھر ان کو جس پر چاہتا ہے برسادیتا ہے اورجس سے چاہتا ہے ہٹا دیتا ہے اوربادل میں جو بجلی کی چمک ہے ایسا لگتا ہے کہ وہ بینائی اچک لے۔
يُقَلِّبُ اللّٰهُ الَّيۡلَ وَالنَّهَارَ‌ ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَعِبۡرَةً لِّاُولِى الۡاَبۡصَارِ
اللہ رات اور دن کو بدلتا رہتا ہے اہل بصیرت کے لئے اس میں بڑی عبرت ہے۔
وَاللّٰهُ خَلَقَ كُلَّ دَآبَّةٍ مِّنۡ مَّآءٍ ‌ۚفَمِنۡهُمۡ مَّنۡ يَّمۡشِىۡ عَلٰى بَطۡنِهٖ‌ۚ وَمِنۡهُمۡ مَّنۡ يَّمۡشِىۡ عَلٰى رِجۡلَيۡنِ وَمِنۡهُمۡ مَّنۡ يَّمۡشِىۡ عَلٰٓى اَرۡبَعٍ‌ؕ يَخۡلُقُ اللّٰهُ مَا يَشَآءُ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ
اور اللہ نے ہر چرنے والے جاندار کو پانی سے پیدا کیا ہے تو ا ن میں سے بعض توپیٹ پر چلتے ہیں اور ان میں سے کوئی دوپاؤں پر چلتے ہیں اوربعض ان میں چار پیروں پر چلتے ہیں ۔ اللہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے بے شک اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے
لَـقَدۡ اَنۡزَلۡنَاۤ اٰيٰتٍ مُّبَيِّنٰتٍ‌ؕ وَ اللّٰهُ يَهۡدِىۡ مَنۡ يَّشَآءُ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسۡتَقِيۡمٍ
ہم نے ہی صاف بیان کرنے والی آیتیں نازل کیں اور اللہ جس کو چاہتا ہے سیدھے راستہ کی طرف ہدایت دیتا ہے
وَيَقُوۡلُوۡنَ اٰمَنَّا بِاللّٰهِ وَبِالرَّسُوۡلِ وَاَطَعۡنَا ثُمَّ يَتَوَلّٰى فَرِيۡقٌ مِّنۡهُمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِ ذٰلِكَ‌ؕ وَمَاۤ اُولٰٓٮِٕكَ بِالۡمُؤۡمِنِيۡنَ
اورلوگ کہتے ہیں کہ ہم اللہ پر اور اس کے رسول پر ایمان لائے اور (انکا ) حکم مانا پھر اس کے بعد ان میں سے ایک گروہ پھر جاتا ہے ۔ اور یہ لوگ ماننے والے ہی نہیں ہیں ۔
وَاِذَا دُعُوۡۤا اِلَى اللّٰهِ وَرَسُوۡلِهٖ لِيَحۡكُمَ بَيۡنَهُمۡ اِذَا فَرِيۡقٌ مِّنۡهُمۡ مُّعۡرِضُوۡنَ
اور جب ان کو اللہ اوراس کے رسول کی طرف بلایا جاتا ہے تاکہ رسول ان کے درمیان فیصلہ کریں تو ان میں سے ایک فرقہ منھ پھیرلیتا ہے۔
وَاِنۡ يَّكُنۡ لَّهُمُ الۡحَـقُّ يَاۡتُوۡۤا اِلَيۡهِ مُذۡعِنِيۡنَؕ
اوراگر ان کا حق کسی دوسرے پر واجب ہوتا تو ان کی طرف مطیع ہوکر چلے آتے
اَفِىۡ قُلُوۡبِهِمۡ مَّرَضٌ اَمِ ارۡتَابُوۡۤا اَمۡ يَخَافُوۡنَ اَنۡ يَّحِيۡفَ اللّٰهُ عَلَيۡهِمۡ وَرَسُوۡلُهٗ‌ؕ بَلۡ اُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الظّٰلِمُوۡنَ
کیا ان کے دلوں میں بیماری ہے یا یہ شک میں ہیں یا ان کو یہ خوف ہے کہ اللہ اور اس کا رسول ان کے حق میں ظلم کریں گے (نہیں ) بلکہ وہی لوگ ظالم ہیں
اِنَّمَا كَانَ قَوۡلَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ اِذَا دُعُوۡۤا اِلَى اللّٰهِ وَرَسُوۡلِهٖ لِيَحۡكُمَ بَيۡنَهُمۡ اَنۡ يَّقُوۡلُوۡا سَمِعۡنَا وَاَطَعۡنَا‌ؕ وَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡمُفۡلِحُوۡنَ
مومنوں کی بات تو یہ ہے کہ جب ان کو اللہ اوراس کے رسول کی طرف بلایا جائے تاکہ (رسول ) ان میں فیصلہ کریں تو کہیں کہ ہم نے سن لیا اورحکم مان لیا اوریہی لوگ فلاح پانے والے ہیں
وَمَنۡ يُّطِعِ اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ وَيَخۡشَ اللّٰهَ وَيَتَّقۡهِ فَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡفَآٮِٕزُوۡنَ
اورجو شخص اللہ اور اس کے رسول کی فرمابرداری کرے اوراللہ سے ڈرے اور اس کی مخالفت سے بچے یہی لوگ مراد پانے والے ہیں ۔
وَاَقۡسَمُوۡا بِاللّٰهِ جَهۡدَ اَيۡمَانِهِمۡ لَٮِٕنۡ اَمَرۡتَهُمۡ لَيَخۡرُجُنَّ‌ ۚ قُلْ لَّا تُقۡسِمُوۡا‌ ۚ طَاعَةٌ مَّعۡرُوۡفَةٌ‌  ؕ اِنَّ اللّٰهَ خَبِيۡرٌۢ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ
اوریہ لوگ اللہ کی سخت قسمیں کھاتے ہیں کہ اگر آپ ان کو حکم دیں تووہ سب کچھ چھوڑ کر نکل پڑیں گے ۔ کہدیجئے کہ قسمیں مت کھاؤ ۔ فرماں برداری چاہئے دستور کے مطابق اللہ تمہارے اعمال سے باخبر ہے۔
قُلۡ اَطِيۡعُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوا الرَّسُوۡلَ‌ۚ فَاِنۡ تَوَلَّوۡا فَاِنَّمَا عَلَيۡهِ مَا حُمِّلَ وَعَلَيۡكُمۡ مَّا حُمِّلۡتُمۡ‌ؕ وَاِنۡ تُطِيۡعُوۡهُ تَهۡتَدُوۡا‌ؕ وَمَا عَلَى الرَّسُوۡلِ اِلَّا الۡبَلٰغُ الۡمُبِيۡنُ
کہدیجئے اللہ کی اطاعت کرواور رسول کی اطاعت کرو پھر اگر تم منھ پھیر وگے تو رسول کے ذمہ وہ ہے جو ان کو ادا کرنا ہے اورتمہارے ذمہ وہ ہے جو تمہیں کرنا ہے اگر اس کا کہا مانو گے توراہ پاؤ گےاور رسول کے ذمہ تو (احکام کا ) صاف طور پر پہنچادینا ہے
وَعَدَ اللّٰهُ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا مِنۡكُمۡ وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَـيَسۡتَخۡلِفَـنَّهُمۡ فِى الۡاَرۡضِ كَمَا اسۡتَخۡلَفَ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمۡ دِيۡنَهُمُ الَّذِى ارۡتَضٰى لَهُمۡ وَلَـيُبَدِّلَــنَّهُمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِ خَوۡفِهِمۡ اَمۡنًا‌ ؕ يَعۡبُدُوۡنَنِىۡ لَا يُشۡرِكُوۡنَ بِىۡ شَيۡــًٔــا‌ ؕ وَمَنۡ كَفَرَ بَعۡدَ ذٰلِكَ فَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡفٰسِقُوۡنَ
جولوگ تم میں سے ایمان لائے اور نیک کام کئے ان سے اللہ نے وعدہ کیا ہے کہ ا ن کو ملک میں حاکم بنائے گا جیسا کہ ان سے پہلے لوگوں کوحاکم بنایا تھا اور ان کے دین کو جسے اس نے ان کے لئے پسند کیا ہے مستحکم کریگا اورخوف کے بعد ان کو امن بخشے گا ۔ وہ میری عبادت کریں گے اورمیرے ساتھ کسی اور کو شریک نہیں بنائیں گے اوراس کے بعدجو کفر کرے گا توایسے ہی لوگ نافرمان ہیں ۔
وَاَقِيۡمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰ تُوا الزَّكٰوةَ وَاَطِيۡـعُوا الرَّسُوۡلَ لَعَلَّكُمۡ تُرۡحَمُوۡنَ
اورنماز پڑھتے رہو اور زکواۃدیتے رہو اور پیغمبر کے فرمان پر چلتے رہو تاکہ تم پر رحمت کی جائے۔
لَا تَحۡسَبَنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا مُعۡجِزِيۡنَ فِى الۡاَرۡضِ‌ۚ وَمَاۡوٰٮهُمُ النَّارُ‌ؕ وَلَبِئۡسَ الۡمَصِيۡرُ
اورکافروں کی نسبت یہ خیال مت کرنا کہ وہ ہم کو زمین میں ہرا دیں گے اور ان کا ٹھکانہ دوزخ ہے اوروہ بہت برا ٹھکانہ ہے۔
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لِيَسۡتَـاْذِنۡكُمُ الَّذِيۡنَ مَلَكَتۡ اَيۡمَانُكُمۡ وَالَّذِيۡنَ لَمۡ يَـبۡلُغُوا الۡحُـلُمَ مِنۡكُمۡ ثَلٰثَ مَرّٰتٍ‌ؕ مِنۡ قَبۡلِ صَلٰوةِ الۡفَجۡرِ وَحِيۡنَ تَضَعُوۡنَ ثِيَابَكُمۡ مِّنَ الظَّهِيۡرَةِ وَمِنۡۢ بَعۡدِ صَلٰوةِ الۡعِشَآءِ ‌ؕ  ثَلٰثُ عَوۡرٰتٍ لَّـكُمۡ‌ ؕ لَـيۡسَ عَلَيۡكُمۡ وَ لَا عَلَيۡهِمۡ جُنَاحٌۢ بَعۡدَهُنَّ‌ ؕ طَوّٰفُوۡنَ عَلَيۡكُمۡ بَعۡضُكُمۡ عَلٰى بَعۡضٍ‌ ؕ كَذٰلِكَ يُبَيِّنُ اللّٰهُ لَـكُمُ الۡاٰيٰتِ‌ ؕ وَاللّٰهُ عَلِيۡمٌ حَكِيۡمٌ
اے ایمان والو تمہارے غلام ‘لونڈیاں اورجو (بچے) بلوغ کی حد کونہیں پہنچے تمہارے پاس آنے کے لئے ان کو تین اوقات میں تم سے اجازت لینی چاہئے۔فجر کی نماز سے پہلے اور جب دوپہر کی گرمی میں تم کپڑے اتار رکھتے ہو اورعشاء کی نماز کے بعد ۔ تین وقت تمہارے پردوں کے (اوقات) ہیں ان کے سوا (آنے جانے میں ) نہ تم پر کچھ الزام ہے اورنہ ان پر۔کیوں کہ وہ کام کاج کے لئے ایک دوسرے کے پاس آتے رہتے ہیں اسی طرح اللہ اپنی آیتوں کو کھول کھول کر بیان کرتا ہے اوراللہ جاننے والا حکمت والا ہے ۔
وَاِذَا بَلَغَ الۡاَطۡفَالُ مِنۡكُمُ الۡحُـلُمَ فَلۡيَسۡتَـاْذِنُوۡا كَمَا اسۡتَـاْذَنَ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ‌ؕ كَذٰلِكَ يُبَيِّنُ اللّٰهُ لَـكُمۡ اٰيٰتِهٖ‌ؕ وَاللّٰهُ عَلِيۡمٌ حَكِيۡمٌ
اور جب تمہارے لڑکے بالغ ہوجائیں تو ان کو بھی اسی طرح اجازت لینی چاہئے جس طرح کہ ان سے اگلے (بڑے) اجازت حاصل کرتے رہے ہیں ۔ اسی طرح اللہ تم سے اپنی آیتیں کھول کر بیان کرتا ہے اوراللہ جاننے واالا حکمت والا ہے۔
وَالۡـقَوَاعِدُ مِنَ النِّسَآءِ الّٰتِىۡ لَا يَرۡجُوۡنَ نِكَاحًا فَلَيۡسَ عَلَيۡهِنَّ جُنَاحٌ اَنۡ يَّضَعۡنَ ثِيَابَهُنَّ غَيۡرَ مُتَبَـرِّجٰتٍ ۭ بِزِيۡنَةٍ‌ ؕ وَاَنۡ يَّسۡتَعۡفِفۡنَ خَيۡرٌ لَّهُنَّ‌ ؕ وَاللّٰهُ سَمِيۡعٌ عَلِيۡمٌ
اوربڑی عمر کی عورتیں جن کو نکاح کی کوئی امید نہ رہی ہو تو ان پر کچھ گناہ نہیں اگر وہ(زائد ) کپڑے اتار رکھیں بشرطیکہ وہ زینت کا اظہار نہ کریں اگر وہ اس سے بھی بچیں تو یہ ان کے حق میں بہتر ہے اوراللہ سننے والا جاننے والا ہے ۔
لَـيۡسَ عَلَى الۡاَعۡمٰى حَرَجٌ وَّلَا عَلَى الۡاَعۡرَجِ حَرَجٌ وَّلَا عَلَى الۡمَرِيۡضِ حَرَجٌ وَّلَا عَلٰٓى اَنۡفُسِكُمۡ اَنۡ تَاۡكُلُوۡا مِنۡۢ بُيُوۡتِكُمۡ اَوۡ بُيُوۡتِ اٰبَآٮِٕكُمۡ اَوۡ بُيُوۡتِ اُمَّهٰتِكُمۡ اَوۡ بُيُوۡتِ اِخۡوَانِكُمۡ اَوۡ بُيُوۡتِ اَخَوٰتِكُمۡ اَوۡ بُيُوۡتِ اَعۡمَامِكُمۡ اَوۡ بُيُوۡتِ عَمّٰتِكُمۡ اَوۡ بُيُوۡتِ اَخۡوَالِكُمۡ اَوۡ بُيُوۡتِ خٰلٰتِكُمۡ اَوۡ مَا مَلَكۡتُمۡ مَّفَاتِحَهٗۤ اَوۡ صَدِيۡقِكُمۡ‌ؕ لَـيۡسَ عَلَيۡكُمۡ جُنَاحٌ اَنۡ تَاۡكُلُوۡا جَمِيۡعًا اَوۡ اَشۡتَاتًا‌ ؕ فَاِذَا دَخَلۡتُمۡ بُيُوۡتًا فَسَلِّمُوۡا عَلٰٓى اَنۡفُسِكُمۡ تَحِيَّةً مِّنۡ عِنۡدِ اللّٰهِ مُبٰرَكَةً طَيِّبَةً‌  ؕ كَذٰلِكَ يُبَيِّنُ اللّٰهُ لَـكُمُ الۡاٰيٰتِ لَعَلَّكُمۡ تَعۡقِلُوۡنَ
نہ تو اندھے پر کچھ گناہ ہے اور نہ لنگڑے پر اور نہ بیمار پر اور نہ خودتم پر (کچھ حرج ہے) کہ تم اپنے گھروں سے کھانا کھالو یا اپنے باپوں کے گھر سے یااپنی ماؤں کے گھر سے یا اپنے بھائیوں کے گھر سے یا اپنی بہنوں کے گھر سے یا اپنے چچاؤں کے گھر سےیا اپنی پھوپھیوں کے گھر سے یا اپنے ماموؤں کے گھر سے یا اپنی خالاؤں کے گھر سےیا جس گھر کی کنجیاں تمہارے قبضہ میں ہیں یا تمہارے دوستوں کے گھر سے (پھر ) نہیں گناہ تم پر کہ تم سب مل کر کھاؤ یا الگ الگ کھاؤ ۔ اور جب تم اپنے گھروں میں جایا کرو تو اپنے (اہل خانہ )کو سلام کہو یہ دعا اللہ کی جانب سے مبارک اورپاکیزہ تحفہ ہے اسی طرح اللہ اپنی آیتیں تمہارے لئے کھول کھول کر بیان کرتا ہے تاکہ تم سمجھو۔
اِنَّمَا الۡمُؤۡمِنُوۡنَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا بِاللّٰهِ وَرَسُوۡلِهٖ وَاِذَا كَانُوۡا مَعَهٗ عَلٰٓى اَمۡرٍ جَامِعٍ لَّمۡ يَذۡهَبُوۡا حَتّٰى يَسۡتَاۡذِنُوۡهُ‌ ؕ اِنَّ الَّذِيۡنَ يَسۡتَـاْذِنُوۡنَكَ اُولٰٓٮِٕكَ الَّذِيۡنَ يُؤۡمِنُوۡنَ بِاللّٰهِ وَرَسُوۡلِهٖ‌ ۚ فَاِذَا اسۡتَاْذَنُوۡكَ لِبَعۡضِ شَاۡنِهِمۡ فَاۡذَنۡ لِّمَنۡ شِئۡتَ مِنۡهُمۡ وَاسۡتَغۡفِرۡ لَهُمُ اللّٰهَ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ
مومن تووہی ہیں جواللہ پر اور اس کے رسول پر ایمان رکھتے ہیں اورجب رسول کے پاس کسی امر جامع کے لئے آتے ہیں توان سے اجازت لئے بغیر نہیں جاتے جولوگ آپ سے اجازت لیتے ہیں وہی ہیں جو اللہ پر اوراس کے رسول پر ایمان رکھتے ہیں توجب یہ لوگ کسی ضروری کام کے لئے آپ سے جانے کی اجازت مانگیں تو ان میں سے آپ جسے چاہیں اجازت دیں اور ان کے واسطے اللہ سے بخشش مانگئے بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔
لَا تَجۡعَلُوۡا دُعَآءَ الرَّسُوۡلِ بَيۡنَكُمۡ كَدُعَآءِ بَعۡضِكُمۡ بَعۡضًا‌ ؕ قَدۡ يَعۡلَمُ اللّٰهُ الَّذِيۡنَ يَتَسَلَّلُوۡنَ مِنۡكُمۡ لِوَاذًا‌ ۚ فَلۡيَحۡذَرِ الَّذِيۡنَ يُخَالِفُوۡنَ عَنۡ اَمۡرِهٖۤ اَنۡ تُصِيۡبَهُمۡ فِتۡنَةٌ اَوۡ يُصِيۡبَهُمۡ عَذَابٌ اَ لِيۡمٌ
(اے مومنو) پیغمبر کے بلانے کو ایسا خیال نہ کرنا کہ جیسا تم آپس میں ایک دوسرے کو بلاتے ہو بے شک اللہ ان لوگوں کو خوب جانتا ہے جو مجلس (نبوی ) سےتم میں سے آنکھ بچاکر کھسک جاتے ہیں تو جو لوگ رسول کے حکم کی مخالفت کرتے ہیں ان کو اس سے ڈرتے رہنا چاہئے کہ ان پر دنیا میں کوئی آفت پڑجائے یا ا نپر کوئی تکلیف دینے والا عذاب نازل ہو ۔
اَلَاۤ اِنَّ لِلّٰهِ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ ‌ؕ قَدۡ يَعۡلَمُ مَاۤ اَنۡـتُمۡ عَلَيۡهِؕ وَيَوۡمَ يُرۡجَعُوۡنَ اِلَيۡهِ فَيُنَـبِّـئُـهُمۡ بِمَا عَمِلُوۡا ‌ؕ وَاللّٰهُ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيۡمٌ
یاد رکھو کہ اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمان اور زمین میں ہے ۔ اور تم جس حال میں ہو اللہ اس کو بھی جانتا ہے اورجس دن جب وہ سب اس کی طرف لوٹائے جائیں گے تو وہ جو کام کرتے تھے وہ ان کو بتادے گا اور اللہ سب کچھ جانتا ہے
×
Preferred translation language Font size Bookmark