بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
الۤرٰ‌ كِتٰبٌ اَنۡزَلۡنٰهُ اِلَيۡكَ لِـتُخۡرِجَ النَّاسَ مِنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوۡرِ  ۙ بِاِذۡنِ رَبِّهِمۡ اِلٰى صِرَاطِ الۡعَزِيۡزِ الۡحَمِيۡدِۙ
(الٓرا) یہ ایک کتاب ہے ہم نے اسکو آپ پر اتاری تاکہ آپ لوگوں کو ان کے رب کے حکم سے اندھیروں سے اجالے کی طرف نکالیں یعنی زبردست خوبیوں والے اللہ کے راستے کی طرف لائیں ۔
اللّٰهِ الَّذِىۡ لَهٗ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِ‌ؕ وَوَيۡلٌ لِّـلۡكٰفِرِيۡنَ مِنۡ عَذَابٍ شَدِيۡدِ ۙ
جس کا وہ سب کچھ ہے جو آسمانوں اورزمین میں ہے اور کافروں کو سخت عذاب کے سبب بڑیخرابی ہے۔
اۨلَّذِيۡنَ يَسۡتَحِبُّوۡنَ الۡحَيٰوةَ الدُّنۡيَا عَلَى الۡاٰخِرَةِ وَيَصُدُّوۡنَ عَنۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ وَيَبۡغُوۡنَهَا عِوَجًا‌ ؕ اُولٰۤٮِٕكَ فِىۡ ضَلٰلٍۢ بَعِيۡدٍ
جو لوگ آخرت کے مقابلے میں دنیا کی زندگی کو پسند کرتے اورلوگوں کو اللہ کے راستے سے روکتے ہیں اور اس میں ٹیڑھا پن تلاش کرتے ہیں ایسے لوگ پرلے درجے کی گمراہی میں ہیں ۔
وَمَاۤ اَرۡسَلۡنَا مِنۡ رَّسُوۡلٍ اِلَّا بِلِسَانِ قَوۡمِهٖ لِيُبَيِّنَ لَهُمۡ‌ؕ فَيُضِلُّ اللّٰهُ مَنۡ يَّشَآءُ وَيَهۡدِىۡ مَنۡ يَّشَآءُ‌ ؕ وَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ
اور ہم نے ہر پیغمبر کواسی کی قوم کی بولی بولنے والا پیغمبر بناکر بھیجا ہے تاکہ وہ انہیں احکام کھول کر بیان کرے پھر اللہ جسے چاہے گمراہ کرتا ہے اورجسے چاہے ہدایت دیتا ہےاوروہ زبردست حکمت والا ہے۔
وَلَـقَدۡ اَرۡسَلۡنَا مُوۡسٰى بِاٰيٰتِنَاۤ اَنۡ اَخۡرِجۡ قَوۡمَكَ مِنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوۡرِ ۙ وَذَكِّرۡهُمۡ بِاَيّٰٮمِ اللّٰهِ‌ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لّـِكُلِّ صَبَّارٍ شَكُوۡرٍ
اور ہم نے موسیٰ کو اپنی نشانیاں دیکر بھیجا کہ اپنی قوم کو تاریکیوں سےنکال کر روشنی کی طرف لاؤ ۔ اور ان کو اللہ کے دن یاد دلاؤ ۔ البتہ اس میں ان لوگوں کے لئے جوصابر اورشاکر ہیں (قدرت کی ) نشانیاں ہیں ۔
وَاِذۡ قَالَ مُوۡسٰى لِـقَوۡمِهِ اذۡكُرُوۡا نِعۡمَةَ اللّٰهِ عَلَيۡكُمۡ اِذۡ اَنۡجٰٮكُمۡ مِّنۡ اٰلِ فِرۡعَوۡنَ يَسُوۡمُوۡنَـكُمۡ سُوۡۤءَ الۡعَذَابِ وَ يُذَبِّحُوۡنَ اَبۡنَآءَكُمۡ وَيَسۡتَحۡيُوۡنَ نِسَآءَكُمۡ‌ ؕ وَفِىۡ ذٰلِكُمۡ بَلَاۤ ءٌ مِّنۡ رَّبِّكُمۡ عَظِيۡمٌ
اورجب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا تم اپنے پر اللہ کے احسان کویاد کرو جب کہ اس نے تم کو فرعون والوں سے نجات دی جو تم کو سخت عذاب دیتے تھےاور تمہارے بیٹوں کو ذبح کرتے تھے اور تمہاری لڑکیوں کو زندہ چھوڑتے تھے اور اس میں تمہارے رب کی طرف سے سخت آزمائش تھی۔
وَاِذۡ تَاَذَّنَ رَبُّكُمۡ لَٮِٕنۡ شَكَرۡتُمۡ لَاَزِيۡدَنَّـكُمۡ‌ وَلَٮِٕنۡ كَفَرۡتُمۡ اِنَّ عَذَابِىۡ لَشَدِيۡدٌ
اور جب تمہارے رب نے تم کو اطلاع دی کہ اگر شکر کروگے تومیں تمہیں اور دوں گا اوراگر ناشکری کروگے تو میرا عذاب البتہ بڑا سخت ہے۔
وَقَالَ مُوۡسٰٓى اِنۡ تَكۡفُرُوۡۤا اَنۡـتُمۡ وَمَنۡ فِى الۡاَرۡضِ جَمِيۡعًا ۙ فَاِنَّ اللّٰهَ لَـغَنِىٌّ حَمِيۡدٌ
اورموسیٰ نے یہ بھی کہا کہ اگر تم اوردنیا بھرکے لوگ سب کے سب ناشکری کروگے تو اللہ بے نیاز اورقابل تعریف ہے ۔
اَلَمۡ يَاۡتِكُمۡ نَبَـؤُا الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِكُمۡ قَوۡمِ نُوۡحٍ وَّعَادٍ وَّثَمُوۡدَ‌  ۛؕ وَالَّذِيۡنَ مِنۡۢ بَعۡدِهِمۡ ‌ۛؕ لَا يَعۡلَمُهُمۡ اِلَّا اللّٰهُ‌ؕ جَآءَتۡهُمۡ رُسُلُهُمۡ بِالۡبَيِّنٰتِ فَرَدُّوۡۤا اَيۡدِيَهُمۡ فِىۡۤ اَفۡوَاهِهِمۡ وَقَالُوۡۤا اِنَّا كَفَرۡنَا بِمَاۤ اُرۡسِلۡـتُمۡ بِهٖ وَاِنَّا لَفِىۡ شَكٍّ مِّمَّا تَدۡعُوۡنَـنَاۤ اِلَيۡهِ مُرِيۡبٍ
کیا تم کوان لوگوں کی خبر نہیں پہنچی جو تم سے پہلے تھے یعنی نوح اورعاد اورثمود کی قوم ۔ اورجو لوگان کے بعد ہوئے جن کا علم اللہ کے سوا کسی کو بھی نہیں ۔ جب ان کے پاس ان کے پیغمبر روشن دلائل لے کر آئے تو انہوں نے اپنے ہاتھ اپنے منھ پر رکھ لئے اورکہنے لگے جوپیغام دے کر تمکو بھیجا گیا ہے ہم اس کو نہیں مانتے اور جس چیز کی طرف تم ہمیں بلاتے ہو ہم اس کے بارے میں پریشان کن شبہ میں ہیں ۔
قَالَتۡ رُسُلُهُمۡ اَفِى اللّٰهِ شَكٌّ فَاطِرِ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ‌ؕ يَدۡعُوۡكُمۡ لِيَـغۡفِرَ لَـكُمۡ مِّنۡ ذُنُوۡبِكُمۡ وَيُؤَخِّرَكُمۡ اِلٰٓى اَجَلٍ مُّسَمًّى‌ؕ قَالُوۡۤا اِنۡ اَنۡتُمۡ اِلَّا بَشَرٌ مِّثۡلُنَاؕ تُرِيۡدُوۡنَ اَنۡ تَصُدُّوۡنَا عَمَّا كَانَ يَعۡبُدُ اٰبَآؤُنَا فَاۡتُوۡنَا بِسُلۡطٰنٍ مُّبِيۡنٍ
تووہ بولے کیا تم کواللہ کے بارے میں شک ہے جوآسمانوں اورزمین کا پیدا کرنے والا ہے وہ تم کو بلارہا ہے تاکہ تمہارے کچھ گناہ بخشے اورایک معین مدت تک تم کو مہلت دے وہ بولے تم تو محض ہمارے جیسےآدمی ہو تم یہ چاہتے ہوکہ تم ہم کوان کی پوجا سے روک دو جن کو ہمارے آباء واجداد پوجتے رہے ہیں ۔سو ہمارے پاس کھلی سند (معجزہ ) لاؤ ۔
قَالَتۡ لَهُمۡ رُسُلُهُمۡ اِنۡ نَّحۡنُ اِلَّا بَشَرٌ مِّثۡلُكُمۡ وَلٰـكِنَّ اللّٰهَ يَمُنُّ عَلٰى مَنۡ يَّشَآءُ مِنۡ عِبَادِهٖ‌ؕ وَمَا كَانَ لَنَاۤ اَنۡ نَّاۡتِيَكُمۡ بِسُلۡطٰنٍ اِلَّا بِاِذۡنِ اللّٰهِ‌ؕ وَعَلَى اللّٰهِ فَلۡيَتَوَكَّلِ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ
ان پیغمبروں نے کہا کہ ہم بھی تمہارے جیسے آدمی ہیں لیکن اللہ اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے احسان فرماتا ہے ۔ اورہمارے بس کی با ت نہیں کہ ہم تمہارے پاس کوئی سند اللہ کے حکم کے بغیر لائیں اور اللہ ہی پر ایمان والوں کو بھروسہ کرنا چاہئے ۔
وَمَا لَـنَاۤ اَلَّا نَـتَوَكَّلَ عَلَى اللّٰهِ وَقَدۡ هَدٰٮنَا سُبُلَنَا‌ؕ وَلَــنَصۡبِرَنَّ عَلٰى مَاۤ اٰذَيۡتُمُوۡنَا‌ؕ وَعَلَى اللّٰهِ فَلۡيَتَوَكَّلِ الۡمُتَوَكِّلُوۡنَ
اور ہم کیوں کر اللہ پر بھروسہ نہ کریں حالانکہ اس نے ہم کو ہماری سلامتی کے راستے دکھائے ہیں اورجو ایذائیں تم ہم کو دے رہے ہو ہم اس پر ضرور صبر کریں گے اوراہل توکل تو اللہ ہی پربھروسہ کرتے ہیں ۔
وَقَالَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لِرُسُلِهِمۡ لَـنُخۡرِجَنَّكُمۡ مِّنۡ اَرۡضِنَاۤ اَوۡ لَـتَعُوۡدُنَّ فِىۡ مِلَّتِنَا‌ ؕ فَاَوۡحٰۤى اِلَيۡهِمۡ رَبُّهُمۡ لَــنُهۡلِكَنَّ الظّٰلِمِيۡنَۙ
اورکافروں نے اپنے پیغمبروں سے کہا یا تو ہم تم کو اپنی سر زمین سے نکال دیں گے یا تم ہمارے دین میں واپس آجاؤ ۔تب ان کے رب نے ان پر وحی بھیجی کہ ہم ظالموں کو ضرور ہلاک کردیں گے۔
وَلَـنُسۡكِنَنَّكُمُ الۡاَرۡضَ مِنۡۢ بَعۡدِهِمۡ‌ؕ ذٰلِكَ لِمَنۡ خَافَ مَقَامِىۡ وَخَافَ وَعِيۡدِ
اور ان کے بعد ہم تم کو اس ملک میں آباد کریں گے یہ اس شخص کے لئے ہے جو میرے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرتا ہے اور میرے عذاب سے خوف کھاتا ہے
وَاسۡتَفۡتَحُوۡا وَخَابَ كُلُّ جَبَّارٍ عَنِيۡدٍۙ
اورپیغمبروں نے اللہ سے فتح چاہی اور ہر سرکش اورضدّی نامراد ہوگیا ۔
مِّنۡ وَّرَآٮِٕهٖ جَهَـنَّمُ وَيُسۡقٰى مِنۡ مَّآءٍ صَدِيۡدٍۙ
اس کے آگے دوزخ ہے اوراسے پیپ کا پانی پلایا جائے گا۔
يَّتَجَرَّعُهٗ وَلَا يَكَادُ يُسِيۡـغُهٗ وَيَاۡتِيۡهِ الۡمَوۡتُ مِنۡ كُلِّ مَكَانٍ وَّمَا هُوَ بِمَيِّتٍؕ‌ وَمِنۡ وَّرَآٮِٕهٖ عَذَابٌ غَلِيۡظٌ
وہ اس کو گھونٹ گھونٹ پئے گا اوروہ اس کو گلے سے نہیں اتار سکے گا اوراس پر موت ہر طرف سے آرہی ہوگی لیکن وہ مرے گا نہیں اوراس کے پیچھے سخت عذاب ہے۔
مَثَلُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا بِرَبِّهِمۡ‌ اَعۡمَالُهُمۡ كَرَمَادِ ۨاشۡتَدَّتۡ بِهِ الرِّيۡحُ فِىۡ يَوۡمٍ عَاصِفٍ‌ؕ لَا يَقۡدِرُوۡنَ مِمَّا كَسَبُوۡا عَلٰى شَىۡءٍ‌ؕ ذٰلِكَ هُوَ الضَّلٰلُ الۡبَعِيۡدُ
جن لوگوں نے اپنے رب کا انکار کیاان کے اعمال کی مثال راکھ جیسی ہے کہ آندھی کے دن اس کو تیز ہوا اڑا لے جائے(اسی طرح ) ان کے اعمال کا کچھ حصّہ انکے ہاتھ نہیں آئے گا یہی تو پرلے درجے کی گمراہی ہے۔
اَلَمۡ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ بِالۡحَـقِّ‌ؕ اِنۡ يَّشَاۡ يُذۡهِبۡكُمۡ وَيَاۡتِ بِخَلۡقٍ جَدِيۡدٍۙ
کیا تو نے نہیں دیکھا (اے مخاطب ) کہ اللہ نے آسمانوں اور زمین کو بالکل ٹھیک پیدا کیا ہے اگر وہ چاہے تم کو نابود کردے اورنئی مخلوق لے آئے۔
وَّمَا ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ بِعَزِيۡزٍ
اوریہ اللہ کو کچھ مشکل بھی نہیں ہے۔
وَبَرَزُوۡا لِلّٰهِ جَمِيۡعًا فَقَالَ الضُّعَفٰۤؤُا لِلَّذِيۡنَ اسۡتَكۡبَرُوۡۤا اِنَّا كُنَّا لَـكُمۡ تَبَعًا فَهَلۡ اَنۡـتُمۡ مُّغۡـنُوۡنَ عَنَّا مِنۡ عَذَابِ اللّٰهِ مِنۡ شَىۡءٍ‌ؕ قَالُوۡا لَوۡ هَدٰٮنَا اللّٰهُ لَهَدَيۡنٰكُمۡ‌ؕ سَوَآءٌ عَلَيۡنَاۤ اَجَزِعۡنَاۤ اَمۡ صَبَرۡنَا مَا لَــنَا مِنۡ مَّحِيۡصٍ
اور سب اللہ کے سامنے پیش ہوں گے تو کمزور لوگ بڑائی والوں سے کہیں گے کہ ہم توتمہارے تابع تھے ۔ کیا تم ہم پر سے اللہ کا کچھ عذاب ہٹا سکو گےتووہ کہیں گے اگر اللہ ہم کو ہدایت کرتا تو ہم تم کو ہدایت کرتے اب ہمارے حق میں برابر ہے یعنی ہم گھبرائیں یا صبر کریں ہمارے بچ نکلنے کی کوئی صورت نہیں ہے
وَقَالَ الشَّيۡطٰنُ لَـمَّا قُضِىَ الۡاَمۡرُ اِنَّ اللّٰهَ وَعَدَكُمۡ وَعۡدَ الۡحَـقِّ وَوَعَدْتُّكُمۡ فَاَخۡلَفۡتُكُمۡ‌ؕ وَمَا كَانَ لِىَ عَلَيۡكُمۡ مِّنۡ سُلۡطٰنٍ اِلَّاۤ اَنۡ دَعَوۡتُكُمۡ فَاسۡتَجَبۡتُمۡ لِىۡ‌ ۚ فَلَا تَلُوۡمُوۡنِىۡ وَلُوۡمُوۡۤا اَنۡفُسَكُمۡ‌ ؕ مَاۤ اَنَا بِمُصۡرِخِكُمۡ وَمَاۤ اَنۡتُمۡ بِمُصۡرِخِىَّ‌ ؕ اِنِّىۡ كَفَرۡتُ بِمَاۤ اَشۡرَكۡتُمُوۡنِ مِنۡ قَبۡلُ‌ ؕ اِنَّ الظّٰلِمِيۡنَ لَهُمۡ عَذَابٌ اَ لِيۡمٌ
جب سب مقدمات فیصل ہوجائیں گے تو شیطان کہے گا جو وعدہ اللہ نے تم سے کیا تھا وہ سچا تھا اورجو وعدہ میں نے تم سے کیا میں نے اس کا خلاف کیا اور میرا تم پر کچھ اور زور تو نہیں تھا بجز اس کے کہ میں نے تم کو بلایا تھا (باطل کی طرف ) سو تم نے میرا کہا مان لیا تو آج تم مجھے ملامت نہ کرو بلکہ اپنے آپ کو ملامت کرو میں تمہاری مدد کو پہنچوں گا نہ تم میری فریاد کو پہنچوگے میں اس سے انکار کرتا ہوں کہ تم نے مجھے اس سے پہلے خدا کا شریک گردانا تھا ۔ یقیناً ظالموں کے لئے دردناک عذاب ہے۔
وَاُدۡخِلَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ جَنّٰتٍ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا بِاِذۡنِ رَبِّهِمۡ‌ؕ تَحِيَّتُهُمۡ فِيۡهَا سَلٰمٌ
اور جو لوگ ایمان لائے اورنیک کام کئے وہ بہشتوں میں داخل کئے جائیں گے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں اپنے رب کے حکم سے وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے ۔ وہاں ملاقات پرسلام کہا جائے گا
اَلَمۡ تَرَ كَيۡفَ ضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا كَلِمَةً طَيِّبَةً كَشَجَرَةٍ طَيِّبَةٍ اَصۡلُهَا ثَابِتٌ وَّفَرۡعُهَا فِى السَّمَآءِۙ
کیا تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے کلمہ طیبہ کی کیسی (پاک ) مثال بیان کی ہے جیسے ایک پاکیزہ درخت جس کی جڑ مضبوط (گڑی ہوئی ) اوراس کی شاخیں آسمان میں ۔
تُؤۡتِىۡۤ اُكُلَهَا كُلَّ حِيۡنٍۢ بِاِذۡنِ رَبِّهَا‌ؕ وَيَضۡرِبُ اللّٰهُ الۡاَمۡثَالَ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمۡ يَتَذَكَّرُوۡنَ
وہ درخت اپنے رب کے حکم سے ہر وقت پھل لاتا ہے اوراللہ لوگوں کے لئے مثالیں بیان کرتا ہے تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں
وَمَثَلُ كَلِمَةٍ خَبِيۡثَةٍ كَشَجَرَةٍ خَبِيۡثَةٍ ۨاجۡتُثَّتۡ مِنۡ فَوۡقِ الۡاَرۡضِ مَا لَهَا مِنۡ قَرَارٍ
اورگندی بات (شرک کی ) مثال ناپاک درخت کی سی ہے(نہ جڑ مضبوط نہ شاخیں بلند ) کہ زمین کے اوپر سے ہی اکھاڑ لیا جائے اس کو کچھ بھی ثبات نہیں
يُثَبِّتُ اللّٰهُ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا بِالۡقَوۡلِ الثَّابِتِ فِى الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا وَفِى الۡاٰخِرَةِ‌ ۚ وَيُضِلُّ اللّٰهُ الظّٰلِمِيۡنَ‌ ۙ وَيَفۡعَلُ اللّٰهُ مَا يَشَآءُ
اللہ مومنوں کو پکی بات (کلمہ طیبہ ) سے دنیا کی زندگی میں بھی مضبوط رکھتا ہے اور آخرت میں بھی اوراللہ بے انصافوں کو گمراہ کردیتا ہے اوراللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔
اَلَمۡ تَرَ اِلَى الَّذِيۡنَ بَدَّلُوۡا نِعۡمَتَ اللّٰهِ كُفۡرًا وَّاَحَلُّوۡا قَوۡمَهُمۡ دَارَ الۡبَوَارِۙ
کیا تو نے ان لوگوں کونہیں دیکھا جنہوں نے اللہ کے احسان کو ناشکری سے بدل دیا اوراپنی قوم کو تباہی کے گھر میں یعنی دوزخ میں پہنچادیا
جَهَـنَّمَ‌ۚ يَصۡلَوۡنَهَا‌ؕ وَبِئۡسَ الۡقَرَارُ
وہ اس میں داخل ہوں گے اور وہ برا ٹھکانہ ہے ۔
وَجَعَلُوۡا لِلّٰهِ اَنۡدَادًا لِّيُـضِلُّوۡا عَنۡ سَبِيۡلِهٖ‌ؕ قُلۡ تَمَتَّعُوۡا فَاِنَّ مَصِيۡرَكُمۡ اِلَى النَّارِ
انہوں نے اللہ کے لئے شریک مقرر کرلئے تاکہ لوگوں کو اس کے راستے سے گمراہ کردیں ۔ کہدیجئے مزہ اڑالو پھر تم کو آگ کی طرف لوٹنا ہے
قُلْ لِّـعِبَادِىَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا يُقِيۡمُوا الصَّلٰوةَ وَيُنۡفِقُوۡا مِمَّا رَزَقۡنٰهُمۡ سِرًّا وَّعَلَانِيَةً مِّنۡ قَبۡلِ اَنۡ يَّاۡتِىَ يَوۡمٌ لَّا بَيۡعٌ فِيۡهِ وَلَا خِلٰلٌ
اے پیغمبر آپ میرے مومن بندوں سے کہدیجئے کہ وہ نماز قائم کریں اورہم نے ان کو جو کچھ دیا ہے اس میں سے پوشیدہ اورعلانیہ خرچ کریں اس دن کے آنے سے پہلے جس میں نہ سودا ہوگا اورنہ دوستی
اَللّٰهُ الَّذِىۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ وَاَنۡزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَخۡرَجَ بِهٖ مِنَ الثَّمَرٰتِ رِزۡقًا لَّـكُمۡ‌ ۚ وَسَخَّرَ لَـكُمُ الۡـفُلۡكَ لِتَجۡرِىَ فِى الۡبَحۡرِ بِاَمۡرِهٖ‌ۚ وَسَخَّرَ لَـكُمُ الۡاَنۡهٰرَ‌ۚ
اللہ ہی توہے جس نے آسمانوں اورزمین کوپیدا کیا اورآسمان سے پانی برسایا پھر اس سے اقسام کے پھلوں سے تمہارے لئے رزق پیدا کیا ۔ اورتمہارے فائدے کے لئے کشتیوں کو تمہارے تابع کردیا تاکہ وہ اللہ کے حکم سے دریا میں چلیں اور تمہارے کام میں نہروں کوبھی لگادیا۔
وَسَخَّرَ لَـكُمُ الشَّمۡسَ وَالۡقَمَرَ دَآٮِٕبَيۡنِ‌ۚ وَسَخَّرَ لَـكُمُ الَّيۡلَ وَالنَّهَارَ‌ۚ
اورسورج اورچاند کو تمہارے تابع کردیا جو برابر چلتے رہتے ہیں اور رات اور دن کو بھی تمہارےتابع کردیا۔
وَاٰتٰٮكُمۡ مِّنۡ كُلِّ مَا سَاَلۡـتُمُوۡهُ‌ ؕ وَاِنۡ تَعُدُّوۡا نِعۡمَتَ اللّٰهِ لَا تُحۡصُوۡهَا ؕ اِنَّ الۡاِنۡسَانَ لَـظَلُوۡمٌ كَفَّارٌ
اور تم نے جو مانگا سب میں سے تم کو عنایت کیا اگر اللہ کے احسانگننے لگو تو شمار نہ کرسکو بیشک آدمی بڑا بے انصاف ہے ناشکرا ہے ۔
وَاِذۡ قَالَ اِبۡرٰهِيۡمُ رَبِّ اجۡعَلۡ هٰذَا الۡبَلَدَ اٰمِنًا وَّاجۡنُبۡنِىۡ وَبَنِىَّ اَنۡ نَّـعۡبُدَ الۡاَصۡنَامَؕ
اور جب ابراہیم نے دعا کی اے میرے رب اس شہر کوامن کی جگہ بنادے اورمجھ کو اورمیری اولاد کو بتوں کی پوجا سےبچائے رکھ۔
رَبِّ اِنَّهُنَّ اَضۡلَلۡنَ كَثِيۡرًا مِّنَ النَّاسِ‌ۚ فَمَنۡ تَبِعَنِىۡ فَاِنَّهٗ مِنِّىۡ‌ۚ وَمَنۡ عَصَانِىۡ فَاِنَّكَ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ
اے میرے رب انہوں نے بہت سے لوگوں کو گمراہ کردیا ۔ سو جو شخصمیری راہ پر چلے سو وہ میرا ہے اورجس نے میری نافرمانی کی تو تو بخشنے والا مہربان ہے۔
رَبَّنَاۤ اِنِّىۡۤ اَسۡكَنۡتُ مِنۡ ذُرِّيَّتِىۡ بِوَادٍ غَيۡرِ ذِىۡ زَرۡعٍ عِنۡدَ بَيۡتِكَ الۡمُحَرَّمِۙ رَبَّنَا لِيُقِيۡمُوۡا الصَّلٰوةَ فَاجۡعَلۡ اَ فۡـٮِٕدَةً مِّنَ النَّاسِ تَهۡوِىۡۤ اِلَيۡهِمۡ وَارۡزُقۡهُمۡ مِّنَ الثَّمَرٰتِ لَعَلَّهُمۡ يَشۡكُرُوۡنَ
اے ہمارے رب میں نے اپنی اولاد کو تیرے محترم گھر کے نزدیک ایک میدان میں جہاں کھیتی نہیں ہوتیلا بسایا ہے اے ہمارے رب تاکہ نماز قائم کریں توتولوگوں کے دلوں کو ان کی طرفمائل کردے اور ان کو پھل کھانے کو دے تاکہ وہ شکر کریں ۔
رَبَّنَاۤ اِنَّكَ تَعۡلَمُ مَا نُخۡفِىۡ وَمَا نُعۡلِنُ‌ ؕ وَمَا يَخۡفٰى عَلَى اللّٰهِ مِنۡ شَىۡءٍ فِى الۡاَرۡضِ وَلَا فِى السَّمَآءِ
اے ربجو بات ہم چھپاتے ہیں اورجو ظاہر کرتے ہیں تووہ سب جانتا ہے اوراللہ سے کوئی چیز مخفی نہیں ہے نہ زمین کی اور نہ آسمان کی۔
اَلۡحَمۡدُ لِلّٰهِ الَّذِىۡ وَهَبَ لِىۡ عَلَى الۡـكِبَرِ اِسۡمٰعِيۡلَ وَاِسۡحٰقَ‌ؕ اِنَّ رَبِّىۡ لَسَمِيۡعُ الدُّعَآءِ
اللہ کا شکر ہے جس نے مجھے بڑھاپے میں اسمٰعیل اوراسحاق بخشے بے شک میرا رب دعا کا سننے والا ہے۔
رَبِّ اجۡعَلۡنِىۡ مُقِيۡمَ الصَّلٰوةِ وَمِنۡ ذُرِّيَّتِىۡ‌‌ ۖ  رَبَّنَا وَتَقَبَّلۡ دُعَآءِ
اے میرے رب مجھے نماز قائم کرنے والا بنا اورمیری اولاد کوبھی اے ہمارے رب اورمیری دعا قبول فرما ۔
رَبَّنَا اغۡفِرۡ لِىۡ وَلـِوَالِدَىَّ وَلِلۡمُؤۡمِنِيۡنَ يَوۡمَ يَقُوۡمُ الۡحِسَابُ
اے ہمارے ربجس دن حساب قائم ہوگا اس دن میری اورمیرے مانباپ کی اور تمام مومنین کی مغفرت فرما ۔
وَلَا تَحۡسَبَنَّ اللّٰهَ غَافِلًا عَمَّا يَعۡمَلُ الظّٰلِمُوۡنَ‌ ؕ اِنَّمَا يُؤَخِّرُهُمۡ لِيَوۡمٍ تَشۡخَصُ فِيۡهِ الۡاَبۡصَارُ ۙ
اور(اے مخاطب) تو ہرگز اللہ کو ان ظالموں کے عمل سے بے خبر مت سمجھ وہ ان کو اس دن تک مہلت دے رہا ہے جس میں لوگوں کی آنکھیں پتھرا جائیں گی۔
مُهۡطِعِيۡنَ مُقۡنِعِىۡ رُءُوۡسِهِمۡ لَا يَرۡتَدُّ اِلَيۡهِمۡ طَرۡفُهُمۡ‌ ۚ وَاَفۡـِٕدَتُهُمۡ هَوَآءٌ ؕ
اپنے سر اوپر اٹھائے دوڑتے ہوں گے ان کی نظریں ان کی طرف پھر کر نہیں آئیں گی اور ان کے دل اڑرہے ہوں گے ۔
وَاَنۡذِرِ النَّاسَ يَوۡمَ يَاۡتِيۡهِمُ الۡعَذَابُ فَيَـقُوۡلُ الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا رَبَّنَاۤ اَخِّرۡنَاۤ اِلٰٓى اَجَلٍ قَرِيۡبٍۙ نُّجِبۡ دَعۡوَتَكَ وَنَـتَّبِعِ الرُّسُلَ‌ؕ اَوَلَمۡ تَكُوۡنُوۡۤااَقۡسَمۡتُمۡ مِّنۡ قَبۡلُ مَالَـكُمۡ مِّنۡ زَوَالٍۙ
اور آپ لوگوں کو اس دن سے ڈرائیے جس دن ان پر عذاب آئے گا تب یہ ظالم کہیں گے اے ہمارے رب ہمیں تھوڑی سی مہلت عطا فرما تاکہ ہم تیری دعوت (توحید ) کوقبول کرلیں اورپیغمبروں کی پیروی کریں (توجواب ملے گا ) کیا تم پہلے قسم نہ کھاتے تھے کہ تم کو کہیں جانا نہیں ہے
وَّسَكَنۡتُمۡ فِىۡ مَسٰكِنِ الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡۤا اَنۡفُسَهُمۡ وَتَبَيَّنَ لَـكُمۡ كَيۡفَ فَعَلۡنَا بِهِمۡ وَضَرَبۡنَا لَـكُمُ الۡاَمۡثَالَ
حالانکہ تم ان ہی لوگوں کی بستیوں میں آباد تھے جنہوں نے اپنی جان پر ظلم کیا تھا اورتم پر ظاہر ہوگیا کہ ہم نے ان کے ساتھ کیسا سلوک کیا ۔ اور ہم نے تم سے قصّے بھی بیان کئے
وَقَدۡ مَكَرُوۡا مَكۡرَهُمۡ وَعِنۡدَ اللّٰهِ مَكۡرُهُمۡؕ وَاِنۡ كَانَ مَكۡرُهُمۡ لِتَزُوۡلَ مِنۡهُ الۡجِبَالُ
اور انہوں نے بڑی بڑی تدبیریں کیں ۔ اوران کی تدبیریں اللہ کے سامنے تھیں اور (واقعی) ان کی تدبیریں ایسی نہیں تھیں کہ ان سے پہاڑ ٹل جائیں ۔
فَلَا تَحۡسَبَنَّ اللّٰهَ مُخۡلِفَ وَعۡدِهٖ رُسُلَهٗؕ اِنَّ اللّٰهَ عَزِيۡزٌ ذُوۡ انْتِقَامٍؕ
پس تم گمان بھی نہ کرنا کہ اللہاپنے رسولوں سے کئے وعدوں کاخلاف کریگا ۔ بے شک اللہ زبر دست ہے بدلہ لینے والا
يَوۡمَ تُبَدَّلُ الۡاَرۡضُ غَيۡرَ الۡاَرۡضِ وَالسَّمٰوٰتُ‌ وَبَرَزُوۡا لِلّٰهِ الۡوَاحِدِ الۡقَهَّارِ
جس دن یہ زمین دوسری زمین سے بدل دی جائے گی اورآسمان (بھی اسی طرح) اورسب کے سب ایک زبردست اللہ کے سامنے پیش ہوں گے۔
وَتَرَى الۡمُجۡرِمِيۡنَ يَوۡمَٮِٕذٍ مُّقَرَّنِيۡنَ فِى الۡاَصۡفَادِ‌ۚ
اورتو مجرموں کواس دن زنجیروں میں جکڑے ہوئےدیکھے گا۔
سَرَابِيۡلُهُمۡ مِّنۡ قَطِرَانٍ وَّتَغۡشٰى وُجُوۡهَهُمُ النَّارُۙ
ان کے کرتے گندھک کے ہوں گے اور ان کے چہروں کو آگ لپٹ رہی ہوگی۔
لِيَجۡزِىَ اللّٰهُ كُلَّ نَفۡسٍ مَّا كَسَبَتۡ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ سَرِيۡعُ الۡحِسَابِ
تاکہ اللہ ہر شخص کو اس کے اعمال کا بدلہ دے بے شک اللہ جلد حساب لینے والا ہے
هٰذَا بَلٰغٌ لِّـلنَّاسِ وَلِيُنۡذَرُوۡا بِهٖ وَلِيَـعۡلَمُوۡۤا اَنَّمَا هُوَ اِلٰـهٌ وَّاحِدٌ وَّلِيَذَّكَّرَ اُولُوا الۡا َلۡبَابِ
یہ قرآن لوگوں کے لئے اللہ کا پیغام ہے تاکہ اس کے ذریعہ ان کو ڈرایا جائے اورتاکہ وہ یقین کرلیں کہ وہی اکیلا معبود (برحق) ہے اور تاکہ صاحبان عقل نصیحت حاصل کریں
×
Preferred translation language Font size Bookmark