بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
اَلَمۡ تَرَ كَيۡفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِاَصۡحٰبِ الۡفِيۡلِؕ
کیا آپؐ نے نہیں دیکھا کہ تمہارے رب نے ہاتھی والوں کے ساتھ کیا کیا
اَلَمۡ يَجۡعَلۡ كَيۡدَهُمۡ فِىۡ تَضۡلِيۡلٍۙ
کیا ان کی تدبیر کو (جو کعبے کوڈھانے کے سلسلے میں کی تھی ) اللہ نے رائگاں نہیں کردیا ۔
وَّاَرۡسَلَ عَلَيۡهِمۡ طَيۡرًا اَبَابِيۡلَۙ
اوران پر غول کے غول پرندے بھیجے
تَرۡمِيۡهِمۡ بِحِجَارَةٍ مِّنۡ سِجِّيۡلٍۙ
جوان پر کنکر کی پتھریاں پھینکتے تھے
فَجَعَلَهُمۡ كَعَصۡفٍ مَّاۡكُوۡلٍ
سو اللہ نے ان کو کھائے ہوئے بھوسہ کی طرح کردیا
×
Preferred translation language Font size Bookmark